ابوایوب ؓ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے عرض کیا: اللہ کے رسول! مجھے کوئی ایسا عمل بتائیے جو مجھے جنت میں داخل کرے تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اللہ کی عبادت کرو، اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرو، نماز قائم کرو، زکاۃ ادا کرو اور صلہ رحمی کرو، اسے چھوڑ دو گویا آپ اپنی اونٹنی پر سوار تھے ١ ؎۔
It was narrated from Abu Ayyub that a man said: “Messenger of Allah ﷺ , tell me of a deed that will gain me admittance to Paradise.” The Messenger of Allah ﷺ said: ‘Worship Allah and do not associate anything with Him, establish the ‘salah, pay the Zakah and uphold the ties of kinship. Let go!” — as if he was riding his camel. (Sahih)
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 468
Notes · وضاحت
١ ؎: یہ اعرابی سامنے آ کر اونٹنی کی باگ تھام کر پوچھ رہا تھا آپ ﷺ جواب دے چکے تو آپ نے اس سے فرمایا: اونٹنی کی باگ چھوڑ دے اسے جانے دے۔
ابن منکدر اور ابراہیم بن میسرہ سے روایت ہے کہ ان دونوں نے انس ؓ کو کہتے سنا کہ میں نے نبی اکرم ﷺ کے ساتھ مدینہ میں ظہر کی نماز چار رکعت پڑھی، اور ذوالحلیفہ میں عصر کی نماز دو رکعت پڑھی ١ ؎۔
It was narrated from Ibn Al Munkadir and Ibrahim bin Maisarah, that they heard Anas say: “I prayed Zuhr with the Prophet ﷺ in AI-Madinah, four Rak’ahs, and ‘Asr in Dhul-Hulaifah, two Rak’ahs.”
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 469
Notes · وضاحت
١ ؎: قصر اس لیے پڑھی کہ آپ حج کے لیے مکہ جا رہے تھے، نہ اس لیے کہ ذوالحلیفہ قصر کی حد ہے۔
حکم بن عتیبہ کہتے ہیں کہ میں نے ابوجحیفہ ؓ کو کہتے سنا کہ رسول اللہ ﷺ دوپہر میں نکلے (ابن مثنی کی روایت میں ہے: بطحاء کی طرف نکلے) تو آپ نے وضو کیا، اور ظہر کی نماز دو رکعت پڑھی، اور عصر کی دو رکعت پڑھی، اور آپ کے سامنے نیزہ (بطور سترہ) تھا۔
It was narrated that Al Hakam bin ‘Utaibah said: “I heard Abu Juhaifah say: ‘The Messenger of Allah ﷺ set off at midday, during the time of intense heat’ — (One of the narrators) Ibn Al Muthanna said, to Al-Batha’ — and he performed Wuii and prayed Zuhr, two Rak’ahs, and ‘Asr, two Rak with a short spear (‘Anzah) in front of him. (Sahih)
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 470
عمارہ بن رویبہ ثقفی ؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا: جو شخص سورج نکلنے سے پہلے اور سورج ڈوبنے سے پہلے نماز پڑھے گا وہ ہرگز جہنم کی آگ میں داخل نہیں ہوگا ١ ؎۔
It was narrated from Abu Bakr (RA) bin ‘Umarah bin Ruwaibah Ath-Thaqafi that his father said: “I heard the Messenger of Allah ﷺ say: ‘He will never enter the Fire, the one who prays before the sun rises and before it sets.” (Sahih)
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 471
Notes · وضاحت
١ ؎: فجر اور عصر کی نمازوں کا ذکر ان کی خصوصی اہمیت کے پیش نظر کیا گیا ہے، یہ مطلب نہیں کہ صرف ان نمازوں کی پابندی کرنے والا جہنم سے محفوظ رہے گا، بلکہ مطلب یہ ہے کہ جو ان دونوں کی پابندی کرے گا وہ یقیناً دوسری نمازوں میں بھی کوتاہی نہیں کرے گا۔
ام المؤمنین عائشہ ؓ کے آزاد کردہ غلام ابو یونس کہتے ہیں کہ ام المؤمنین عائشہ ؓ نے مجھے حکم دیا کہ میں ان کے لیے ایک مصحف لکھوں، اور کہا: جب اس آیت کریمہ: حافظوا على الصلوات والصلاة الوسطى (البقرہ: ٢٨٣ ) پر پہنچنا تو مجھے بتانا، چناچہ جب میں اس آیت پر پہنچا تو میں نے انہیں بتایا، تو انہوں نے مجھے املا کرایا حافظوا على الصلوات والصلاة الوسطى وصلاة العصر وقوموا لله قانتين پھر انہوں نے کہا: میں نے اسے رسول اللہ ﷺ سے سنا ہے ١ ؎۔
It was narrated that Abu Yunus, the freed slave of Aishah (RA) the wife of the Prophet ﷺ said: Aishah (RA) told me to copy a Mu for her, and she said: ‘When you reach this verse, call my attention: Guard strictly the Salawat especially the middle (Al-Wusta) Salah. When I reached it, I called her attention and she dictated to me: ‘Guard strictly the Salawat especially the middle (Al-Wusta) Salah and the ‘Asr prayer, and stand before Allah with obedience.’ Then she said: ‘I heard it from the Messenger of Allah ﷺ . (Sahih)
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 472
Notes · وضاحت
١ ؎: اس روایت سے ظاہر ہوتا ہے کہ صلاۃ وسطیٰ عصر کے علاوہ کوئی اور صلاۃ ہے إلاّ یہ کہ اسے عطف تفسیری مانا جائے، اور صحیح بھی یہی لگتا ہے کہ اسے نبی اکرم ﷺ نے آیت کی تفسیر کے طور پر ذکر کیا ہوگا، اور اسے ام المؤمنین عائشہ ؓ نے آیت کا جزء سمجھ لیا۔
Takhrij · تخریج
صحیح مسلم/المساجد ٣٩ (٦٢٩)، سنن ابی داود/الصلاة ٥ (٤١٠)، سنن الترمذی/تفسیر البقرة (٢٩٨٢)، موطا امام مالک/صلاة الجماعة ٨ (٢٥)، (تحفة الأشراف: ١٧٨٠٩)، مسند احمد ٦/٧٣، ١٧٨ (صحیح )
ابوالملیح (ابوالملیح بن اسامہ) کہتے ہیں کہ بدلی والے ایک دن میں ہم بریدہ ؓ کے ساتھ تھے تو انہوں نے کہا: نماز جلدی پڑھو، کیونکہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے: جس نے عصر کی نماز چھوڑی اس کا عمل رائیگاں گیا ١ ؎۔
It was narrated that Abu Qilabah said: “Abu Al-Malih narrated to me: ‘We were with Buraidah on a cloudy day and he said: “Pray early, for the Messenger of Allah ﷺ said: ‘Whoever abandons Salat Al-’Asr, his good deeds will perish.” (Sahih)
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 474
Notes · وضاحت
١ ؎: اس سے اس معصیت کی سنگینی کا اظہار مقصود ہے۔
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/المواقیت ١٥ (٥٥٣)، ٣٤ (٥٩٤)، وقد اخرجہ: (تحفة الأشراف: ٢٠١٣)، مسند احمد ٥/٣٤٩، ٣٥٠، ٣٥٧، ٣٦٠، ٣٦١ (صحیح )
ابو سعید خدری ؓ کہتے ہیں کہ ہم ظہر اور عصر میں رسول اللہ ﷺ کے قیام کا اندازہ لگایا کرتے تھے، تو ہم نے ظہر کی پہلی دونوں رکعتوں میں آپ کے قیام کا اندازہ سورة السجدہ کی تیس آیتوں کے بقدر لگایا، اور آخر کی دونوں رکعتوں میں اس کا آدھا، اور ہم نے عصر کی پہلی دونوں رکعتوں میں آپ کے قیام کا اندازہ ظہر کی آخری دونوں رکعتوں کے بقدر لگایا، اور عصر کی آخری دونوں رکعتوں کا اندازہ اس کا آدھا لگایا۔
It was narrated that Abu Saeed Al-Khudri said: “We used to estimate how long the Messenger of Allah ﷺ stood when praying in Zuhr and ‘A We estimated that he stood in Zuhr for as long as it takes to recite thirty verses, as long as Sarat As-Sajdah in the first two Rak’ahs, and half that in the last two. And we estimated that he stood for as long in the first two Rak’ahs of ‘Asr as he stood in the last two Rak ‘ahs of uhr, and we estimated that he stood half as long as that in the last two Rak’ahs of ‘Asr.” (Sahih)
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 475
ابو سعید خدری ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نماز ظہر میں قیام کرتے تھے تو ہر رکعت میں تیس آیت کے بقدر پڑھتے تھے، پھر عصر میں پہلی دونوں رکعتوں میں پندرہ آیت پڑھنے کے بقدر قیام کرتے۔
It was narrated that Abu Saeed Al-Khudri ‘said: “The Messenger of Allah ﷺ used to stand in Zuhr and recite the equivalent of thirty verses in each Rak’ah, then in the first two Rak’ahs of ‘Asr he would stand for the equivalent of fifteen verses.” (Sahih)
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 476
انس بن مالک ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے مدینہ میں ظہر کی نماز چار رکعت، اور ذوالحلیفہ میں نماز عصر دو رکعت پڑھی۔
It was narrated from Anas bin Malik (RA) that the Prophet ﷺ prayed Zuhr in Al-Madinah, four Rak’ahs, and he prayed ‘Asr in Dhul-Hulaifah, two Rak’ahs. (Sahih)
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 477
نوفل بن معاویہ ؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا کہ جس کی عصر کی نماز فوت ہوگئی تو گویا اس کا گھربار لٹ گیا۔ عبداللہ بن عمر ؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا: کہ جس کی نماز عصر فوت ہوگئی گویا اس کا گھربار لٹ گیا ۔
‘Irak bin Malik narrated that Nawfal bin Muawiyah told him that he heard the Messenger of Allah ﷺ say: “Whoever misses ‘Asr prayer, it is as if he has been robbed of his family and his wealth.” ‘Irak said: ‘And ‘Abdullah bin ‘Umar informed me that he heard the Messenger of Allah ﷺ saying: ‘Whosoever misses ‘Asr prayer, it is as if he has been robbed of his family and his wealth.” (Sahih) Yazid bin Abl Habib contradicted him.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 478
Takhrij · تخریج
تفرد بہ النسائی، تحفة الأشراف: (١١٧١٧)، وحدیث عراک بن مالک عن عبداللہ بن عمر قد تفرد بہ النسائی (أیضاً )، تحفة الأشراف: (٧٣٢٠)، وقد أخرجہ عن طریق مالک عن نافع عن عبداللہ بن عمر: صحیح البخاری/المناقب ٢٥ (٣٦٠٢)، مواقیت ١٤ (٥٥٢)، صحیح مسلم/المساجد ٣٥ (٦٢٦)، سنن ابی داود/الصلاة ٥ (٤١٤)، سنن الترمذی/الصلاة ١٦ (١٧٥)، سنن ابن ماجہ/الصلاة ٦ (٦٨٥)، طا/وقوت الصلاة ٥ (٢١)، (تحفة الأشراف: ٨٣٤٥)، مسند احمد ٢/٨، ١٣، ٢٧، ٤٨، ٥٤، ٦٤، ٧٥، ٧٦، ١٠٢، ١٣٤، ١٤٥، ١٤٨، سنن الدارمی/الصلاة ٢٧ (١٢٦٧) (صحیح) یزید نے (آنے والی روایت میں) جعفر کی مخالفت کی ہے ١ ؎۔ وضاحت ١ ؎: یہ مخالفت سند اور متن دونوں میں ہے، سند میں اس طرح کہ جعفر کی روایت میں ہے کہ نوفل نے عراک سے بیان کی ہے اور یزید کی روایت میں ہے کہ عراک کو یہ بات پہنچی ہے کہ نوفل بن معاویہ نے کہا، دونوں میں فرق واضح ہے پہلی صورت اس بات پر دلالت کرتی ہے کہ عراک نے نوفل بن معاویہ سے خود سنا ہے، اور دوسری صورت سے پتہ چلتا ہے کہ ان دونوں کے بیچ میں واسطہ ہے، متن میں مخالفت اس طرح ہے کہ جعفر کی روایت میں ” من فاتته صلاة العصر “ کے الفاظ ہیں، اور یزید کے الفاظ اس طرح ہیں ” من الصلاة صلاة من فاتته “۔
نوفل بن معاویہ ؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا: نمازوں میں ایک نماز ایسی ہے کہ جس کی وہ فوت ہوجائے گویا اس کا گھربار لٹ گیا ۔ عبداللہ بن عمر ؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا: یہ عصر کی نماز ہے ۔ محمد بن اسحاق نے (آنے والی روایت میں) لیث کی مخالفت کی ہے ١ ؎۔
It was narrated from ‘Irak bin Malik that he heard that Nawfal bin Muawiyah said: “I heard the Messenger of Allah ﷺ say: ‘Among the prayers is a prayer which, if a person misses it, it is as if he has been robbed of his family and his wealth.” Ibn ‘Umar said: “I heard the Messenger of Allah ﷺ say: ‘It is ‘Asr prayer.” (Sahih) Muhammad bin Ishaq contradicted him.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 479
Notes · وضاحت
١ ؎: یہاں بھی سند اور متن دونوں میں مخالفت ہے، سند میں مخالفت اس طرح ہے کہ محمد بن اسحاق کی روایت میں ہے کہ عراک نے نوفل بن معاویہ سے سنا ہے، اور لیث کی روایت میں ہے کہ عراک کو یہ بات پہنچی ہے کہ نوفل بن معاویہ نے کہا ہے، اور متن میں اس طرح کہ محمد بن اسحاق نے اسے موقوف قرار دیا ہے، اور لیث نے مرفوع قرار دیا ہے، اور وقف اور رفع میں کوئی منافات نہیں ہے کیونکہ صحابی کبھی مرفوع روایت کو بصورت فتوی بیان کرتا ہے، اور اسے نبی اکرم ﷺ کی طرف منسوب نہیں کرتا، اور کبھی اسے مرفوعاً روایت کرتا ہے۔
نوفل بن معاویہ ؓ کہتے ہیں کہ ایک نماز ایسی ہے کہ جس کی وہ فوت ہوجائے گویا اس کا گھربار لٹ گیا۔ عبداللہ بن عمر ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: وہ عصر کی نماز ہے ۔
It was narrated that ‘Irak bin Malik said: “I heard Nawfal bin Muawiyah say: ‘There is a prayer which if a person misses it, it is as if he has been robbed of his family and his wealth.” Ibn ‘Umar said: “The Messenger of Allah ﷺ said: ‘It is ‘Asr prayer.” (Sahih)
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 480
سلمہ بن کہیل کہتے ہیں کہ میں نے سعید بن جبیر کو مزدلفہ میں دیکھا، انہوں نے اقامت کہی، اور مغرب کی نماز تین رکعت پڑھی، پھر اقامت کہی، اور عشاء کی نماز دو رکعت پڑھی، پھر انہوں نے ذکر کیا کہ ابن عمر ؓ نے ان کے ساتھ اسی جگہ میں ایسا ہی کیا، اور ذکر کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے (بھی) اس جگہ میں ایسا ہی کیا تھا۔
It was narrated that Salamah bin Kuhail said: “I saw Saeed bin Jubair in Jam’. He stood and prayed Maghrib, three Rak’ahs, then he stood and prayed ‘Isha’, two Rak’ahs. Then he mentioned that Ibn ‘Umar had done the same thing in that place, and he mentioned that the Messenger of Allah ﷺ had done the same thing in that place. (Sahih)
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 481
Notes · وضاحت
١ ؎: مزدلفہ کو جمع اس لیے کہتے ہیں کہ آدم و حوّا جب جنت سے زمین پر اتارے گئے تو اسی مقام پر دونوں جمع ہوئے، یا مغرب اور عشاء دونوں نمازیں یہاں جمع کی جاتی ہیں اس لیے اسے جمع کہا گیا۔
ام المؤمنین عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے عشاء کو مؤخر کیا یہاں تک کہ عمر ؓ نے آپ کو آواز دی کہ عورتیں اور بچے سو گئے، تو رسول اللہ ﷺ نکلے، اور فرمایا: تمہارے سوا کوئی نہیں جو اس نماز کو (اس وقت) پڑھ رہا ہو ، ان دنوں اہل مدینہ کے سوا کوئی اور نماز پڑھنے والا نہیں تھا۔
It was narrated that Aishah (RA) said: “The Messenger of Allah ﷺ delayed ‘Isha’ until ‘Umar called him and said: ‘The women and children have gone to sleep.’ Then the Messenger of Allah ﷺ came out and said: ‘There is no one who is offering this prayer but you.’ And at that time no one used to pray except the people of Al-Madinah.” (Sahih)
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 482
حکم کہتے ہیں کہ ہمیں سعید بن جبیر نے مزدلفہ میں ایک اقامت سے مغرب کی تین رکعتیں پڑھائیں، پھر سلام پھیرا، پھر (دوسری اقامت سے) عشاء کی دو رکعت پڑھائی، پھر ذکر کیا کہ عبداللہ بن عمر ؓ نے ایسا ہی کیا، اور انہوں نے ذکر کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے (بھی) ایسا ہی کیا تھا۔
Al-Hakam said: “Saeed bin Jubair led us in prayer in Jam’. (He prayed) Maghrib, three Rak’ahs with an Iqamah, then he said the Taslim, then he prayed ‘Isha’, two Rak’àhs. Then he mentioned that ‘Abdullah bin ‘Umar had done that, and he mentioned that the Messenger of Allah ﷺ had done that.” (Sahih)
صحيح ق بلفظ ثم أقام فصلى العشاء وهو المحفوظصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 483
Takhrij · تخریج
انظر حدیث رقم: ٤٨٢ بلفظ ” ثم اقام فصلی یعنی العشاء “ وھو المحفوظ (صحیح )
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ يَزِيدَ، قال: حَدَّثَنَا بَهْزُ بْنُ أَسَدٍ، قال: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، قال: حَدَّثَنَا سَلَمَةُ بْنُ كُهَيْلٍ، قال: سَمِعْتُسَعِيدَ بْنَ جُبَيْرٍ، قال: رَأَيْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَصَلَّى بِجَمْعٍ فَأَقَامَ فَصَلَّى الْمَغْرِبَ ثَلَاثًا، ثُمَّ صَلَّى الْعِشَاءَ رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ قَالَ: هَكَذَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصْنَعُ فِي هَذَا الْمَكَانِ.
سعید بن جبیر کہتے ہیں کہ میں نے عبداللہ بن عمر ؓ کو مزدلفہ میں نماز پڑھتے دیکھا، انہوں نے اقامت کہی، اور مغرب کی نماز تین رکعت پڑھی، پھر (دوسری اقامت سے) عشاء کی دو رکعت پڑھی، پھر کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو اس جگہ ایسا ہی کرتے دیکھا ہے۔
Salamah bin Kuhail narrated: “I heard Saeed bin Jubair say: ‘I saw ‘Abdullah bin ‘Umar pray in Jam’; he made the Iqamah and prayed Maghrib, three Rak’ahs, then he prayed ‘Jsha’, two Rak’ahs, then he said: ‘This is what I saw the Messenger of Allah ﷺ do in this place.” (Sahih)
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 484
ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: تمہارے پاس رات اور دن کے فرشتے ١ ؎ باری باری آتے جاتے ہیں، اور فجر اور عصر کی نماز میں اکٹھا ہوجاتے ہیں، پھر جن فرشتوں نے تمہارے پاس رات گزاری تھی وہ اوپر چڑھتے ہیں، تو اللہ تعالیٰ ان سے پوچھتا ہے حالانکہ وہ ان سے بہتر جانتا ہے، ٢ ؎ ہمارے بندوں کو تم کس حال میں چھوڑ کر آئے ہو؟ وہ عرض کرتے ہیں: ہم نے انہیں نماز کی حالت میں چھوڑا ہے، اور ہم ان کے پاس آئے تھے تو بھی وہ نماز ہی میں مصروف تھے ۔
It was narrated from Abu Hurairah (RA) that the Messenger of Allah ﷺ said: “Angels come to you in succession by night and day, and they meet at Fajr prayer and ‘Asr prayer. Then those who spent the night among you ascend, and He (Allah) will ask them, although He knows best: ‘In what condition did you leave My slaves.’ They will say: ‘We left them when they were praying and we came to them when they were praying.” (Sahih)
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 485
Notes · وضاحت
١ ؎: اس سے مراد وہ فرشتے ہیں جو لوگوں کے اعمال لکھتے ہیں، اور جنہیں کراماً کاتبین کہا جاتا ہے۔ ٢ ؎: اللہ تعالیٰ کو ہر چیز کا علم ہے، وہ فرشتوں سے اپنے بندوں کی بابت اس لیے پوچھتا ہے تاکہ فرشتوں پر بھی اہل ایمان کا فضل وشرف واضح ہوجائے۔
ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جماعت کی نماز تمہاری تنہا نماز سے پچیس گنا فضیلت رکھتی ہے ١ ؎ رات اور دن کے فرشتے نماز فجر میں اکٹھا ہوتے ہیں، اگر تم چاہو تو آیت کریمہ وقرآن الفجر إن قرآن الفجر کان مشهودا ٢ ؎ پڑھ لو (الاسراء: ٢٨ ) ۔
It was narrated from Abu Hurairah (RA) that the Messenger of Allah ﷺ said: “Prayer in congregation is twenty-five times more virtuous than the prayer of any one of you offered on his own. The angels of the night and the day meet at Fajr prayer. Recite if you wish: Verily, the recitation of the Qur’an in the early dawn is ever witnessed.(Sahih)
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 486
Notes · وضاحت
١ ؎: اس حدیث میں ٢٥ گنا کا ذکر ہے، اور صحیحین کی ایک روایت میں ٢٧ گنا وارد ہے، اس کی توجیہ اس طرح کی جاتی ہے کہ رسول اللہ ﷺ کو پہلے اللہ تعالیٰ کی طرف سے ٢٥ گنا بتایا گیا پھر ٢٧ گنا، تو جیسے جیسے آپ کو بتایا گیا آپ نے صحابہ کرام ؓ کو بھی اسی طرح بتلایا، اور بعض لوگوں نے یہ کہا ہے کہ یہ کمی و بیشی صلاۃ کے خشوع و خضوع اور صلاۃ کی ہیئت و آداب کی حفاظت کے اعتبار سے ہوتی ہے۔
عمارہ بن رویبہ ؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا: وہ شخص جہنم میں داخل نہیں ہوگا جو سورج نکلنے سے پہلے اور سورج ڈوبنے سے پہلے نماز پڑھے گا ١ ؎۔
Abu Bakr (RA) bin ‘Umarah bin Ruwaibah narrated that his father said: “I heard the Messenger of Allah ﷺ say: ‘No one will enter the Fire who prays before the sun rises and before it sets.” (Sahih)
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 487
Notes · وضاحت
١ ؎: یعنی فجر اور عصر کی نمازوں کی محافظت کرے گا کیونکہ جو ان دونوں نمازوں کی محافظت کرے گا وہ دیگر فرائض کی بدرجہ اولیٰ محافظت کرے گا۔