7. Surah Al-A'raaf
الأعرافThe Heights · 206 ayahsتفسیر الکتاب
لَهُمْ مِّنْ جَهَنَّمَ مِهَادٌ وَّ مِنْ فَوْقِهِمْ غَوَاشٍ١ؕ وَ كَذٰلِكَ نَجْزِی الظّٰلِمِیْنَ Open ayah 7:41 in the Quran reader
ان کے لئے تو جہنم کا بچھونا ہوگا اور جہنم ہی کا اوڑھنا اور ہم ظالموں کو ایسا ہی بدلہ دیا کرتے ہیں۔
وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَا نُكَلِّفُ نَفْسًا اِلَّا وُسْعَهَاۤ١٘ اُولٰٓئِكَ اَصْحٰبُ الْجَنَّةِ١ۚ هُمْ فِیْهَا خٰلِدُوْنَ Open ayah 7:42 in the Quran reader
اور جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے نیک عمل (بھی) کئے (اور یاد رہے، ہمارا قانون یہ ہے کہ) ہم کسی پر اس کی برداشت سے زیادہ بوجھ نہیں ڈالتے (تو) یہی لوگ جنت والے ہیں، ہمیشہ (ہمیشہ) اسی میں رہنے والے۔
وَ نَزَعْنَا مَا فِیْ صُدُوْرِهِمْ مِّنْ غِلٍّ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهِمُ الْاَنْهٰرُ١ۚ وَ قَالُوا الْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِیْ هَدٰىنَا لِهٰذَا١۫ وَ مَا كُنَّا لِنَهْتَدِیَ لَوْ لَاۤ اَنْ هَدٰىنَا اللّٰهُ١ۚ لَقَدْ جَآءَتْ رُسُلُ رَبِّنَا بِالْحَقِّ١ؕ وَ نُوْدُوْۤا اَنْ تِلْكُمُ الْجَنَّةُ اُوْرِثْتُمُوْهَا بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ Open ayah 7:43 in the Quran reader
ان کے دلوں میں (ایک دوسرے کی طرف سے) جو کدورت ہوگی اسے ہم نکال دیں گے۔ ان کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی اور وہ بول اٹھیں گے کہ ساری تعریفیں اللہ ہی کے لئے ہیں جس نے ہمیں اس (مقام تک پہنچنے) کا راستہ دکھایا۔ ہم کبھی اس کی راہ نہ پاتے اگر اللہ ہماری رہنمائی نہ کرتا۔ ہمارے رب کے پیغمبر واقعی سچائی (کا پیغام) لے کر آئے تھے۔ (اس وقت) ندا آئے گی کہ یہ ہے جنت جس کے وارث تم بنائے گئے ہو ان (نیک) کاموں کی بدولت جو تم (دنیا میں) کرتے رہے تھے۔
وَ نَادٰۤى اَصْحٰبُ الْجَنَّةِ اَصْحٰبَ النَّارِ اَنْ قَدْ وَجَدْنَا مَا وَعَدَنَا رَبُّنَا حَقًّا فَهَلْ وَجَدْتُّمْ مَّا وَعَدَ رَبُّكُمْ حَقًّا١ؕ قَالُوْا نَعَمْ١ۚ فَاَذَّنَ مُؤَذِّنٌۢ بَیْنَهُمْ اَنْ لَّعْنَةُ اللّٰهِ عَلَى الظّٰلِمِیْنَۙ Open ayah 7:44 in the Quran reader
اور (پھر) جنت والے دوزخیوں سے پکار کر کہیں گے کہ ہمارے رب نے جو ہم سے وعدہ کیا تھا ہم نے تو (اسے) سچا پایا، تو کیا (تم سے) جو تمہارے رب نے وعدہ کیا تھا تم نے (بھی اسے) سچا پایا ؟ وہ جواب دیں گے ہاں۔ تب ایک پکارنے والا (فرشتہ) ان کے درمیان پکار اٹھے گا، '' اللہ کی لعنت ان ظالموں پر
الَّذِیْنَ یَصُدُّوْنَ عَنْ سَبِیْلِ اللّٰهِ وَ یَبْغُوْنَهَا عِوَجًا١ۚ وَ هُمْ بِالْاٰخِرَةِ كٰفِرُوْنَۘ Open ayah 7:45 in the Quran reader
جو اللہ کے راستے سے (لوگوں کو) روکتے تھے اور اسے ٹیڑھا کرنا چاہتے تھے اور آخرت کے (بھی) منکر تھے ''۔
وَ بَیْنَهُمَا حِجَابٌ١ۚ وَ عَلَى الْاَعْرَافِ رِجَالٌ یَّعْرِفُوْنَ كُلًّۢا بِسِیْمٰىهُمْ١ۚ وَ نَادَوْا اَصْحٰبَ الْجَنَّةِ اَنْ سَلٰمٌ عَلَیْكُمْ١۫ لَمْ یَدْخُلُوْهَا وَ هُمْ یَطْمَعُوْنَ Open ayah 7:46 in the Quran reader
اور ان دونوں (گروہوں) کے درمیان (اعراف نام کی) ایک دیوار ہوگی اور اس اعراف پر کچھ لوگ ہوں گے جو (دونوں گروہوں میں سے) ہر ایک کو اس کے قیافے سے پہچان لیں گے اور جنت والوں کو پکار کر کہیں گے کہ تم پر سلامتی ہو۔ یہ (اعراف والے خود ابھی) جنت میں تو داخل نہیں ہوئے مگر اس کے آرزو مند ہوں گے
وَ اِذَا صُرِفَتْ اَبْصَارُهُمْ تِلْقَآءَ اَصْحٰبِ النَّارِ١ۙ قَالُوْا رَبَّنَا لَا تَجْعَلْنَا مَعَ الْقَوْمِ الظّٰلِمِیْنَ۠ Open ayah 7:47 in the Quran reader
اور جب ان کی نگاہیں دوزخیوں کی طرف جا پھریں گی تو بول اٹھیں گے، اے ہمارے رب، ہمیں اس ظالم گروہ کے ساتھ (شامل) نہ کیجئے۔
وَ نَادٰۤى اَصْحٰبُ الْاَعْرَافِ رِجَالًا یَّعْرِفُوْنَهُمْ بِسِیْمٰىهُمْ قَالُوْا مَاۤ اَغْنٰى عَنْكُمْ جَمْعُكُمْ وَ مَا كُنْتُمْ تَسْتَكْبِرُوْنَ Open ayah 7:48 in the Quran reader
پھر (یہ) اعراف والے (دوزخیوں کے سر کردہ) لوگوں کو جنہیں وہ ان کے قیافے سے پہچان گئے تھے پکار کر کہیں گے، (دیکھ لیا تم نے، آج) نہ تو تمہارے جتھے ہی کچھ تمہارے کام آئے اور نہ (تمہارا) تکبر جو تم (دنیا میں) کیا کرتے تھے۔
اَهٰۤؤُلَآءِ الَّذِیْنَ اَقْسَمْتُمْ لَا یَنَالُهُمُ اللّٰهُ بِرَحْمَةٍ١ؕ اُدْخُلُوا الْجَنَّةَ لَا خَوْفٌ عَلَیْكُمْ وَ لَاۤ اَنْتُمْ تَحْزَنُوْنَ Open ayah 7:49 in the Quran reader
(اور پھر جنتیوں کی طرف اشارہ کر کے دوزخیوں سے پوچھیں گے، ) کیا یہ وہی لوگ (نہیں) ہیں جن کے بارے میں تم قسمیں کھا کھا کر کہا کرتے تھے کہ اللہ ان پر (اپنی) رحمت نازل نہ کرے گا ؟ (آج انہی سے کہا گیا کہ) داخل ہوجاؤ جنت میں، (وہاں) تم پر نہ تو (کسی طرح کا) خوف (طاری) ہوگا اور نہ تم غمگین ہوگے۔
وَ نَادٰۤى اَصْحٰبُ النَّارِ اَصْحٰبَ الْجَنَّةِ اَنْ اَفِیْضُوْا عَلَیْنَا مِنَ الْمَآءِ اَوْ مِمَّا رَزَقَكُمُ اللّٰهُ١ؕ قَالُوْۤا اِنَّ اللّٰهَ حَرَّمَهُمَا عَلَى الْكٰفِرِیْنَۙ Open ayah 7:50 in the Quran reader
اور دوزخی پکار (پکار) کر جنت والوں سے کہیں گے کہ ہم پر تھوڑا سا پانی انڈیل دو (کہ گرمی کی شدت سے پھنکے جاتے ہیں) یا جو رزق اللہ نے تمہیں بخشا ہے اس میں سے کچھ ہمیں (بھی) دے دو ۔ وہ جواب دیں گے کہ اللہ نے جنت کا دانہ پانی کافروں پر حرام کردیا ہے۔
الَّذِیْنَ اتَّخَذُوْا دِیْنَهُمْ لَهْوًا وَّ لَعِبًا وَّ غَرَّتْهُمُ الْحَیٰوةُ الدُّنْیَا١ۚ فَالْیَوْمَ نَنْسٰىهُمْ كَمَا نَسُوْا لِقَآءَ یَوْمِهِمْ هٰذَا١ۙ وَ مَا كَانُوْا بِاٰیٰتِنَا یَجْحَدُوْنَ Open ayah 7:51 in the Quran reader
وہ فرماتا ہے کہ جن لوگوں نے اپنے دین کو کھیل تماشا بنا لیا تھا اور جنہیں دنیا کی زندگی نے دھوکے میں رکھا تھا تو آج ہم انہیں اسی طرح بھلا دیں گے جس طرح انہوں نے (دنیا میں) اس دن کے پیش آنے کو بھلا دیا تھا اور ہماری آیتوں کا انکار کرتے رہے تھے۔
وَ لَقَدْ جِئْنٰهُمْ بِكِتٰبٍ فَصَّلْنٰهُ عَلٰى عِلْمٍ هُدًى وَّ رَحْمَةً لِّقَوْمٍ یُّؤْمِنُوْنَ Open ayah 7:52 in the Quran reader
اور ہم تو ان (منکرین) کے پاس ایک ایسی کتاب لے آئے ہیں جس میں ہم نے (اپنے) علم کی بنا پر (دین حق کی تمام باتوں کو) کھول کھول کر بیان کردیا ہے اور جو ایمان لانے والوں کے لئے ہدایت و رحمت ہے۔
هَلْ یَنْظُرُوْنَ اِلَّا تَاْوِیْلَهٗ١ؕ یَوْمَ یَاْتِیْ تَاْوِیْلُهٗ یَقُوْلُ الَّذِیْنَ نَسُوْهُ مِنْ قَبْلُ قَدْ جَآءَتْ رُسُلُ رَبِّنَا بِالْحَقِّ١ۚ فَهَلْ لَّنَا مِنْ شُفَعَآءَ فَیَشْفَعُوْا لَنَاۤ اَوْ نُرَدُّ فَنَعْمَلَ غَیْرَ الَّذِیْ كُنَّا نَعْمَلُ١ؕ قَدْ خَسِرُوْۤا اَنْفُسَهُمْ وَ ضَلَّ عَنْهُمْ مَّا كَانُوْا یَفْتَرُوْنَ۠ Open ayah 7:53 in the Quran reader
(پھر) کیا یہ (منکرین) اس (کتاب کی بیان کی ہوئی) حقیقت کے (ظہور کے) منتظر ہیں تو (وہ جان رکھیں کہ) جس دن یہ حقیقت پیش آجائے گی تو جو لوگ اسے پہلے سے بھولے (بیٹھے) تھے وہ بول اٹھیں گے کہ واقعی ہمارے رب کے پیغمبر حق بات لے کر آئے تھے (مگر افسوس ہم نے انہیں جھٹلایا) پھر کیا ہیں کوئی ہمارے سفارشی کہ (آج) ہماری سفارش کریں ؟ یا ہمیں (دنیا میں) پھر لوٹا دیا جائے تاکہ جو کام ہم (پہلے) کیا کرتے تھے اس کے برخلاف (نیک) عمل کریں۔ بلاشبہ ان لوگوں نے اپنے آپ کو خسارے میں ڈال دیا اور (دنیا میں) جو کچھ افترا پردازیاں وہ کرتے تھے وہ (سب آج) ان سے گم ہوگئیں۔
اِنَّ رَبَّكُمُ اللّٰهُ الَّذِیْ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ فِیْ سِتَّةِ اَیَّامٍ ثُمَّ اسْتَوٰى عَلَى الْعَرْشِ١۫ یُغْشِی الَّیْلَ النَّهَارَ یَطْلُبُهٗ حَثِیْثًا١ۙ وَّ الشَّمْسَ وَ الْقَمَرَ وَ النُّجُوْمَ مُسَخَّرٰتٍۭ بِاَمْرِهٖ١ؕ اَلَا لَهُ الْخَلْقُ وَ الْاَمْرُ١ؕ تَبٰرَكَ اللّٰهُ رَبُّ الْعٰلَمِیْنَ Open ayah 7:54 in the Quran reader
(لوگو، ) تمہارا رب تو اللہ ہی ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو چھ دنوں میں پیدا کیا پھر عرش (بریں) پر متمکن ہوگیا۔ وہی رات کو دن پر ڈھانک دیتا ہے (گویا) رات (ہے کہ) دن کے پیچھے لپکی چلی آرہی ہے اور سورج اور چاند اور ستارے (سب) اس کے حکم کے تابع ہیں۔ (لوگو، جان لو کہ) اسی کے لئے (خاص) ہے پیدا کرنا اور حکم دینا۔ بڑا ہی بابرکت ہے اللہ رب العالمین۔
اُدْعُوْا رَبَّكُمْ تَضَرُّعًا وَّ خُفْیَةً١ؕ اِنَّهٗ لَا یُحِبُّ الْمُعْتَدِیْنَۚ Open ayah 7:55 in the Quran reader
(لوگو، ) اپنے رب سے گڑگڑا (گڑگڑا) کر اور چپکے چپکے دعا کیا کرو (کیونکہ) وہ حد سے گزرنے والوں کو یقینا پسند نہیں کرتا۔
وَ لَا تُفْسِدُوْا فِی الْاَرْضِ بَعْدَ اِصْلَاحِهَا وَ ادْعُوْهُ خَوْفًا وَّ طَمَعًا١ؕ اِنَّ رَحْمَتَ اللّٰهِ قَرِیْبٌ مِّنَ الْمُحْسِنِیْنَ Open ayah 7:56 in the Quran reader
اور (دیکھو، ) زمین کی اصلاح کے بعد اس میں فساد برپا نہ کرو اور اللہ سے دعا مانگتے رہو (اس کے عذاب کے) ڈر سے اور (اس کی رحمت سے) امید رکھتے ہوئے۔ بیشک اللہ کی رحمت نیکو کاروں سے قریب ہے۔
وَ هُوَ الَّذِیْ یُرْسِلُ الرِّیٰحَ بُشْرًۢا بَیْنَ یَدَیْ رَحْمَتِهٖ١ؕ حَتّٰۤى اِذَاۤ اَقَلَّتْ سَحَابًا ثِقَالًا سُقْنٰهُ لِبَلَدٍ مَّیِّتٍ فَاَنْزَلْنَا بِهِ الْمَآءَ فَاَخْرَجْنَا بِهٖ مِنْ كُلِّ الثَّمَرٰتِ١ؕ كَذٰلِكَ نُخْرِجُ الْمَوْتٰى لَعَلَّكُمْ تَذَكَّرُوْنَ Open ayah 7:57 in the Quran reader
اور وہ اللہ ہی ہے جو (باران) رحمت سے آگے (آگے) ہواؤں کو (بارش کی) خوشخبری لئے ہوئے بھیجتا ہے۔ پھر جب وہ (پانی سے لدے ہوئے) بھاری (بوجھل) بادل اٹھا لیتی ہیں تو کسی خشک سرزمین کی طرف ان (بادلوں) کو ہانک لے جاتا ہے، پھر وہاں ان سے پانی برساتا ہے، پھر اس (مردہ زمین) سے ہر طرح کے پھل نکالتا ہے۔ اسی طرح ہم (قیامت کے دن) مردوں کو زندہ کریں گے تاکہ تم نصیحت پکڑو۔
وَ الْبَلَدُ الطَّیِّبُ یَخْرُجُ نَبَاتُهٗ بِاِذْنِ رَبِّهٖ١ۚ وَ الَّذِیْ خَبُثَ لَا یَخْرُجُ اِلَّا نَكِدًا١ؕ كَذٰلِكَ نُصَرِّفُ الْاٰیٰتِ لِقَوْمٍ یَّشْكُرُوْنَ۠ Open ayah 7:58 in the Quran reader
اور اچھی زمین اپنے رب کے حکم سے (اچھی ہی) پیداوار نکالتی ہے اور جو (زمین) ناقص ہے اس کی پیداوار (بھی) ناقص ہی ہوتی ہے۔ اس طرح ہم (اپنی قدرت کی) نشانیوں کو پھیر پھیر کر بیان کرتے ہیں ان لوگوں کے لئے جو شکر کرنے والے ہیں۔
لَقَدْ اَرْسَلْنَا نُوْحًا اِلٰى قَوْمِهٖ فَقَالَ یٰقَوْمِ اعْبُدُوا اللّٰهَ مَا لَكُمْ مِّنْ اِلٰهٍ غَیْرُهٗ١ؕ اِنِّیْۤ اَخَافُ عَلَیْكُمْ عَذَابَ یَوْمٍ عَظِیْمٍ Open ayah 7:59 in the Quran reader
(یہ واقعہ ہے کہ) ہم نے نوح کو اس کی قوم کی طرف (تبلیغ حق کے لئے) بھیجا تھا۔ اس نے کہا کہ اے میری قوم (کے لوگو، ) اللہ کی عبادت کرو، اس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں۔ مجھے تمہارے حق میں ایک بڑے (ہولناک) دن کے عذاب کا اندیشہ ہے۔
قَالَ الْمَلَاُ مِنْ قَوْمِهٖۤ اِنَّا لَنَرٰىكَ فِیْ ضَلٰلٍ مُّبِیْنٍ Open ayah 7:60 in the Quran reader
(اس پر) اس کی قوم کے سرداروں نے جواب دیا کہ ہم تو تمہیں صریح گمراہی میں (مبتلا) دیکھتے ہیں۔
قَالَ یٰقَوْمِ لَیْسَ بِیْ ضَلٰلَةٌ وَّ لٰكِنِّیْ رَسُوْلٌ مِّنْ رَّبِّ الْعٰلَمِیْنَ Open ayah 7:61 in the Quran reader
(نوح نے) کہا کہ اے میری قوم (کے لوگو، ) مجھ میں تو گمراہی (کی کوئی بات) ہے نہیں بلکہ میں تو رب العالمین کی طرف سے رسول ہوں،
اُبَلِّغُكُمْ رِسٰلٰتِ رَبِّیْ وَ اَنْصَحُ لَكُمْ وَ اَعْلَمُ مِنَ اللّٰهِ مَا لَا تَعْلَمُوْنَ Open ayah 7:62 in the Quran reader
تمہیں اپنے رب کے پیغامات پہنچاتا ہوں، تمہاری خیرخواہی کرتا ہوں اور اللہ کی بتائی ہوئی وہ باتیں جانتا ہوں جو تم نہیں جانتے۔
اَوَ عَجِبْتُمْ اَنْ جَآءَكُمْ ذِكْرٌ مِّنْ رَّبِّكُمْ عَلٰى رَجُلٍ مِّنْكُمْ لِیُنْذِرَكُمْ وَ لِتَتَّقُوْا وَ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُوْنَ Open ayah 7:63 in the Quran reader
کیا تم اس بات پر تعجب کرتے ہو کہ تم ہی میں سے ایک شخص کے ذریعے تمہارے رب کی نصیحت تمہیں پہنچی تاکہ (انکار و بدعملی کے نتائج سے) تمہیں خبردار کر دے اور تم (برائیوں سے) بچو اور تم پر رحم کیا جائے ؟
فَكَذَّبُوْهُ فَاَنْجَیْنٰهُ وَ الَّذِیْنَ مَعَهٗ فِی الْفُلْكِ وَ اَغْرَقْنَا الَّذِیْنَ كَذَّبُوْا بِاٰیٰتِنَا١ؕ اِنَّهُمْ كَانُوْا قَوْمًا عَمِیْنَ۠ Open ayah 7:64 in the Quran reader
مگر لوگوں نے اس کو جھٹلایا تو ہم نے اسے اور ان سب لوگوں کو جو کشتی میں اس کے ساتھ (سوار) تھے (سیلاب سے) نجات دی اور جنہوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا تھا (انہیں) غرق کردیا (کیونکہ) وہ (کفر کی وجہ سے) اندھے (ہو رہے) تھے۔
وَ اِلٰى عَادٍ اَخَاهُمْ هُوْدًا١ؕ قَالَ یٰقَوْمِ اعْبُدُوا اللّٰهَ مَا لَكُمْ مِّنْ اِلٰهٍ غَیْرُهٗ١ؕ اَفَلَا تَتَّقُوْنَ Open ayah 7:65 in the Quran reader
اور (اسی طرح ہم نے قوم) عاد کی طرف ان کے بھائی ہود کو (پیغمبر بنا کر) بھیجا۔ اس نے (ان سے) کہا کہ اے (برادران) قوم، اللہ کی عبادت کرو، اس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں۔ کیا تم (انکار و بدعملی کے نتائج سے) نہیں ڈرتے ؟
قَالَ الْمَلَاُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا مِنْ قَوْمِهٖۤ اِنَّا لَنَرٰىكَ فِیْ سَفَاهَةٍ وَّ اِنَّا لَنَظُنُّكَ مِنَ الْكٰذِبِیْنَ Open ayah 7:66 in the Quran reader
(اس پر) اس کی قوم کے سرداروں نے جنہوں نے کفر (کا راستہ اختیار) کر رکھا تھا جواب دیا کہ ہم تو تمہیں حماقت میں (مبتلا) دیکھتے ہیں اور ہمارا خیال ہے کہ تم جھوٹے ہو۔
قَالَ یٰقَوْمِ لَیْسَ بِیْ سَفَاهَةٌ وَّ لٰكِنِّیْ رَسُوْلٌ مِّنْ رَّبِّ الْعٰلَمِیْنَ Open ayah 7:67 in the Quran reader
(ہود نے) کہا کہ اے میری قوم (کے لوگو، ) مجھ میں تو حماقت (کی کوئی بات) ہے نہیں بلکہ میں تو رب العالمین کی طرف سے رسول ہوں،
اُبَلِّغُكُمْ رِسٰلٰتِ رَبِّیْ وَ اَنَا لَكُمْ نَاصِحٌ اَمِیْنٌ Open ayah 7:68 in the Quran reader
تمہیں اپنے رب کے پیغامات پہنچاتا ہوں اور تمہارا سچا خیرخواہ ہوں۔
اَوَ عَجِبْتُمْ اَنْ جَآءَكُمْ ذِكْرٌ مِّنْ رَّبِّكُمْ عَلٰى رَجُلٍ مِّنْكُمْ لِیُنْذِرَكُمْ١ؕ وَ اذْكُرُوْۤا اِذْ جَعَلَكُمْ خُلَفَآءَ مِنْۢ بَعْدِ قَوْمِ نُوْحٍ وَّ زَادَكُمْ فِی الْخَلْقِ بَصْۜطَةً١ۚ فَاذْكُرُوْۤا اٰلَآءَ اللّٰهِ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُوْنَ Open ayah 7:69 in the Quran reader
کیا تم اس بات پر تعجب کرتے ہو کہ تم ہی میں سے ایک شخص کے ذریعے تمہارے رب کی نصیحت تمہیں پہنچی تاکہ (انکار و بدعملی کے نتائج سے) تمہیں خبردار کردے ؟ اور (اللہ کا یہ احسان) یاد کرو جب اس نے تمہیں قوم نوح کے بعد (اس کا) جانشیں بنایا اور ڈیل ڈول کا پھیلاؤ (بھی) تمہیں (اوروں سے) زیادہ دیا۔ پس اللہ کی نعمتوں کو یاد کرو تاکہ تم فلاح پاؤ۔
قَالُوْۤا اَجِئْتَنَا لِنَعْبُدَ اللّٰهَ وَحْدَهٗ وَ نَذَرَ مَا كَانَ یَعْبُدُ اٰبَآؤُنَا١ۚ فَاْتِنَا بِمَا تَعِدُنَاۤ اِنْ كُنْتَ مِنَ الصّٰدِقِیْنَ Open ayah 7:70 in the Quran reader
وہ بولے کہ کیا تم اس لئے ہمارے پاس آئے ہو کہ ہم اکیلے اللہ ہی کی عبادت کریں اور انہیں چھوڑ بیٹھیں جن کی عبادت ہمارے باپ (دادا) کرتے آئے ہیں ؟ (اچھا) تو لے آؤ وہ (عذاب) جس کی تم ہمیں دھمکی دیتے ہو اگر تم سچے ہو۔
قَالَ قَدْ وَ قَعَ عَلَیْكُمْ مِّنْ رَّبِّكُمْ رِجْسٌ وَّ غَضَبٌ١ؕ اَتُجَادِلُوْنَنِیْ فِیْۤ اَسْمَآءٍ سَمَّیْتُمُوْهَاۤ اَنْتُمْ وَ اٰبَآؤُكُمْ مَّا نَزَّلَ اللّٰهُ بِهَا مِنْ سُلْطٰنٍ١ؕ فَانْتَظِرُوْۤا اِنِّیْ مَعَكُمْ مِّنَ الْمُنْتَظِرِیْنَ Open ayah 7:71 in the Quran reader
(ہود نے) کہا کہ بس (کوئی دم میں) تمہارے رب کی طرف سے تم پر عذاب اور غضب آیا ہی چاہتا ہے۔ کیا تم مجھ سے ان ناموں پر جھگڑتے ہو جو تم نے اور تمہارے باپ دادوں نے گھڑ لئے ہیں۔ اور جن (کے معبود ہونے) کی کوئی سند اللہ نے نازل نہیں کی ؟ (اچھا) تو تم بھی (آنے والے وقت کا) انتظار کرو، میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کرتا ہوں۔
فَاَنْجَیْنٰهُ وَ الَّذِیْنَ مَعَهٗ بِرَحْمَةٍ مِّنَّا وَ قَطَعْنَا دَابِرَ الَّذِیْنَ كَذَّبُوْا بِاٰیٰتِنَا وَ مَا كَانُوْا مُؤْمِنِیْنَ۠ Open ayah 7:72 in the Quran reader
آخر کار ہم نے ہود کو اور ان لوگوں کو جو اس کے ساتھ تھے اپنی رحمت سے بچا لیا اور جن لوگوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا تھا ان کی جڑ (ہی) کاٹ دی اور (درحقیقت) وہ ایمان لانے والے تھے بھی نہیں۔
وَ اِلٰى ثَمُوْدَ اَخَاهُمْ صٰلِحًا١ۘ قَالَ یٰقَوْمِ اعْبُدُوا اللّٰهَ مَا لَكُمْ مِّنْ اِلٰهٍ غَیْرُهٗ١ؕ قَدْ جَآءَتْكُمْ بَیِّنَةٌ مِّنْ رَّبِّكُمْ١ؕ هٰذِهٖ نَاقَةُ اللّٰهِ لَكُمْ اٰیَةً فَذَرُوْهَا تَاْكُلْ فِیْۤ اَرْضِ اللّٰهِ وَ لَا تَمَسُّوْهَا بِسُوْٓءٍ فَیَاْخُذَكُمْ عَذَابٌ اَلِیْمٌ Open ayah 7:73 in the Quran reader
اور (اسی طرح ہم نے قوم) ثمود کی طرف ان کے بھائی صالح کو (پیغمبر بنا کر) بھیجا۔ اس نے (ان سے) کہا کہ اے (برادران) قوم، اللہ کی عبادت کرو، اس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں۔ اب تو تمہارے پاس ایک کھلی دلیل بھی تمہارے رب کی طرف سے آگئی ہے۔ یہ اللہ کی اونٹنی تمہارے لئے ایک نشانی ہے۔ پس اسے کھلا چھوڑ دو کہ اللہ کی زمین میں جہاں چاہے چرتی پھرے اور کسی طرح کا نقصان پہنچانے کی نیت سے اسے چھونا بھی مت ورنہ ایک درد ناک عذاب تمہیں آپکڑے گا۔
وَ اذْكُرُوْۤا اِذْ جَعَلَكُمْ خُلَفَآءَ مِنْۢ بَعْدِ عَادٍ وَّ بَوَّاَكُمْ فِی الْاَرْضِ تَتَّخِذُوْنَ مِنْ سُهُوْلِهَا قُصُوْرًا وَّ تَنْحِتُوْنَ الْجِبَالَ بُیُوْتًا١ۚ فَاذْكُرُوْۤا اٰلَآءَ اللّٰهِ وَ لَا تَعْثَوْا فِی الْاَرْضِ مُفْسِدِیْنَ Open ayah 7:74 in the Quran reader
اور (اللہ کا یہ احسان) یاد کرو جب اس نے تمہیں (قوم) عاد کے بعد (اس کا) جانشین بنایا اور زمین میں اس طرح بسا دیا کہ تم اس کے ہموار میدانوں میں محل کھڑے کرتے ہو اور پہاڑوں کو تراش کر مکانات بناتے ہو۔ پس اللہ کی نعمتوں کو یاد کرو اور زمین میں فساد برپا نہ کرو۔
قَالَ الْمَلَاُ الَّذِیْنَ اسْتَكْبَرُوْا مِنْ قَوْمِهٖ لِلَّذِیْنَ اسْتُضْعِفُوْا لِمَنْ اٰمَنَ مِنْهُمْ اَتَعْلَمُوْنَ اَنَّ صٰلِحًا مُّرْسَلٌ مِّنْ رَّبِّهٖ١ؕ قَالُوْۤا اِنَّا بِمَاۤ اُرْسِلَ بِهٖ مُؤْمِنُوْنَ Open ayah 7:75 in the Quran reader
اس کی قوم کے سرداروں نے جن کو (اپنی دولت و طاقت کا) گھمنڈ تھا (افلاس و بیچارگی کی بنا پر) کمزور طبقے کے ان لوگوں سے جو ایمان لائے تھے کہا کہ کیا تمہیں اس بات کا یقین ہے کہ صالح اپنے رب کا بھیجا ہوا ہے ؟ انہوں نے جواب دیا کہ بیشک جس پیغام کے ساتھ وہ بھیجا گیا ہے ہم تو اس پر (پورا) یقین رکھتے ہیں۔
قَالَ الَّذِیْنَ اسْتَكْبَرُوْۤا اِنَّا بِالَّذِیْۤ اٰمَنْتُمْ بِهٖ كٰفِرُوْنَ Open ayah 7:76 in the Quran reader
(اس پر) گھمنڈ کرنے والوں نے کہا کہ تمہیں جس بات کا یقین ہے ہم اس کے منکر ہیں۔
فَعَقَرُوا النَّاقَةَ وَ عَتَوْا عَنْ اَمْرِ رَبِّهِمْ وَ قَالُوْا یٰصٰلِحُ ائْتِنَا بِمَا تَعِدُنَاۤ اِنْ كُنْتَ مِنَ الْمُرْسَلِیْنَ Open ayah 7:77 in the Quran reader
غرضیکہ انہوں نے اونٹنی کو مار ڈالا اور اپنے رب کے حکم سے سرکشی کی اور کہا، اے صالح، اگر تم (واقعی) پیغمبر ہو تو لے آؤ وہ (عذاب) جس کی تم ہمیں دھمکی دیتے ہو۔
فَاَخَذَتْهُمُ الرَّجْفَةُ فَاَصْبَحُوْا فِیْ دَارِهِمْ جٰثِمِیْنَ Open ayah 7:78 in the Quran reader
پھر (ایسا ہوا کہ) زلزلے نے انہیں آلیا اور جب ان پر صبح ہوئی تو وہ اپنے گھروں میں اوندھے (مرے) پڑے تھے۔
فَتَوَلّٰى عَنْهُمْ وَ قَالَ یٰقَوْمِ لَقَدْ اَبْلَغْتُكُمْ رِسَالَةَ رَبِّیْ وَ نَصَحْتُ لَكُمْ وَ لٰكِنْ لَّا تُحِبُّوْنَ النّٰصِحِیْنَ Open ayah 7:79 in the Quran reader
اس وقت صالح ان سے منہ موڑ کر یہ کہتا ہوا چلا گیا کہ اے میری قوم (کے لوگو، ) میں نے تو اپنے رب کا پیغام تمہیں پہنچا دیا تھا اور تمہاری خیر خواہی کی تھی مگر تم کو (اپنی) خیرخواہی کرنے والے پسند ہی نہیں تھے۔
وَ لُوْطًا اِذْ قَالَ لِقَوْمِهٖۤ اَتَاْتُوْنَ الْفَاحِشَةَ مَا سَبَقَكُمْ بِهَا مِنْ اَحَدٍ مِّنَ الْعٰلَمِیْنَ Open ayah 7:80 in the Quran reader
اور لوط کو (ہم نے پیغمبر بنا کر) بھیجا، پھر جب اس نے اپنی قوم سے کہا کہ کیا تم ایسا فحش کام کرتے ہو جو تم سے پہلے دنیا جہان میں کسی نے نہیں کیا ؟