عبداللہ بن عمرو (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے سفید بال اکھاڑنے سے منع فرمایا۔
It was narrated from Amr bin Shuaib, from his father, from his grandfather, that: The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) forbade plucking gray hairs.
حسن صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5068
ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : یہود و نصاریٰ خضاب نہیں لگاتے، لہٰذا تم ان کی مخالفت کرو ۔
It was narrated from Abu Hurairah (RA) that: The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) said: "The Jews and Christians do not dye their hair, so be different from them.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5069
ابوہریرہ (رض) کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : یہود و نصاریٰ خضاب نہیں لگاتے، لہٰذا تم ان کی مخالفت کرو اور خضاب لگاؤ۔
It was narrated that Abu Hurairah said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) said: The Jews and the Christians do not dye their hair, so be different from them and dye your hair.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5071
ابوہریرہ (رض) روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : یہود و نصاریٰ خضاب نہیں لگاتے، لہٰذا تم ان کی مخالفت کرو ۔
It was narrated from Abu Hurairah (RA) that: The Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) said: "The Jews and Christians do not dye their hair, so be different from them.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5072
زبیر (رض) کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : بڑھاپے کا رنگ بدلو اور یہودیوں کی مشابہت اختیار نہ کرو ، یہ دونوں روایتیں محفوظ نہیں ہیں ١ ؎۔
It was narrated that Az-Zubair said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) said: Change gray hair but do not imitate the Jews.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5074
Notes · وضاحت
١ ؎: عروہ کبھی اس کو ابن عمر (رض) کی حدیث سے روایت کرتے ہیں، اور کبھی زبیر (رض) کی حدیث سے، اور کبھی عائشہ رضی اللہ عنہا کی حدیث سے، اسی وجہ سے مؤلف نے غیر محفوظ کہا ہے، جب کہ یہ بالکل ممکن ہے کہ عروہ نے تینوں سے یہ روایت کی ہو، نیز اس کے صحیح شواہد موجود ہیں۔
عبداللہ بن عباس (رض) سے مرفوعاً روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : اخیر زمانے میں کچھ لوگ ایسے ہوں گے جو کبوتر کے پوٹوں کی طرح کالا خضاب لگائیں گے، انہیں جنت کی خوشبو نصیب نہ ہوگی ۔
It was narrated that Ibn Abbas, who attributed it to the Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم), said: "Some people will dye their hair black like the breasts of pigeons at the end of time, but they will not even smell the fragrance of Paradise.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5075
جابر (رض) کہتے ہیں کہ ابوقحافہ (رض) کو فتح مکہ کے دن لایا گیا، سفیدی میں ان کا سر اور ڈاڑھی دونوں ثغامہ کی طرح سفید تھے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : اس کو کسی اور رنگ سے بدل لو، لیکن کالے رنگ سے دور رہنا ۔
It was narrated that Jabir said: "Abu Quhafah was brought on the Day of the Conquest of Makkah, and his hair and beard were white like the Thaghamah. The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) said: Change this with something, but avoid black.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5076
Notes · وضاحت
١ ؎: ثغامہ ایک گھاس ہے جس کے پھل اور پھول سب سفید ہوتے ہیں۔
ابوذر (رض) کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : سب سے بہتر چیز جس سے تم بڑھاپے کا رنگ بدلو مہندی اور کتم ہے ۔
It was narrated that Abu Dharr said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) said: The best things with which you can change gray hair are Henna and Katam.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5078
ابوذر (رض) کہتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا : سب سے بہتر چیز جس سے تم بڑھاپے کا رنگ بدلو، مہندی اور کتم ہے ۔
It was narrated that Abu Dharr said: "I heard the Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) say: Some of the best things with which you can change gray hair are Henna and Katam.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5079
ابوذر (رض) کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : سب سے بہتر چیز جس سے تم بڑھاپے کا رنگ بدلو، مہندی اور کتم ہے ۔ جریری اور کہمس نے ان کی مخالفت کی ہے ١ ؎۔
It was narrated that Abu Dharr said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) said: The best things with which you can change gray hair are Henna and Katam.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5080
Notes · وضاحت
١ ؎: یعنی اجلح کی مخالفت کی ہے، اور دونوں کی سندوں میں انقطاع ہے جو واضح ہے (ان دونوں کی روایتیں آگے آرہی ہیں) ۔
عبداللہ بن بریدہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : سب سے بہتر چیز جس سے تم بڑھاپے کا رنگ بدلو، مہندی اور کتم ہے ۔
It was narrated that Abdullah bin Buraidah said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) said: The best things with which you can change gray hair are Henna and Katam.
صحيح لغيرهصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5081
Takhrij · تخریج
انظر حدیث رقم : ٥٠٨١ (صحیح) (یہ روایت مرسل ہے، عبداللہ بن بریدہ تابعی ہیں، لیکن پچھلی حدیث سے تقویت پاکر یہ صحیح لغیرہ ہے )
عبداللہ بن بریدہ سے روایت ہے کہ انہیں معلوم ہوا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : سب سے بہتر چیز جس سے تم بڑھاپے کا رنگ بدلو، مہندی اور کتم ہے ۔
It was narrated from Abdullah bin Buraidah that: He heard that the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) said: "The best things with which you can change gray hair are Henna and Katam.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5082
Takhrij · تخریج
انظر حدیث رقم : ٥٠٨١ (صحیح) (یہ روایت مرسل ہے، عبداللہ بن بریدہ تابعی ہیں، لیکن پچھلی حدیث سے تقویت پاکر یہ صحیح لغیرہ ہے )
ابورمثہ (رض) کہتے ہیں کہ میں اور میرے والد نبی اکرم ﷺ کے پاس آئے، اس وقت آپ نے اپنی ڈاڑھی میں مہندی لگا رکھی تھی ١ ؎۔
It was narrated that Abu Rimthah said: "My father and I came to the Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) and he had dyed his beard with Henna.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5083
Notes · وضاحت
١ ؎: آگے انس (رض) کی حدیث (نمبر : ٥٠٨٩ ) میں ہے کہ نبی اکرم ﷺ کے بالوں میں اتنے سفید بال تھے ہی نہیں کہ آپ خضاب لگاتے۔ دونوں حدیثوں میں باہم یوں تطبیق دی جاتی ہے کہ واقعی اتنے زیادہ بال تھے نہیں کہ آپ کو ان کے رنگ تبدیل کرنے کی ضرورت ہوتی (یعنی بذریعہ خضاب) مگر آپ نے ان کا رنگ تبدیل کیا تاکہ امت کے لیے نمونہ ہو، اس عمل کو انس (رض) کو دیکھنے کا اتفاق نہ ہوسکا۔ رہی ابن عمر (رض) کی اگلی حدیث (نمبر : ٥٠٨٨ ) کہ آپ ﷺ پیلے رنگ سے اپنے بال رنگتے تھے تو پیلے رنگ کا استعمال بعد میں منسوخ ہوگیا تھا جس کی خبر ابن عمر (رض) کو نہیں ہوسکی تھی۔
زید بن اسلم کہتے ہیں کہ ابن عمر (رض) اپنی ڈاڑھی خلوق سے پیلی کرتے تھے، میں نے کہا : ابوعبدالرحمٰن ! آپ اپنی ڈاڑھی خلوق سے پیلی کرتے ہیں ؟ کہا : میں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا کہ آپ اس سے اپنی ڈاڑھی پیلی کرتے تھے، اور کوئی بھی رنگ آپ کو اس سے زیادہ پسند نہیں تھا، آپ اس سے اپنے تمام کپڑے یہاں تک کہ اپنی پگڑی بھی رنگتے تھے ٢ ؎۔ ابوعبدالرحمٰن (نسائی) کہتے ہیں : ابوقتیبہ کی حدیث کے مقابلے میں یہ زیادہ قرین صواب ہے ٣ ؎۔
It was narrated that Zaid bin Aslam said: "I saw Ibn Umar dyeing his beard yellow with Khaluq and I said: O Abu Abdur-Rahman, are you dyeing your beard yellow with Khaluq? He said: I saw the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) dyeing his beard yellow with it, and there was no other kind of dye that was dearer to him than this. He used to dye all of his clothes with it, even his Imamah (turban).
صحيح الإسنادصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5085
Notes · وضاحت
١ ؎: خلوق ایک قسم کی خوشبو ہے جو کئی چیز سے بنتی ہے، اس میں ورس اور زعفران بھی شامل ہے۔ ٢ ؎: عبداللہ بن عمر (رض) کو پیلے رنگ کی اجازت منسوخ ہوجانے کی خبر نہیں مل سکی تھی، پیلا رنگ عورتوں کا رنگ ہونے کے سبب مردوں کے لیے منسوخ کردیا گیا۔ ٣ ؎: ابوقتیبہ کی روایت مؤلف کے یہاں آگے آرہی ہے (حدیث نمبر ٥٢٤٥ ) اس روایت میں ابن عمر (رض) سے سوال کرنے والے زید بن اسلم کی جگہ عبید ہیں، مؤلف یہی بتار ہے ہیں کہ سائل زید ہیں نہ کہ عبید ۔
قتادہ کہتے ہیں کہ انہوں نے انس (رض) سے پوچھا : کیا رسول اللہ ﷺ نے خضاب لگایا تھا ؟ کہا : آپ کو اس کی حاجت نہ تھی، کیونکہ صرف تھوڑی سی سفیدی کان کے پاس تھی۔
It was narrated from Qatadah : That he asked Anas: "Did the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) dye his hair? He said: "His gray hair didnt go far, it was only a little at his temples.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5086
انس (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ خضاب نہیں لگاتے تھے، کیونکہ تھوڑی سی سفیدی آپ کے ہونٹ کے نیچے تھے، تھوڑی سی کان کے پاس ڈاڑھی میں اور تھوڑی سی سر میں۔
It was narrated from Anas that: The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) did not dye his hair; his gray hair were only a little beneath his lower lip and at his temples, and a little on his head.
صحيح الإسنادصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5087