انس بن مالک ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک ڈھال (چرانے) پر ہاتھ کاٹا۔ ابوعبدالرحمٰن کہتے ہیں: یہ غلط ہے ١ ؎۔
It was narrated from Anas bin Malik (RA) that: the Messenger of Allah ﷺ cut off (a thiefs hand) for a shield. (Sahih) Abu Abdur-Rahman (An-Nasai) said: This is a mistake.
صحيح لغيرهصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 4911
Notes · وضاحت
١ ؎: یعنی اس سند سے اس حدیث کی مرفوع روایت خطا ہے، اور صحیح موقوف ہے، جیسا کہ حدیث رقم ( ٤٩١٦ ) سے واضح ہے۔
Takhrij · تخریج
تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: ١٣٨٨) (صحیح) (امام نسائی کے نزدیک انس سے مروی یہ مرفوع حدیث غلط ہے، اور صحیح اس سند سے ابوبکر رضی الله عنہ کی موقوف روایت ہے، جیسا کہ آگے آ رہا ہے، لیکن اصل حدیث ابن عمر سے مروی ہے، جو اوپر گزری اس لیے یہ حدیث بھی صحیح ہے، گرچہ انس رضی الله عنہ کی روایت پر امام نسائی کا کلام ہے )
انس ؓ کہتے ہیں کہ ابوبکر ؓ نے ایک ڈھال (چرانے) پر (چور کا) ہاتھ کاٹا جس کی قیمت پانچ درہم تھی ١ ؎۔ (ابوعبدالرحمٰن نسائی کہتے ہیں:) یہی روایت صحیح ہے ٢ ؎۔
It was narrated that Anas said: "Abu Bakr (RA) cut off (a thiefs hand) for a shield that was worth five Dirhams.
حسن صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 4912
Notes · وضاحت
١ ؎: یہ ایک واقعہ ہے جس میں پانچ درہم مال کی چوری ہوئی تھی، اگر کم کی ہوئی ہوتی ( تین تک ) تو بھی ابوبکر ؓ ہاتھ کاٹتے، یا ان کو پچھلی حدیث نہیں پہنچی تھی۔ ٢ ؎: یعنی انس ؓ کی اس روایت کا موقوف ہونا ہی صحیح ہے۔
انس ؓ کہتے ہیں کہ ابوبکر ؓ کے عہد میں ایک شخص نے ایک ڈھال چرائی، اس کی قیمت پانچ درہم لگائی گئی، تو اس کا ہاتھ کاٹا گیا۔
It was narrated that Qatadah said: "I heard Anas say: A man stole a shield during the time of Abu Bakr, the value of which was five Dirhams, and he cut off his hand.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 4913
ام المؤمنین عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ڈھال کی قیمت میں ہاتھ کاٹا جائے یعنی ایک تہائی دینار، یا آدھے دینار اور اس سے زیادہ میں۔
It was narrated from Aishah (RA) that the Messenger of Allah ﷺ said: "(The thiefs hand) is not to be cut off except for the price of a shield, one-third of a Dinar or half of Dinar, or more.
منكرصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 4915
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/الحدود ١٤ (٦٧٩٠)، صحیح مسلم/الحدود ١ (١٦٨٣)، سنن ابی داود/الحدود ١١ (٤٣٨٤)، (تحفة الأشراف: ١٦٦٩٥) (منکر) (اس کے راوی ” خالد “ حافظہ کے ضعیف ہیں، اور ان کی یہ روایت پچھلی اور اگلی صحیح روایات کے خلاف ہے )
ام المؤمنین عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: چور کا ہاتھ چوتھائی دینار میں کاٹا جائے گا ۔
It was narrated that Az-Zuhri said: "Amrah said, narrating from Aishah (RA) that the Messenger of Allah ﷺ cut off the hand of a thief for a quarter of a Dinar.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 4916
ام المؤمنین عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: چور کا ہاتھ چوتھائی دینار اور اس سے زیادہ میں کاٹا جائے گا ۔
It was narrated from Aishah (RA) that the Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) said: "The hand of the thief is to be cut off for one-quarter of a Dinar or more.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 4918
ام المؤمنین عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ چوتھائی دینار اور اس سے زیادہ میں ہاتھ کاٹتے تھے۔
It was narrated from Aishah (RA) that the Messenger of Allah ﷺ" (one of the narrators) Qutaibah said: Used to cut off the hand of the thief for one-quarter of a Dinar or more.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 4921
ام المؤمنین عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ چوتھائی دینار اور اس سے زیادہ میں (چور کا ہاتھ) کاٹا جائے گا۔ ابوعبدالرحمٰن (نسائی) کہتے ہیں: یحییٰ کی (مرفوع) روایت سے یہ (یعنی موقوف روایت) زیادہ صحیح ہے۔
It was narrated from Amrah that she heard Aishah (RA) say: "The hand of the thief is to be cut off for one-quarter of a Dinar or more." (Sahih) Abu Abdur-Rahman (An-Nasai) said: This is the correct version of the narration of Yahya.
صحيح موقوف ولا ينافي المرفوعصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 4924
ام المؤمنین عائشہ ؓ کہتی ہیں: نہ بہت عرصہ گزرا اور نہ میں بھولی ہوں کہ ہاتھ کاٹنا چوتھائی دینار اور اس سے زیادہ میں ہے۔
It was narrated that Aishah (RA) said: "It has not been too long and I have not forgotten yet. Cutting off (the hand of the thief) is for one-quarter of a Dinar or more.
صحيح موقوفصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 4927
ام المؤمنین عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: چور کا ہاتھ چوتھائی دینار اور اس سے زیادہ میں کاٹا جائے گا ۔
It was narrated from Aishah (RA) that: she heard the Messenger of Allah ﷺ say: "The hand of the thief is not be cut off except for one-quarter of a Dinar or more.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 4928