انس ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: مرد کی منی گاڑھی اور سفید ہوتی ہے، اور عورت کی منی پتلی زرد ہوتی ہے، تو دونوں میں جس کی منی سبقت کر جائے ١ ؎ بچہ اسی کی ہم شکل ہوتا ہے ۔
It was narrated that Anas said: “The Messenger of Allah ﷺ said: ‘The man’s water is thick and white, and the woman’s water is thin and yellow. Whichever of them comes first, the child will resemble (that parent).” (Sahih)
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 200
Notes · وضاحت
١ ؎: یعنی منی رحم میں پہلے پہنچ جائے، اور ایک قول یہ بھی ہے کہ سَبَقَ، غَلَبَ کے معنی میں ہے یعنی جس کی منی غالب آجائے اور مقدار میں طاقتور ہو۔
فاطمہ بنت قیس ؓ جو قریش کے قبیلہ بنو اسد کی خاتون ہیں کہتی ہیں کہ وہ نبی اکرم ﷺ کے پاس آئیں، اور عرض کیا کہ انہیں استحاضہ کا خون آتا ہے، تو آپ ﷺ نے ان سے فرمایا: یہ تو ایک رگ (کا خون) ہے، جب حیض کا خون آئے تو نماز ترک کر دو، اور جب ختم ہوجائے تو خون دھو لو پھر (غسل کر کے) نماز پڑھ لو ۔
It was narrated from Fatimah bint Qais from Banu Asad Quraish that she came to the Prophet ﷺ and mentioned that she suffered from Istihadah (non-menstrual vaginal bleeding). She said that he said to her: “That is (bleeding from) a vein, so when the time of menstruation comes, stop praying, and when it goes, then wash the blood from yourself then pray.” (Sahih)
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 201
ام المؤمنین عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: جب حیض کا خون آئے تو نماز چھوڑ دو، اور جب بند ہوجائے تو غسل کرلو ۔
It was narrated from Aishah (RA) that the Prophet ﷺ said: “When the time of menstruation comes, stop praying, and when it goes, perform Ghusl.” (Sahih)
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 202
Takhrij · تخریج
سنن ابن ماجہ/الطہارة ١١٦ (٦٢٦) مطولاً، ٢٨ (٣٣١)، (تحفة الأشراف: ١٦٥١٦)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الحیض، ویأتي عند المؤلف برقم: ٢٠٣، ٢٠٤، ٣٥١ (صحیح )
ام المؤمنین عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ ام حبیبہ بنت جحش کو سات سال تک استحاضہ کا خون آتا رہا، تو انہوں نے رسول اللہ ﷺ سے اس کی شکایت کی، تو آپ ﷺ نے فرمایا: یہ حیض نہیں ہے، بلکہ یہ ایک رگ (کا خون) ہے، لہٰذا غسل کر کے نماز پڑھ لو ۔
It was narrated that Aishah (RA) said: “Umm Habibah bint Jahsh suffered Istihadah (non-menstrual vaginal bleeding) for seven years. She complained about that to the Messenger of Allah ﷺ and the Messenger of Allah ﷺ said: ‘That is not menstruation; rather that is (bleeding from) a vein, so perform Ghusl then pray.” (Sahih)
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 203
ام المؤمنین عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ عبدالرحمٰن بن عوف کی بیوی ام حبیبہ ؓ - بنت جحش جو ام المؤمنین زینب بنت جحش ؓ کی بہن ہیں - کو استحاضہ کا خون آیا، تو انہوں نے رسول اللہ ﷺ سے مسئلہ پوچھا، تو رسول اللہ ﷺ نے ان سے فرمایا: یہ حیض نہیں ہے بلکہ یہ ایک رگ (کا خون) ہے، تو جب حیض بند ہوجائے تو غسل کرو، اور نماز پڑھو، اور جب وہ آجائے تو اس کی وجہ سے نماز ترک کر دو ، ام المؤمنین عائشہ ؓ کہتی ہیں: تو وہ ہر نماز کے لیے غسل کرتیں ١ ؎ اور نماز پڑھتی تھیں، اور کبھی کبھی اپنی بہن زینب ؓ کے کمرے میں ایک ٹب میں غسل کرتیں، اور ام المؤمنین زینب ؓ رسول اللہ ﷺ کے پاس ہوتیں، یہاں تک کہ خون کی سرخی پانی کے اوپر آجاتی، پھر وہ نکلتیں، اور رسول اللہ ﷺ کے ساتھ نماز پڑھتیں، اور یہ (خون) انہیں نماز سے نہیں روکتا۔
It was narrated that Aishah (RA) said: “Umm Habibah bint Jahsh — the wife of ‘Abdur-Rahman bin ‘Awf and the sister of Zainab bint Jahsh — suffered Istihadah (non- menstrual vaginal bleeding).” She said: “She consulted the Messenger of Allah ﷺ and the Messenger of Allah ﷺ said to her: ‘That is not menstruation, rather that is a vein. When your period goes, perform Ghusl and pray, and when it comes, stop praying (for that period).” Aishah (RA) said: “She used to perform Ghusl for every prayer and pray. Sometimes she would perform Ghusl in a wash tub in the room of her sister Zainab when she was with the Messenger of Allah ﷺ and the water would turn red with blood, then she would go out and pray with the Messenger of Allah ﷺ .That did not stop her from praying.” (Sahih)
صحيح م دون قوله وتخرج فتصلي ...صحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 204
Notes · وضاحت
١ ؎: ہر نماز کے لیے ان کا یہ غسل ازراہ احتیاط تھا، نبی اکرم ﷺ نے انہیں اس کا حکم نہیں دیا تھا، اور جو یہ آیا ہے کہ آپ ﷺ نے انہیں اس کا حکم دیا تھا تو اسے استحباب پر محمول کیا گیا ہے۔
Takhrij · تخریج
انظر ما قبلہ، ولکن لا یوجد عند مسلم قولہ: وتخرج فتصلی ۔۔۔ “ (تحفة الأشراف: ١٧٩٢٢) (صحیح )
ام المؤمنین عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کی سالی ام حبیبہ کو، جو عبدالرحمٰن بن عوف کے عقد میں تھیں، سات سال تک استحاضہ کا خون آتا رہا، اس سلسلے میں انہوں نے نبی اکرم ﷺ سے مسئلہ پوچھا، تو آپ ﷺ نے فرمایا: یہ حیض کا خون نہیں ہے، بلکہ یہ ایک رگ (کا خون) ہے، لہٰذا تم غسل کر کے نماز پڑھ لیا کرو ۔
It was narrated from Aishah (RA) that Umm Habibah, an in-law of the Messenger of Allah ﷺ who was married to ‘Abdur-Rahman bin ‘Awf, suffered Istihadah (non menstrual vaginal bleeding) for seven years. She consulted the Prophet ﷺ about that and the Messenger of Allah ﷺ said: ‘That is not menstruation, rather that is a vein, so perform Ghusl and pray.” (Sahih)
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 205
Takhrij · تخریج
انظر حدیث رقم: ٢٠٣، (تحفة الأشراف: ١٧٩٢٢) (صحیح )
ام المؤمنین عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ ام حبیبہ بنت جحش نے رسول اللہ ﷺ سے مسئلہ دریافت کیا، اور عرض کیا: اللہ کے رسول! مجھے استحاضہ کا خون آتا ہے (اس حالت میں کیا کروں؟ ) آپ ﷺ نے فرمایا: یہ تو ایک رگ (کا خون) ہے، تم غسل کر کے نماز پڑھ لیا کرو، چناچہ وہ ہر نماز کے لیے غسل کرتی تھیں ۔
It was narrated that Aishah (RA) said: “Umm Habibah bint Jahsh consulted the Messenger of Allah ﷺ and said: ‘Messenger of Allah ﷺ , I suffer from Istihadah (non- menstrual vaginal bleeding).’ He said: ‘That is a vein, so perform Ghusl and pray.’ And she used to perform Ghusl for every prayer.” (Sahih)
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 206
ام المؤمنین عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ ام المؤمنین ام حبیبہ ؓ نے رسول اللہ ﷺ سے (استحاضہ کے) خون کے متعلق پوچھا؟ ام المؤمنین عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ میں نے ان کا ٹب خون سے بھرا دیکھا، تو رسول اللہ ﷺ نے ان سے فرمایا: تمہارے حیض کا خون جتنے دن تمہیں (پہلے صوم صلاۃ سے) روکے رکھتا تھا، اسی قدر رکی رہو، پھر غسل کرو۔
It was narrated from Aishah (RA) that Umm Habibah asked the Messenger of Allah ﷺ about bleeding. Aishah (RA) said: “I saw her wash tub filled with blood. The Messenger of Allah ﷺ said to her: ‘Stop (praying) for as long as your period prevents you, then perform Ghusl.” (Sahih)
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 207
Takhrij · تخریج
صحیح مسلم/الحیض ١٤ (٣٣٤)، سنن ابی داود/الطھارة ١٠٨ (٢٧٩)، (تحفة الأشراف: ١٦٣٧٠)، مسند احمد ٦/٢٢٢، سنن الدارمی/الطہارة ٨٤ (٨٠١)، ویأتي عند المؤلف في الحیض ٣ برقم: ٣٥٣ (صحیح )
ام المؤمنین ام سلمہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کے زمانہ میں ایک عورت کو کثرت سے خون آتا تھا، تو ام المؤمنین ام سلمہ ؓ نے اس کے لیے رسول اللہ ﷺ سے فتوی پوچھا تو آپ ﷺ نے فرمایا: وہ مہینہ کے ان دنوں اور راتوں کو شمار کرلے جس میں اس بیماری سے جو اسے لاحق ہوئی ہے پہلے حیض آیا کرتا تھا، پھر ہر مہینہ اسی کے برابر نماز چھوڑ دے، اور جب یہ دن گزر جائیں تو غسل کرے، پھر لنگوٹ باندھے، پھر نماز پڑھے ۔
It was narrated from Umm Salamah that a woman suffered constant bleeding at the time of the Messenger of Allah ﷺ , so Umm Salamah consulted the Prophet ﷺ for her. He said: “Let her count the number of nights and days that she used to menstruate each month before this happened to her, and let her stop praying for that amount of time each month. Then when that is over let her perform Ghusl, then let her use a pad, and pray.” (Da’if)
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 208
Takhrij · تخریج
سنن ابی داود/الطھارة ١٠٨ (٢٧٤، ٢٧٥، ٢٧٦، ٢٧٧، ٢٧٨)، سنن ابن ماجہ/فیہ ١١٥ (٦٢٣)، (تحفة الأشراف: ١٨١٥٨)، موطا امام مالک/الطہارة ٢٩ (١٠٥)، مسند احمد ٦/٢٩٣، ٣٢٠، ٣٢٢، سنن الدارمی/الطہارة ٨٤ (٨٠٧)، ویاتي عند المؤلف في الحیض ٣ برقم: ٣٥٤، ٣٥٥ (صحیح )
ام المؤمنین عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ ام حبیبہ بنت جحش ؓ کو جو عبدالرحمٰن بن عوف ؓ کے عقد میں تھیں استحاضہ ہوگیا (جس سے) وہ پاک ہی نہیں رہ پاتی تھیں، تو رسول اللہ ﷺ سے ان کا معاملہ ذکر کیا گیا، تو آپ ﷺ نے فرمایا: یہ حیض کا خون نہیں ہے، بلکہ وہ رحم میں (شیطان کی طرف سے) ایک ایڑ ہے ١ ؎ تو وہ اپنے حیض کی مقدار کو جس میں اسے حیض آتا تھا یاد رکھے، پھر اسی کے بقدر نماز چھوڑ دے، پھر اس کے بعد جو دیکھے تو ہر نماز کے وقت غسل کرے ۔
It was narrated from Aishah (RA) that Umm Habibah bint Jahsh who was married to ‘Abdur-Rahman bin ‘Awl suffered from Istihadah (non menstrual vaginal bleeding) and did not become pure. Her situation was mentioned to the Messenger of Allah ﷺ and he said: ‘That is not menstruation, rather it is a kick in the womb, so let her work out the length of the menses that she used to have, and stop praying (for that period of time), then after that let her perform Ghusl for every prayer.” (Sahih)
صحيح الإسنادصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 209
Notes · وضاحت
١ ؎: یعنی وہ رحم میں پیر سے مارتا ہے، تو کوئی رگ پھٹ جاتی ہے جس سے خون نکلتا ہے۔
Takhrij · تخریج
تفرد بہ النسائی (تحفة الأشراف: ١٧٩٥٤)، مسند احمد ٦/ ١٢٨، مسند احمد ٦/ ١٢٩، ویأتي عند المؤلف في الحیض ٤ رقم: ٣٥٦ (صحیح )
ام المؤمنین عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ ام حبیبہ بنت جحش ؓ کو سات سال تک استحاضہ کا خون آتا رہا، تو انہوں نے نبی اکرم ﷺ سے مسئلہ پوچھا، تو آپ ﷺ نے فرمایا: یہ حیض کا خون نہیں ہے، یہ تو ایک رگ (کا خون) ہے ، چناچہ آپ ﷺ نے انہیں حکم دیا کہ وہ اپنے حیض کے (دنوں کے) برابر نماز ترک کردیں، پھر غسل کریں، اور نماز پڑھیں، تو وہ ہر نماز کے وقت غسل کرتی تھیں۔
It was narrated from Aishah (RA) that Umm Habibah bint Jahsh used to suffer from Istihadah (non- menstrual vaginal bleeding) for seven years. She asked the Prophet ﷺ and he said: “That is not menstruation, rather it is a vein. Tell her not to pray for the amount of time that her period used to last, then let her perform Ghusl and pray.’ She used to perform Ghusl for every prayer. (Sahih)
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 210
Takhrij · تخریج
انظر الأرقام: ٢٠٣، ٢٠٧، (تحفة الأشراف: ١٧٩٢٢) (صحیح )
فاطمہ بنت ابی حبیش ؓ نے بیان کیا کہ وہ رسول اللہ ﷺ کے پاس آئیں، اور آپ سے خون آنے کی شکایت کی، تو رسول اللہ ﷺ نے ان سے فرمایا: یہ ایک رگ (کا خون) ہے، تو دیکھتی رہو جب حیض (کا دن) آجائے تو نماز چھوڑ دو، پھر جب تمہارے حیض (کے دن) گزر جائیں، اور تم پاک ہوجاؤ، تو پھر دونوں حیض کے درمیان نماز پڑھو ١ ؎۔ ابوعبدالرحمٰن کہتے ہیں: یہ حدیث ہشام بن عروہ نے عروہ سے روایت کی ہے ٢ ؎ انہوں نے اس چیز کا ذکر نہیں کیا جس کا ذکر منذر نے کیا ہے ٣ ؎۔
It was narrated from ‘Urwah that Fatimah bint Abi Hubaish narrated that she came to the Messenger of Allah ﷺ and complained to him about bleeding. The Messenger of Allah ﷺ said to her: “That is a vein, so when your period comes, do not pray, and when your period is over, purify yourself and pray in between one period and the next.” (Da`if) This is evidence that Al-Aqra’ is menstration. Abu ‘Abdur-Rahmán said: Hisham bin ‘Urwah reported this Hadith from ‘Urwah, and he did not mention what Al-Mundhir mentioned in it.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 211
Notes · وضاحت
١ ؎: یعنی اس حیض کے ختم ہونے سے لے کر دوسرے حیض کے آنے تک نماز پڑھو، اور جب دوسرا حیض آجائے تو چھوڑ دو یہ دلیل ہے اس بات کی کہ قروء سے مراد حیض ہے۔ ٢ ؎: مصنف نے اس جملہ کو اس بات کی دلیل کے طور پر ذکر کیا ہے کہ قرآن مجید میں قرء سے مراد حیض ہے، محققین علماء کی رائے ہے کہ یہ لفظ اضداد میں سے ہے، حیض اور طہر دونوں کے لیے بولا جاتا ہے، خطابی کہتے ہیں کہ قرء دراصل اس وقت کو کہتے ہیں جس میں حیض یا طہر لوٹتا ہے، اسی وجہ سے حیض اور طہر دونوں پر اس کا اطلاق ہوتا ہے۔ ٣ ؎: یعنی ہشام نے عروہ کے فاطمہ ؓ سے سماع کا ذکر نہیں کیا ہے، اس سے اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ اس حدیث میں انقطاع ہے کیونکہ ہشام نے بیان کیا ہے کہ ان کے والد عروہ نے فاطمہ بنت ابی حبیش ؓ کے واقعہ کو ام المؤمنین عائشہ ؓ سے سنا ہے، ان کی روایت سند اور متن دونوں اعتبار سے منذر بن مغیرہ کی روایت سے زیادہ صحیح ہے، لیکن بقول امام ابن القیم: عروہ نے فاطمہ سے سنا ہے۔
Takhrij · تخریج
انظر حدیث رقم: ٢٠١، (تحفة الأشراف: ١٨٠١٩) (صحیح )
ام المؤمنین عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ فاطمہ بنت ابی حبیش ؓ رسول اللہ ﷺ کے پاس آئیں، اور عرض کیا کہ میں ایک ایسی عورت ہوں جسے استحاضہ کا خون آتا رہتا ہے، تو میں پاک نہیں رہ پاتی ہوں، کیا نماز چھوڑ دوں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: نہیں، یہ تو رگ (کا خون) ہے حیض کا خون نہیں، تو جب حیض کا خون آئے تو نماز چھوڑ دو، اور جب بند ہوجائے تو اپنے (جسم اور کپڑے سے) خون دھو لو، اور (غسل کر کے) نماز پڑھو ۔
It was narrated that Aishah (RA) said: Fatimah bint Abi Hubaish came to the Messenger of Allah ﷺ and said: “I am a woman who suffers from Istihadah (non menstrual vaginal bleeding) and I never become pure. Should I stop praying?” He said: “No, that is a vein, it is not menstruation. When your period comes, stop praying, and when it goes, wash the blood from yourself and pray.” (Sahih)
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 212
ام المؤمنین عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کے زمانہ میں ایک مستحاضہ عورت سے کہا گیا کہ یہ ایک رگ (کا خون) ہے جو رکتا نہیں، چناچہ اسے حکم دیا گیا کہ وہ ظہر دیر سے پڑھے اور عصر جلدی پڑھ لے، اور دونوں نمازوں کے لیے ایک غسل کرے، اور مغرب دیر سے پڑھے اور عشاء جلدی پڑھے، اور دونوں کے لیے ایک غسل کرے، اور فجر کے لیے ایک غسل کرے۔
It was narrated from Aishah (RA) that a woman who suffered from Istihadah during the time of the Messenger of Allah ﷺ was told that it was a stubborn vein (i.e., one that would not stop bleeding). She was told to delay Zuhr and bring ‘Asr forward, and to perform one Ghusl for both, and to delay Maghrib and bring ‘isha’ forward, and to perform one Ghusl for both, and to perform one Ghusl for Subh. (Sahih)
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 213
جابر بن عبداللہ ؓ سے اسماء بنت عمیس ؓ والی حدیث میں روایت ہے کہ جس وقت انہیں ذوالحلیفہ میں نفاس آیا ١ ؎، تو رسول اللہ ﷺ نے ابوبکر ؓ سے فرمایا کہ اسے حکم دو کہ وہ غسل کرلے، اور احرام باندھ لے ۔
It was narrated from Jàbir bin ‘Abdullah, in the Hadith of Asma’ bint ‘Umais, when she gave birth in Dhul-Hulaifah, that the Messenger of Allah ﷺ said to Abu Bakr (RA) : “Tell her to perform Ghusl and enter Ihram.” (Sahih)
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 214
Notes · وضاحت
١ ؎: نفاس اس خون کو کہتے ہیں جو بچہ جننے کے بعد عورت کو آتا ہے۔
فاطمہ بنت ابوحبیش ؓ سے روایت ہے کہ انہیں استحاضہ آتا تھا، تو رسول اللہ ﷺ نے ان سے فرمایا: جب حیض کا خون ہو تو نماز سے رک جاؤ کیونکہ وہ سیاہ خون ہوتا ہے، پہچان لیا جاتا ہے، اور جب دوسرا ہو تو وضو کرلو، کیونکہ وہ ایک رگ (کا خون) ہے ۔
It was narrated from Fatimah bint Abi Hubaish that she suffered from Istihadah and the Messenger of Allah ﷺ said to her: “If it is menstrual blood then it is blood that is black and recognizable, so stop praying, and if it is other than that then perform Wudu’, for it is just a vein.” (Sahih)
حسن صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 215
ام المؤمنین عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ فاطمہ بنت ابوحبیش ؓ کو استحاضہ آتا تھا، تو رسول اللہ ﷺ نے ان سے فرمایا: حیض کا خون سیاہ ہوتا ہے اور پہچان لیا جاتا ہے، تو جب یہ خون ہو تو نماز سے رک جاؤ، اور جب دوسرا ہو تو وضو کر کے نماز پڑھو ۔ ابوعبدالرحمٰن نسائی کہتے ہیں کہ اس حدیث کو کئی راویوں نے روایت کیا ہے، لیکن جو چیز ابن ابوعدی نے ذکر کی ہے اس کو کسی نے ذکر نہیں کیا، واللہ تعالیٰ اعلم، (یعنی دم الحیض دم أسود کا ذکر کسی اور نے اس سند سے نہیں کیا ہے) ۔
It was narrated from Aishah (RA) that Fatimah bint Abi Hubaish suffered from Istihadah (non menstrual vaginal bleeding). The Messenger of Allah ﷺ said to her: “Menstrual blood is blood that is black and recognizable, so if it is like that, then stop praying, and if it is otherwise, then perform Wudu’ and pray.” (Sahih) Abu ‘Abdur-Rahman said: Others reported this Hadith and none of them mentioned what Ibn Abi ‘Adi mentioned. And Allah Most High, knows best.
حسن صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 216
Takhrij · تخریج
انظر ما قبلہ، (تحفة الأشراف: ١٦٦٢٦)، وأعادہ برقم: ٣٦٣ (حسن صحیح )
ام المؤمنین عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ فاطمہ بنت ابوحبیش ؓ کو استحاضہ کا خون آیا، تو انہوں نے نبی اکرم ﷺ سے عرض کیا: اللہ کے رسول! مجھے استحاضہ کا خون آتا ہے، پاک نہیں رہ پاتی ہوں، کیا نماز چھوڑ دوں؟ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: یہ تو ایک رگ (کا خون) ہے، حیض نہیں ہے، جب حیض کا خون آئے تو نماز چھوڑ دو، اور جب ختم ہوجائے تو خون کا دھبہ دھو لو، اور وضو کرلو، کیونکہ یہ ایک رگ (کا خون) ہے حیض کا خون نہیں ہے ، آپ ﷺ سے پوچھا گیا: غسل؟ (یعنی کیا غسل نہ کرے) تو آپ ﷺ نے فرمایا: اس میں کسی کو شک نہیں ہے (یعنی حیض سے پاک ہونے کے بعد تو غسل کرنا ضروری ہے ہی) ۔
It was narrated that Aishah (RA) said: “Fatimah bint Abi Hubaish suffered from Istihadah and she asked the Prophet ﷺ : ‘Messenger of Allah ﷺ , I suffer from Istihadah and I do not become pure; should I stop praying?’ The Messenger of Allah ﷺ said: ‘That is a vein and is not menstruation. When your period comes, stop praying, and when it goes wash the traces of blood from yourself and perform Wudu That is a vein and is not menstruation.” It was said to him: “What about Ghusl?’ He said: “No one doubts that.” Abu ‘Abdur-Rahman said: “I do not know anyone who mentioned ‘and perform Wudu in this Hadith except Hammad bin Zaid, for some others have reported it from Hisham, and they did not mention ‘and perform Wudu’ in it.” (Sahih)
صحيح الأسنادصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 217
Takhrij · تخریج
صحیح مسلم/الحیض ١٤ (٣٣٣)، سنن ابن ماجہ/الطھارة ١١٥ (٦٢١)، (تحفة الأشراف: ١٦٨٥٨)، ویأتی عند المؤلف برقم: ٣٦٤ (صحیح الإسناد )
ام المؤمنین عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ فاطمہ بنت ابوحبیش ؓ نے رسول اللہ ﷺ سے عرض کیا: اللہ کے رسول! میں پاک نہیں رہ پاتی ہوں، کیا میں نماز چھوڑ دوں؟ تو آپ ﷺ نے فرمایا: یہ تو ایک رگ (کا خون) ہے، حیض کا خون نہیں ہے، جب حیض کا خون آئے تو نماز چھوڑ دو، پھر جب اس کے بقدر ایام گزر جائیں تو خون دھو لو، اور (غسل کر کے) نماز پڑھو ۔
It was narrated that Aishah (RA) said: “Fatimah bint Abi Hubaish said to the Messenger of Allah ﷺ : ‘Messenger of Allah ﷺ I do not become pure. Should I stop praying? The Messenger of Allah ﷺ said: ‘That is a vein and is not menstruation. When your period comes, stop praying, and when the same amount of time as your regular period has passed, then wash the blood from yourself and pray.” (Sahih)
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 218