Sunan An Nasai 5086

زینت (آرائش) سے متعلق احادیت مبارکہ

5086Sunan An Nasai

مہندی اور وسمہ کا خضاب

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ إِيَادِ بْنِ لَقِيطٍ، عَنْ أَبِي رِمْثَةَ، قَالَ: أَتَيْتُ أَنَا وَأَبِي النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَكَانَ قَدْ لَطَخَ لِحْيَتَهُ بِالْحِنَّاءِ.

ابورمثہ ؓ کہتے ہیں کہ میں اور میرے والد نبی اکرم ﷺ کے پاس آئے، اس وقت آپ نے اپنی ڈاڑھی میں مہندی لگا رکھی تھی ١ ؎۔

It was narrated that Abu Rimthah said: "My father and I came to the Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) and he had dyed his beard with Henna.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5083
Notes · وضاحت
١ ؎: آگے انس ؓ کی حدیث (نمبر: ٥٠٨٩ ) میں ہے کہ نبی اکرم ﷺ کے بالوں میں اتنے سفید بال تھے ہی نہیں کہ آپ خضاب لگاتے۔ دونوں حدیثوں میں باہم یوں تطبیق دی جاتی ہے کہ واقعی اتنے زیادہ بال تھے نہیں کہ آپ کو ان کے رنگ تبدیل کرنے کی ضرورت ہوتی (یعنی بذریعہ خضاب) مگر آپ نے ان کا رنگ تبدیل کیا تاکہ امت کے لیے نمونہ ہو، اس عمل کو انس ؓ کو دیکھنے کا اتفاق نہ ہوسکا۔ رہی ابن عمر ؓ کی اگلی حدیث (نمبر: ٥٠٨٨ ) کہ آپ ﷺ پیلے رنگ سے اپنے بال رنگتے تھے تو پیلے رنگ کا استعمال بعد میں منسوخ ہوگیا تھا جس کی خبر ابن عمر ؓ کو نہیں ہوسکی تھی۔
Takhrij · تخریج
انظر حدیث رقم: ١٥٧٣ (صحیح )