Sunan An Nasai 4388

قربانی سے متعلق احادیث مبارکہ

4388Sunan An Nasai

قربانی میں مسنہ اور جذعہ سے متعلق

أَخْبَرَنَا هَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ فِي حَدِيثِهِ، عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ، عَنِ عَاصِمِ بْنِ كُلَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: كُنَّا فِي سَفَرٍ، فَحَضَرَ الْأَضْحَى، فَجَعَلَ الرَّجُلُ مِنَّا يَشْتَرِي الْمُسِنَّةَ بِالْجَذَعَتَيْنِ وَالثَّلَاثَةِ، فَقَالَ لَنَا رَجُلٌ مِنْ مُزَيْنَةَ: كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ، فَحَضَرَ هَذَا الْيَوْمُ، فَجَعَلَ الرَّجُلُ يَطْلُبُ الْمُسِنَّةَ بِالْجَذَعَتَيْنِ وَالثَّلَاثَةِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ الْجَذَعَ يُوفِي مِمَّا يُوفِي مِنْهُ الثَّنِيُّ.

کلیب کہتے ہیں کہ ہم سفر میں تھے کہ عید الاضحی کا وقت آگیا، تو ہم میں سے کوئی دو دو یا تین تین جذعوں (ایک سالہ بھیڑوں) کے بدلے ایک مسنہ خریدنے لگا، تو مزینہ کے ایک شخص نے ہم سے کہا: ہم لوگ ایک سفر میں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ تھے کہ یہی دن آگیا (یعنی عید الاضحی) تو ہم میں سے کوئی دو یا تین جذعے دے کر مسنہ خریدنے لگا، اس پر رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جذعہ سے بھی وہی حق ادا ہوسکتا ہے جو ثنی یعنی مسنہ سے ہوتا ہے ١ ؎۔

It was narrated from Asim bin Kulaib that his father said: "We were on a journey and the day of Al-adha came, so we started to by sheep, a Musinnah for two or three Jadhahs. A man from Muzainah said to us: We were with the Messenger of Allah ﷺ on a journey when this came, and we stated to look for sheep, (offering to buy) aMusinnah for two or three Jadhahs. Then the Messenger of Allah ﷺ said: "A Jadhah is sufficient for that for which a Thani is sufficient.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 4383
Notes · وضاحت
١ ؎: ایک تو بقول ابن المدینی عاصم بن کلیب جب روایت میں منفرد ہوں تو ان کی روایت سے استدلال جائز نہیں، دوسرے: ممکن ہے کہ الجذع سے مراد الجذع من الضان بھیڑ کا ایک سالہ بچہ ہو، بکری کا نہیں، تاکہ حدیث نمبر ٤٣٨٣ سے مطابقت ہو سکے۔
Takhrij · تخریج
تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: ١٥٦٦٤)، وقد أخرجہ: سنن ابی داود/الأضاحی ٥ (٢٧٩٩)، سنن ابن ماجہ/الضحایا ٧ (٣١٤٠)، مسند احمد (٥/٣٦٨) (صحیح )