4. Surah An-Nisaa

النساءThe Women · 176 ayahsتفسیر مطالعہ قرآن

Ayah 4:175

فَاَمَّا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا بِاللّٰهِ وَ اعْتَصَمُوْا بِهٖ فَسَیُدْخِلُهُمْ فِیْ رَحْمَةٍ مِّنْهُ وَ فَضْلٍ١ۙ وَّ یَهْدِیْهِمْ اِلَیْهِ صِرَاطًا مُّسْتَقِیْمًاؕ Open ayah 4:175 in the Quran reader

اب جو لوگ اللہ کی بات مان لیں گے اور اس کی پناہ ڈھونڈیں گے ان کو اللہ اپنی رحمت اور اپنے فضل و کرم کے دامن میں لے لے گا اور اپنی طرف آنے کا سیدھا راستہ ان کو دکھا دے گا

[ فَاَمَّا الَّذِیْنَ : پس وہ لوگ جو ] [ اٰمَنُوْا : ایمان لائے ] [ بِاللّٰہِ : اللہ پر ] [ وَاعْتَصَمُوْا : اور انہوں نے مضبوطی سے پکڑا ] [ بِہٖ : اس کو ] [ فَسَیُدْخِلُہُمْ : تو وہ داخل کرے گا ان کو ] [ فِیْ رَحْمَۃٍ : رحمت میں ] [ مِّنْہُ : اپنے (پاس) سے ] [ وَفَضْلٍ : اور فضل میں ] [ وَّیَہْدِیْہِمْ : اور وہ ہدایت دے گا ان کو ] [ اِلَـیْہِ : اپنی طرف ] [ صِرَاطًا مُّسْتَقِیْمًا : ایک سیدھے راستے کی ]
Ayah 4:176

یَسْتَفْتُوْنَكَ١ؕ قُلِ اللّٰهُ یُفْتِیْكُمْ فِی الْكَلٰلَةِ١ؕ اِنِ امْرُؤٌا هَلَكَ لَیْسَ لَهٗ وَلَدٌ وَّ لَهٗۤ اُخْتٌ فَلَهَا نِصْفُ مَا تَرَكَ١ۚ وَ هُوَ یَرِثُهَاۤ اِنْ لَّمْ یَكُنْ لَّهَا وَلَدٌ١ؕ فَاِنْ كَانَتَا اثْنَتَیْنِ فَلَهُمَا الثُّلُثٰنِ مِمَّا تَرَكَ١ؕ وَ اِنْ كَانُوْۤا اِخْوَةً رِّجَالًا وَّ نِسَآءً فَلِلذَّكَرِ مِثْلُ حَظِّ الْاُنْثَیَیْنِ١ؕ یُبَیِّنُ اللّٰهُ لَكُمْ اَنْ تَضِلُّوْا١ؕ وَ اللّٰهُ بِكُلِّ شَیْءٍ عَلِیْمٌ۠ Open ayah 4:176 in the Quran reader

لوگ تم سے کلالہ کے معاملہ میں فتویٰ پوچھتے ہیں کہو اللہ تمہیں فتویٰ دیتا ہے اگر کوئی شخص بے اولاد مر جائے اور اس کی ایک بہن ہو تو وہ اس کے ترکہ میں سے نصف پائے گی، اور اگر بہن بے اولاد مرے تو بھائی اس کا وارث ہوگا اگر میت کی وارث دو بہنیں ہوں تو وہ ترکے میں سے دو تہائی کی حقدار ہوں گی، اور اگر کئی بھائی بہنیں ہوں تو عورتوں کا اکہرا اور مردوں کا دوہرا حصہ ہوگا اللہ تمہارے لیے احکام کی توضیح کرتا ہے تاکہ تم بھٹکتے نہ پھرو اور اللہ ہر چیز کا علم رکھتا ہے

[ یَسْتَفْتُوْنَکَ : یہ لوگ فتویٰ مانگتے ہیں آپ ﷺ سے ] [ قُلِ : آپ ﷺ کہیے ] [ اللّٰہُ : اللہ ] [ یُـفْتِیْکُمْ : فتویٰ دیتا ہے تم کو ] [ فِی الْْکَلٰلَۃِ : کلالہ (کے بارے) میں ] [ اِنِ : اگر ] [ امْرُؤٌ : ایک مرد ] [ ہَلَکَ : ہلاک ہوا ] [ لَـیْسَ : نہیں ہے ] [ لَـہٗ : اس کی ] [ وَلَـدٌ : کوئی اولاد ] [ وَّلَـہٓٗ : اور اس کی ] [ اُخْتٌ : ایک بہن ہے ] [ فَلَہَا : تو اس کے لیے ہے ] [ نِصْفُ مَا : اس کا آدھا جو ] [ تَرَکَ : اس نے چھوڑا ] [ وَہُوَ : اور وہ مرد (یعنی بھائی) ] [ یَرِثُـہَـآ : وارث ہوگا اس عورت کا (یعنی بہن کا) ] [ اِنْ : اگر ] [ لَّـمْ یَکُنْ : نہ ہو ] [ لَّـہَا : اس عورت کی ] [ وَلَدٌ : کوئی اولاد ] [ فَاِنْ : پھر اگر ] [ کَانَتَا : وہ ہوں ] [ اثْنَتَـیْنِ : دو عورتیں (یعنی بہنیں) ] [ فَلَہُمَا : تو ان دونوں کے لیے ہے ] [ الثُّلُثٰنِ : دو تہائی ] [ مِمَّا : اس میں سے جو ] [ تَرَکَ : اس نے چھوڑا ] [ وَاِنْ : اور اگر ] [ کَانُوْآ : وہ لوگ ہوں ] [ اِخْوَۃً : بھائی بہن ] [ رِّجَالاً : کچھ مرد ] [ وَّنِسَآئً : اور کچھ عورتیں ] [ فَلِلذَّکَرِ : تو مرد کے لیے ہے ] [ مِثْلُ حَظِّ الْاُنْثَیَیْنِ : دو عورتوں کے حصے جیسا ] [ یُـبَـیِّنُ : واضح کرتا ہے ] [ اللّٰہُ : اللہ ] [ لَــکُمْ : تم لوگوں کے لیے ] [ اَنْ : کہ (کہیں) ] [ تَضِلُّوْا : تم لوگ گمراہ ہو جائو ] [ وَاللّٰہُ : اور اللہ ] [ بِکُلِّ شَیْئٍ : ہر ایک چیز کا ] [ عَلِیْمٌ : جاننے والا ہے ]