Sunan An Nasai 487

نماز کا بیان

487Sunan An Nasai

فضیلت جماعت

أَخْبَرَنَا كَثِيرُ بْنُ عُبَيْدٍ، قال: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَرْبٍ، عَنْ الزُّبَيْدِيِّ، عَنْ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: تَفْضُلُ صَلَاةُ الْجَمْعِ عَلَى صَلَاةِ أَحَدِكُمْ وَحْدَهُ بِخَمْسَةٍ وَعِشْرِينَ جُزْءًا، وَيَجْتَمِعُ مَلَائِكَةُ اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ فِي صَلَاةِ الْفَجْرِ، وَاقْرَءُوا إِنْ شِئْتُمْ: وَقُرْءَانَ الْفَجْرِ إِنَّ قُرْءَانَ الْفَجْرِ كَانَ مَشْهُودًا سورة الإسراء آية 78.

ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جماعت کی نماز تمہاری تنہا نماز سے پچیس گنا فضیلت رکھتی ہے ١ ؎ رات اور دن کے فرشتے نماز فجر میں اکٹھا ہوتے ہیں، اگر تم چاہو تو آیت کریمہ وقرآن الفجر إن قرآن الفجر کان مشهودا ٢ ؎ پڑھ لو (الاسراء: ٢٨ ) ۔

It was narrated from Abu Hurairah (RA) that the Messenger of Allah ﷺ said: “Prayer in congregation is twenty-five times more virtuous than the prayer of any one of you offered on his own. The angels of the night and the day meet at Fajr prayer. Recite if you wish: Verily, the recitation of the Qur’an in the early dawn is ever witnessed.(Sahih)

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 486
Notes · وضاحت
١ ؎: اس حدیث میں ٢٥ گنا کا ذکر ہے، اور صحیحین کی ایک روایت میں ٢٧ گنا وارد ہے، اس کی توجیہ اس طرح کی جاتی ہے کہ رسول اللہ ﷺ کو پہلے اللہ تعالیٰ کی طرف سے ٢٥ گنا بتایا گیا پھر ٢٧ گنا، تو جیسے جیسے آپ کو بتایا گیا آپ نے صحابہ کرام ؓ کو بھی اسی طرح بتلایا، اور بعض لوگوں نے یہ کہا ہے کہ یہ کمی و بیشی صلاۃ کے خشوع و خضوع اور صلاۃ کی ہیئت و آداب کی حفاظت کے اعتبار سے ہوتی ہے۔
Takhrij · تخریج
وقد أخرجہ: تفرد بہ النسائی (تحفة الأشراف: ١٣٢٥٩)، کلہم مقتصرا إلی قولہ ” خمس وعشرین جزائ “ إلا البخاری وأحمد (صحیح )