قربانی میں مسنہ اور جذعہ سے متعلق
أَخْبَرَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ، عَنِ ابْنِ وَهْبٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي عَمْرٌو، عَنْ بُكَيْرِ بْنِ الْأَشَجِّ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ خُبَيْبٍ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ، قَالَ: ضَحَّيْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِجَذَعٍ مِنَ الضَّأْنِ.
عقبہ بن عامر ؓ کہتے ہیں کہ ہم نے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ جذعہ یعنی ایک سال کی بھیڑ کی قربانی کی ١ ؎۔
It was narrated that Uqbah bin Amir said: We sacrificed a Jadhah sheep with the Messenger of Allah ﷺ.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 4382
Notes · وضاحت
١ ؎: اولاً تو اس کے راوی معاذ بن عبداللہ بذات خود صدوق ہونے کے باوجود روایت میں وہم کا شکار ہوجایا کرتے تھے، تو ممکن ہے کہ جذع ۃ من المعز یا صرف جذع ۃ ہو اور انہوں نے وہم سے جذع ۃ من الضان کردیا ہو، ثانیاً: ہوسکتا ہے کہ یہ مجبوری کی صورت میں ہو، بہرحال بعض علماء اس حدیث اور اگلی دونوں حدیثوں سے استدلال کرتے ہوئے بغیر مجبوری کے بھی ایک سالہ دنبہ کی قربانی کو جائز قرار دیتے ہیں اور مسنہ والی حدیث کو استحباب پر محمول کرتے ہیں۔
Takhrij · تخریج
تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: ٩٩٦٩) (صحیح )