2. Surah Al-Baqara
البقرةThe Cow · 286 ayahsتفسیر الکتاب
اِنَّ الَّذِیْنَ یَكْتُمُوْنَ مَاۤ اَنْزَلْنَا مِنَ الْبَیِّنٰتِ وَ الْهُدٰى مِنْۢ بَعْدِ مَا بَیَّنّٰهُ لِلنَّاسِ فِی الْكِتٰبِ١ۙ اُولٰٓئِكَ یَلْعَنُهُمُ اللّٰهُ وَ یَلْعَنُهُمُ اللّٰعِنُوْنَۙ Open ayah 2:159 in the Quran reader
جو لوگ ہماری نازل کی ہوئی روشن تعلیمات اور ہدایات کو چھپاتے ہیں بعد اس کے کہ ہم نے انہیں لوگوں (کی رہنمائی) کے لئے اپنی کتاب میں کھول کھول کر بیان کردیا ہے (تو یقین کرو کہ) یہی لوگ ہیں جن پر اللہ لعنت کرتا ہے اور تمام لعنت کرنے والے (بھی) ان پر لعنت کرتے ہیں
اِلَّا الَّذِیْنَ تَابُوْا وَ اَصْلَحُوْا وَ بَیَّنُوْا فَاُولٰٓئِكَ اَتُوْبُ عَلَیْهِمْ١ۚ وَ اَنَا التَّوَّابُ الرَّحِیْمُ Open ayah 2:160 in the Quran reader
مگر جنہوں نے توبہ کی اور (اپنی حالت کی) اصلاح کرلی اور (احکام حق کو چھپانے کی جگہ انہیں) بیان کرنے لگے تو ایسے لوگوں کی توبہ ہم قبول کرلیں گے اور ہم بڑے ہی درگزر کرنے والے (اور) رحم فرمانے والے ہیں۔
اِنَّ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا وَ مَاتُوْا وَ هُمْ كُفَّارٌ اُولٰٓئِكَ عَلَیْهِمْ لَعْنَةُ اللّٰهِ وَ الْمَلٰٓئِكَةِ وَ النَّاسِ اَجْمَعِیْنَۙ Open ayah 2:161 in the Quran reader
(لیکن) جن لوگوں نے کفر (کا راستہ اختیار) کیا اور کفر کی حالت میں مرگئے، ایسے لوگوں پر اللہ اور فرشتوں اور تمام انسانوں کی لعنت ہے۔
خٰلِدِیْنَ فِیْهَا١ۚ لَا یُخَفَّفُ عَنْهُمُ الْعَذَابُ وَ لَا هُمْ یُنْظَرُوْنَ Open ayah 2:162 in the Quran reader
وہ ہمیشہ (ہمیشہ کے لئے) اسی (لعنت) میں مبتلا رہیں گے، نہ تو ان کے عذاب میں کمی کی جائے گی اور نہ انہیں مہلت دی جائے گی۔
وَ اِلٰهُكُمْ اِلٰهٌ وَّاحِدٌ١ۚ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ الرَّحْمٰنُ الرَّحِیْمُ۠ Open ayah 2:163 in the Quran reader
اور (دیکھو، چاہے لوگوں نے اپنے اعتقاد و پرستش کے لئے کتنے ہی معبود بنا لئے ہوں مگر) تمہارا معبود ایک ہی معبود ہے، اس رحمن و رحیم کے سوا کوئی اور معبود نہیں۔
اِنَّ فِیْ خَلْقِ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ اخْتِلَافِ الَّیْلِ وَ النَّهَارِ وَ الْفُلْكِ الَّتِیْ تَجْرِیْ فِی الْبَحْرِ بِمَا یَنْفَعُ النَّاسَ وَ مَاۤ اَنْزَلَ اللّٰهُ مِنَ السَّمَآءِ مِنْ مَّآءٍ فَاَحْیَا بِهِ الْاَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا وَ بَثَّ فِیْهَا مِنْ كُلِّ دَآبَّةٍ١۪ وَّ تَصْرِیْفِ الرِّیٰحِ وَ السَّحَابِ الْمُسَخَّرِ بَیْنَ السَّمَآءِ وَ الْاَرْضِ لَاٰیٰتٍ لِّقَوْمٍ یَّعْقِلُوْنَ Open ayah 2:164 in the Quran reader
بلاشبہ آسمان و زمین کے پیدا کرنے میں اور یکے بعد دیگرے رات اور دن کے آنے میں اور کشتیوں میں جو انسان کے نفع کی چیزیں لئے ہوئے سمندر میں چلتی ہیں اور (بارش کے) اس پانی میں جسے اللہ نے آسمان سے اتارا پھر اس کے ذریعے سے اس نے زمین کو اس کے مردہ ہونے کے بعد جلا اٹھایا اور اس میں طرح طرح کے حیوانات پھیلا دیئے، اور ہواؤں کی گردش میں اور ان بادلوں میں جو آسمان و زمین کے درمیان تابع فرمان بنا کر رکھے گئے ہیں، ان لوگوں کے لئے جو عقل سے کام لیتے ہیں (بڑی ہی) نشانیاں ہیں۔
وَ مِنَ النَّاسِ مَنْ یَّتَّخِذُ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ اَنْدَادًا یُّحِبُّوْنَهُمْ كَحُبِّ اللّٰهِ١ؕ وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اَشَدُّ حُبًّا لِّلّٰهِ١ؕ وَ لَوْ یَرَى الَّذِیْنَ ظَلَمُوْۤا اِذْ یَرَوْنَ الْعَذَابَ١ۙ اَنَّ الْقُوَّةَ لِلّٰهِ جَمِیْعًا١ۙ وَّ اَنَّ اللّٰهَ شَدِیْدُ الْعَذَابِ Open ayah 2:165 in the Quran reader
(مگر توحید کی ان واضح نشانیوں کے ہوتے ہوئے بھی) کچھ لوگ ایسے ہیں جو اللہ کے سوا دوسروں کو اس کا ہم پلہ بناتے ہیں۔ وہ ان سے ایسی محبت رکھتے ہیں جیسی اللہ سے (رکھنا چاہئے) ، حالانکہ اہل ایمان تو (سب سے) بڑھ کر صرف اللہ ہی کو محبوب رکھتے ہیں اور اگر یہ ظالم (اس وقت کو) دیکھ سکتے جب یہ عذاب سے دوچار ہوں گے (تو ان پر یہ حقیقت واضح ہوجاتی) کہ ہر طرح کی قوت اللہ ہی کو حاصل ہے اور وہ سزا دینے میں بہت سخت ہے۔
اِذْ تَبَرَّاَ الَّذِیْنَ اتُّبِعُوْا مِنَ الَّذِیْنَ اتَّبَعُوْا وَ رَاَوُا الْعَذَابَ وَ تَقَطَّعَتْ بِهِمُ الْاَسْبَابُ Open ayah 2:166 in the Quran reader
(جب وہ سزا دے گا اس وقت کیفیت یہ ہوگی کہ) وہ پیشوا جن کی (دنیا میں) پیروی کی جاتی تھی (بجائے اس کے کہ اپنے پیروؤں کے کام آئیں) ان سے بیزاری ظاہر کریں گے کیونکہ وہ عذاب (کی ہولناکیاں اپنی آنکھوں سے) دیکھ لیں گے اور ان کے (باہمی) تعلقات (سب) ٹوٹ پھوٹ جائیں گے۔
وَ قَالَ الَّذِیْنَ اتَّبَعُوْا لَوْ اَنَّ لَنَا كَرَّةً فَنَتَبَرَّاَ مِنْهُمْ كَمَا تَبَرَّءُوْا مِنَّا١ؕ كَذٰلِكَ یُرِیْهِمُ اللّٰهُ اَعْمَالَهُمْ حَسَرٰتٍ عَلَیْهِمْ١ؕ وَ مَا هُمْ بِخٰرِجِیْنَ مِنَ النَّارِ۠ Open ayah 2:167 in the Quran reader
(اس وقت ان کے) پیروکار پکار اٹھیں گے کہ کاش ہمیں (ایک دفعہ دنیا میں) پھر لوٹ کر جانا ملے تو جیسے یہ (آج) ہم سے بیزار ہوگئے اس طرح (کل کو) ہم بھی ان سے بیزار ہوجائیں۔ اس طرح اللہ ان کے اعمال انہیں دکھلادے گا (جو) ان کے لئے (سرا سر موجب) حسرت (ہوں گے) اور ان کو دوزخ سے نکلنا (کبھی نصیب) نہ ہوگا۔
یٰۤاَیُّهَا النَّاسُ كُلُوْا مِمَّا فِی الْاَرْضِ حَلٰلًا طَیِّبًا١ۖ٘ وَّ لَا تَتَّبِعُوْا خُطُوٰتِ الشَّیْطٰنِ١ؕ اِنَّهٗ لَكُمْ عَدُوٌّ مُّبِیْنٌ Open ayah 2:168 in the Quran reader
اے لوگو، زمین میں جو حلال اور پاکیزہ چیزیں ہیں انہیں (بلا تامل) کھاؤ اور شیطان کے نقش قدم پر نہ چلو، وہ تمہارا کھلا دشمن ہے۔
اِنَّمَا یَاْمُرُكُمْ بِالسُّوْٓءِ وَ الْفَحْشَآءِ وَ اَنْ تَقُوْلُوْا عَلَى اللّٰهِ مَا لَا تَعْلَمُوْنَ Open ayah 2:169 in the Quran reader
وہ تمہیں بدی اور بےحیائی کا حکم دیتا ہے اور یہ (چاہتا ہے) کہ تم اللہ کے نام پر ایسی باتیں گھڑ لو جن کا کوئی علم تمہارے پاس نہیں ہے۔
وَ اِذَا قِیْلَ لَهُمُ اتَّبِعُوْا مَاۤ اَنْزَلَ اللّٰهُ قَالُوْا بَلْ نَتَّبِعُ مَاۤ اَلْفَیْنَا عَلَیْهِ اٰبَآءَنَا١ؕ اَوَ لَوْ كَانَ اٰبَآؤُهُمْ لَا یَعْقِلُوْنَ شَیْئًا وَّ لَا یَهْتَدُوْنَ Open ayah 2:170 in the Quran reader
اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ اللہ نے جو (احکام) نازل کئے ہیں ان کی پیروی کرو تو کہتے ہیں کہ ہم تو اسی (طریقے) کی پیروی کریں گے جس پر ہم نے اپنے باپ دادا کو پایا ہے خواہ ان کے باپ دادا (دین کی) کچھ بھی سمجھ نہ رکھتے ہوں اور نہ (کسی آسمانی کتاب کی) ہدایت رکھتے ہوں۔
وَ مَثَلُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا كَمَثَلِ الَّذِیْ یَنْعِقُ بِمَا لَا یَسْمَعُ اِلَّا دُعَآءً وَّ نِدَآءً١ؕ صُمٌّۢ بُكْمٌ عُمْیٌ فَهُمْ لَا یَعْقِلُوْنَ Open ayah 2:171 in the Quran reader
اور (حقیقت یہ ہے کہ) جن لوگوں نے کفر (کا راستہ اختیار) کیا ہے ان کی مثال اس (چرواہے) کی سی ہے جو (جانوروں کے) پیچھے پکار رہا ہے لیکن وہ ہانک پکار کی صدا کے سوا کچھ نہیں سنتے۔ یہ بہرے ہیں، گونگے ہیں، اندھے ہیں اس لئے کچھ بھی نہیں سمجھتے۔
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا كُلُوْا مِنْ طَیِّبٰتِ مَا رَزَقْنٰكُمْ وَ اشْكُرُوْا لِلّٰهِ اِنْ كُنْتُمْ اِیَّاهُ تَعْبُدُوْنَ Open ayah 2:172 in the Quran reader
اے لوگو جو ایمان لائے ہو، کھاؤ پاک چیزیں جو ہم نے تمہیں دے رکھی ہیں اور اللہ کا شکر ادا کرتے رہو اگر تم اللہ ہی کی بندگی کا دم بھرتے ہو۔
اِنَّمَا حَرَّمَ عَلَیْكُمُ الْمَیْتَةَ وَ الدَّمَ وَ لَحْمَ الْخِنْزِیْرِ وَ مَاۤ اُهِلَّ بِهٖ لِغَیْرِ اللّٰهِ١ۚ فَمَنِ اضْطُرَّ غَیْرَ بَاغٍ وَّ لَا عَادٍ فَلَاۤ اِثْمَ عَلَیْهِ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ Open ayah 2:173 in the Quran reader
اس نے تم پر مردار (جانور) اور خون اور سور کا گوشت حرام کیا ہے اور (نیز) وہ (جانور) جس پر اللہ کے سوا کسی اور کا نام لیا گیا ہو۔ لیکن جو شخص (بھوک سے) بےقرار ہوجائے (جب کہ وہ) حکم عدولی کرنے والا اور حد (ضرورت) سے تجاوز کرنے والا (بھی) نہ ہو تو اس پر (ان چیزوں میں سے کھا لینے کا) کچھ گناہ نہیں۔ بیشک اللہ بخشنے والا ہمیشہ رحم کرنے والا ہے۔
اِنَّ الَّذِیْنَ یَكْتُمُوْنَ مَاۤ اَنْزَلَ اللّٰهُ مِنَ الْكِتٰبِ وَ یَشْتَرُوْنَ بِهٖ ثَمَنًا قَلِیْلًا١ۙ اُولٰٓئِكَ مَا یَاْكُلُوْنَ فِیْ بُطُوْنِهِمْ اِلَّا النَّارَ وَ لَا یُكَلِّمُهُمُ اللّٰهُ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ وَ لَا یُزَكِّیْهِمْ١ۖۚ وَ لَهُمْ عَذَابٌ اَلِیْمٌ Open ayah 2:174 in the Quran reader
جو لوگ ان احکام کو جو اللہ نے اپنی کتاب (تورات) میں نازل کئے ہیں، چھپاتے ہیں اور اس کے معاوضہ میں (دنیا کی) متاع قلیل خریدتے ہیں (تو یقین کرو) یہ وہ لوگ ہیں جو اپنے پیٹ آگ سے بھر رہے ہیں اور قیامت کے روز اللہ ان سے نہ کلام کرے گا اور نہ ان کو (گناہوں سے) پاک کرے گا اور ان کے لئے دردناک عذاب ہے۔
اُولٰٓئِكَ الَّذِیْنَ اشْتَرَوُا الضَّلٰلَةَ بِالْهُدٰى وَ الْعَذَابَ بِالْمَغْفِرَةِ١ۚ فَمَاۤ اَصْبَرَهُمْ عَلَى النَّارِ Open ayah 2:175 in the Quran reader
یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے ہدایت کے بدلے گمراہی مول لے لی ہے اور مغفرت کے بدلے عذاب (کا سودا کرلیا ہے) ، پس کیا ہی (عجیب) ہے ان کا حوصلہ کہ دوزخ کے (عذاب کے) لئے تیار ہیں !
ذٰلِكَ بِاَنَّ اللّٰهَ نَزَّلَ الْكِتٰبَ بِالْحَقِّ١ؕ وَ اِنَّ الَّذِیْنَ اخْتَلَفُوْا فِی الْكِتٰبِ لَفِیْ شِقَاقٍۭ بَعِیْدٍ۠ Open ayah 2:176 in the Quran reader
یہ اس لئے ہوا کہ اللہ نے تو کتاب (تورات) ٹھیک ٹھیک نازل کی تھی مگر جن لوگوں نے کتاب میں اختلافات نکالے وہ مخالفت (حق) میں بہت دور (نکل گئے) ۔
لَیْسَ الْبِرَّ اَنْ تُوَلُّوْا وُجُوْهَكُمْ قِبَلَ الْمَشْرِقِ وَ الْمَغْرِبِ وَ لٰكِنَّ الْبِرَّ مَنْ اٰمَنَ بِاللّٰهِ وَ الْیَوْمِ الْاٰخِرِ وَ الْمَلٰٓئِكَةِ وَ الْكِتٰبِ وَ النَّبِیّٖنَ١ۚ وَ اٰتَى الْمَالَ عَلٰى حُبِّهٖ ذَوِی الْقُرْبٰى وَ الْیَتٰمٰى وَ الْمَسٰكِیْنَ وَ ابْنَ السَّبِیْلِ١ۙ وَ السَّآئِلِیْنَ وَ فِی الرِّقَابِ١ۚ وَ اَقَامَ الصَّلٰوةَ وَ اٰتَى الزَّكٰوةَ١ۚ وَ الْمُوْفُوْنَ بِعَهْدِهِمْ اِذَا عٰهَدُوْا١ۚ وَ الصّٰبِرِیْنَ فِی الْبَاْسَآءِ وَ الضَّرَّآءِ وَ حِیْنَ الْبَاْسِ١ؕ اُولٰٓئِكَ الَّذِیْنَ صَدَقُوْا١ؕ وَ اُولٰٓئِكَ هُمُ الْمُتَّقُوْنَ Open ayah 2:177 in the Quran reader
(مسلمانو، ) نیکی یہ نہیں ہے کہ تم نے (عبادت کے وقت) اپنے چہرے مشرق کی طرف کر لئے یا مغرب کی طرف، بلکہ (اصل) نیکی تو ان لوگوں کی ہے جو اللہ پر، روز آخرت پر، فرشتوں پر اور (آسمانی) کتابوں اور پیغمبروں پر ایمان لائے اور اللہ کی محبت میں اپنا مال رشتہ داروں، یتیموں، مسکینوں، مسافروں اور سائلوں کو دیا اور غلاموں کی رہائی پر (خرچ کیا) ، اور نماز قائم کرتے اور زکوٰۃ دیتے رہے اور جب قول وقرار کرلیا تو اپنے قول کے پورے اور تنگی اور مصیبت اور (حق و باطل کی) جنگ میں صبر کرنے والے (ثابت ہوئے) ۔ یہی لوگ ہیں جو (دعویٰ اسلام میں) سچے نکلے اور یہی لوگ متقی ہیں۔
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا كُتِبَ عَلَیْكُمُ الْقِصَاصُ فِی الْقَتْلٰى١ؕ اَلْحُرُّ بِالْحُرِّ وَ الْعَبْدُ بِالْعَبْدِ وَ الْاُنْثٰى بِالْاُنْثٰى١ؕ فَمَنْ عُفِیَ لَهٗ مِنْ اَخِیْهِ شَیْءٌ فَاتِّبَاعٌۢ بِالْمَعْرُوْفِ وَ اَدَآءٌ اِلَیْهِ بِاِحْسَانٍ١ؕ ذٰلِكَ تَخْفِیْفٌ مِّنْ رَّبِّكُمْ وَ رَحْمَةٌ١ؕ فَمَنِ اعْتَدٰى بَعْدَ ذٰلِكَ فَلَهٗ عَذَابٌ اَلِیْمٌ Open ayah 2:178 in the Quran reader
اے لوگو جو ایمان لائے ہو، تم پر مقتولوں کے بارے میں قصاص فرض کردیا گیا ہے، آزاد کے بدلے آزاد اور غلام کے بدلے غلام اور عورت کے بدلے عورت پھر جس (قاتل) کو اس کے بھائی کی طرف سے کچھ معافی مل جائے تو (مدعی کے لئے) معقول طریقے پر (خون بہا کا) مطالبہ کرنا اور (قاتل کے ذمے) خوش معاملگی کے ساتھ (خوں بہا) ادا کردینا۔ یہ (قانون دیت) تمہارے رب کی طرف سے رعایت اور رحمت ہے۔ پھر اس کے بعد جو کوئی زیادتی کرے تو اس کے لئے (آخرت میں) دردناک عذاب ہے۔
وَ لَكُمْ فِی الْقِصَاصِ حَیٰوةٌ یّٰۤاُولِی الْاَلْبَابِ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُوْنَ Open ayah 2:179 in the Quran reader
عقل و خرد رکھنے والو، قصاص میں تمہاری زندگی ہے، (اور یہ سب کچھ اس لئے ہے) تاکہ تم (خونریزی سے) بچو۔
كُتِبَ عَلَیْكُمْ اِذَا حَضَرَ اَحَدَكُمُ الْمَوْتُ اِنْ تَرَكَ خَیْرَا١ۖۚ اِ۟لْوَصِیَّةُ لِلْوَالِدَیْنِ وَ الْاَقْرَبِیْنَ بِالْمَعْرُوْفِ١ۚ حَقًّا عَلَى الْمُتَّقِیْنَؕ Open ayah 2:180 in the Quran reader
(مسلمانو، ) تم پر فرض کیا گیا ہے کہ جب تم میں سے کسی کے سامنے موت آموجود ہو (اور) وہ کچھ مال چھوڑنے والا ہو تو والدین اور رشتہ داروں کے لئے معقول طریقے سے وصیت کرجائے۔ (یہ) لازم ہے متقی لوگوں پر۔
فَمَنْۢ بَدَّلَهٗ بَعْدَ مَا سَمِعَهٗ فَاِنَّمَاۤ اِثْمُهٗ عَلَى الَّذِیْنَ یُبَدِّلُوْنَهٗ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ سَمِیْعٌ عَلِیْمٌؕ Open ayah 2:181 in the Quran reader
پھر جو کوئی وصیت سننے کے بعد اسے بدل ڈالے تو اس کا گناہ انہی پر ہوگا جو اسے بدل ڈالیں۔ بیشک اللہ (سب کچھ) سننے والا (اور) جاننے والا ہے۔
فَمَنْ خَافَ مِنْ مُّوْصٍ جَنَفًا اَوْ اِثْمًا فَاَصْلَحَ بَیْنَهُمْ فَلَاۤ اِثْمَ عَلَیْهِ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ۠ Open ayah 2:182 in the Quran reader
البتہ جس کو وصیت کرنے والے کی طرف سے بےجا طرف داری کرنے یا کسی گناہ کا اندیشہ ہو اور وہ (معاملے سے تعلق رکھنے والے) لوگوں میں مصالحت کرا دے تو اس پر کوئی گناہ نہیں۔ بیشک اللہ بخشنے والاہمیشہ رحم کرنے والا ہے۔
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا كُتِبَ عَلَیْكُمُ الصِّیَامُ كَمَا كُتِبَ عَلَى الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُوْنَۙ Open ayah 2:183 in the Quran reader
اے لوگو جو ایمان لائے ہو، تم پر روزہ فرض کردیا گیا جس طرح ان لوگوں پر فرض کردیا گیا تھا جو تم سے پہلے گزر چکے ہیں تاکہ تم متقی بن جاؤ۔
اَیَّامًا مَّعْدُوْدٰتٍ١ؕ فَمَنْ كَانَ مِنْكُمْ مَّرِیْضًا اَوْ عَلٰى سَفَرٍ فَعِدَّةٌ مِّنْ اَیَّامٍ اُخَرَ١ؕ وَ عَلَى الَّذِیْنَ یُطِیْقُوْنَهٗ فِدْیَةٌ طَعَامُ مِسْكِیْنٍ١ؕ فَمَنْ تَطَوَّعَ خَیْرًا فَهُوَ خَیْرٌ لَّهٗ١ؕ وَ اَنْ تَصُوْمُوْا خَیْرٌ لَّكُمْ اِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ Open ayah 2:184 in the Quran reader
(یہ روزے کے) چند مقررہ دن ہیں، پھر جو کوئی تم میں سے بیمار ہو یا سفر میں ہو تو (اس کے لئے اجازت ہے کہ) دوسرے دنوں میں (روزے رکھ کر) گنتی (پوری کرلے) اور جو لوگ روزہ رکھنے کی طاقت رکھتے ہیں (پھر نہ رکھیں) تو ان کے ذمہ (ایک روزے کا) فدیہ ایک مسکین کو کھانا کھلانا ہے۔ پھر جو کوئی اپنی خوشی سے زیادہ نیکی کرے تو یہ اس کے حق میں بہتر ہے۔ اور اگر تم سمجھو تو روزہ رکھنا (بہرحال) تمہارے حق میں بہتر ہے۔
شَهْرُ رَمَضَانَ الَّذِیْۤ اُنْزِلَ فِیْهِ الْقُرْاٰنُ هُدًى لِّلنَّاسِ وَ بَیِّنٰتٍ مِّنَ الْهُدٰى وَ الْفُرْقَانِ١ۚ فَمَنْ شَهِدَ مِنْكُمُ الشَّهْرَ فَلْیَصُمْهُ١ؕ وَ مَنْ كَانَ مَرِیْضًا اَوْ عَلٰى سَفَرٍ فَعِدَّةٌ مِّنْ اَیَّامٍ اُخَرَ١ؕ یُرِیْدُ اللّٰهُ بِكُمُ الْیُسْرَ وَ لَا یُرِیْدُ بِكُمُ الْعُسْرَ١٘ وَ لِتُكْمِلُوا الْعِدَّةَ وَ لِتُكَبِّرُوا اللّٰهَ عَلٰى مَا هَدٰىكُمْ وَ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُوْنَ Open ayah 2:185 in the Quran reader
(وہ) رمضان کا مہینہ ہے جس میں قرآن نازل کیا گیا (جو) لوگوں کے لئے ہدایت (ہے) اور (اس میں) ہدایت اور (حق و باطل کے) امتیاز کے روشن دلائل (ہیں) پس جو کوئی تم میں سے یہ مہینہ پائے تو اس میں روزہ رکھے اور جو کوئی بیمار ہو یا سفر میں ہو تو دوسرے دنوں میں (روزے رکھ کر) گنتی (پوری کرے) ۔ اللہ تمہارے ساتھ نرمی کرنا چاہتا ہے، تمہارے ساتھ سختی کرنا نہیں چاہتا اور یہ (چاہتا ہے) کہ تم (روزوں کی) گنتی پوری کرلو اور اللہ نے جو تم کو راہ راست دکھا دی ہے اس پر اس کی کبریائی (کا اظہار) کرو اور شکر گزار بن کر رہو۔
وَ اِذَا سَاَلَكَ عِبَادِیْ عَنِّیْ فَاِنِّیْ قَرِیْبٌ١ؕ اُجِیْبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ اِذَا دَعَانِ١ۙ فَلْیَسْتَجِیْبُوْا لِیْ وَ لْیُؤْمِنُوْا بِیْ لَعَلَّهُمْ یَرْشُدُوْنَ Open ayah 2:186 in the Quran reader
اور (اے پیغمبر، ) جب ہمارے بندے تم سے ہمارے بارے میں دریافت کریں تو (ان کو بتادو کہ) ہم ان سے قریب ہی ہیں۔ پکارنے والا جب ہمیں پکارتا ہے تو ہم اس کی پکار کا جواب دیتے ہیں۔ پس (لوگوں کو) چاہئے کہ ہمارے احکام قبول کریں اور ہم پر ایمان لائیں تاکہ راہ راست پالیں۔
اُحِلَّ لَكُمْ لَیْلَةَ الصِّیَامِ الرَّفَثُ اِلٰى نِسَآئِكُمْ١ؕ هُنَّ لِبَاسٌ لَّكُمْ وَ اَنْتُمْ لِبَاسٌ لَّهُنَّ١ؕ عَلِمَ اللّٰهُ اَنَّكُمْ كُنْتُمْ تَخْتَانُوْنَ اَنْفُسَكُمْ فَتَابَ عَلَیْكُمْ وَ عَفَا عَنْكُمْ١ۚ فَالْئٰنَ بَاشِرُوْهُنَّ وَ ابْتَغُوْا مَا كَتَبَ اللّٰهُ لَكُمْ١۪ وَ كُلُوْا وَ اشْرَبُوْا حَتّٰى یَتَبَیَّنَ لَكُمُ الْخَیْطُ الْاَبْیَضُ مِنَ الْخَیْطِ الْاَسْوَدِ مِنَ الْفَجْرِ١۪ ثُمَّ اَتِمُّوا الصِّیَامَ اِلَى الَّیْلِ١ۚ وَ لَا تُبَاشِرُوْهُنَّ وَ اَنْتُمْ عٰكِفُوْنَ١ۙ فِی الْمَسٰجِدِ١ؕ تِلْكَ حُدُوْدُ اللّٰهِ فَلَا تَقْرَبُوْهَا١ؕ كَذٰلِكَ یُبَیِّنُ اللّٰهُ اٰیٰتِهٖ لِلنَّاسِ لَعَلَّهُمْ یَتَّقُوْنَ Open ayah 2:187 in the Quran reader
(مسلمانو، ) روزوں کی راتوں میں اپنی بیویوں کے پاس جانا تمہارے لئے حلال کردیا گیا ہے، وہ تمہارے لئے لباس ہیں اور تم ان کے لئے لباس ہو۔ اللہ کو معلوم تھا کہ تم لوگ (چوری چوری ان کے پاس جا کر) اپنے آپ سے خیانت کررہے تھے پس اس نے تمہارا قصور معاف کردیا اور تم سے درگزر فرمایا۔ سو اب روزوں میں (رات کے وقت) ان سے ہم بستر ہو اور جو کچھ اللہ نے تمہارے لئے لکھ دیا ہے اس (کے حاصل کرنے) کی خواہش کرو اور کھاؤ پیو یہاں تک کہ (رات کی) کالی دھاری سے صبح کی سفید دھاری تم کو صاف دکھائی دینے لگے، پھر رات تک روزہ پورا کرو۔ اور اگر تم مسجدوں میں اعتکاف کررہے ہو تو پھر (رات کو بھی) ان سے ہم بستر نہ ہونا۔ یہ اللہ کی (قائم کی ہوئی) حدیں ہیں، سو ان کے پاس بھی نہ پھٹکنا۔ اس طرح اللہ اپنے احکام لوگوں سے کھول کھول کر بیان کرتا ہے تاکہ وہ (اس کے حکم کی خلاف ورزی سے) بچیں۔
وَ لَا تَاْكُلُوْۤا اَمْوَالَكُمْ بَیْنَكُمْ بِالْبَاطِلِ وَ تُدْلُوْا بِهَاۤ اِلَى الْحُكَّامِ لِتَاْكُلُوْا فَرِیْقًا مِّنْ اَمْوَالِ النَّاسِ بِالْاِثْمِ وَ اَنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ۠ Open ayah 2:188 in the Quran reader
اور تم لوگ آپس میں ایک دوسرے کا مال ناحق خوردبرد نہ کرو اور نہ اسے حکّام تک پہنچاؤ کہ لوگوں کے مال کا کچھ حصہ جان بوجھ کر ناحق ہضم کر جاؤ۔
یَسْئَلُوْنَكَ عَنِ الْاَهِلَّةِ١ؕ قُلْ هِیَ مَوَاقِیْتُ لِلنَّاسِ وَ الْحَجِّ١ؕ وَ لَیْسَ الْبِرُّ بِاَنْ تَاْتُوا الْبُیُوْتَ مِنْ ظُهُوْرِهَا وَ لٰكِنَّ الْبِرَّ مَنِ اتَّقٰى١ۚ وَ اْتُوا الْبُیُوْتَ مِنْ اَبْوَابِهَا١۪ وَ اتَّقُوا اللّٰهَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُوْنَ Open ayah 2:189 in the Quran reader
(اے پیغمبر، ) لوگ تم سے چاند (کی گھٹتی بڑھتی صورتوں) کے بارے میں پوچھتے ہیں۔ (ان سے) کہو کہ یہ لوگوں کے لئے تاریخوں کے تعین اور حج کے اوقات ہیں۔ (نیز ان سے کہو کہ) یہ کوئی نیکی نہیں کہ تم گھروں میں ان کے پچھواڑے کی طرف سے آؤ بلکہ نیکی تو یہ ہے کہ آدمی تقویٰ اختیار کرے۔ لہذا تم گھروں میں (آؤ تو) ان کے دروازوں سے ہی (ہو کر) آؤ اور اللہ سے ڈرتے رہو تاکہ تم فلاح پاؤ۔
وَ قَاتِلُوْا فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ الَّذِیْنَ یُقَاتِلُوْنَكُمْ وَ لَا تَعْتَدُوْا١ؕ اِنَّ اللّٰهَ لَا یُحِبُّ الْمُعْتَدِیْنَ Open ayah 2:190 in the Quran reader
اور (مسلمانو، ) جو لوگ تم سے لڑیں تم بھی اللہ کی راہ میں ان سے لڑو اور زیادتی نہ کرنا، اللہ زیادتی کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا۔
وَ اقْتُلُوْهُمْ حَیْثُ ثَقِفْتُمُوْهُمْ وَ اَخْرِجُوْهُمْ مِّنْ حَیْثُ اَخْرَجُوْكُمْ وَ الْفِتْنَةُ اَشَدُّ مِنَ الْقَتْلِ١ۚ وَ لَا تُقٰتِلُوْهُمْ عِنْدَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ حَتّٰى یُقٰتِلُوْكُمْ فِیْهِ١ۚ فَاِنْ قٰتَلُوْكُمْ فَاقْتُلُوْهُمْ١ؕ كَذٰلِكَ جَزَآءُ الْكٰفِرِیْنَ Open ayah 2:191 in the Quran reader
اور (جو لوگ تم سے لڑتے ہیں) ان کو جہاں پاؤ قتل کرو اور جہاں سے انہوں نے تم کو نکالا ہے تم بھی ان کو (وہاں سے) نکال باہر کرو، فتنہ تو قتل سے بھی زیادہ برا ہے اور مسجد حرام کے قریب جب تک وہ تم سے نہ لڑیں تم بھی ان سے نہ لڑو۔ پھر اگر وہ تم سے لڑیں تو تم بھی ان کو (بےتامل) قتل کرو کہ ایسے کافروں کی یہی سزا ہے۔
فَاِنِ انْتَهَوْا فَاِنَّ اللّٰهَ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ Open ayah 2:192 in the Quran reader
پھر اگر وہ باز آجائیں تو بلاشبہ اللہ بخشنے والا رحم کرنے والا ہے۔
وَ قٰتِلُوْهُمْ حَتّٰى لَا تَكُوْنَ فِتْنَةٌ وَّ یَكُوْنَ الدِّیْنُ لِلّٰهِ١ؕ فَاِنِ انْتَهَوْا فَلَا عُدْوَانَ اِلَّا عَلَى الظّٰلِمِیْنَ Open ayah 2:193 in the Quran reader
اور ان سے لڑتے رہو یہاں تک کہ فتنہ باقی نہ رہے اور دین صرف اللہ کے لئے ہوجائے۔ پھر اگر وہ (لڑائی سے) باز آجائیں تو (جان لو کہ) ظالموں کے سوا کسی پر زیادتی (روا) نہیں۔
اَلشَّهْرُ الْحَرَامُ بِالشَّهْرِ الْحَرَامِ وَ الْحُرُمٰتُ قِصَاصٌ١ؕ فَمَنِ اعْتَدٰى عَلَیْكُمْ فَاعْتَدُوْا عَلَیْهِ بِمِثْلِ مَا اعْتَدٰى عَلَیْكُمْ١۪ وَ اتَّقُوا اللّٰهَ وَ اعْلَمُوْۤا اَنَّ اللّٰهَ مَعَ الْمُتَّقِیْنَ Open ayah 2:194 in the Quran reader
ماہ حرام کا بدلہ ماہ حرام ہی ہے اور حرمتوں کا بدلہ ہے، تو جو تم پر دست درازی کرے تم بھی اس پر ویسی ہی دست درازی کرو۔ اور اللہ سے ڈرتے رہو اور جان رکھو کہ اللہ متقیوں کے ساتھ ہے۔
وَ اَنْفِقُوْا فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ وَ لَا تُلْقُوْا بِاَیْدِیْكُمْ اِلَى التَّهْلُكَةِ١ۛۖۚ وَ اَحْسِنُوْا١ۛۚ اِنَّ اللّٰهَ یُحِبُّ الْمُحْسِنِیْنَ Open ayah 2:195 in the Quran reader
اور اللہ کی راہ میں خرچ کرو اور اپنے ہاتھوں اپنے آپ کو ہلاکت میں نہ ڈالو اور نیکی کرو، بیشک اللہ نیکی کرنے والوں کو پسند کرتا ہے۔
وَ اَتِمُّوا الْحَجَّ وَ الْعُمْرَةَ لِلّٰهِ١ؕ فَاِنْ اُحْصِرْتُمْ فَمَا اسْتَیْسَرَ مِنَ الْهَدْیِ١ۚ وَ لَا تَحْلِقُوْا رُءُوْسَكُمْ حَتّٰى یَبْلُغَ الْهَدْیُ مَحِلَّهٗ١ؕ فَمَنْ كَانَ مِنْكُمْ مَّرِیْضًا اَوْ بِهٖۤ اَذًى مِّنْ رَّاْسِهٖ فَفِدْیَةٌ مِّنْ صِیَامٍ اَوْ صَدَقَةٍ اَوْ نُسُكٍ١ۚ فَاِذَاۤ اَمِنْتُمْ١ٙ فَمَنْ تَمَتَّعَ بِالْعُمْرَةِ اِلَى الْحَجِّ فَمَا اسْتَیْسَرَ مِنَ الْهَدْیِ١ۚ فَمَنْ لَّمْ یَجِدْ فَصِیَامُ ثَلٰثَةِ اَیَّامٍ فِی الْحَجِّ وَ سَبْعَةٍ اِذَا رَجَعْتُمْ١ؕ تِلْكَ عَشَرَةٌ كَامِلَةٌ١ؕ ذٰلِكَ لِمَنْ لَّمْ یَكُنْ اَهْلُهٗ حَاضِرِی الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ١ؕ وَ اتَّقُوا اللّٰهَ وَ اعْلَمُوْۤا اَنَّ اللّٰهَ شَدِیْدُ الْعِقَابِ۠ Open ayah 2:196 in the Quran reader
اور اللہ (کی خوشنودی) کے لئے حج اور عمرے (کی نیت کرلی ہو تو اس کو پورا کرو اور اگر (راہ میں کہیں) گھِر جاؤ تو قربانی (کردو) جیسی کچھ میسر آئے اور اپنا سر نہ منڈواؤ جب تک قربانی اپنے ٹھکانے پر نہ پہنچ جائے۔ پھر جو تم میں بیمار ہو یا اس کے سر میں (کوئی) تکلیف ہو (اور اس بنا پر اپنا سر منڈوا لے) تو (اسے چاہئے کہ) فدیہ کے طور پر روزے (رکھے) یا صدقہ (دے) یا قربانی (کرے) ۔۔ پھر اگر تم امن کی حالت میں ہو تو جو کوئی عمرے کو حج سے ملا کر فائدہ اٹھانا چاہے تو (اس کو) قربانی (کرنی ہوگی) جیسی کچھ میسر آئے اور جس کو (قربانی) میسر نہ ہو تو تین روزے حج کے دنوں میں (رکھ لے) اور سات روزے واپس آ کر، پورے دس (روزے) ہوئے۔ یہ (رعایت) اس کے لئے ہے جس کے اہل و عیال مسجد حرام کے قریب نہ رہتے ہوں۔ اور اللہ سے ڈرتے رہو اور خوب جان لو کہ اللہ سخت سزا دینے والا ہے۔
اَلْحَجُّ اَشْهُرٌ مَّعْلُوْمٰتٌ١ۚ فَمَنْ فَرَضَ فِیْهِنَّ الْحَجَّ فَلَا رَفَثَ وَ لَا فُسُوْقَ١ۙ وَ لَا جِدَالَ فِی الْحَجِّ١ؕ وَ مَا تَفْعَلُوْا مِنْ خَیْرٍ یَّعْلَمْهُ اللّٰهُ١ؔؕ وَ تَزَوَّدُوْا فَاِنَّ خَیْرَ الزَّادِ التَّقْوٰى١٘ وَ اتَّقُوْنِ یٰۤاُولِی الْاَلْبَابِ Open ayah 2:197 in the Quran reader
حج کے مہینے (سب کو) معلوم ہیں تو جو شخص ان مہینوں میں حج کی ٹھان لے تو (حج کے دوران) نہ تو کوئی شہوت کی بات (جائز ہے) نہ کوئی بدعملی (درست ہے) اور نہ لڑائی جھگڑا (زیبا ہے) اور نیکی کا کوئی سا کام بھی تم کرو گے اللہ کو اس کا علم ہو کر رہے گا۔ اور (سفر حج کے لئے) زاد راہ لے لیا کرو اور سب سے بہتر زاد راہ تو تقویٰ ہے پس اے عقل والو، ہم سے ڈرتے رہا کرو۔
لَیْسَ عَلَیْكُمْ جُنَاحٌ اَنْ تَبْتَغُوْا فَضْلًا مِّنْ رَّبِّكُمْ١ؕ فَاِذَاۤ اَفَضْتُمْ مِّنْ عَرَفٰتٍ فَاذْكُرُوا اللّٰهَ عِنْدَ الْمَشْعَرِ الْحَرَامِ١۪ وَ اذْكُرُوْهُ كَمَا هَدٰىكُمْ١ۚ وَ اِنْ كُنْتُمْ مِّنْ قَبْلِهٖ لَمِنَ الضَّآلِّیْنَ Open ayah 2:198 in the Quran reader
(حج کے ساتھ ساتھ) تم اپنے رب کا فضل بھی تلاش کرتے جاؤ تو (اس میں) تم پر کچھ گناہ نہیں۔ پھر جب عرفات سے لوٹو تو مشعر الحرام (مزدلفہ) کے پاس (ٹھہر کر) اللہ کو یاد کرو اور اس طرح یاد کرو جس کی ہدایت اس نے تمہیں کی ہے، اور اس سے پہلے تم یقینا محض ناواقفوں میں سے تھے۔