7. Surah Al-A'raaf

الأعرافThe Heights · 206 ayahsتفسیر الکتاب

Ayahs 7:195–203

اَلَهُمْ اَرْجُلٌ یَّمْشُوْنَ بِهَاۤ١٘ اَمْ لَهُمْ اَیْدٍ یَّبْطِشُوْنَ بِهَاۤ١٘ اَمْ لَهُمْ اَعْیُنٌ یُّبْصِرُوْنَ بِهَاۤ١٘ اَمْ لَهُمْ اٰذَانٌ یَّسْمَعُوْنَ بِهَا١ؕ قُلِ ادْعُوْا شُرَكَآءَكُمْ ثُمَّ كِیْدُوْنِ فَلَا تُنْظِرُوْنِ Open ayah 7:195 in the Quran reader

کیا ان (بتوں) کے پاؤں ہیں جن سے چلتے ہوں ؟ کیا ان کے ہاتھ ہیں جن سے پکڑتے ہوں ؟ کیا ان کی آنکھیں ہیں جن سے دیکھتے ہوں ؟ کیا ان کے کان ہیں جن سے سنتے ہوں ؟ (اے پیغمبر، ان لوگوں سے) کہو کہ (اگر تمہارے ٹھہرائے ہوئے شریک تمہاری مدد کرسکتے ہیں تو) انہیں (جس قدر پکار سکتے ہو) پکار لو، پھر تم (سب مل کر) میرے خلاف (اپنی ساری) مخفی تدبیریں کر ڈالو اور مجھے (ذرا بھی) مہلت نہ دو ۔

اِنَّ وَلِیَِّۧ اللّٰهُ الَّذِیْ نَزَّلَ الْكِتٰبَ١ۖ٘ وَ هُوَ یَتَوَلَّى الصّٰلِحِیْنَ Open ayah 7:196 in the Quran reader

میرا کارساز تو بس اللہ ہے جس نے یہ کتاب نازل فرمائی ہے اور وہی (تمام) نیک بندوں کی کارسازی کرتا ہے۔

وَ الَّذِیْنَ تَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِهٖ لَا یَسْتَطِیْعُوْنَ نَصْرَكُمْ وَ لَاۤ اَنْفُسَهُمْ یَنْصُرُوْنَ Open ayah 7:197 in the Quran reader

اس کے سوا تم جنہیں پکارتے ہو وہ نہ تمہاری مدد کرسکتے ہیں اور نہ آپ اپنی مدد کرسکتے ہیں۔

وَ اِنْ تَدْعُوْهُمْ اِلَى الْهُدٰى لَا یَسْمَعُوْا١ؕ وَ تَرٰىهُمْ یَنْظُرُوْنَ اِلَیْكَ وَ هُمْ لَا یُبْصِرُوْنَ Open ayah 7:198 in the Quran reader

اگر تم انہیں راہ راست کی طرف بلاؤ تو (کبھی تمہاری پکار) نہ سنیں۔ (بظاہر) تمہیں ایسا دکھائی دیتا ہے کہ وہ تمہاری طرف دیکھ رہے ہیں حالانکہ وہ (کچھ بھی) نہیں دیکھتے۔

خُذِ الْعَفْوَ وَ اْمُرْ بِالْعُرْفِ وَ اَعْرِضْ عَنِ الْجٰهِلِیْنَ Open ayah 7:199 in the Quran reader

(اے پیغمبر، ) درگزر (کا شیوہ) اختیار کرو، نیکی کا حکم دو اور جاہلوں سے کنارہ کش رہو۔

وَ اِمَّا یَنْزَغَنَّكَ مِنَ الشَّیْطٰنِ نَزْغٌ فَاسْتَعِذْ بِاللّٰهِ١ؕ اِنَّهٗ سَمِیْعٌ عَلِیْمٌ Open ayah 7:200 in the Quran reader

اگر شیطان کی طرف سے وسوسہ (کی کوئی خلش محسوس) ہو تو اللہ کی پناہ مانگو۔ بلاشبہ وہ (سب کچھ) سننے والا (اور) جاننے والا ہے۔

اِنَّ الَّذِیْنَ اتَّقَوْا اِذَا مَسَّهُمْ طٰٓئِفٌ مِّنَ الشَّیْطٰنِ تَذَكَّرُوْا فَاِذَاهُمْ مُّبْصِرُوْنَۚ Open ayah 7:201 in the Quran reader

یقینا جو لوگ متقی ہیں (ان کا حال یہ ہے کہ) جب انہیں شیطان کی طرف سے کوئی وسوسہ پیدا ہوتا ہے تو وہ (اللہ کی) یاد میں لگ جاتے ہیں پھر یکایک ان کی آنکھیں کھل جاتی ہیں (اور حقیقت حال ان پر منکشف ہوجاتی ہے) ۔

وَ اِخْوَانُهُمْ یَمُدُّوْنَهُمْ فِی الْغَیِّ ثُمَّ لَا یُقْصِرُوْنَ Open ayah 7:202 in the Quran reader

مگر جو شیطانوں کے بھائی بند ہیں (تو شیطان) ان کو گمراہی میں کھینچے لئے جاتے ہیں (اور) پھر (اس میں ذرا بھی) کمی نہیں کرتے۔

وَ اِذَا لَمْ تَاْتِهِمْ بِاٰیَةٍ قَالُوْا لَوْ لَا اجْتَبَیْتَهَا١ؕ قُلْ اِنَّمَاۤ اَتَّبِعُ مَا یُوْحٰۤى اِلَیَّ مِنْ رَّبِّیْ١ۚ هٰذَا بَصَآئِرُ مِنْ رَّبِّكُمْ وَ هُدًى وَّ رَحْمَةٌ لِّقَوْمٍ یُّؤْمِنُوْنَ Open ayah 7:203 in the Quran reader

اور (اے پیغمبر، ) جب تم ان لوگوں کے سامنے کوئی نشانی پیش نہیں کرتے تو کہتے ہیں کہ تم نے کوئی نشانی کیوں نہ انتخاب کرلی ؟ تم کہہ دو کہ میں تو بس اسی کی پیروی کرتا ہوں جو کچھ میرے رب کی طرف سے مجھ پر وحی ہوتی ہے (میرے ارادے اور پسند کو اس میں کیا دخل ! ) یہ (قرآن خود) تمہارے رب کی طرف سے (سرمایہئ) دلائل ہے اور ہدایت و رحمت ہے ان لوگوں کے لئے جو (اس پر) ایمان لاتے ہیں۔

[79] نشانی سے مراد ہے معجزہ۔ [80] یعنی جب تم نبی ٹھہرے تو سب کچھ تمہارے اختیار میں ہونا چاہئے۔
Ayah 7:204

وَ اِذَا قُرِئَ الْقُرْاٰنُ فَاسْتَمِعُوْا لَهٗ وَ اَنْصِتُوْا لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُوْنَ Open ayah 7:204 in the Quran reader

اور جب قرآن پڑھا جائے تو اسے کان لگا کر سنو اور خاموش رہو تاکہ (اس کی برکت سے) تم پر رحمت ہوجائے۔

[81] یعنی اس کا معجزہ ہونا اور اس کی تعلیمات کی خوبیاں تمہاری سمجھ میں آجائیں اور تم ایمان لا کر رحمت کے مستحق بن جاؤ۔
Ayahs 7:205–206

وَ اذْكُرْ رَّبَّكَ فِیْ نَفْسِكَ تَضَرُّعًا وَّ خِیْفَةً وَّ دُوْنَ الْجَهْرِ مِنَ الْقَوْلِ بِالْغُدُوِّ وَ الْاٰصَالِ وَ لَا تَكُنْ مِّنَ الْغٰفِلِیْنَ Open ayah 7:205 in the Quran reader

اور (اے پیغمبر، ) اپنے رب کو دل ہی دل میں صبح و شام یاد کیا کرو، گڑگڑا (گڑگڑا) کر اور ڈرتے ہوئے اور دھیمی آواز کے ساتھ اور (اس کی یاد سے) غافل نہ رہو۔

اِنَّ الَّذِیْنَ عِنْدَ رَبِّكَ لَا یَسْتَكْبِرُوْنَ عَنْ عِبَادَتِهٖ وَ یُسَبِّحُوْنَهٗ وَ لَهٗ یَسْجُدُوْنَ۠۩ Open ayah 7:206 in the Quran reader

جو (فرشتے) تمہارے رب کے حضور (مقرب) ہیں وہ (تک بھی) اس کی عبادت سے سرتابی نہیں کرتے اور اس کی تسبیح (و تقدیس) کرتے رہتے ہیں اور اسی کے آگے سربسجود ہوتے ہیں۔

[82] یہ آیت آیت سجدہ کہلاتی ہے۔ جو شخص اس آیت کو پڑھے یا سنے وہ سجدہ کرے۔ اس طرح کی آیتیں قرآن مجید میں چودہ ہیں۔ امام ابوحنیفہ نزدیک سجدہ تلاوت واجب ہے اور دوسرے ائمہ کے نزدیک سنت۔