سر پر بال رکھنے سے متعلق
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمَّارٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْمُعَافَى، عَنْ إِسْرَائِيلَ، عَنْ أَبِي إِسْحَاق، عَنْ الْبَرَاءِ، قَالَ: مَا رَأَيْتُ أَحَدًا أَحْسَنَ فِي حُلَّةٍ حَمْرَاءَ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَجُمَّتُهُ تَضْرِبُ مَنْكِبَيْهِ.
براء بن عازب ؓ کہتے ہیں کہ میں نے کسی کو لال جوڑے میں رسول اللہ ﷺ سے زیادہ خوبصورت نہیں دیکھا، آپ کے بال آپ کے مونڈھوں تک تھے ١ ؎۔
It was narrated that Al-Bara said: "I have never seen anyone who looked more handsome in a red Hullah than the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم), with his long hair that came down to his shoulders.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5060
Notes · وضاحت
١ ؎: نبی اکرم ﷺ کے سر کے بال تین طرح تھے: آدھے کانوں تک، پورے کانوں تک، اور کندھے تک، تینوں صورتیں مختلف احوال میں ہوتی تھیں، ان میں کوئی تضاد نہیں ہے۔
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/المناقب ٢٣ (٣٥٥١)، اللباس ٣٥ (٥٨٤٨)، ٦٨(٥٩٠١)، (تحفة الأشراف: ١٨٠٢)، مسند احمد (٤/٢٩٥، ٣٠٣) (صحیح )