Sunan An Nasai

All 5,772 hadiths in order · Page 189 of 289

3756Sunan An Nasai

اس حدیث میں ابوزبیر پر جو اختلاف کیا گیا ہے اس کا تذکرہ

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حِبَّانُ، قَالَ: أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاق، قَالَ: حَدَّثَنَا مَكْحُولٌ، عَنْطَاوُسٍبَتَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْعُمْرَى وَالرُّقْبَى.

طاؤس کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے عمریٰ اور رقبیٰ کو کاٹ کر الگ کردیا ١ ؎۔

It was narrated from Tawus that the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ و آلہ سلم) made Umra and Ruqba binding.

صحيح لغيرهصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 3726
Notes · وضاحت
١ ؎: یعنی اگر کسی نے کسی کو کوئی چیز عمریٰ یا رقبیٰ میں دی تو اس کو رسول اللہ ﷺ نے واہب ( دینے والے ) سے کاٹ کر الگ کردیا، اب وہ واپس لینے کا حقدار نہیں، جس کو دیا ہے ہمیشہ کے لیے اسی کا ہوجائے گا اس کے مرجانے کے بعد اس کے ورثاء اس کے حقدار ہوں گے۔
Takhrij · تخریج
انظر ما قبلہ (صحیح) (طاؤس نے اسے مرسل روایت کیا ہے، لیکن سابقہ حدیث سے تقویت پاکر یہ صحیح لغیرہ ہے )
3757Sunan An Nasai

جابر نے جو خبر اور حدیث عمریٰ کے میں نقل کی اور ناقلین نے اس میں اختلاف کیا

أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ، قَالَ: حَدَّثَنَا بِسْطَامُ بْنُ مُسْلِمٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ دِينَارٍ، عَنْعَطَاءٍ، عَنْ جَابِرٍ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَطَبَهُمْ فَقَالَ: الْعُمْرَى جَائِزَةٌ.

جابر رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے لوگوں کو خطبہ دیا تو فرمایا: عمریٰ نافذ ہوگا ۔

Malik bin Dinar narrated from Ata, from Jabir that the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ و آلہ سلم) addressed them one day and said: "Umra is permissible.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 3727
Takhrij · تخریج
تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: ٢٤٨١) (صحیح )
3758Sunan An Nasai

جابر نے جو خبر اور حدیث عمریٰ کے میں نقل کی اور ناقلین نے اس میں اختلاف کیا

أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ سُلَيْمَانَ، قَالَ: أَنْبَأَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ، عَنْ إِسْرَائِيلَ، عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْعُمْرَى وَالرُّقْبَى، قُلْتُ: وَمَا الرُّقْبَى، قَالَ: يَقُولُ الرَّجُلُ لِلرَّجُلِ هِيَ لَكَ حَيَاتَكَ فَإِنْ فَعَلْتُمْ فَهُوَ جَائِزَةٌ.

عطاء سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے عمریٰ اور رقبیٰ سے روکا ہے، (راوی حدیث عبدالکریم کہتے ہیں کہ) میں نے (عطاء سے) پوچھا: رقبیٰ کیا ہے؟ تو انہوں نے کہا: آدمی آدمی سے کہے کہ یہ چیز زندگی بھر کے لیے تمہاری ہے، اگر تم نے اس طرح کہہ کردیا تو یہ چیز نافذ ہوگی یعنی ہمیشہ کے لیے اس کی ہوجائے گی جسے تم نے دی ہے۔

Abdul-Karim narrated from Ata, who said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ و آلہ سلم) forbade Umra and Ruqba." I said: "What is Ruqba?" He said: "When one man says to another: This belongs to you for the rest of your life. But if you do that, it is permissible.

صحيح لغيرهصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 3728
Takhrij · تخریج
تفردبہ النسائي (تحفة الأشراف: ١٩٠٥٣) (صحیح) (یہ حدیث مرسل ہے، لیکن شواہد کی بنا پر صحیح ہے )
3759Sunan An Nasai

جابر نے جو خبر اور حدیث عمریٰ کے میں نقل کی اور ناقلین نے اس میں اختلاف کیا

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، قَالَ: سَمِعْتُ قَتَادَةَ يُحَدِّثُ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ جَابِرٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: الْعُمْرَى جَائِزَةٌ.

جابر رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: عمریٰ نافذ ہوگا ۔

Shubah said: "I heard Qatadah narrating from Ata, from Jabir that the Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) said: Umra is permissible.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 3729
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/الہبة ٣٢ (٢٦٢٦)، صحیح مسلم/الہبة ٤ (١٦٢٥)، (تحفة الأشراف: ٢٤٧٠)، مسند احمد (٢/٤٢٩، ٣/٢٩٧، ٣١٩، ٣٦١، ٣٦٣، ٣٦٣، ٣٩٢) (صحیح )
3760Sunan An Nasai

جابر نے جو خبر اور حدیث عمریٰ کے میں نقل کی اور ناقلین نے اس میں اختلاف کیا

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ، قَالَ: أَنْبَأَنَا حِبَّانُ، قَالَ: أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي سُلَيْمَانَ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ أُعْطِيَ شَيْئًا حَيَاتَهُ فَهُوَ لَهُ حَيَاتَهُ وَمَوْتَهُ.

عطاء کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جس شخص کو کوئی چیز صرف زندگی بھر برتنے کے لیے دی گئی تو وہ چیز اس کی ہوجائے گی اس کی زندگی میں اور اس کے مرنے کے بعد بھی ۔

Abdul-Malik bin Abi Sulaiman narrated from Ata who said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ و آلہ سلم) said: Whoever is given something for the rest of his life, it belongs to him for as long as he lives and after he dies.

صحيح لغيرهصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 3730
Takhrij · تخریج
تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: ١٩٠٥٤) (صحیح) (طاؤس نے اسے مرسل روایت کیا ہے، لیکن سابقہ حدیث سے تقویت پاکر یہ صحیح لغیرہ ہے )
3761Sunan An Nasai

جابر نے جو خبر اور حدیث عمریٰ کے میں نقل کی اور ناقلین نے اس میں اختلاف کیا

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: لَا تُرْقِبُوا وَلَا تُعْمِرُوا، فَمَنْ أُرْقِبَ أَوْ أُعْمِرَ شَيْئًا فَهُوَ لَوَرَثَتِهِ.

جابر رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: تم لوگ رقبیٰ اور عمریٰ نہ کیا کرو۔ (جان لو) اگر کوئی چیز کسی کو بطور رقبیٰ یا بطور عمریٰ دی گئی تو جس کو دی گئی ہے (اس کے نہ رہنے پر) اس کے ورثاء کی ہوجائے گی ۔

Sufyan narrated from Ibn Juraij, from Ata, from Jabir that the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ و آلہ سلم) said: "Do not give things on the basis of Ruqba or Umra. Whoever is given something on the basis of Ruqba or Umra, it belongs to his heirs.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 3731
Takhrij · تخریج
سنن ابی داود/البیوع ٨٨ (٣٥٥٦)، (تحفة الأشراف: ٢٤٥٨) (صحیح )
3762Sunan An Nasai

جابر نے جو خبر اور حدیث عمریٰ کے میں نقل کی اور ناقلین نے اس میں اختلاف کیا

أَخْبَرَنَا إِسْحَاق بْنُ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: أَنْبَأَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، قَالَ: أَنْبَأَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، أَنْبَأَنَا حَبِيبُ بْنُ أَبِي ثَابِتٍ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: لَا عُمْرَى وَلَا رُقْبَى، فَمَنْ أُعْمِرَ شَيْئًا أَوْ أُرْقِبَهُ فَهُوَ لَهُ حَيَاتَهُ وَمَمَاتَهُ.

عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: عمریٰ اور رقبیٰ (مناسب) نہیں ہے اور اگر کسی کو کوئی چیز بطور عمریٰ یا رقبیٰ دے ہی دی گئی تو وہ چیز اس کی ہوجائے گی اس کی زندگی میں بھی اور اس کے مرنے کے بعد بھی ۔

Ibn Juraij narrated from Ata: "Habib bin Abi Thabit informed us from Ibn Umar, that the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ و آلہ سلم) said: There is no Umra and no Ruqba. Whoever is given something on the basis of Umra or Ruqba, it belongs to him for the rest of his life and after he dies.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 3732
Takhrij · تخریج
سنن ابن ماجہ/الہبات ٤ (٢٣٨٢)، (تحفة الأشراف: ٦٦٨٠)، مسند احمد (٢/٣٤، ٧٣) (صحیح )
3763Sunan An Nasai

جابر نے جو خبر اور حدیث عمریٰ کے میں نقل کی اور ناقلین نے اس میں اختلاف کیا

أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ، قَالَ: أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي عَطَاءٌ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ وَلَمْ يَسْمَعْهُ مِنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَا عُمْرَى وَلَا رُقْبَى، فَمَنْ أُعْمِرَ شَيْئًا أَوْ أُرْقِبَهُ فَهُوَ لَهُ حَيَاتَهُ وَمَمَاتَهُ، قَالَ عَطَاءٌ: هُوَ لِلْآخَرِ.

حبیب بن ابی ثابت ابن عمر سے روایت کرتے ہیں، (اور امام نسائی کہتے ہیں انہوں نے ان سے سنا نہیں ہے) ١ ؎ وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: نہ عمریٰ (مناسب) ہے اور نہ رقبیٰ لیکن اگر کسی کو کوئی چیز بطور عمریٰ یا رقبیٰ دے ہی دی گئی تو وہ چیز اسی کی ہوگی زندگی میں بھی اور اس کے مرنے پر بھی ، عطاء کہتے ہیں: (دونوں دینے اور پانے والوں میں سے) آخر والے کو ملے گا۔

Ibn Juraij said: Ata informed me, from Habib bin Abi Thabit, from Ibn Umar -and he did not hear it from him- he said: Allahs Messenger صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ said: "There is no Umra and no Ruqba. Whoever is given something on the basis of Umra or Ruqba, it belongs to him for the rest of his life and after he dies." Ata said: "It belongs to the other.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 3733
Notes · وضاحت
١ ؎: اگلی سند میں صراحت ہے کہ حبیب نے ابن عمر رضی الله عنہما سے یہ حدیث سنی ہے، ابن حبان بھی کہتے ہیں کہ حبیب کا ابن عمر سے سماع ثابت ہے، مزی نے دونوں کے ترجمے میں سماع کے نہ ہونے کا تذکرہ نہیں کیا ہے، حالانکہ اگر ایسا معاملہ ہوتا تو وہ ضرور کہتے ولم یسمع منہ۔
Takhrij · تخریج
انظر ما قبلہ (صحیح )
3764Sunan An Nasai

جابر نے جو خبر اور حدیث عمریٰ کے میں نقل کی اور ناقلین نے اس میں اختلاف کیا

أَخْبَرَنِي عَبْدَةُ بْنُ عَبْدِ الرَّحِيمِ، قَالَ: أَنْبَأَنَا وَكِيعٌ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ زِيَادِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ، يَقُولُ: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الرُّقْبَى، وَقَالَ: مَنْ أُرْقِبَ رُقْبَى فَهُوَ لَهُ.

عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے رقبیٰ کرنے سے منع کیا ہے اور یہ بھی فرمایا ہے: جس شخص کو رقبیٰ میں کوئی چیز دی گئی وہ چیز (ہمیشہ کے لیے) اسی کی ہوجائے گی ۔

Yazid bin Ziyad bin Abi Al-Jad narrated from Habib bin Abi Thabit, who said: "I heard Ibn Umar (RA) say: The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ و آلہ سلم) forbade Ruqba and said: "Whoever is given something on the basis of Ruqba, it belongs to him.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 3734
Takhrij · تخریج
انظر حدیث رقم: ٣٧٦٣ (صحیح )
3765Sunan An Nasai

جابر نے جو خبر اور حدیث عمریٰ کے میں نقل کی اور ناقلین نے اس میں اختلاف کیا

أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ، أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرًا، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ أُعْمِرَ شَيْئًا فَهُوَ لَهُ حَيَاتَهُ وَمَمَاتَهُ.

جابر رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جس کسی کو کوئی چیز عمریٰ میں دی گئی تو وہ اسی کی ہوجائے گی اس کی زندگی میں بھی اور اس کے مرنے کے بعد بھی ۔

Ibn Juraij said: "Abu Az-Zubair informed me that he heard Jabir saying: The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ و آلہ سلم) said: "Whoever is given something on the basis of Umra it belongs to him for the rest of his life and after he dies.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 3735
Takhrij · تخریج
صحیح مسلم/الہبات ٤ (١٦٢٥)، (تحفة الأشراف: ٢٨٢١) (صحیح )
3766Sunan An Nasai

جابر نے جو خبر اور حدیث عمریٰ کے میں نقل کی اور ناقلین نے اس میں اختلاف کیا

أَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ صُدْرَانَ، عَنْ بِشْرِ بْنِ الْمُفَضَّلِ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْحَجَّاجُ الصَّوَّافُ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، قَالَ: حَدَّثَنَا جَابِرٌ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يَا مَعْشَرَ الْأَنْصَارِ أَمْسِكُوا عَلَيْكُمْ يَعْنِي أَمْوَالَكُمْ لَا تُعْمِرُوهَا فَإِنَّهُ مَنْ أَعْمَرَ شَيْئًا فَإِنَّهُ لِمَنْ أُعْمِرَهُ حَيَاتَهُ وَمَمَاتَهُ.

جابر رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اے انصار کی جماعت! اپنے مال اپنے پاس روکے رکھو اور اسے عمریٰ میں نہ دو کیونکہ اگر کسی نے کوئی چیز عمریٰ میں دی (تو وہ چیز اسے پھر واپس نہ ملے گی) وہ اس کی ہوجائے گی جسے اس نے عمریٰ میں دی، اس کی زندگی میں اور اس کے مرنے کے بعد بھی ١ ؎۔

Al-Hajjaj bin As-Sawwaf narrated from Abu Az-Zubair, who said: "Jabir said: The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ و آلہ سلم) said: "O Ansar! Hold on to your wealth, and do not give it on the basis of Umra. For whoever gives something on the basis of Umra, it belongs to the one to whom he gave it on that basis, for the rest of his life and after he dies.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 3736
Notes · وضاحت
١ ؎: یعنی مرنے کے بعد اس کے ورثاء اس کے حقدار ہوں گے۔
Takhrij · تخریج
صحیح مسلم/الہبات ٤ (١٦٢٥)، (تحفة الأشراف: ٢٦٧٩)، مسند احمد (٣/٣١٧) (صحیح )
3767Sunan An Nasai

جابر نے جو خبر اور حدیث عمریٰ کے میں نقل کی اور ناقلین نے اس میں اختلاف کیا

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى، قَالَ: حَدَّثَنَا خَالِدٌ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: أَمْسِكُوا عَلَيْكُمْ أَمْوَالَكُمْ وَلَا تُعْمِرُوهَا فَمَنْ أُعْمِرَ شَيْئًا حَيَاتَهُ فَهُوَ لَهُ حَيَاتَهُ وَبَعْدَ مَوْتِهِ.

جابر رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اپنا مال اپنے پاس روک کر رکھو اور اس کا عمریٰ نہ کرو، کیونکہ جسے کوئی چیز اس کی زندگی بھر کے لیے عمریٰ میں دی گئی تو وہ چیز اس کی زندگی بھر کے لیے ہوگی اور اس کے مرنے کے بعد کے لیے بھی ۔

Hisham narrated from Abu Az-Zubair, from Jabir, that the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ و آلہ سلم) said: "Hold on to your wealth and do not give it on the basis of Umra. For whoever is given something on the basis of Umra for the rest of his life, it belongs to him for the rest of his life and after his death.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 3737
Takhrij · تخریج
تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: ٢٩٨٦)، مسند احمد (٣/٣٧٤) (صحیح )
3768Sunan An Nasai

جابر نے جو خبر اور حدیث عمریٰ کے میں نقل کی اور ناقلین نے اس میں اختلاف کیا

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى، قَالَ: حَدَّثَنَا خَالِدٌ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِي هِنْدٍ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: الرُّقْبَى لِمَنْ أُرْقِبَهَا.

جابر رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: رقبیٰ اس کا ہے جس کے لیے رقبیٰ کیا گیا ۔

Khalid narrated from Dawud bin Abi Hind, from Abu Az-Zubair, from Jabir, who said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ و آلہ سلم) said: Ruqba belongs to the one to whom it is given.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 3738
Takhrij · تخریج
سنن ابی داود/الرقبیٰ ٨٩ (٣٥٥٨)، سنن الترمذی/الأحکام ١٦ (١٣٥١)، سنن ابن ماجہ/الہبات ٤ (٢٣٨٣)، (تحفة الأشراف: ٢٧٠٥)، مسند احمد (٣/٣٠٣) (صحیح )
3769Sunan An Nasai

جابر نے جو خبر اور حدیث عمریٰ کے میں نقل کی اور ناقلین نے اس میں اختلاف کیا

أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ دَاوُدَ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: الْعُمْرَى جَائِزَةٌ لِأَهْلِهَا وَالرُّقْبَى جَائِزَةٌ لِأَهْلِهَا.

جابر رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: عمریٰ جس کو دیا گیا ہے اس کے گھر والوں کا ہوگا اور رقبیٰ بھی اسی کے گھر والوں کا ہے جس کو رقبیٰ میں دیا گیا ہے ۔

Hushaim narrated from Dawud, from Abu Az-Zubair, from Jabir, who said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ و آلہ سلم) said: Umra is permissible for the one to whom it is given, and Ruqba is permissible for the one to whom it is given.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 3739
Takhrij · تخریج
انظر حدیث رقم: ٣٧٦٩ (صحیح )
3770Sunan An Nasai

اس اختلاف کا تذکرہ جو کہ زہری پر اس خبر میں نقل کیا گیا ہے

أَخْبَرَنِي مَحْمُودُ بْنُ خَالِدٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عُمَرُ، عَنْ الْأَوْزَاعِيِّ، حَدَّثَنَا ابْنُ شِهَابٍ، قَالَ: وأَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَأَنْبَأَنَا بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ، عَنْ الْأَوْزَاعِيِّ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ أُعْمِرَ عُمْرَى فَهِيَ لَهُ وَلِعَقِبِهِ يَرِثُهَا مَنْ يَرِثُهُ مِنْ عَقِبِهِ.

جابر رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جس شخص کو کوئی چیز عمر بھر کے لیے دی گئی تو وہ چیز اسی کی ہوگی اور اس کی اولاد کی ہوگی، اس کی اولاد میں سے جو اس کے وارث ہوں گے، وہی اس کے بھی وارث ہوں گے ۔

Al-Awzai narrated from Az-Zuhri, from Urwah, from Jabir, who said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ و آلہ سلم) said: Whoever is given something on the basis of Umra, it belongs to him and to his descendants, and is inherited by those who inherit from him.

صحيح لغيرهصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 3740
Takhrij · تخریج
سنن ابی داود/البیوع ٨٧ (٣٥٥٢)، (تحفة الأشراف: ٢٣٩٥)، مسند احمد (٣/٣٠٢، ٣٦٠، ٣٩٣، ٣٩٩) (صحیح )
3771Sunan An Nasai

اس اختلاف کا تذکرہ جو کہ زہری پر اس خبر میں نقل کیا گیا ہے

أَخْبَرَنَا عِيسَى بْنُ مُسَاوِرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو عَمْرٍو، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: الْعُمْرَى لِمَنْ أُعْمِرَهَا هِيَ لَهُ وَلِعَقِبِهِ يَرِثُهَا مَنْ يَرِثُهُ مِنْ عَقِبِهِ.

جابر رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: عمریٰ اس شخص کا ہے جس کے لیے عمریٰ کیا گیا، پھر اس کے بعد اس کی اولاد کا ہے، اس کی اولاد میں سے جو اس کے وارث ہوں گے وہی اس چیز کے بھی وارث ہوں گے ١ ؎۔

(A different chain) from Abu Amr, from Ibn Shihab, from Abu Salamah, from Jabir, who said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ و آلہ سلم) said: Umra (a lifelong gift) belongs to the one to whom it was given; it belongs to him and to his heirs, and is inherited by those among his descendants who inherit from him.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 3741
Notes · وضاحت
١ ؎: یعنی جو اس کے اصل مال کا وارث ہوگا وہی اس کے عمرے کا بھی وارث ہوگا۔
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/الہبة ٣٢ (٢٦٢٥)، صحیح مسلم/الہبات ٤ (١٦٢٦)، سنن ابی داود/البیوع ٨٧ (٣٥٥٠)، ٨٨ (٣٥٥٣)، سنن الترمذی/الأحکام ١٥ (١٣٤٨)، سنن ابن ماجہ/الہبات ٣ (٢٣٨٠)، (تحفة الأشراف: ٣١٤٨)، ویأتي عند المؤلف بأرقام: ٣٧٧٣، ٣٧٧٥، ٣٧٧٦-٣٧٨٢) (صحیح )
3772Sunan An Nasai

اس اختلاف کا تذکرہ جو کہ زہری پر اس خبر میں نقل کیا گیا ہے

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ هَاشِمٍ الْبَعْلَبَكِّيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: الْعُمْرَى لِمَنْ أُعْمِرَهَا هِيَ لَهُ وَلِعَقِبِهِ يَرِثُهَا مَنْ يَرِثُهُ مِنْ عَقِبِهِ.

جابر رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: عمریٰ اس کا ہے جس کے لیے عمریٰ کیا گیا، یہ (زندگی بھر) اس کا رہے گا، اور (مرنے کے بعد) اس کی اولاد کا ہوگا، اس کی اولاد میں سے جو اس کے وارث ہوں گے وہی اس کے وارث ہوں گے ۔

(A different chain) from Al-Awzai, from Az-Zuhri, from Urwah and Abu Salamah, from Jabir, who said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ و آلہ سلم) said: Umra (a lifelong gift) belongs to the one to whom it was given; it belongs to him and to his descendants, and is inherited by those who inherit from him.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 3742
Takhrij · تخریج
انظر ما قبلہ، والحدیث رقم: ٣٧٧١ (صحیح )
3773Sunan An Nasai

اس اختلاف کا تذکرہ جو کہ زہری پر اس خبر میں نقل کیا گیا ہے

أَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحِيمِ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ أَبِي سَلَمَةَ الدِّمَشْقِيُّ، عَنْ أَبِي عُمَرَ الصَّنْعَانِيِّ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: أَيُّمَا رَجُلٍ أَعْمَرَ رَجُلًا عُمْرَى لَهُ وَلِعَقِبِهِ فَهِيَ لَهُ وَلِمَنْ يَرِثُهُ مِنْ عَقِبِهِ مَوْرُوثَةٌ.

عبداللہ بن زبیر رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جس آدمی نے کسی آدمی کو یہ کہہ کر کوئی چیز عمریٰ کی کہ یہ اس کی ہے، اور اس کے اولاد کی ہے تو وہ اس کی ہوگی، اور اس کے مرنے کے بعد اس کی اولاد میں سے جو اس کا وارث ہوگا اس کی ہوگی ۔

It was narrated from Hisham bin Urwah, from his father, from Abdullah bin Az-Zubair, that the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ و آلہ سلم) said: "Any man who gives a lifelong gift to another man, it belongs to him (the recipient) and to his descendants, and to those who inherit from him.

صحيح الإسنادصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 3743
Takhrij · تخریج
تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: ٥٢٨٠ ألف) (صحیح الإسناد )
3774Sunan An Nasai

اس اختلاف کا تذکرہ جو کہ زہری پر اس خبر میں نقل کیا گیا ہے

أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: مَنْ أَعْمَرَ رَجُلًا عُمْرَى لَهُ وَلِعَقِبِهِ فَقَدْ قَطَعَ قَوْلُهُ حَقَّهُ وَهِيَ لِمَنْ أُعْمِرَ وَلِعَقِبِهِ.

جابر رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا ہے: جس نے کوئی چیز یہ کہہ کر عمریٰ کی کہ یہ اس کی ہے اور اس کی اولاد کی ہے تو اس کی اس بات نے اس کے حق کو کاٹ دیا، یعنی ہمیشہ کے لیے اس کا حق ختم ہوگیا، اب وہ چیز ہمیشہ کے لیے اس کی ہوگی جس کو عمریٰ میں دی گئی ہے، اور اس کے مرنے کے بعد اس کی اولاد کی ہوگی ۔

Al-Laith narrated from Ibn Shihab, from Abu Salamah bin Abdur-Rahman, from Jabir, who said: "I heard the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ و آلہ سلم) say: Whoever gives a life-long gift to a man, it belongs to him and to his heirs; his words (when he gave the gift) put an end to his rights over it, and it belongs to the one to whom it was given on the basis of Umra, and to his heirs.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 3744
Takhrij · تخریج
انظر حدیث رقم: ٣٧٧٢ (صحیح )
3775Sunan An Nasai

اس اختلاف کا تذکرہ جو کہ زہری پر اس خبر میں نقل کیا گیا ہے

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ، وَالْحَارِثُ بْنُ مِسْكِينٍ قِرَاءَةً عَلَيْهِ وَأَنَا أَسْمَعُ، عَنْ ابْنِ الْقَاسِمِ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ جَابِرٍ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: أَيُّمَا رَجُلٍ أُعْمِرَ عُمْرَى لَهُ وَلِعَقِبِهِ فَإِنَّهَا لِلَّذِي يُعْطَاهَا لَا تَرْجِعُ إِلَى الَّذِي أَعْطَاهَا لِأَنَّهُ أَعْطَى عَطَاءً وَقَعَتْ فِيهِ الْمَوَارِيثُ.

جابر رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جس شخص کو کوئی چیز اس کی عمر بھر کے لیے اور اس کے بعد اس کے وارث کو دی گئی تو وہ چیز اسی کی ہوجائے گی جسے دی گئی ہے، دینے والے کو واپس نہ ہوگی کیونکہ اس نے ایسی چیز دی ہے جس میں وراثت کا قانون جاری ہوگا ۔

Malik narrated from Ibn Shihab, from Abu Salamah, from Jabir that the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ و آلہ سلم) said: "Any man who is given a gift on the basis of Umra, it belongs to him and to his descendants. It belongs to the one to whom he gave it, and it cannot be taken back by the one who gave it, because he has given a gift, and it comes to the heirs of the one to whom it was given.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 3745
Takhrij · تخریج
انظر حدیث رقم: ٣٧٧٢ (صحیح )