معاویہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے جھوٹ اور فریب کاری سے منع فرمایا، اور جھوٹ اور فریب کاری یہ ہے کہ عورت (بال زیادہ دکھانے کے لیے) سر پر کچھ لپیٹ لے۔
It was narrated from Muawiyah that: The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) forbade giving a false impression, and the false impression of a woman when she adds extra hair to her head.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5248
اسماء رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ایک عورت نے رسول اللہ ﷺ کے پاس آ کر کہا : اللہ کے رسول ! میری ایک بیٹی نئی نویلی دلہن ہے، اسے ایک بیماری ہوگئی ہے کہ اس کے بال جھڑ رہے ہیں اگر میں اس کے بال جو ڑوا دوں تو کیا مجھ پر گناہ ہوگا ؟ آپ نے فرمایا : بال جوڑنے اور جو ڑوانے والی عورتوں پر اللہ تعالیٰ نے لعنت کی ہے ۔
It was narrated from Asma that: A woman came to the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) and said: "O Messenger of Allah, a daughter of mine is going to get married. She got sick and her hair fell out. Is there any sin on me if I give her hair extensions? He said: "Allah has cursed the woman who affixes hair extensions and the one who has that done.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5250
عبداللہ بن عمر (رض) کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے بال جوڑنے اور جو ڑوانے والی عورت پر اور گودنے اور گودانے والی عورت پر لعنت فرمائی۔
It was narrated that Ibn Umar said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) cursed the woman who affixes hair extensions and the one who has that done, and the woman who does tattoos and the one who has that done.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5251
عبداللہ بن مسعود (رض) کہتے ہیں کہ چہرہ کے روئیں اکھاڑنے والی اور دانتوں کو کشادہ کرنے والی عورتوں پر اللہ نے لعنت فرمائی ہے، کیا میں اس پر لعنت نہ بھیجوں جس پر رسول اللہ ﷺ نے لعنت بھیجی ہے۔
It was narrated that Abdullah said: "May Allah curse Al-Mutanammisat and who have their teeth separated. Shall I not curse those whom the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) cursed?
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5252
عبداللہ بن مسعود (رض) کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے (جسم پر) گودنا گودنے والی، خوبصورتی کے لیے دانتوں کے درمیان کشادگی کروانے والی، پیشانی کے بال اکھاڑنے والی اور اللہ کی بنائی ہوئی چیز کو بدلنے والی عورتوں پر لعنت فرمائی۔
It was narrated that Abdullah said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) cursed the women who do tattoos, those who have their teeth separated and Al-Mutanammisat who change the creation of Allah, the Mighty and Sublime.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5253
عبداللہ بن مسعود (رض) کہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے چہرہ کے بال اکھاڑنے والی، دانتوں میں کشادگی کرنے والی، گودنا گودانے والی اور اللہ کی فطرت کو تبدیل کرنے والی عورتوں پر لعنت فرمائی ہے، چناچہ ایک عورت ان کے پاس آ کر کہا : آپ ہی ایسا ایسا کہتے ہیں ؟ وہ بولے : آخر میں وہ بات کیوں نہ کہوں جو رسول اللہ ﷺ نے کہی ہے۔
It was narrated that Abdullah said: "May Allah curse Al-Mutanammisat and their teeth separated, who have tattoos done, changing the creation of Allah." A woman came to him and said: "Are you the one who said such-and-such?" He said: "Why should I not say what the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) said?
صحيح لغيرهصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5254
عبداللہ بن مسعود (رض) کہتے تھے کہ گودنا گودانے والی، چہرے کے بال اکھاڑنے والی اور دانتوں کے درمیان کشادگی کرانے والی عورتوں پر اللہ تعالیٰ نے لعنت فرمائی ہے۔ کیا میں اس پر لعنت نہ بھیجوں جس پر رسول اللہ ﷺ نے لعنت بھیجی ہے۔
It was narrated that Ibrahim said: "Abdullah used to say: May Allah curse the women who have tattoos done and Al-Mutanammisat, and have the women who have their teeth separated. Should I not curse those whom the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) cursed?
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5255
ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : جسے خوشبو پیش کی جائے وہ اسے نہ لوٹائے کیونکہ وہ اٹھانے میں ہلکی اور سونگھنے میں اچھی ہوتی ہے ۔
It was narrated from Abu Hurairah (RA) that: The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) said: "Whoever is offered perfume, let him not refuse it for it is easy to carry, and smells good.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5259
عبداللہ بن مسعود (رض) کی بیوی زینب (رض) کہتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : تم (عورتوں) میں سے کوئی جب عشاء کو آئے تو خوشبو نہ لگائے ۔
It was narrated that Zainab, the wife of Abdullah, said: "The Messenger of Allah(صلی اللہ علیہ وسلم) said: If one of you (women) wants to attend Isha (prayer). Let her not touch any perfume.
حسن صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5260
عبداللہ بن مسعود (رض) کی بیوی زینب ثقفیہ (رض) سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے ان سے فرمایا : تم جب عشاء کے لیے نکلو تو خوشبو نہ لگاؤ۔
It was narrated from Busr bin Saeed that Zainab, the wife of Abdullah, told him that : The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) said to her: "If you go out to Isha then do not touch any perfume.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5261
زینب ثقفیہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : تم (عورتوں) میں سے جو کوئی مسجد کو جائے تو وہ خوشبو کے نزدیک بھی نہ جائے ۔
It was narrated from Zainab Ath-Thaqafiyyah that: The Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) said: "Any one of you (women) who wants to go out to the Masjid should not go near any perfume.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5262
ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : جو عورت (خوشبو کی) دھونی لے تو وہ ہمارے ساتھ عشاء کے لیے نہ آئے ۔
It was narrated from Abu Hurairah (RA) that : The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) said: "Any woman who has been perfumed with incense should not attend Isha the later with us.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5263
ابو سعید خدری (رض) کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے ایک عورت کا ذکر کیا، اس نے اپنی انگوٹھی میں مشک بھر رکھی تھی، آپ ﷺ نے فرمایا : وہ سب سے عمدہ خوشبو ہے ١ ؎۔
It was narrated that Abu Saeed said: "The Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) mentioned a woman who filled her ring with musk and said: That is the best of perfume.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5264
Notes · وضاحت
١ ؎: لیکن ایسی انگوٹھی پہن کر شوہر کے گھر سے باہر نہ نکلے، جیسا کہ دیگر حدیثوں سے معلوم ہوا۔
ابوموسیٰ اشعری (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : اللہ تعالیٰ نے میری امت کی عورتوں کے لیے ریشم اور سونا حلال کیا، اور ان دونوں کو اس کے مردوں کے لیے حرام کیا ۔
It was narrated from Abu Musa that: The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) said: "Allah has permitted silk and gold to the females of my Ummah, and has forbidden them to the males.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5265
عبداللہ بن عباس (رض) کہتے ہیں کہ مجھے لال کپڑے، سونے کی انگوٹھی اور رکوع کی حالت میں قرآن پڑھنے سے منع کیا گیا ہے۔
It was narrated that Ibn Abbas said: "I was forbidden to wear red garments and gold rings, and to recite Quran when bowing.
صحيح الإسنادصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5266
Notes · وضاحت
١ ؎: اس سند میں علی (رض) کا ذکر نہیں ہے، جب کہ اکثر روایات میں اس حدیث کو ابن عباس (رض) نے علی (رض) سے روایت کیا ہے جیسا کہ متعدد سن دوں سے گزرا، نیز دیکھئیے اگلی حدیث۔ اسی لیے امام مزی نے ابن عباس کی علی سے روایت کو محفوظ کہا ہے۔
علی (رض) کہتے ہیں کہ مجھے نبی اکرم ﷺ نے سونے کی انگوٹھی سے اور رکوع کی حالت میں قرآن پڑھنے سے، ریشم اور زرد رنگ کے کپڑے سے منع فرمایا۔
It was narrated that Ali said: "The Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) forbade me from wearing gold rings, reciting Quran while I am bowing, and from Al-Qassi, and garments dyed with safflower.
حسن صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5267