Sunan An Nasai 4382

قربانی سے متعلق احادیث مبارکہ

4382Sunan An Nasai

قربانی میں عضباء (یعنی سینگ ٹوٹی ہوئی) سے متعلق

أَخْبَرَنَا حُمَيْدُ بْنُ مَسْعَدَةَ، عَنْ سُفَيَانَ وَهُوَ ابْنُ حَبِيبٍ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ جُرَيِّ بْنِ كُلَيْبٍ، قَالَ: سَمِعْتُعَلِيًّا، يَقُولُ: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُضَحَّى بِأَعْضَبِ الْقَرْنِ. فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِسَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، قَالَ: نَعَمْ، إِلَّا عَضَبَ النِّصْفِ، وَأَكْثَرَ مِنْ ذَلِكَ.

علی ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے سینگ ٹوٹے جانور کو ذبح کرنے سے منع فرمایا ہے۔ (راوی قتادہ کہتے ہیں) : میں نے اس کا ذکر سعید بن مسیب سے کیا تو انہوں نے کہا: ہاں، جس جانور کا آدھا سینگ یا اس سے زیادہ ٹوٹا ہو ١ ؎۔

Ali said: "Messenger of Allah ﷺ forbade us from sacrificing an animal with a broken horn." I (the narrator) mentioned that to Saeed bin Al_Musayyab and he said: "Yes, m unless half or more of the horn is missing.

ضعيفصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 4377
Notes · وضاحت
١ ؎: سعید بن مسیب کا قول قتادہ نے نقل کیا ہے اور قتادہ مدلس ہیں لیکن انہوں نے سعید بن المسیب سے اپنی بات نقل کی ہے تو اس طرح حدیث بیان کرنے کی صراحت کردی ہے، اس لیے سعید بن المسیب کے قول کی روایت صحیح ہے اس سے اس بات کی تائید ہوتی ہے کہ سینگ ٹوٹے جانور کی قربانی جائز نہ ہونے کی بات اس جانور کے بارے میں ہے جس کا سینگ آدھے سے زیادہ ٹوٹا ہو، نیز دیکھئیے حاشیہ حدیث نمبر: ٤٣٧٤۔
Takhrij · تخریج
سنن ابی داود/الضحایا ٦(٢٨٠٥)، سنن الترمذی/الضحایا ٩(١٥٠٤)، سنن ابن ماجہ/الضحایا ٨(٣١٤٥)، (تحفة الأشراف: ١٠٠٣١)، مسند احمد (١/٨٣، ١٠١، ١٠٩، ١٢٧، ١٢٩، ١٣٧) (ضعیف) (اس کے راوی ” جری “ لین الحدیث ہیں، لیکن سعید بن المسیب کے قول کی سند صحیح ہے کیونکہ اس میں ” جری “ نہیں ہیں )