خضاب کرنے کی اجازت
أَخْبَرَنَا حُمَيْدُ بْنُ مَخْلَدِ بْنِ الْحُسَيْنِ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كُنَاسَةَ، قَالَ: حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ الزُّبَيْرِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: غَيِّرُوا الشَّيْبَ وَلَا تَشَبَّهُوا بِالْيَهُودِ. وَكِلَاهُمَا غَيْرُ مَحْفُوظٍ.
زبیر ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: بڑھاپے کا رنگ بدلو اور یہودیوں کی مشابہت اختیار نہ کرو ، یہ دونوں روایتیں محفوظ نہیں ہیں ١ ؎۔
It was narrated that Az-Zubair said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) said: Change gray hair but do not imitate the Jews.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5074
Notes · وضاحت
١ ؎: عروہ کبھی اس کو ابن عمر ؓ کی حدیث سے روایت کرتے ہیں، اور کبھی زبیر ؓ کی حدیث سے، اور کبھی عائشہ ؓ کی حدیث سے، اسی وجہ سے مؤلف نے غیر محفوظ کہا ہے، جب کہ یہ بالکل ممکن ہے کہ عروہ نے تینوں سے یہ روایت کی ہو، نیز اس کے صحیح شواہد موجود ہیں۔
Takhrij · تخریج
تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: ٣٦٤٢)، مسند احمد (١/١٦٥) (صحیح )