Sunan An Nasai 4390

قربانی سے متعلق احادیث مبارکہ

4390Sunan An Nasai

مینڈھے سے متعلق احادیث

أَخْبَرَنَا إِسْحَاق بْنُ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيل، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ وَهُوَ ابْنُ صُهَيْبٍ، عَنْ أَنَسٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُضَحِّي بِكَبْشَيْنِ، قَالَ أَنَسٌ: وَأَنَا أُضَحِّي بِكَبْشَيْنِ.

انس ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ دو مینڈھوں کی قربانی کرتے تھے اور میں بھی دو مینڈھوں کی قربانی کرتا تھا ١ ؎۔

It was narrated form Anas that: the Messenger of Allah ﷺ used to sacrifice two rams. And Anas said: "And I sacrifice two rams.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 4385
Notes · وضاحت
١ ؎: یہ بطور استحباب ہے (ورنہ ایک جانور ایک گھر کی طرف سے کافی ہے) آپ ﷺ تو کبھی سو سو اونٹ ذبح کردیا کرتے تھے، تو اس سے وجوب پر کسی نے استدلال نہیں کیا ہے۔
Takhrij · تخریج
تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: ١٠٠٩) (صحیح )