(i) Abū Hurairah (r.a) narrated that Allah’s Messenger (s.a.w) deputed me to keep Ṣadaqāt (al-Fiṭr) of Ramaḍān. Someone came and began taking handfuls of the foodstuff (of the Ṣadaqah). I took hold of him and said, ‘By Allah (s.w.t), I will take you to Allah’s Messenger (s.a.w).’ Then Abū Hurairah (r.a) described the entire incident and said, that person said (to me), ‘Whenever you go to bed, recite Āyat al-Kursī.
(If you do so), Allah (s.w.t) will appoint a guard for you who will stay with you and no Satan will come near you until the morning.’ (When the Prophet (s.a.w) heard the story) he (s.a.w) said, ‘He spoke the truth, although he is an absolute liar, and it was Satan.’
[Al-Baqarah: 255] [Ṣaḥīḥ al-Bukhārī: 5010]
(ii) ‘Ā’ishah (r.a) narrated, ‘Whenever the Prophet (s.a.w) went to bed at night, he would cup his hands together and blow in them after reciting Al-Ikhlāṣ, Al-Falaq and Al-Nās; then he would pass his hands over whatever parts of his body he was able to reach, beginning from his head, face and front of the body. He would repeat this three times.’
[Ṣaḥīḥ Bukhārī: 5748]
(a)
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ کو صدقہ فطر کی نگہبانی پر مقرر فرمایا۔ اتنے میں ایک شخص آیا۔ وہ لپ بھر بھر کر اس میں سے کھجوریں لینے لگا۔ میں نے اس کو پکڑ لیا اور میں نے کہا میں تجھ کو ضرور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے جائوں گا، چھوڑوں گا نہیں۔ پھر انہوں نے پورا قصہ بیان کیا تو وہ کہنے لگا۔ ابو ہریرہ! جب تو سونے کے لیے بچھونے پر جائے تو آیة الکرسی
پڑھ لے۔ صبح تک اللہ کی طرف سے تجھ پر ایک نگہبان فرشتہ مقرر رہے گا۔ اور تیرے پاس شیطان نہ پھٹکنے پائے گا (ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے یہ بات نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کی) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اگرچہ وہ بڑا جھوٹا ہے مگر یہ بات اس نے سچ کہی، یہ شیطان تھا۔
(البقرة: 255) (صحیح البخاری: 5010)
(b)
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب اپنے بستر پر آرام فرمانے کے لیے لیٹتے تو اپنی دونوں ہتھیلیوں پر[قُلْ ھُوَ اللهُ اَحَدٌ…] اور معوذتین [الْفَلَقْ، النَّاسْ] پڑھ کر دم کرتے پھر دونوں ہاتھوں کو چہرہ پر اور جسم کے جس حصہ تک ہاتھ پہنچ پاتا پھیرتے۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ پھر جب آپؐ بیمار ہوتے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم مجھے اسی طرح کرنے کا حکم دیتے تھے۔
(صحیح البخاری: 5748)