Sunan An Nasaiسنن النسائی

All 5,772 hadiths in order · Page 247 of 289

4911Sunan An Nasaiصحیح

کس قدر مالیت میں ہاتھ کاٹا جائے گا

أَخْبَرَنَا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَنْظَلَةُ، أَنَّ نَافِعًا حَدَّثَهُمْ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ، قَالَ: قَطَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي مِجَنٍّ ثَمَنُهُ ثَلَاثَةُ دَرَاهِمَ، قَالَ أَبُو عَبْد الرَّحْمَنِ: هَذَا الصَّوَابُ.

عبداللہ بن عمر (رض) کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک ڈھال (چرانے) میں ہاتھ کاٹا جس کی قیمت تین درہم تھی۔ ابوعبدالرحمٰن (نسائی) کہتے ہیں : یہی روایت صحیح اور درست ہے۔

Abdullah bin Umar said: "The Messenger of Allah ﷺ cut off (a thiefs hand) for a shield which was worth three Dirham." (Sahih) Abu Abdur-Rahman (An-Nasai) said: This is correct.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 4907
Takhrij · تخریج
انظر ما قبلہ (صحیح )
4912Sunan An Nasaiصحیح

کس قدر مالیت میں ہاتھ کاٹا جائے گا

أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: قَطَعَ فِي مِجَنٍّ ثَمَنُهُ ثَلَاثَةُ دَرَاهِمَ.

عبداللہ بن عمر (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک ڈھال (چرانے) پر ہاتھ کاٹا جس کی قیمت تین درہم تھی۔

It was narrated from Ibn Umar that: the Messenger of Allah ﷺ cut off (a thiefs hand) for a shield which cost three Dirhams.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 4908
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/الحدود ١٣ (٦٧٩٥) ، صحیح مسلم/الحدود ١ (١٦٨٦) ، سنن ابی داود/الحدود ١١ (٤٣٨٥) ، (تحفة الأشراف : ٨٣٣٣) ، موطا امام مالک/الحدود ٧ (٢١) ، مسند احمد (٢/٦٤) (صحیح )
4913Sunan An Nasaiصحیح

کس قدر مالیت میں ہاتھ کاٹا جائے گا

أَخْبَرَنَا يُوسُفُ بْنُ سَعِيدٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ، عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي إِسْمَاعِيل بْنُ أُمَيَّةَ، أَنَّ نَافِعًا حَدَّثَهُ، أَنَّعَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ حَدَّثَهُ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: قَطَعَ يَدَ سَارِقٍ سَرَقَ تُرْسًا مِنْ صُفَّةِ النِّسَاءِ ثَمَنُهُ ثَلَاثَةُ دَرَاهِمَ.

عبداللہ بن عمر (رض) بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے ایک چور کا ہاتھ کاٹا جس نے عورتوں کے چبوترے سے ایک ڈھال چرائی، جس کی قیمت تین درہم تھی۔

Abdullah bin Umar narrated that: the Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) cut off the hand of a thief, who stole a shield, from a portico allocated to women, the price of which was three Dirhams.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 4909
Takhrij · تخریج
صحیح مسلم/الحدود ١ (١٦٨٦) ، سنن ابی داود/الحدود ١١(٤٣٨٦) ، (تحفة الأشراف : ٧٤٩٦) ، مسند احمد (٢/١٤٥) ، سنن الدارمی/الحدود ٤ (٢٣٤٧) (صحیح )
4914Sunan An Nasaiصحیح

کس قدر مالیت میں ہاتھ کاٹا جائے گا

أَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيل بْنِ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ أَيُّوبَ، وَإِسْمَاعِيل بْنُ أُمَيَّةَ، وَعَبْدُ اللَّهِ، وَمُوسَى بْنُ عُقْبَةَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: قَطَعَ فِي مِجَنٍّ قِيمَتُهُ ثَلَاثَةُ دَرَاهِمَ.

عبداللہ بن عمر (رض) سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے ایک ڈھال (چرانے) پر ہاتھ کاٹا جس کی قیمت تین درہم تھی۔

It was narrated from Ibn Umar that: the Messenger of Allah ﷺ cut off (a thiefs hand) for a shield that was worth three Dirhams

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 4910
Takhrij · تخریج
انظر ما قبلہ (صحیح )
4915Sunan An Nasaiصحیح

کس قدر مالیت میں ہاتھ کاٹا جائے گا

أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الصَّبَّاحِ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو عَلِيٍّ الْحَنَفِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا هِشَامٌ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: قَطَعَ فِي مِجَنٍّ، قَالَ أَبُو عَبْد الرَّحْمَنِ: هَذَا خَطَأٌ.

انس بن مالک (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک ڈھال (چرانے) پر ہاتھ کاٹا۔ ابوعبدالرحمٰن کہتے ہیں : یہ غلط ہے ١ ؎۔

It was narrated from Anas bin Malik (RA) that: the Messenger of Allah ﷺ cut off (a thiefs hand) for a shield. (Sahih) Abu Abdur-Rahman (An-Nasai) said: This is a mistake.

صحيح لغيرهصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 4911
Notes · وضاحت
١ ؎: یعنی اس سند سے اس حدیث کی مرفوع روایت خطا ہے، اور صحیح موقوف ہے، جیسا کہ حدیث رقم ( ٤٩١٦ ) سے واضح ہے۔
Takhrij · تخریج
تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف : ١٣٨٨) (صحیح) (امام نسائی کے نزدیک انس سے مروی یہ مرفوع حدیث غلط ہے، اور صحیح اس سند سے ابوبکر رضی الله عنہ کی موقوف روایت ہے، جیسا کہ آگے آ رہا ہے، لیکن اصل حدیث ابن عمر سے مروی ہے، جو اوپر گزری اس لیے یہ حدیث بھی صحیح ہے، گرچہ انس رضی الله عنہ کی روایت پر امام نسائی کا کلام ہے )
4916Sunan An Nasaiصحیح

کس قدر مالیت میں ہاتھ کاٹا جائے گا

أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ نَصْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْوَلِيدِ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ: قَطَعَ أَبُو بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فِي مِجَنٍّ قِيمَتُهُ خَمْسَةُ دَرَاهِمَ، هَذَا الصَّوَابُ.

انس (رض) کہتے ہیں کہ ابوبکر (رض) نے ایک ڈھال (چرانے) پر (چور کا) ہاتھ کاٹا جس کی قیمت پانچ درہم تھی ١ ؎۔ (ابوعبدالرحمٰن نسائی کہتے ہیں :) یہی روایت صحیح ہے ٢ ؎۔

It was narrated that Anas said: "Abu Bakr (RA) cut off (a thiefs hand) for a shield that was worth five Dirhams.

حسن صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 4912
Notes · وضاحت
١ ؎: یہ ایک واقعہ ہے جس میں پانچ درہم مال کی چوری ہوئی تھی، اگر کم کی ہوئی ہوتی ( تین تک ) تو بھی ابوبکر (رض) ہاتھ کاٹتے، یا ان کو پچھلی حدیث نہیں پہنچی تھی۔ ٢ ؎: یعنی انس (رض) کی اس روایت کا موقوف ہونا ہی صحیح ہے۔
Takhrij · تخریج
تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف : ١٢٩٠) (حسن صحیح )
4917Sunan An Nasaiصحیح

کس قدر مالیت میں ہاتھ کاٹا جائے گا

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، عَنْ أَبِي دَاوُدَ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ قَتَادَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ أَنَسًا، يَقُولُ: سَرَقَ رَجُلٌ مِجَنًّا عَلَى عَهْدِ أَبِي بَكْرٍ، فَقُوِّمَ خَمْسَةَ دَرَاهِمَ، فَقُطِعَ.

انس (رض) کہتے ہیں کہ ابوبکر (رض) کے عہد میں ایک شخص نے ایک ڈھال چرائی، اس کی قیمت پانچ درہم لگائی گئی، تو اس کا ہاتھ کاٹا گیا۔

It was narrated that Qatadah said: "I heard Anas say: A man stole a shield during the time of Abu Bakr, the value of which was five Dirhams, and he cut off his hand.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 4913
Takhrij · تخریج
انظر ما قبلہ (صحیح )
4918Sunan An Nasaiصحیح

زہری پر راویوں کے اختلاف سے متعلق

أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ، قَالَ: حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ حَفْصِ بْنِ حَسَّانَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا: قَطَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي رُبْعِ دِينَارٍ.

ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک چوتھائی دینار میں (چور کا) ہاتھ کاٹا ١ ؎۔

It was narrated from Aishah that: the Messenger of Allah ﷺ cut off (a thiefs hand) for one quarter of a Dinar.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 4914
Notes · وضاحت
١ ؎: معلوم ہوا کہ چوتھائی دینار یعنی تین درہم یا اس سے زیادہ کی مالیت کا سامان اگر کوئی چوری کرتا ہے تو اس کے بدلے ہاتھ کاٹا جائے گا۔
Takhrij · تخریج
تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف : ١٦٤٢٢) (صحیح )
4919Sunan An Nasaiضعیف

زہری پر راویوں کے اختلاف سے متعلق

أَنْبَأَنَا هَارُونُ بْنُ سَعِيدٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي خَالِدُ بْنُ نِزَارٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْقَاسِمُ بْنُ مَبْرُورٍ، عَنْ يُونُسَ، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ، أَخْبَرَنِي عُرْوَةُ، عَنْ عَائِشَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: لَا تُقْطَعُ الْيَدُ إِلَّا فِي ثَمَنِ الْمِجَنِّ، ثُلُثِ دِينَارٍ أَوْ نِصْفِ دِينَارٍ فَصَاعِدًا.

ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ڈھال کی قیمت میں ہاتھ کاٹا جائے یعنی ایک تہائی دینار، یا آدھے دینار اور اس سے زیادہ میں۔

It was narrated from Aishah (RA) that the Messenger of Allah ﷺ said: "(The thiefs hand) is not to be cut off except for the price of a shield, one-third of a Dinar or half of Dinar, or more.

منكرصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 4915
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/الحدود ١٤ (٦٧٩٠) ، صحیح مسلم/الحدود ١ (١٦٨٣) ، سنن ابی داود/الحدود ١١ (٤٣٨٤) ، (تحفة الأشراف : ١٦٦٩٥) (منکر) (اس کے راوی ” خالد “ حافظہ کے ضعیف ہیں، اور ان کی یہ روایت پچھلی اور اگلی صحیح روایات کے خلاف ہے )
4920Sunan An Nasaiصحیح

زہری پر راویوں کے اختلاف سے متعلق

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ، قَالَ: أَنْبَأَنَا حِبَّانُ بْنُ مُوسَى، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، قَالَ: قَالَتْعَمْرَةُ: عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: تُقْطَعُ يَدُ السَّارِقِ فِي رُبْعِ دِينَارٍ.

ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : چور کا ہاتھ چوتھائی دینار میں کاٹا جائے گا ۔

It was narrated that Az-Zuhri said: "Amrah said, narrating from Aishah (RA) that the Messenger of Allah ﷺ cut off the hand of a thief for a quarter of a Dinar.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 4916
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/الحدود ١٣ (٦٧٩٤) ، صحیح مسلم/الحدود ١ (القسامة ١٢) (١٦٨٣) ، سنن ابی داود/الحدود ١١ (٤٣٨٣) ، سنن الترمذی/الحدود ١٦(١٤٤٥) ، سنن ابن ماجہ/الحدود ٢٢ (٢٥٨٥) ، (تحفة الأشراف : ١٧٩٢٠) ، مسند احمد (٦/٨٠، ١٦٣) ، سنن الدارمی/الحدود ٤ (٢٣٤٦) ، ویأتي عند المؤلف بأرقام : ٤٩٢٢-٤٩٢٥) (صحیح )
4921Sunan An Nasaiصحیح

زہری پر راویوں کے اختلاف سے متعلق

قَالَ الْحَارِثُ بْنُ مِسْكِينٍ قِرَاءَةً عَلَيْهِ وَأَنَا أَسْمَعُ، عَنْ ابْنِ وَهْبٍ، عَنْ يُونُسَ، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ عُرْوَةَ، وَعَمْرَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: تُقْطَعُ يَدُ السَّارِقِ فِي رُبْعِ دِينَارٍ فَصَاعِدًا.

ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : چور کا ہاتھ چوتھائی دینار اور اس سے زیادہ میں کاٹا جائے گا ۔

It was narrated from Aishah (RA) that the Messenger of Allah ﷺ said: "The hand of the thief is to be cut off for a quarter of a Dinar, or more.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 4917
Takhrij · تخریج
انظر حدیث رقم : ٤٩١٩ (صحیح )
4922Sunan An Nasaiصحیح

زہری پر راویوں کے اختلاف سے متعلق

أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عَمْرَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: تُقْطَعُ يَدُ السَّارِقِ فِي رُبْعِ دِينَارٍ، فَصَاعِدًا.

ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : چور کا ہاتھ چوتھائی دینار اور اس سے زیادہ میں کاٹا جائے گا ۔

It was narrated from Aishah (RA) that the Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) said: "The hand of the thief is to be cut off for one-quarter of a Dinar or more.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 4918
Takhrij · تخریج
انظر حدیث رقم : ٤٩٢٠ (صحیح )
4923Sunan An Nasaiصحیح

زہری پر راویوں کے اختلاف سے متعلق

أَخْبَرَنَا إِسْحَاق بْنُ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: أَنْبَأَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عَمْرَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: تُقْطَعُ يَدُ السَّارِقِ فِي رُبْعِ دِينَارٍ فَصَاعِدًا.

ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : چور کا ہاتھ چوتھائی دینار اور اس سے زیادہ میں کاٹا جائے گا ۔

It was narrated from Aishah (RA) that the Messenger of Allah ﷺ said: "The hand of the thief is to be cut off for one-quarter of a Dinar or more.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 4919
Takhrij · تخریج
انظر حدیث رقم : ٤٩١٨ (صحیح )
4924Sunan An Nasaiصحیح

زہری پر راویوں کے اختلاف سے متعلق

أَخْبَرَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ، قَالَ: أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ عَمْرَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: تُقْطَعُ الْيَدُ فِي رُبْعِ دِينَارٍ فَصَاعِدًا.

ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ چور کا ہاتھ چوتھائی دینار اور اس سے زیادہ میں کاٹا جائے گا ۔

It was narrated from Aishah (RA) that the Messenger of Allah ﷺ said: "The hand of the thief is to be cut off for one-quarter of a Dinar or more.

صحيح موقوفصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 4920
Takhrij · تخریج
انظر حدیث رقم : ٤٩٢٠ (صحیح )
4925Sunan An Nasaiصحیح

زہری پر راویوں کے اختلاف سے متعلق

أَخْبَرَنَا إِسْحَاق بْنُ إِبْرَاهِيمَ، وَقُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عَمْرَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ قُتَيْبَةُ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَيَقْطَعُ فِي رُبْعِ دِينَارٍ فَصَاعِدًا.

ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ چوتھائی دینار اور اس سے زیادہ میں ہاتھ کاٹتے تھے۔

It was narrated from Aishah (RA) that the Messenger of Allah ﷺ" (one of the narrators) Qutaibah said: Used to cut off the hand of the thief for one-quarter of a Dinar or more.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 4921
Takhrij · تخریج
انظر حدیث رقم : ٤٩٢٠ (صحیح )
4926Sunan An Nasaiصحیح

زہری پر راویوں کے اختلاف سے متعلق

أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ عَمْرَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: تُقْطَعُ يَدُ السَّارِقِ فِي رُبْعِ دِينَارٍ فَصَاعِدًا.

ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : چور کا ہاتھ ایک چوتھائی دینار اور اس سے زیادہ میں کاٹا جائے گا ۔

It was narrated from Aishah (RA), from the Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم): "The hand of the thief is to be cut off for one-quarter of a Dinar or more.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 4922
Takhrij · تخریج
تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف : ١٧٩٤٦) ، ویأتي عند المؤلف بأرقام : ٤٩٢٧-٤٩٣١) (صحیح )
4927Sunan An Nasaiصحیح

زہری پر راویوں کے اختلاف سے متعلق

أَخْبَرَنِي يَزِيدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ فُضَيْلٍ، قَالَ: أَنْبَأَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبَانُ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ عَمْرَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: تُقْطَعُ يَدُ السَّارِقِ فِي رُبْعِ دِينَارٍ فَصَاعِدًا.

ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : چور کا ہاتھ ایک چوتھائی دینار اور اس سے زیادہ میں ہاتھ کاٹا جائے گا ۔

It was narrated from Aishah (RA), from the Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم): "The hand of the thief is to be cut off for one-quarter of a Dinar or more.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 4923
Takhrij · تخریج
انظر حدیث رقم : ٤٩٢٦ (صحیح )
4928Sunan An Nasaiصحیح

زہری پر راویوں کے اختلاف سے متعلق

أَخْبَرَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ، قَالَ أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ عَمْرَةَ، أَنَّهَا سَمِعَتْ عَائِشَةَ، تَقُولُ: يُقْطَعُ فِي رُبْعِ دِينَارٍ فَصَاعِدًا، قَالَ أَبُو عَبْد الرَّحْمَنِ: هَذَا الصَّوَابُ مِنْ حَدِيثِ يَحْيَى.

ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ چوتھائی دینار اور اس سے زیادہ میں (چور کا ہاتھ) کاٹا جائے گا۔ ابوعبدالرحمٰن (نسائی) کہتے ہیں : یحییٰ کی (مرفوع) روایت سے یہ (یعنی موقوف روایت) زیادہ صحیح ہے۔

It was narrated from Amrah that she heard Aishah (RA) say: "The hand of the thief is to be cut off for one-quarter of a Dinar or more." (Sahih) Abu Abdur-Rahman (An-Nasai) said: This is the correct version of the narration of Yahya.

صحيح موقوف ولا ينافي المرفوعصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 4924
Takhrij · تخریج
انظر حدیث رقم : ٤٩٢٦ (صحیح )
4929Sunan An Nasaiصحیح

زہری پر راویوں کے اختلاف سے متعلق

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ عَمْرَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: الْقَطْعُ فِي رُبْعِ دِينَارٍ فَصَاعِدًا.

ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ چور کا ہاتھ چوتھائی دینار اور اس سے زیادہ میں کاٹا جائے گا۔

It was narrated from Amrah that she heard Aishah (RA) say: "The hand of the thief is to be cut off for one-quarter of a Dinar or more.

صحيح موقوفصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 4925
Takhrij · تخریج
انظر حدیث رقم : ٤٩٢٦ (صحیح )
4930Sunan An Nasaiصحیح

زہری پر راویوں کے اختلاف سے متعلق

أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، وَعَبْدِ رَبِّهِ، وَرُزَيْقٍ، صَاحِبِ أَيْلَةَ أَنَّهُمْ، سَمِعُوا عَمْرَةَ، عَنْعَائِشَةَ، قَالَتْ: الْقَطْعُ فِي رُبْعِ دِينَارٍ فَصَاعِدًا.

ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ ہاتھ کاٹنا چوتھائی دینار اور اس سے زیادہ میں ہے۔

It was narrated from Amrah that Aishah (RA) said: "Cutting off (the hand of the thief) is for one-quarter of a Dinar or more.

صحيح موقوفصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 4926
Takhrij · تخریج
انظر حدیث رقم : ٤٩٢٦ (صحیح )