Sunan An Nasaiسنن النسائی

All 5,772 hadiths in order · Page 220 of 289

4372Sunan An Nasaiصحیح

امام کا عید گاہ میں قربانی کرنے کا بیان

أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ عُثْمَانَ النُّفَيْلِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عِيسَى، قَالَ: حَدَّثَنَا الْمُفَضَّلُ بْنُ فَضَالَةَ، قَالَ: حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سُلَيْمَانَ، قَالَ: حَدَّثَنِي نَافِعٌ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحَرَ يَوْمَ الْأَضْحَى بِالْمَدِينَةِ، قَالَ: وَقَدْ كَانَ إِذَا لَمْ يَنْحَرْ يَذْبَحُ بِالْمُصَلَّى.

عبداللہ بن عمر (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے عید الاضحی کے دن مدینے میں اونٹ نحر (ذبح) کیا، اور جب آپ (اونٹ) نحر نہیں کرتے تو عید گاہ میں ذبح کرتے۔

It was narrated from Abdullah bin Umar that: the Messenger of Allah ﷺ offered the sacrifice obn the Day of Sacrifice in Al-Madinah. He said: "if he did not offer the Nahr (sacrifice a camel) he would have offered Dhabihah (Sacrificed a sheep) at the prayer place.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 4367
Takhrij · تخریج
تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف : ٧٧١٩) (صحیح )
4373Sunan An Nasaiصحیح

لوگوں کا عیدگاہ میں قربانی کرنا

أَخْبَرَنَا هَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ، عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ، عَنِ الْأَسْوَدِ بْنِ قَيْسٍ، عَنْ جُنْدُبِ بْنِ سُفْيَانَ، قَالَ: شَهِدْتُ أَضْحًى مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَصَلَّى بِالنَّاسِ، فَلَمَّا قَضَى الصَّلَاةَ رَأَى غَنَمًا قَدْ ذُبِحَتْ، فَقَالَ: مَنْ ذَبَحَ قَبْلَ الصَّلَاةِ فَلْيَذْبَحْ شَاةً مَكَانَهَا، وَمَنْ لَمْ يَكُنْ ذَبَحَ فَلْيَذْبَحْ عَلَى اسْمِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ.

جندب بن سفیان (رض) کہتے ہیں کہ میں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ عید الاضحی میں تھا، آپ نے لوگوں کو نماز عید پڑھائی، جب نماز مکمل کرلی تو آپ نے دیکھا کہ کچھ بکریاں (نماز سے پہلے ہی) ذبح کردی گئیں ہیں، آپ ﷺ نے فرمایا : نماز عید سے پہلے جس نے ذبح کیا ہے اسے چاہیئے کہ وہ اس کی جگہ دوسری بکری ذبح کرے اور جس نے ذبح نہیں کیا ہے تو وہ اللہ کا نام لے کر ذبح کرے ١ ؎۔

It was narrated that Jundub bin Sufyan said: "I attended (the day of) sacrifice with the Messenger of Allah ﷺ He led the people 9in prayer, then when he finished praying he saw some sheep that had been sacrificed. He said Whoever slaughtered (his sacrifice) before the prayer. Let him slaughtered (his sacrifice) before the prayer, let him slaughter a sheep in its place, and whoever has not slaughtered, let him offer a sacrifice in the name of Allah, the Mighty and Sublime.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 4368
Notes · وضاحت
١ ؎ واضح طور پر باب کے مطابق پچھلی حدیث ہے، مؤلف نے اس حدیث سے اس طرح استدلال کیا ہے کہ آپ ﷺ نے عید گاہ میں ذبح پر کچھ نہیں فرمایا : بلکہ صرف نماز عید سے پہلے ذبح کردیئے جانے پر اعتراض کیا۔
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/العیدین ٢٣ (٩٨٥) ، الصید ١٧ (٥٥٠٠) ، الأضاحی ١٢ (٥٥٦٢) ، الأیمان ١٥ (٦٦٧٤) ، التوحید ١٣ (٧٤٠٠) ، صحیح مسلم/الأضاحی ١ (١٩٦٠) ، سنن ابن ماجہ/الأضاحی ١٢ (٣١٥٢) ، (تحفة الأشراف : ٣٢٥١) ، مسند احمد (٤/٣١٢، ٣١٣) ، ویأتی عند المؤلف برقم : ٤٤٠٣ (صحیح )
4374Sunan An Nasaiصحیح

جن جانوروں کی قربانی ممنوع ہے جیسے کہ کانے جانور کی قربانی

أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيل بْنُ مَسْعُودٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا خَالِدٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ مَوْلَى بَنِي أَسَدٍ، عَنْ أَبِي الضَّحَّاكِ عُبَيْدِ بْنِ فَيْرُوزَ مَوْلَى بَنِي شَيْبَانَ، قَالَ: قُلْتُ لِلْبَرَاءِ: حَدِّثْنِي عَمَّا نَهَى عَنْهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنَ الْأَضَاحِيِّ. قَالَ: قَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَيَدِي أَقْصَرُ مِنْ يَدِهِ، فَقَالَ: أَرْبَعٌ لَا يَجُزْنَ: الْعَوْرَاءُ الْبَيِّنُ عَوَرُهَا، وَالْمَرِيضَةُ الْبَيِّنُ مَرَضُهَا، وَالْعَرْجَاءُ الْبَيِّنُ ظَلْعُهَا، وَالْكَسِيرَةُ الَّتِي لَا تُنْقِي. قُلْتُ: إِنِّي أَكْرَهُ أَنْ يَكُونَ فِي الْقَرْنِ نَقْصٌ، وَأَنْ يَكُونَ فِي السِّنِّ نَقْصٌ. قَالَ: مَا كَرِهْتَهُ فَدَعْهُ، وَلَا تُحَرِّمْهُ عَلَى أَحَدٍ.

ابوالضحاک عبید بن فیروز کہتے ہیں کہ میں نے براء (رض) سے کہا : مجھے بتائیے کہ کن کن جانوروں کی قربانی سے رسول اللہ ﷺ نے روکا ہے ؟ انہوں نے کہا : رسول اللہ ﷺ کھڑے ہوئے (اور براء نے ہاتھ سے اشارہ کیا اور کہا) میرا ہاتھ آپ کے ہاتھ سے چھوٹا ہے، آپ نے فرمایا : چار طرح کے جانور جائز نہیں : ایک تو کانا جس کا کانا پن صاف معلوم ہو، دوسرا بیمار جس کی بیماری واضح ہو، تیسرا لنگڑا جس کا لنگڑا پن صاف ظاہر ہو، چوتھا وہ دبلا اور کمزور جانور جس کی ہڈیوں میں گودا نہ ہو ۔ میں نے کہا : مجھے یہ بھی ناپسند ہے کہ اس کے سینگ میں کوئی نقص عیب ہو یا اس کے دانت میں کوئی کمی ہو ١ ؎، انہوں نے کہا : جو تمہیں ناپسند ہو اسے چھوڑ دو ، لیکن تم کسی اور کو اس سے مت روکو۔

It was narrated that Abu Ad-Dahhak Ubaid bin Fairuz, the freed slave of Banu Shaiban, said: "IU said to Al-Bara bin Azib: Tell me of the sacrificial animals that the Messenger of Allah ﷺ disliked or forbade, He said: The Messenger of Allah ﷺ stood up, and my hands are shorter than his, and he said: "There are four that will not do as sacrifices: the animals that clearly has one bad eye: the sick animals that is obviously sick; the lame animal with an obvious limp; and the animal that is so emaciated that it is as if three is no marrow in its bones." I said: "I dislike that the animals should have some fault in its horns or teeth He said;what you dislike, forget about it and do not make it forbidden to anyone.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 4369
Notes · وضاحت
١ ؎: اس سے مراد : سینگ یا دانت میں معمولی سی کمی ہے، اسی لیے اتنی کمی والے جانور کے بارے میں آپ ﷺ نے فرمایا : جو تمہیں ناپسند ہو … ورنہ مذکورہ چاروں عیوب کی طرح کسی بھی بڑے عیب کی موجودگی میں جمہور کے نزدیک قربانی جائز نہیں جیسے آدھا سے زیادہ کان کٹا ہوا ہو سینگ ٹوٹی ہوئی، پاؤں کٹا ہوا ہو، اندھا ہو، وغیرہ وغیرہ۔
Takhrij · تخریج
سنن ابی داود/الضحایا ٦ (٢٨٠٢) ، سنن الترمذی/الضحایا ٥ (١٤٩٧) ، سنن ابن ماجہ/الضحایا ٨ (٣١٤٤) ، موطا امام مالک/الضحایا ١ (١) ، مسند احمد (٤/٢٨٤، ٢٨٩، ٣٠٠، ٣٠١) ، سنن الدارمی/الأضاحی ٣ (١٩٩٣) ، ویأتی برقم : ٤٣٧٥، ٤٣٧٦ (صحیح )
4375Sunan An Nasaiصحیح

لنگڑے جانور سے متعلق

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ، وَأَبُو دَاوُدَ، وَيَحْيَى، وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ، وَابْنُ أَبِي عَدِيٍّ، وَأَبُو الْوَلِيدِ، قَالُوا: أَنْبَأَنَا شُعْبَةُ، قَالَ: سَمِعْتُ سُلَيْمَانَ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، قَالَ: سَمِعْتُ عُبَيْدَ بْنَ فَيْرُوزَ، قَالَ: قُلْتُ لِلْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ: حَدِّثْنِي مَا كَرِهَ، أَوْ نَهَى عَنْهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنَ الْأَضَاحِيِّ، قَالَ: فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: هَكَذَا بِيَدِهِ، وَيَدِي أَقْصَرُ مِنْ يَدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَرْبَعَةٌ لَا يَجْزِينَ فِي الْأَضَاحِيِّ: الْعَوْرَاءُ الْبَيِّنُ عَوَرُهَا، وَالْمَرِيضَةُ الْبَيِّنُ مَرَضُهَا، وَالْعَرْجَاءُ الْبَيِّنُ ظَلْعُهَا، وَالْكَسِيرَةُ الَّتِي لَا تُنْقِي. قَالَ: فَإِنِّي أَكْرَهُ أَنْ يَكُونَ نَقْصٌ فِي الْقَرْنِ، وَالْأُذُنِ، قَالَ: فَمَا كَرِهْتَ مِنْهُ فَدَعْهُ، وَلَا تُحَرِّمْهُ عَلَى أَحَدٍ.

عبید بن فیروز کہتے ہیں کہ میں نے براء بن عازب (رض) سے کہا : مجھے بتائیے کہ رسول اللہ ﷺ کو کن کن جانوروں کی قربانی ناپسند تھی، یا آپ ان سے منع فرماتے تھے ؟ انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے (اور اس طرح انہوں نے اپنے ہاتھ سے اشارہ کیا، اور میرا ہاتھ رسول اللہ ﷺ کے ہاتھ سے چھوٹا ہے) : چار جانوروں کی قربانی درست اور صحیح نہیں ہے : کانا جس کا کانا پن ظاہر ہو، بیمار جس کی بیماری واضح ہو، لنگڑا جس کا لنگڑا پن ظاہر ہو، اور دبلا اور کمزور جس میں گودا نہ ہو ، انہوں نے کہا : مجھے ناپسند ہے کہ اس جانور کے سینگ اور کان میں کوئی عیب ہو، انہوں نے کہا : جو تمہیں ناپسند ہو اسے چھوڑ دو لیکن کسی اور کو اس سے مت روکو۔

Ubaid bin Fairuz said: "I said to Al-Bara bin Azib: Tell me of the sacrificial animals that the Messenger of Allah ﷺ dislike or forbade. He said: "The Messenger of Allah ﷺ gestured like this with his hand, and my hands are shorter than the hand of the Messenger of Allah ﷺ, (and he said). There are four that will not do as sacrifices: The animal that clearly has one bad eye: the sick animals that is obviously sick; the lame animal with an obvious lamp; and the animal that is so emaciated that it is as if there is no marrow in its bones: He said: "And I dislike that the animal should have some fault in its horns or ears." He said: "What you dislike, forget about it, and do not make it forbidden to anyone.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 4370
Takhrij · تخریج
انظر ما قبلہ (صحیح )
4376Sunan An Nasaiصحیح

قربانی کے لئے لاغر اور کمزور جانور وغیرہ کے متعلق؟

أَخْبَرَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ، عَنِ ابْنِ وَهْبٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ، وَاللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ، وَذَكَرَ آخَرَ، وَقَدَّمَهُ أَنَّسُلَيْمَانَ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ حَدَّثَهُمْ، عَنْ عُبَيْدِ بْنِ فَيْرُوزَ، عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَأَشَارَ بِأَصَابِعِهِ، وَأَصَابِعِي أَقْصَرُ مِنْ أَصَابِعِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يُشِيرُ أُصْبُعِهِ، يَقُولُ: لَا يَجُوزُ مِنَ الضَّحَايَا: الْعَوْرَاءُ الْبَيِّنُ عَوَرُهَا، وَالْعَرْجَاءُ الْبَيِّنُ عَرَجُهَا، وَالْمَرِيضَةُ الْبَيِّنُ مَرَضُهَا، وَالْعَجْفَاءُ الَّتِي لَا تُنْقِي.

براء بن عازب (رض) کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا، انہوں نے اپنی انگلیوں سے اشارہ کیا اور میری انگلیاں رسول اللہ ﷺ کی انگلیوں سے چھوٹی ہیں، انگلیوں سے اشارہ کرتے ہوئے آپ فرما رہے تھے : قربانی کے جانوروں میں یہ جانور جائز نہیں ہیں : کانا جس کا کانا پن صاف معلوم ہو، لنگڑا جس کا لنگڑا پن واضح ہو، بیمار جس کی بیماری صاف ظاہر ہو رہی ہو اور دبلا اور کمزور جس کی ہڈیوں میں گودا نہ ہو ۔

It was narrated from Ubaid bin Fairuz thatAl; -Bara bnin Azib said: "I heard the Messenger of Allah ﷺ say" - and he gestured with his fingers, but his fingers were shorter than the fingers of the Messenger of Allah ﷺ - he said "It is not permissible to offer as a sacrifice an animal that clearly has one bad eye, a lame animal that is obviously lame, as sick animal that is obviously sick, or an animals that is so emaciated that it is as if there is no marrow in its bones.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 4371
Takhrij · تخریج
انظر حدیث رقم : ٤٣٧٤ (صحیح )
4377Sunan An Nasaiضعیف

وہ جانور جس کے سامنے سے کان کٹا ہوا ہو اس کا حکم

أَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ آدَمَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحِيمِ وَهُوَ ابْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ زَكَرِيَّا بْنِ أَبِي زَائِدَةَ، عَنْ أَبِي إِسْحَاق، عَنْ شُرَيْحِ بْنِ النُّعْمَانِ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَمَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ نَسْتَشْرِفَ الْعَيْنَ وَالْأُذُنَ، وَأَنْ لَا نُضَحِّيَ بِمُقَابَلَةٍ، وَلَا مُدَابَرَةٍ، وَلَا بَتْرَاءَ، وَلَا خَرْقَاءَ.

علی (رض) کہتے ہیں کہ ہمیں رسول اللہ ﷺ نے حکم دیا کہ ہم (جانوروں کے) آنکھ اور کان دیکھ لیں اور کسی ایسے جانور کی قربانی نہ کریں جس کا کان سامنے سے کٹا ہو، یا جس کا کان پیچھے سے کٹا ہو، اور نہ دم کٹے جانور کی، اور نہ ایسے جانور کی جس کے کان میں سوراخ ہوں۔

It was narrated that Ali (RA) said: "The Messenger of Allah ﷺ commanded us to examine the eyes and ears (of animals), and not to sacrifice and animals with its ears slit from the front, and animal with its ears slit form the back, a animal with its tail cut, nor an animals with a round hole in its ear.

ضعيف لکن جملة الاستشراف صحيحةصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 4372
Takhrij · تخریج
سنن ابی داود/الضحایا ٦ (٢٨٠٤) ، سنن الترمذی/الضحایا ٦(١٤٩٨) ، سنن ابن ماجہ/الضحایا ٨ (٣١٤٢) ، (تحفة الأشراف : ١٠١٢٥) ، مسند احمد (١/٨٠، ١٠٨، ١٢٨، ١٤٩) ، سنن الدارمی/الأضاحی ٣(١٩٩٥) ، ویأتی فیما یلی : ٤٣٧٨-٤٣٨٠ (ضعیف) (اس کے راوی ” ابواسحاق “ مختلط اور مدلس ہیں، نیز ” شریح “ سے ان کا سماع نہیں ہے، اس لیے سند میں انقطاع بھی ہے، مگر مطلق کان ناک دیکھ بھال کرلینے کا حکم صحیح ہے، دیکھئے حدیث نمبر ٤٣٨١، اور حاشیہ نمبر حدیث ٤٣٧٤ )
4378Sunan An Nasaiضعیف

مدابرہ (پیچھے سے کان کٹا جانور) سے متعلق

أَخْبَرَنَا أَبُو دَاوُدَ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَعْيَنَ، قَالَ: حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاق، عَنْ شُرَيْحِ بْنِ النُّعْمَانِ، قَالَ أَبُو إِسْحَاق: وَكَانَ رَجُلَ صِدْقٍ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَمَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ نَسْتَشْرِفَ الْعَيْنَ وَالْأُذُنَ، وَأَنْ لَا نُضَحِّيَ بِعَوْرَاءَ، وَلَا مُقَابَلَةٍ، وَلَا مُدَابَرَةٍ، وَلَا شَرْقَاءَ، وَلَا خَرْقَاءَ.

علی (رض) کہتے ہیں کہ ہمیں رسول اللہ ﷺ نے (جانوروں کے) آنکھ اور کان دیکھ لینے کا حکم دیا، اور یہ کہ ہم کسی ایسے جانور کی قربانی نہ کریں جو کانا ہو، جس کا کان سامنے سے کٹا ہو، یا جس کا کان پیچھے سے کٹا ہو، اور نہ کسی ایسے جانور کی جس کے کان چرے ہوئے ہوں، اور نہ ایسے جانور کی جس کے کان میں سوراخ ہو۔

It was narrated that Ali said: "The Messenger of Allah ﷺ commanded us to examine the eyes and ears (of animals) and not to Sacrifice and animal with a bad eye, nor an animal with its ears slit from the front, nor an animals with its ears slit form the back, nor an animal with a round hole in its ear.

ضعيفصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 4373
Takhrij · تخریج
انظر ما قبلہ (ضعیف )
4379Sunan An Nasaiضعیف

خرقائ (جس کے کان میں سوراخ ہو) سے متعلق

أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ نَاصِحٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ أَبِي إِسْحَاق، عَنْ شُرَيْحِ بْنِ النُّعْمَانِ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ نُضَحِّيَ بِمُقَابَلَةٍ، أَوْ مُدَابَرَةٍ، أَوْ شَرْقَاءَ، أَوْ خَرْقَاءَ، أَوْ جَدْعَاءَ.

علی بن ابی طالب (رض) کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے سامنے اور پیچھے سے کان کٹے ہوئے جانور، اور پھٹے کان والے جانور اور چرے ہوئے کان والے جانور اور ایسے جانور جن کے کان میں سوراخ ہو اور کان کٹے ہوئے جانور کی قربانی کرنے سے منع فرمایا۔

It was narrated that Ali bin Abi Talib, may Allah be please with him, said: "The Messenger of Allah ﷺ forbade sacrificing an animals with its ears slit form the front, and animals with its ears slit form the back, and animal with its ears slit lengthwise, an animals with a round hole in tits ear, or an animals with its nose cut off.

ضعيفصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 4374
Takhrij · تخریج
انظر حدیث رقم : ٤٣٧٧ (ضعیف )
4380Sunan An Nasaiضعیف

جس جانور کے کان چرے ہوئے ہوں اس کا حکم

أَخْبَرَنِي هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُجَاعُ بْنُ الْوَلِيدِ، قَالَ: حَدَّثَنِي زِيَادُ بْنُ خَيْثَمَةَ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقعَنْ شُرَيْحِ بْنِ النُّعْمَانِ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: لَا يُضَحَّى بِمُقَابَلَةٍ، وَلَا مُدَابَرَةٍ، وَلَا شَرْقَاءَ، وَلَا خَرْقَاءَ، وَلَا عَوْرَاءَ.

علی بن ابی طالب (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : سامنے سے اور پیچھے سے کان کٹے ہوئے، اور کان چرے ہوئے اور کان پھٹے ہوئے اور کانے جانوروں کی قربانی نہ کی جائے ۔

It was narrated from Ali bin Abi Talib, may Allah be please wityh him, that the Messenger of Allah said: "Do not sacrifice and animal with its ears slit from the front, and animal with its ears slit from the back, an animals with its ears slit lengthwise, and animal with a round hole in its ears, or an animal with one bad eye.

ضعيفصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 4375
Takhrij · تخریج
انظر حدیث رقم : ٤٣٧٧ (ضعیف )
4381Sunan An Nasaiصحیح

جس جانور کے کان چرے ہوئے ہوں اس کا حکم

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى، قَالَ: حَدَّثَنَا خَالِدٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، أَنَّ سَلَمَةَ وَهُوَ ابْنُ كُهَيْلٍ أَخْبَرَهُ، قَالَ: سَمِعْتُحُجَيَّةَ بْنَ عَدِيٍّ، يَقُولُ: سَمِعْتُ عَلِيًّا، يَقُولُ: أَمَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ نَسْتَشْرِفَ الْعَيْنَ، وَالْأُذُنَ.

علی (رض) کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ہمیں آنکھ اور کان دیکھ لینے کا حکم دیا ہے۔

Ali said: " The Messenger of Allah ﷺ commanded us to examine the eyes and ears (of animals for sacrifice).

حسن صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 4376
Takhrij · تخریج
سنن الترمذی/الضحایا ٩ (١٥٠٣) ، سنن ابن ماجہ/الضحایا ٨ (٣١٤٣) ، (تحفة الأشراف : ١٠٦٤) ، مسند احمد (١/١٠٤) سنن الدارمی/الأضاحی ٣ (١٩٩٤) (حسن صحیح )
4382Sunan An Nasaiضعیف

قربانی میں عضباء (یعنی سینگ ٹوٹی ہوئی) سے متعلق

أَخْبَرَنَا حُمَيْدُ بْنُ مَسْعَدَةَ، عَنْ سُفَيَانَ وَهُوَ ابْنُ حَبِيبٍ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ جُرَيِّ بْنِ كُلَيْبٍ، قَالَ: سَمِعْتُعَلِيًّا، يَقُولُ: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُضَحَّى بِأَعْضَبِ الْقَرْنِ. فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِسَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، قَالَ: نَعَمْ، إِلَّا عَضَبَ النِّصْفِ، وَأَكْثَرَ مِنْ ذَلِكَ.

علی (رض) کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے سینگ ٹوٹے جانور کو ذبح کرنے سے منع فرمایا ہے۔ (راوی قتادہ کہتے ہیں) : میں نے اس کا ذکر سعید بن مسیب سے کیا تو انہوں نے کہا : ہاں، جس جانور کا آدھا سینگ یا اس سے زیادہ ٹوٹا ہو ١ ؎۔

Ali said: "Messenger of Allah ﷺ forbade us from sacrificing an animal with a broken horn." I (the narrator) mentioned that to Saeed bin Al_Musayyab and he said: "Yes, m unless half or more of the horn is missing.

ضعيفصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 4377
Notes · وضاحت
١ ؎: سعید بن مسیب کا قول قتادہ نے نقل کیا ہے اور قتادہ مدلس ہیں لیکن انہوں نے سعید بن المسیب سے اپنی بات نقل کی ہے تو اس طرح حدیث بیان کرنے کی صراحت کردی ہے، اس لیے سعید بن المسیب کے قول کی روایت صحیح ہے اس سے اس بات کی تائید ہوتی ہے کہ سینگ ٹوٹے جانور کی قربانی جائز نہ ہونے کی بات اس جانور کے بارے میں ہے جس کا سینگ آدھے سے زیادہ ٹوٹا ہو، نیز دیکھئیے حاشیہ حدیث نمبر : ٤٣٧٤۔
Takhrij · تخریج
سنن ابی داود/الضحایا ٦(٢٨٠٥) ، سنن الترمذی/الضحایا ٩(١٥٠٤) ، سنن ابن ماجہ/الضحایا ٨(٣١٤٥) ، (تحفة الأشراف : ١٠٠٣١) ، مسند احمد (١/٨٣، ١٠١، ١٠٩، ١٢٧، ١٢٩، ١٣٧) (ضعیف) (اس کے راوی ” جری “ لین الحدیث ہیں، لیکن سعید بن المسیب کے قول کی سند صحیح ہے کیونکہ اس میں ” جری “ نہیں ہیں )
4383Sunan An Nasaiصحیح

قربانی میں مسنہ اور جذعہ سے متعلق

أَخْبَرَنَا أَبُو دَاوُدَ سُلَيْمَانُ بْنُ سَيْفٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْحَسَنُ وَهُوَ ابْنُ أَعْيَنَ، وَأَبُو جَعْفَرٍ يَعْنِي النُّفَيْلِيَّ، قَالَا: حَدَّثَنَازُهَيْرٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَا تَذْبَحُوا إِلَّا مُسِنَّةً إِلَّا أَنْ يَعْسُرَ عَلَيْكُمْ، فَتَذْبَحُوا جَذَعَةً مِنَ الضَّأْنِ.

جابر (رض) کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : صرف مسنہ ذبح کرو سوائے اس کے کہ اس کی قربانی تم پر گراں اور مشکل ہو تو تم بھیڑ میں سے جذعہ ذبح کر دو ۔

It was narrated that Jabir said: "The Messenger of Allah ﷺ said: Do not slaughter anything but a Musinnah, unless that is difficult, in which case you can slaughter a Jadhah sheep.

ضعيفصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 4378
Notes · وضاحت
١ ؎: مُسِنّہ: وہ جانور ہے جس کے دودھ کے دانت ٹوٹ چکے ہوں، اور یہ اونٹ میں عموماً اس وقت ہوتا ہے جب وہ پانچ سال پورے کر کے چھٹے میں داخل ہوگیا ہو، اور گائے اور بیل میں اس وقت ہوتا ہے جب وہ دو سال پورے کر کے تیسرے میں داخل ہوگئے ہوں، اور بکری اور بھیڑ میں اس وقت ہوتا ہے جب وہ ایک سال پورا کر کے دوسرے میں داخل ہوجائیں، اور جذعہ اس دنبہ یا بھیڑ کو کہتے ہیں جو سال بھر کا ہوچکا ہو، (محققین اہل لغت اور شارحین حدیث کا یہی صحیح قول ہے، دیکھئیے مرعاۃ شرح مشکاۃ المصابیح) لیکن یہاں مسنہ سے مراد مسن ۃ من المعز (یعنی دانت والی بکری) مراد ہے، کیونکہ اس کے مقابلے میں جذع ۃ من الضان (ایک سال کا دنبا) لایا گیا ہے، یعنی : دانت والی بکری ہی جائز ہے، جس کے سامنے والے دو دانت ٹوٹ چکے ہوں ایک سال کی بکری جائز نہیں، ہاں اگر دانت والی بکری میسر نہ ہو تو ایک سال کا دنبہ جائز ہے۔
Takhrij · تخریج
صحیح مسلم/الأضاحی ٢ (١٩٦٢) ، سنن ابی داود/الضحایا ٥ (٢٧٩٧) ، سنن ابن ماجہ/الضحایا ٧ (٣١٤١) ، (تحفة الأشراف : ٢٧١٥) ، مسند احمد (٣/٣١٢، ٣٢٧) (صحیح )
4384Sunan An Nasaiصحیح

قربانی میں مسنہ اور جذعہ سے متعلق

أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ، قَالَ: حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ، عَنْ أَبِي الْخَيْرِ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَعْطَاهُ غَنَمًا يُقَسِّمُهَا عَلَى صَحَابَتِهِ، فَبَقِيَ عَتُودٌ، فَذَكَرَهُ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: ضَحِّ بِهِ أَنْتَ.

عقبہ بن عامر (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو آپس میں تقسیم کرنے کے لیے بکریاں دیں، صرف ایک سال کی بکری بچ رہی۔ اس کا ذکر انہوں نے رسول اللہ ﷺ سے کیا۔ تو آپ نے فرمایا : تم اسے ذبح کرلو ١ ؎۔

It was narrated from Uqbah bin Amair that: the Messenger of Allah ﷺ gave him some sheep to distribute among his Companions. A small goat was left over and he mentioned that to the Messenger of Allah ﷺ. He said: "Sacrifice it yourself.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 4379
Notes · وضاحت
١ ؎: عتود ایک سال کی بکری کو کہتے ہیں۔ جذعہ بھی اسی معنی میں ہے، پس اگلی دونوں روایتوں میں جو جذعہ کا لفظ ہے اس کا مطلب ہے جذع ۃ من المعز یعنی بکری کا ایک سالہ بچہ۔ نبی اکرم ﷺ نے عقبہ یا ابوبردہ (رض) کو مجبوری کے تحت ایک سال کی بکری کی اجازت خصوصی طور سے دی تھی ورنہ قربانی میں اصل دانتا ہوا جانور ہی جائز ہے جیسا کہ حدیث نمبر : ٤٢٨٣ میں گزرا۔ ٢ ؎: تم اسے ذبح کرلو یعنی صرف تمہارے لیے جائز ہے۔
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/الوکالة ١ (٢٣٠٠) ، الشرکة ١٢ (٢٥٠٠) ، الأضاحی ٧ (٥٥٥٥) ، صحیح مسلم/الأضاحي ١ (١٩٦٥) ، سنن الترمذی/الأضاحي ٧ (١٥٠٠) ، سنن ابن ماجہ/الأضاحي ٧ (٣١٣٨) ، (تحفة الأشراف : ٩٩٥٥) ، مسند احمد (٤/١٤٩، ١٥٢) ، سنن الدارمی/الأضاحی ٤ (١٩٩٧) ، ویأتی فیما یلی : ٤٣٨٥، ٤٣٨٦ (صحیح )
4385Sunan An Nasaiصحیح

قربانی میں مسنہ اور جذعہ سے متعلق

أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ دُرُسْتَ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو إِسْمَاعِيل وَهُوَ الْقَنَّادُ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى، قَالَ: حَدَّثَنِي بَعْجَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَسَّمَ بَيْنَ أَصْحَابِهِ ضَحَايَا، فَصَارَتْ لِي جَذَعَةٌ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، صَارَتْ لِي جَذَعَةٌ ؟ فَقَالَ: ضَحِّ بِهَا.

عقبہ بن عامر (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے درمیان قربانی کے جانور تقسیم کیے، میرے حصے میں ایک جذعہ آیا، میں نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! میرے حصے میں تو ایک جذعہ آیا ہے ؟ آپ نے فرمایا : تم اسی کی قربانی کرلو ۔

It was narrated from Uqbah bin Amir that: the Messenger of Allah ﷺ divided some sacrificial animals among his Companions, and I got a Jadhah sheep. I said: O Messenger of Allah, I got a Jadhah sheep. He said: Sacrifice it.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 4380
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/الأضاحي ٢ (٥٥٤٧) ، صحیح مسلم/الأضاحي ٢ (١٩٦٥) ، سنن الترمذی/الأضاحي ٧ (١٠٠ م) ، (تحفة الأشراف : ٩٩١٠) (صحیح )
4386Sunan An Nasaiصحیح

قربانی میں مسنہ اور جذعہ سے متعلق

أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيل بْنُ مَسْعُودٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا خَالِدٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا هِشَامٌ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ بَعْجَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْجُهَنِيِّ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ، قَالَ: قَسَّمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَ أَصْحَابِهِ أَضَاحِيَّ، فَأَصَابَنِي جَذَعَةٌ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَصَابَتْنِي جَذَعَةٌ، فَقَالَ: ضَحِّ بِهَا.

عقبہ بن عامر (رض) کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے درمیان قربانی کے جانور تقسیم کیے، تو مجھے ایک جذعہ ملا، میں نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! مجھے تو ایک جذعہ ملا ہے ؟ آپ نے فرمایا : تم اسی کی قربانی کرو ۔

It was narrated that Uqbah bin Amir said: "The Messenger of Allah ﷺ divided some sacrificial animals among his Companions, and I got a Jadhah sheep. I said: O Messenger of Allah, I got a Jadhah sheep. He said: Sacrifice it.

سكت عنه الشيخصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 4381
Takhrij · تخریج
انظر ما قبلہ (صحیح )
4387Sunan An Nasaiصحیح

قربانی میں مسنہ اور جذعہ سے متعلق

أَخْبَرَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ، عَنِ ابْنِ وَهْبٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي عَمْرٌو، عَنْ بُكَيْرِ بْنِ الْأَشَجِّ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ خُبَيْبٍ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ، قَالَ: ضَحَّيْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِجَذَعٍ مِنَ الضَّأْنِ.

عقبہ بن عامر (رض) کہتے ہیں کہ ہم نے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ جذعہ یعنی ایک سال کی بھیڑ کی قربانی کی ١ ؎۔

It was narrated that Uqbah bin Amir said: We sacrificed a Jadhah sheep with the Messenger of Allah ﷺ.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 4382
Notes · وضاحت
١ ؎: اولاً تو اس کے راوی معاذ بن عبداللہ بذات خود صدوق ہونے کے باوجود روایت میں وہم کا شکار ہوجایا کرتے تھے، تو ممکن ہے کہ جذع ۃ من المعز یا صرف جذع ۃ ہو اور انہوں نے وہم سے جذع ۃ من الضان کردیا ہو، ثانیاً : ہوسکتا ہے کہ یہ مجبوری کی صورت میں ہو، بہرحال بعض علماء اس حدیث اور اگلی دونوں حدیثوں سے استدلال کرتے ہوئے بغیر مجبوری کے بھی ایک سالہ دنبہ کی قربانی کو جائز قرار دیتے ہیں اور مسنہ والی حدیث کو استحباب پر محمول کرتے ہیں۔
Takhrij · تخریج
تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف : ٩٩٦٩) (صحیح )
4388Sunan An Nasaiصحیح

قربانی میں مسنہ اور جذعہ سے متعلق

أَخْبَرَنَا هَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ فِي حَدِيثِهِ، عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ، عَنِ عَاصِمِ بْنِ كُلَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: كُنَّا فِي سَفَرٍ، فَحَضَرَ الْأَضْحَى، فَجَعَلَ الرَّجُلُ مِنَّا يَشْتَرِي الْمُسِنَّةَ بِالْجَذَعَتَيْنِ وَالثَّلَاثَةِ، فَقَالَ لَنَا رَجُلٌ مِنْ مُزَيْنَةَ: كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ، فَحَضَرَ هَذَا الْيَوْمُ، فَجَعَلَ الرَّجُلُ يَطْلُبُ الْمُسِنَّةَ بِالْجَذَعَتَيْنِ وَالثَّلَاثَةِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ الْجَذَعَ يُوفِي مِمَّا يُوفِي مِنْهُ الثَّنِيُّ.

کلیب کہتے ہیں کہ ہم سفر میں تھے کہ عید الاضحی کا وقت آگیا، تو ہم میں سے کوئی دو دو یا تین تین جذعوں (ایک سالہ بھیڑوں) کے بدلے ایک مسنہ خریدنے لگا، تو مزینہ کے ایک شخص نے ہم سے کہا : ہم لوگ ایک سفر میں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ تھے کہ یہی دن آگیا (یعنی عید الاضحی) تو ہم میں سے کوئی دو یا تین جذعے دے کر مسنہ خریدنے لگا، اس پر رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : جذعہ سے بھی وہی حق ادا ہوسکتا ہے جو ثنی یعنی مسنہ سے ہوتا ہے ١ ؎۔

It was narrated from Asim bin Kulaib that his father said: "We were on a journey and the day of Al-adha came, so we started to by sheep, a Musinnah for two or three Jadhahs. A man from Muzainah said to us: We were with the Messenger of Allah ﷺ on a journey when this came, and we stated to look for sheep, (offering to buy) aMusinnah for two or three Jadhahs. Then the Messenger of Allah ﷺ said: "A Jadhah is sufficient for that for which a Thani is sufficient.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 4383
Notes · وضاحت
١ ؎: ایک تو بقول ابن المدینی عاصم بن کلیب جب روایت میں منفرد ہوں تو ان کی روایت سے استدلال جائز نہیں، دوسرے : ممکن ہے کہ الجذع سے مراد الجذع من الضان بھیڑ کا ایک سالہ بچہ ہو، بکری کا نہیں، تاکہ حدیث نمبر ٤٣٨٣ سے مطابقت ہو سکے۔
Takhrij · تخریج
تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف : ١٥٦٦٤) ، وقد أخرجہ : سنن ابی داود/الأضاحی ٥ (٢٧٩٩) ، سنن ابن ماجہ/الضحایا ٧ (٣١٤٠) ، مسند احمد (٥/٣٦٨) (صحیح )
4389Sunan An Nasaiصحیح

قربانی میں مسنہ اور جذعہ سے متعلق

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى، قَالَ: حَدَّثَنَا خَالِدٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ كُلَيْبٍ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبِي يُحَدِّثُ، عَنْ رَجُلٍ، قَالَ: كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَبْلَ الْأَضْحَى بِيَوْمَيْنِ نُعْطِي الْجَذَعَتَيْنِ بِالثَّنِيَّةِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ الْجَذَعَةَ تُجْزِئُ مَا تُجْزِئُ مِنْهُ الثَّنِيَّةُ.

کلیب ایک شخص سے روایت کرتے ہیں کہ اس نے کہا : ہم عید الاضحی سے دو دن پہلے نبی اکرم ﷺ کے ساتھ تھے، ہم دو جذعے دے کر ثنیہ یعنی مسنہ لے رہے تھے تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : جذعہ بھی اس کام کے لیے کافی ہے جس کے لیے ثنیہ یعنی مسنہ کافی ہے ۔

It was narrated that Asim bin Kulaib said: "I heard my father narrating from a man who said: We were with the Messenger of Allah ﷺ two days before Al-Adha and we started to offer two Jadh ahs for one Thaniiyah, Then the Messenger of Allah ﷺ said: A Jadhah is sufficient for that for which a Thaniyah is sufficient.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 4384
Takhrij · تخریج
انظر ما قبلہ (صحیح )
4390Sunan An Nasaiصحیح

مینڈھے سے متعلق احادیث

أَخْبَرَنَا إِسْحَاق بْنُ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيل، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ وَهُوَ ابْنُ صُهَيْبٍ، عَنْ أَنَسٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُضَحِّي بِكَبْشَيْنِ، قَالَ أَنَسٌ: وَأَنَا أُضَحِّي بِكَبْشَيْنِ.

انس (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ دو مینڈھوں کی قربانی کرتے تھے اور میں بھی دو مینڈھوں کی قربانی کرتا تھا ١ ؎۔

It was narrated form Anas that: the Messenger of Allah ﷺ used to sacrifice two rams. And Anas said: "And I sacrifice two rams.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 4385
Notes · وضاحت
١ ؎: یہ بطور استحباب ہے (ورنہ ایک جانور ایک گھر کی طرف سے کافی ہے) آپ ﷺ تو کبھی سو سو اونٹ ذبح کردیا کرتے تھے، تو اس سے وجوب پر کسی نے استدلال نہیں کیا ہے۔
Takhrij · تخریج
تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف : ١٠٠٩) (صحیح )
4391Sunan An Nasaiصحیح

مینڈھے سے متعلق احادیث

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، عَنْ خَالِدٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ، عَنْ ثَابِتٍ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ: ضَحَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِكَبْشَيْنِ أَمْلَحَيْنِ.

انس (رض) کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے دو چتکبرے مینڈھوں کی قربانی کی۔

It was narrated that Ans said: "The Messenger of Allah ﷺ sacrificed two Amlah rams.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 4386
Notes · وضاحت
١ ؎: چتکبرے یعنی سفید اور کالا یا کالا اور لال رنگ۔
Takhrij · تخریج
تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف : ٣٩٨) (صحیح )