4. Surah An-Nisaa

النساءThe Women · 176 ayahsتفسیر مطالعہ قرآن

Ayah 4:95

لَا یَسْتَوِی الْقٰعِدُوْنَ مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَ غَیْرُ اُولِی الضَّرَرِ وَ الْمُجٰهِدُوْنَ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ بِاَمْوَالِهِمْ وَ اَنْفُسِهِمْ١ؕ فَضَّلَ اللّٰهُ الْمُجٰهِدِیْنَ بِاَمْوَالِهِمْ وَ اَنْفُسِهِمْ عَلَى الْقٰعِدِیْنَ دَرَجَةً١ؕ وَ كُلًّا وَّعَدَ اللّٰهُ الْحُسْنٰى١ؕ وَ فَضَّلَ اللّٰهُ الْمُجٰهِدِیْنَ عَلَى الْقٰعِدِیْنَ اَجْرًا عَظِیْمًاۙ Open ayah 4:95 in the Quran reader

مسلمانوں میں سے وہ لوگ جو کسی معذوری کے بغیر گھر بیٹھے رہتے ہیں اور وہ جو اللہ کی راہ میں جان و مال سے جہاد کرتے ہیں، دونوں کی حیثیت یکساں نہیں ہے اللہ نے بیٹھنے والوں کی بہ نسبت جان و مال سے جہاد کرنے والوں کا درجہ بڑا رکھا ہے اگرچہ ہر ایک کے لیے اللہ نے بھلائی ہی کا وعدہ فرمایا ہے، مگر اُس کے ہاں مجاہدوں کی خدمات کا معاوضہ بیٹھنے والوں سے بہت زیادہ ہے

[ لاَ یَسْتَوِی : برابر نہیں ہوتے ] [ الْقٰـعِدُوْنَ : بیٹھنے والے ] [ مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَ : مؤمنوں میں سے ] [ غَیْرُاُولِی الضَّرَرِ : جو بغیر تکلیف والے ہوں ] [ وَالْمُجٰہِدُوْنَ : اور جہاد کرنے والے ] [ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰہِ : اللہ کی راہ میں ] [ بِاَمْوَالِہِمْ : اپنے اموال سے ] [ وَاَنْفُسِہِمْ : اور اپنی جانوں سے ] [ فَضَّلَ : زیادہ بلند کیا ] [ اللّٰہُ : اللہ نے ] [ الْمُجٰہِدِیْنَ : جہاد کرنے والوں کو ] [ بِاَمْوَالِہِمْ : اپنے اموال سے ] [ وَاَنْفُسِہِمْ : اور اپنی جانوں سے ] [ عَلَی الْقٰعِدِیْنَ : بیٹھ جانے والوں پر ] [ دَرَجَۃً : درجے کے لحاظ سے ] [ وَکُلاًّ : اور سب سے ] [ وَّعَدَ : وعدہ کیا ] [ اللّٰہُ : اللہ نے ] [ الْحُسْنٰی : خوبصورت ] [ وَفَضَّلَ : اور زیادہ کیا ] [ اللّٰہُ : اللہ نے ] [ الْمُجٰہِدِیْنَ : جہاد کرنے والوں کو ] [ عَلَی الْقٰعِدِیْنَ : بیٹھ جانے والوں پر ] [ اَجْرًا عَظِیْمًا : ایک شاندار اجر کے لحاظ سے ]
Ayah 4:96

دَرَجٰتٍ مِّنْهُ وَ مَغْفِرَةً وَّ رَحْمَةً١ؕ وَ كَانَ اللّٰهُ غَفُوْرًا رَّحِیْمًا۠ Open ayah 4:96 in the Quran reader

اُن کے لیے اللہ کی طرف سے بڑے درجے ہیں اور مغفرت اور رحمت ہے، اور اللہ بڑا معاف کرنے والا اور رحم فرمانے والا ہے

[ دَرَجٰتٍ : درجات ہوتے ہوئے ] [ مِّنْہُ : اس (کی طرف) سے ] [ وَمَغْفِرَۃً : اور مغفرت ہوتے ہوئے ] [ وَّرَحْمَۃً : اور رحمت ہوتے ہوئے ] [ وَکَانَ : اور ہے ] [ اللّٰہُ : اللہ ] [ غَفُوْرًا : بےانتہا بخشنے والا ] [ رَّحِیْمًا : ہر حال میں رحم کرنے والا ] نوٹ 1: جو شخص اپنے آپ کو مسلمان کہتا ہو ‘ تو مسلمانوں پر لازم ہے کہ اس کو مسلمان سمجھیں۔ اگر وہ نماز نہیں پڑھتا ‘ روزہ نہیں رکھتا اور ہر قسم کے گناہوں میں ملوث ہے ‘ پھر بھی اس کو اسلام سے خارج کہنے یا اس کے ساتھ کافروں کا معاملہ کرنے کا کسی کو حق نہیں ہے جب تک اس سے کسی ایسے قول و فعل کا صدور نہ ہو جو کفر کی یقینی علامت ہے ۔ (معارف القرآن) نوٹ 2 : اگر ایک مسلمان حقوق اللہ اور حقوق العباد کی حتی المقدور ادائیگی کرتا ہے لیکن اللہ کے دین کی نشرواشاعت ‘ دعوت و تبلیغ اور سربلندی کی جدوجہد میں حصہ نہیں لیتا ‘ تو اس کوتاہی کی وجہ سے وہ دنیا میں فاسق یا مردود نہیں ہوجاتا بلکہ ایک اچھا مومن ہی رہتا ہے۔ البتہ جنت کی سوسائٹی میں ‘ مذکورہ جدوجہد میں حصہ لینے والوں کے مقابلہ میں اس کا رتبہ (status) کمتر ہوگا۔ اس سے معلوم ہوگیا کہ جہاد (قتال) فرض کفایہ ہے ‘ فرض عین نہیں ہے۔ یعنی اگر مسلمانوں کی کافی تعداد وقت کی ضرورت کے مطابق جہاد کرتی رہے ‘ تو جہاد نہ کرنے والوں پر کوئی گناہ نہیں ورنہ سب گنہگار ہوں گے ۔ (تفسیر عثمانی (رح) )
Ayah 4:97

اِنَّ الَّذِیْنَ تَوَفّٰىهُمُ الْمَلٰٓئِكَةُ ظَالِمِیْۤ اَنْفُسِهِمْ قَالُوْا فِیْمَ كُنْتُمْ١ؕ قَالُوْا كُنَّا مُسْتَضْعَفِیْنَ فِی الْاَرْضِ١ؕ قَالُوْۤا اَلَمْ تَكُنْ اَرْضُ اللّٰهِ وَاسِعَةً فَتُهَاجِرُوْا فِیْهَا١ؕ فَاُولٰٓئِكَ مَاْوٰىهُمْ جَهَنَّمُ١ؕ وَ سَآءَتْ مَصِیْرًاۙ Open ayah 4:97 in the Quran reader

جو لوگ اپنے نفس پر ظلم کر رہے تھے اُن کی روحیں جب فرشتوں نے قبض کیں تو ان سے پوچھا کہ یہ تم کس حال میں مبتلا تھے؟ انہوں نے جواب دیا کہ ہم زمین میں کمزور و مجبور تھے فرشتوں نے کہا، کیا خدا کی زمین وسیع نہ تھی کہ تم اس میں ہجرت کرتے؟ یہ وہ لوگ ہیں جن کا ٹھکانا جہنم ہے اور بڑا ہی برا ٹھکانا ہے

[ اِنَّ الَّذِیْنَ : بیشک وہ لوگ ] [ تَوَفّٰٹہُمُ : پورا پورا لیتے ہیں جن کو (یعنی روح قبض کرتے ہیں ) ] [ الْمَلٰٓئِکَۃُ : فرشتے ] [ ظَالِمِیْٓ اَنْفُسِہِمْ : خود پر ظلم کرنے والے ہوتے ہوئے ] [ قَالُوْا : وہ کہتے ہیں ] [ فِیْمَ : کس چیز میں ] [ کُنْتُمْ : تم تھے ] [ قَالُوْا : وہ کہتے ہیں ] [ کُنَّا : ہم ] [ مُسْتَضْعَفِیْنَ : کمزور تھے ] [ فِی الْاَرْضِ : زمین میں ] [ قَالُوْآ : وہ (فرشتے) کہتے ہیں ] [ اَ : کیا ] [ لَمْ تَـکُنْ : نہیں تھی ] [ اَرْضُ اللّٰہِ : اللہ کی زمین ] [ وَاسِعَۃً : کشادہ ] [ فَتُہَاجِرُوْا : تو تم ہجرت کرتے ] [ فِیْہَا : اس میں ] [ فَاُولٰٓئِکَ : پس وہ لوگ ہیں ] [ مَاْوٰٹہُمْ : جن کا ٹھکانہ ] [ جَہَنَّمُ : جہنم ہے ] [ وَسَآئَ تْ : اور کتنی بری ہے وہ ] [ مَصِیْرًا : لوٹنے کی جگہ ] ترکیب :” ظَالِمِیْ “ دراصل ” ظَالِمِیْنَ “ تھا جو ” اَلَّذِیْنَ “ کا حال ہونے کی وجہ سے حالت نصبی میں ہے اور ” اَنْفُسِھِمْ “ کا مضاف ہونے کی وجہ سے اس کا نون اعرابی گرا ہوا ہے ۔ ” کُنَّا “ کا اسم اس میں ” نَحْنُ “ کی ضمیر ہے اور ” مُسْتَضْعَفِیْنَ “ اس کی خبر ہے۔ ” تَکُنْ “ کا اسم ” اَرْضُ اللّٰہِ “ اور ” وَاسِعَۃً “ اس کی خبر ہے ۔ ” اِلاَّ الْمُسْتَضْعَفِیْنَ “ استثناء ہے ” کُنَّا مُسْتَضْعَفِیْنَ “ سے اور اس کی مزید وضاحت ” مِنَ الرِّجَالِ “ کے ” مِنْ “ بیانیہ سے ہوئی ہے۔ ” یَجِدْ “ جوابِ شرط ہونے کی وجہ سے مجزوم ہوا ہے اور مرکب توصیفی ” مُرَاغَمًا کَثِیْرًا “ اس کا مفعول ہے ‘ جبکہ ” سَعَۃً ‘ مُرَاغَمًا “ پر عطف ہے۔
Ayah 4:98

اِلَّا الْمُسْتَضْعَفِیْنَ مِنَ الرِّجَالِ وَ النِّسَآءِ وَ الْوِلْدَانِ لَا یَسْتَطِیْعُوْنَ حِیْلَةً وَّ لَا یَهْتَدُوْنَ سَبِیْلًاۙ Open ayah 4:98 in the Quran reader

ہاں جو مرد، عورتیں اور بچے واقعی بے بس ہیں اور نکلنے کا کوئی راستہ اور ذریعہ نہیں پاتے

[ اِلاَّ : سوائے اس کے کہ ] [ الْمُسْتَضْعَفِیْنَ : کمزور ہوں ] [ مِنَ الرِّجَالِ : مردوں میں سے ] [ وَالنِّسَآئِ : اور عورتوں میں سے ] [ وَالْوِلْدَانِ : اور بچوں میں سے ] [ لاَیَسْتَطِیْعُوْنَ : وہ استطاعت نہ رکھتے ہوں ] [ حِیْلَۃً : کسی تدبیر کی ] [ وَّلاَ یَہْتَدُوْنَ : اور وہ نہ پاتے ہوں ] [ سَبِیْلاً : کوئی راستہ ]
Ayah 4:99

فَاُولٰٓئِكَ عَسَى اللّٰهُ اَنْ یَّعْفُوَ عَنْهُمْ١ؕ وَ كَانَ اللّٰهُ عَفُوًّا غَفُوْرًا Open ayah 4:99 in the Quran reader

بعید نہیں کہ اللہ انہیں معاف کر دے، اللہ بڑا معاف کرنے والا اور درگزر فرمانے والا ہے

[ فَاُولٰٓئِکَ : تو وہ لوگ ہیں ] [ عَسَی اللّٰہُ اَنْ : امید ہے کہ اللہ ] [ یَّعْفُوَ : درگزر کرے ] [ عَنْہُمْ : جن سے ] [ وَکَانَ : اور ہے ] [ اللّٰہُ : اللہ ] [ عَفُوًّا : بےانتہا درگزر کرنے والا ] [ غَفُوْرًا : بےانتہا بخشنے والا ]
Ayah 4:100

وَ مَنْ یُّهَاجِرْ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ یَجِدْ فِی الْاَرْضِ مُرٰغَمًا كَثِیْرًا وَّسَعَةً١ؕ وَ مَنْ یَّخْرُجْ مِنْۢ بَیْتِهٖ مُهَاجِرًا اِلَى اللّٰهِ وَ رَسُوْلِهٖ ثُمَّ یُدْرِكْهُ الْمَوْتُ فَقَدْ وَ قَعَ اَجْرُهٗ عَلَى اللّٰهِ١ؕ وَ كَانَ اللّٰهُ غَفُوْرًا رَّحِیْمًا۠ Open ayah 4:100 in the Quran reader

جو کوئی اللہ کی راہ میں ہجرت کرے گا وہ زمین میں پناہ لینے کے لیے بہت جگہ اوربسر اوقات کے لیے بڑی گنجائش پائے گا، اور جو اپنے گھر سے اللہ اور رسول کی طرف ہجرت کے لیے نکلے، پھر راستہ ہی میں اُسے موت آ جائے اُس کا اجر اللہ کے ذمے واجب ہو گیا، اللہ بہت بخشش فرمانے والا اور رحیم ہے

[ وَمَنْ یُّہَاجِرْ : اور جو ہجرت کرے گا ] [ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰہِ : اللہ کی راہ میں ] [ یَجِدْ : تو وہ پائے گا ] [ فِی الْاَرْضِ : زمین میں ] [ مُرٰغَمًا کَثِیْرًا : جانے کی کثیر جگہیں ] [ وَّ : اور ] [ سَعَۃً : کشادگی ] [ وَمَنْ : اور جو ] [ یَّخْرُجْ : نکلتا ہے ] [ مِنْم بَیْتِہٖ : اپنے گھر سے ] [ مُہَاجِرًا : ہجرت کرنے والا ہوتے ہوئے ] [ اِلَی اللّٰہِ : اللہ کی طرف ] [ وَرَسُوْلِہٖ : اور اس کے رسول کی طرف ] [ ثُمَّ : پھر ] [ یُدْرِکْہُ : آ لیتی ہے اس کو ] [ الْمَوْتُ : موت ] [ فَقَدْ وَقَعَ : تو واقع ہوچکا ہے ] [ اَجْرُہٗ : اس کا اجر ] [ عَلَی اللّٰہِ : اللہ پر ] [ وَکَانَ : اور ہے ] [ اللّٰہُ : اللہ ] [ غَفُوْرًا : بےانتہا بخشنے والا ] [ رَّحِیْمًا : ہر حال میں رحم کرنے والا ] ر غ م رَغِمَ ۔ یَرْغَمُ (س) رَغَمًا : (1) ذلیل ہونا۔ (2) رَغِمَ اِلٰی کسی کے پاس جانا۔ رَاغَمَ (مفاعلہ) مُرَاغَمَۃً : (1) ایک دوسرے کو ذلیل کرنا۔ (2) ایک دوسرے کے پاس جانا۔ مُرَاغَمٌ (اسم المفعول) : ظرف کے معنی میں جانے کی جگہ۔ آیت زیر مطالعہ۔ و ق ع وَقَعَ یَـقَعُ (ف) وُقُوْعًا اور وَقْعَۃً : (1) گرپڑنا۔ (2) ہو پڑنا ‘ واقع ہونا۔ (3) ثابت ہونا ‘ لازم ہونا۔ { وَیُمْسِکُ السَّمَآئَ اَنْ تَقَعَ عَلَی الْاَرْضِ } (الحج :65) ” اور وہ تھامتا ہے آسمان کو کہ کہیں وہ گرپڑے زمین پر۔ “ { وَوَقَعَ الْقَوْلُ عَلَیْھِمْ بِمَا ظَلَمُوْا } (النمل :85) ” اور ثابت ہوئی بات ان لوگوں پر بسبب اس کے جو انہوں نے ظلم کیا ۔ “ قَعْ (فعل امر) : تو گر پڑ ‘ تو واقع ہو۔ { فَقَعُوْا لَہٗ سٰجِدِیْنَ ۔ } (الحجر) ” تو تم لوگ گرپڑنا اس کے لیے سجدہ کرنے والوں کی حالت میں۔ “ وَاقِـعٌ (اسم الفاعل) : گر پڑنے والا ‘ واقع ہونے والا۔ { وَظَنُّوْٓا اَنَّہٗ وَاقِعٌم بِھِمْج } (الاعراف :171) ” اور انہوں نے گمان کیا کہ وہ (یعنی پہاڑ) گر پڑنے والا ہے ان پر ۔ “{ وَاِنَّ الدِّیْنَ لَوَاقِعٌ ۔ } (الذّٰریٰت) ” اور یقینا بدلہ (یعنی بدلے کا دن ) ضرور واقع ہونے والا ہے ۔ “ مَوْقَعٌ ج مَوَاقِعُ (اسم الظرف) : گر پڑنے کی جگہ۔{ فَلَآ اُقْسِمُ بِمَوٰقِعِ النُّجُوْمِ ۔ } (الواقعہ) ” پس نہیں ! میں قسم کھاتا ہوں ستاروں کے گر پڑنے (یعنی ڈوبنے ) کی جگہوں کی۔ “ وَاقَعَ (مفاعلہ) مُوَاقَعَۃً : کسی چیز میں گرنا۔ مُوَاقِعٌ (اسم الفاعل) : گرنے والا ۔ { وَرَاَ الْمُجْرِمُوْنَ النَّارَ فَظَنُّوْا اَنَّھُمْ مُّـوَاقِعُوْھَا } (الکہف :53) ” اور دیکھیں کہ مجرم لوگ آگ کو تو وہ گمان کریں گے کہ وہ گرنے والے ہیں اس میں ۔ “
Ayah 4:101

وَ اِذَا ضَرَبْتُمْ فِی الْاَرْضِ فَلَیْسَ عَلَیْكُمْ جُنَاحٌ اَنْ تَقْصُرُوْا مِنَ الصَّلٰوةِ١ۖۗ اِنْ خِفْتُمْ اَنْ یَّفْتِنَكُمُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا١ؕ اِنَّ الْكٰفِرِیْنَ كَانُوْا لَكُمْ عَدُوًّا مُّبِیْنًا Open ayah 4:101 in the Quran reader

اور جب تم لوگ سفر کے لیے نکلو تو کوئی مضائقہ نہیں اگر نماز میں اختصار کر دو (خصوصاً) جبکہ تمہیں اندیشہ ہو کہ کافر تمہیں ستائیں گے کیونکہ وہ کھلم کھلا تمہاری دشمنی پر تلے ہوئے ہیں

[ وَاِذَا : اور جب کبھی ] [ ضَرَبْتُمْ : تم سفر کرو ] [ فِی الْاَرْضِ : زمین میں ] [ فَلَیْسَ : تو نہیں ہے ] [ عَلَیْکُمْ : تم پر ] [ جُنَاحٌ : کوئی گناہ ] [ اَنْ : کہ ] [ تَقْصُرُوْا : تم کمی کرو ] [ مِنَ الصَّلٰوۃِ : نماز میں سے ] [ اِنْ : اگر ] [ خِفْتُمْ : تمہیں خوف ہو ] [ اَنْ : کہ ] [ یَّفْتِنَکُمُ : تمہیں تکلیف دیں گے ] [ الَّذِیْنَ : وہ لوگ جنہوں نے ] [ کَفَرُوْا : کفر کیا ] [ اِنَّ الْکٰفِرِیْنَ : یقینا کافر ] [ کَانُوْا : ہیں ] [ لَــکُمْ : تمہارے لیے ] [ عَدُوًّا مُّبِیْنًا : کھلے دشمن ] ق ص ر قَصَرَ یَقْصُرُ (ن) قُصُوْرًا : (1) ناقص ہونا ‘ سست ہونا (لازم) ۔ (2) ناقص کرنا ‘ نیچا رکھنا ‘ کمی کرنا (متعدی) ۔ آیت زیر مطالعہ ۔ قَاصِرٌ (اسم الفاعل) : نیچا رکھنے والا ‘ کمی کرنے والا ۔ { وَعِنْدَھُمْ قٰصِرٰتُ الطَّرْفِ } (صٓ:52) ” اور ان کے پاس نگاہ نیچی رکھنے والیاں ہیں۔ “ قَصَرَ یَقْصِرُ (ض) قَصْرًا : (1) در و دیوار مضبوط کرنا۔ (2) رہائش دینا۔ قَصْرٌج قُصُوْرٌ : محل ۔{ اِنَّھَا تَرْمِیْ بِشَرَرٍ کَالْقَصْرِ ۔ } (المرسلت) ” بیشک وہ (دوزخ) پھینکے گی چنگاریاں محل کی مانند۔ “ { وَیَجْعَلْ لَّکَ قُصُوْرًا ۔ } (الفرقان) ” اور وہ بنائے گا آپ ﷺ کے لیے محلات۔ “ مَقْصُوْرٌ (اسم المفعول) : رہائش دیا ہوا ۔ { حُوْرٌ مَّقْصُوْرٰتٌ فِی الْخِیَامِ ۔ } (الرحمٰن) ” رہائش دی ہوئی حوریں ہیں خیموں میں۔ “ اَقْصَرَ (افعال) اِقْصَارًا : گھٹانا ‘ کم کرنا۔ { یَمُدُّوْنَھُمْ فِی الْغَیِّ ثُمَّ لَا یُقْصِرُوْنَ ۔ } (الاعراف) ” وہ بڑھاتے ہیں ان کی گمراہی میں پھر گھٹاتے نہیں۔ “ قَصَّرَ (تفعیل) تَقْصِیْرًا : کم کرنا ‘ تراشنا۔ مُقَصِّرٌ (اسم الفاعل) : تراشنے والا۔ { مُحَلِّقِیْنَ رُئُ وْسَکُمْ وَمُقَصِّرِیْنَ } (الفتح :27) ” مونڈنے والے اپنے سروں کو اور تراشنے والے۔ “ ترکیب : ” جُنَاحٌ“ مبتدأ مؤخر نکرہ ہے اور ” لَـیْسَ “ کا اسم ہے۔ اس کی خبر محذوف ہے اور ” عَلَیْکُمْ “ قائم مقام خبر ہے۔ ” اِنَّ “ کا اسم ” الْـکٰفِرِیْنَ “ اور آگے ” کَانُوْا “ سے ” مُبِیْنًا “ تک پور اجملہ اس کی خبر ہے۔ ” کَانُوْا “ کا اسم اس میں ” ھُمْ “ کی ضمیر ہے جو ” اَلْـکٰفِرِیْنَ “ کے لیے ہے۔ ” عَدُوًّا مُّبِیْنًا “ اس کی خبر ہے۔ ” کُنْتَ “ اور ” اَقَمْتَ “ افعال ماضی ہیں لیکن ان سے پہلے ” اِذَا “ شرطیہ آیا ہے اس لیے ان کا ترجمہ مستقبل میں ہوگا۔ ” طَائِفَۃٌ اُخْرٰی “ نکرہ مخصوصہ ہے اور ” لَمْ یُصَلُّوْا “ اس کی خصوصیت ہے۔ ” قِیٰمًا ‘ قُعُوْدًا “ اور ” عَلٰی جُنُوْبِکُمْ “ یہ تینوں حال ہیں۔ ” اِنَّ الصَّلٰوۃَ “ سے ” مَوْقُوْتًا “ تک کے جملے کی بھی وہی ترکیب ہے جو اوپر ” اِنَّ الْکٰفِرِیْنَ “ سے ” مُبِیْنًا “ تک کے جملے کی دی گئی ہے۔
Ayah 4:102

وَ اِذَا كُنْتَ فِیْهِمْ فَاَقَمْتَ لَهُمُ الصَّلٰوةَ فَلْتَقُمْ طَآئِفَةٌ مِّنْهُمْ مَّعَكَ وَ لْیَاْخُذُوْۤا اَسْلِحَتَهُمْ١۫ فَاِذَا سَجَدُوْا فَلْیَكُوْنُوْا مِنْ وَّرَآئِكُمْ١۪ وَ لْتَاْتِ طَآئِفَةٌ اُخْرٰى لَمْ یُصَلُّوْا فَلْیُصَلُّوْا مَعَكَ وَ لْیَاْخُذُوْا حِذْرَهُمْ وَ اَسْلِحَتَهُمْ١ۚ وَدَّ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لَوْ تَغْفُلُوْنَ عَنْ اَسْلِحَتِكُمْ وَ اَمْتِعَتِكُمْ فَیَمِیْلُوْنَ عَلَیْكُمْ مَّیْلَةً وَّاحِدَةً١ؕ وَ لَا جُنَاحَ عَلَیْكُمْ اِنْ كَانَ بِكُمْ اَذًى مِّنْ مَّطَرٍ اَوْ كُنْتُمْ مَّرْضٰۤى اَنْ تَضَعُوْۤا اَسْلِحَتَكُمْ١ۚ وَ خُذُوْا حِذْرَكُمْ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ اَعَدَّ لِلْكٰفِرِیْنَ عَذَابًا مُّهِیْنًا Open ayah 4:102 in the Quran reader

اور اے نبیؐ! جب تم مسلمانوں کے درمیان ہو اور (حالت جنگ میں) انہیں نماز پڑھانے کھڑے ہو تو چاہیے کہ ان میں سے ایک گروہ تمہارے ساتھ کھڑا ہو اور اسلحہ لیے رہے، پھر جب وہ سجدہ کر لے تو پیچھے چلا جائے اور دوسرا گروہ جس نے ابھی نماز نہیں پڑھی ہے آکر تمہارے ساتھ پڑھے اور وہ بھی چوکنا رہے اور اپنے اسلحہ لیے رہے، کیوں کہ کفار اِس تاک میں ہیں کہ تم اپنے ہتھیاروں اور اپنے سامان کی طرف سے ذرا غافل ہو تو وہ تم پر یکبارگی ٹوٹ پڑیں البتہ اگر تم بارش کی وجہ سے تکلیف محسوس کرو یا بیمار ہو تو اسلحہ رکھ دینے میں کوئی مضائقہ نہیں، مگر پھر بھی چوکنے رہو یقین رکھو کہ اللہ نے کافروں کے لیے رسوا کن عذاب مہیا کر رکھا ہے

[ وَاِذَا : اور جب کبھی ] [ کُنْتَ : آپ ﷺ ہوں گے ] [ فِیْہِمْ : ان میں ] [ فَاَقَمْتَ : تو آپ ﷺ قائم کریں گے ] [ لَہُمُ : ان کے لیے ] [ الصَّلٰوۃَ : نماز کو ] [ فَلْـتَقُمْ : پس چاہیے کہ کھڑی ہو ] [ طَـآئِفَۃٌ : ایک جماعت ] [ مِّنْہُمْ : ان میں سے ] [ مَّعَکَ : آپ ﷺ کے ساتھ ] [ وَلْیَاْخُذُوْآ : اور چاہیے کہ وہ پکڑیں ] [ اَسْلِحَتَہُمْ : اپنے اسلحے ] [ فَاِذَا : پھر جب ] [ سَجَدُوْا : وہ سجدہ کرلیں ] [ فَلْیَکُوْنُوْا : تو چاہیے کہ وہ ہوجائیں ] [ مِنْ وَّرَآئِکُمْ : تمہارے پیچھے ] [ وَلْتَاْتِ : اور چاہیے کہ آئے ] [ طَآئِفَۃٌ اُخْرٰی : دوسری جماعت ] [ لَمْ یُصَلُّوْا : جس نے نماز نہیں پڑھی ] [ فَلْیُصَلُّوْا : تو چاہیے کہ وہ نماز پڑھیں ] [ مَعَکَ : آپ ﷺ کے ساتھ ] [ وَلْیَاْخُذُوْا : اور چاہیے کہ پکڑیں ] [ حِذْرَہُمْ : اپنا بچائو ] [ وَاَسْلِحَتَہُمْ : اور اپنے اسلحے ] [ وَدَّ : چاہا ] [ الَّذِیْنَ : ان لوگوں نے جنہوں نے ] [ کَفَرُوْا : کفر کیا ] [ لَوْ : (کہ) اگر ] [ تَغْفُلُوْنَ : تم غافل ہوتے ] [ عَنْ اَسْلِحَتِکُمْ : اپنے اسلحوں سے ] [ وَاَمْتِعَتِکُمْ : اور اپنے سامانوں سے ] [ فَیَمِیْلُوْنَ : تو وہ پل پڑیں ] [ عَلَیْکُمْ : تم پر ] [ مَّیْلَۃً وَّاحِدَۃً : یکبارگی حملہ کر کے ] [ وَلاَ جُنَاحَ : اور کسی قسم کا کوئی گناہ نہیں ہے ] [ عَلَیْکُمْ : تم پر ] [ اِنْ : اگر ] [ کَانَ : ہو ] [ بِکُمْ : تم کو ] [ اَذًی : کوئی تکلیف ] [ مِّنْ مَّطَرٍ : بارش سے ] [ اَوْ : یا ] [ کُنْتُمْ : تم ہو ] [ مَّرْضٰٓی : مریض ] [ اَنْ : کہ ] [ تَضَعُوْٓا : تم رکھ دو ] [ اَسْلِحَتَکُمْ : اپنے اسلحوں کو ] [ وَخُذُوْا : اور پکڑو ] [ حِذْرَکُمْ : اپنا بچائو ] [ اِنَّ : یقینا ] [ اللّٰہَ : اللہ نے ] [ اَعَدَّ : تیار کیا ہے ] [ لِلْکٰفِرِیْنَ : کافروں کے لیے ] [ عَذَابًا مُّہِیْنًا : ایک رسوا کرنے والا عذاب ] س ل ح سَلَحَ یَسْلَحُ (ف) سَلْحًا : ہتھیار پہننا ‘ ہتھیار لگانا (اپنے آپ پر) ۔ سِلَاحٌ ج اَسْلِحَۃٌ (اسم ذات) : ہتھیار۔ آیت زیر مطالعہ۔ م ط ر مَطَرَ یَمْطُرُ (ن) مَطْرًا : آسمان سے کسی چیز کا برسنا ‘ جیسے بارش ‘ اولے ‘ پتھر وغیرہ۔ مَطَرٌ (اسم ذات) : برسنے والی چیز ‘ بارش۔ آیت زیر مطالعہ۔ اَمْطَرَ (افعال) اِمْطَارًا : آسمان سے کسی چیز کو برسانا۔ { وَاَمْطَرْنَا عَلَیْھِمْ مَّطَرًاط } (الاعراف :84) ” اور ہم نے برسائی ان پر ایک برسنے والی چیز ۔ “ اَمْطِرْ (فعل امر) : تو برسا۔ { فَاَمْطِرْ عَلَیْنَا حِجَارَۃً مِّنَ السَّمَائِ } (الانفال :32) ” پھر تو برسا ہم پر کچھ پتھر آسمان سے۔ “ مُمْطِرٌ (اسم الفاعل) : برسانے والا۔ { ھٰذَا عَارِضٌ مُّمْطِرُنَاط } (الاحقاف :24) ” یہ ایک بادل ہے ‘ ہم پر برسانے والا ہے ۔ “
Ayah 4:103

فَاِذَا قَضَیْتُمُ الصَّلٰوةَ فَاذْكُرُوا اللّٰهَ قِیٰمًا وَّ قُعُوْدًا وَّ عَلٰى جُنُوْبِكُمْ١ۚ فَاِذَا اطْمَاْنَنْتُمْ فَاَقِیْمُوا الصَّلٰوةَ١ۚ اِنَّ الصَّلٰوةَ كَانَتْ عَلَى الْمُؤْمِنِیْنَ كِتٰبًا مَّوْقُوْتًا Open ayah 4:103 in the Quran reader

پھر جب نماز سے فارغ ہو جاؤ تو کھڑے اور بیٹھے اور لیٹے، ہر حال میں اللہ کو یاد کرتے رہو اور جب اطمینان نصیب ہو جائے تو پوری نماز پڑھو نما ز در حقیقت ایسا فرض ہے جو پابندی وقت کے ساتھ اہل ایمان پر لازم کیا گیا ہے

[ فَاِذَا : پھر جب ] [ قَضَیْتُمُ : تم پورا کرو ] [ الصَّلٰوۃَ : نماز کو ] [ فَاذْکُرُوا : تو تم یاد کرو ] [ اللّٰہَ : اللہ کو ] [ قِیٰـمًا : کھڑے ہوئے ] [ وَّقُعُوْدًا : اور بیٹھے ہوئے ] [ وَّعَلٰی جُنُوْبِکُمْ : اور اپنی کروٹوں پر ] [ فَاِذَا : پھر جب ] [ اطْمَاْنَنْتُمْ : تم مطمئن ہو ] [ فَاَقِیْمُوا : تو تم قائم کرو ] [ الصَّلٰوۃَ : نماز کو ] [ اِنَّ : بیشک ] [ الصَّلٰوۃَ : نماز ] [ کَانَتْ : ہے ] [ عَلَی الْمُؤْمِنِیْنَ : مؤمنوں پر ] [ کِتٰـبًا مَّوْقُوْتًا : مقرر وقت پر فرض ]
Ayah 4:104

وَ لَا تَهِنُوْا فِی ابْتِغَآءِ الْقَوْمِ١ؕ اِنْ تَكُوْنُوْا تَاْلَمُوْنَ فَاِنَّهُمْ یَاْلَمُوْنَ كَمَا تَاْلَمُوْنَ١ۚ وَ تَرْجُوْنَ مِنَ اللّٰهِ مَا لَا یَرْجُوْنَ١ؕ وَ كَانَ اللّٰهُ عَلِیْمًا حَكِیْمًا۠ Open ayah 4:104 in the Quran reader

اِس گروہ کے تعاقب میں کمزوری نہ دکھاؤ اگر تم تکلیف اٹھا رہے ہو تو تمہاری طرح وہ بھی تکلیف اٹھا رہے ہیں اور تم اللہ سے اُس چیز کے امیدوار ہو جس کے وہ امیدوار نہیں ہیں اللہ سب کچھ جانتا ہے اور وہ حکیم و دانا ہے

[ وَلاَ تَہِنُوْا : اور تم سست مت ہو ] [ فِی ابْتِغَــآئِ الْقَوْمِ : اس قوم کی جستجو میں ] [ اِنْ : اگر ] [ تَـکُوْنُوْا تَاْلَمُوْنَ : تکلیف اٹھایا کرتے ہو تم ] [ فَاِنَّــہُمْ : تو وہ لوگ (بھی) ] [ یَاْلَمُوْنَ : تکلیف اٹھاتے ہیں ] [ کَمَا : اس کی مانند جیسی ] [ تَاْلَمُوْنَ : تم تکلیف اٹھاتے ہو ] [ وَتَرْجُوْنَ : اور تم امید رکھتے ہو ] [ مِنَ اللّٰہِ : اللہ سے ] [ مَا : اس کی ‘ جس کی ] [ لاَ یَرْجُوْنَ : وہ امید نہیں رکھتے ] [ وَکَانَ : اور ہے ] [ اللّٰہُ : اللہ ] [ عَلِیْمًا : جاننے والا ] [ حَکِیْمًا : حکمت والا ] نوٹ : ان آیات میں قصر نماز اور صلوٰۃِ خوف کا بیان ہے جن کی تفصیل خاصی طویل ہے۔ ان کو مستند تفاسیر میں دیکھا جاسکتا ہے ۔ یہاں ہم صرف اہم نکات بیان کریں گے۔ واضح رہے کہ یہ پورا نوٹ تفہیم القرآن سے ماخوذ ہے۔ (1) آیت 101 میں { اِنْ خِفْتُمْ اَنْ یَّفْتِنَکُمُ الَّذِیْنَ کَفَرُوْاط } کے فقرے سے خیال آتا ہے کہ قصر کا حکم صرف خوف کے سفر کے لیے ہے۔ حضرت عمر ؓ نے یہی خیال نبی کریم ﷺ کی خدمت میں پیش کیا تھا۔ تو آپ ﷺ نے فرمایا : ” یہ قصر کی اجازت ایک انعام ہے جو اللہ نے تمہیں بخشا ہے۔ لہٰذا اس کے انعام کو قبول کرو “۔ یہ بات قریب قریب تواتر سے ثابت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے امن اور خوف دونوں حالتوں کے سفر میں قصر فرمایا ہے۔ (2) زمانہ ٔامن کے سفر میں قصر یہ ہے کہ جن اوقات کی نماز میں چار رکعتیں فرض ہیں ان میں دو رکعتیں پڑھی جائیں اور حالت جنگ میں قصر کے لیے کوئی حد مقرر نہیں ہے۔ جنگی حالات جس طرح اجازت دیں نماز پڑھی جائے۔ اگر حالات زیادہ پرخطر ہوں تو نماز کو مؤخر کیا جاسکتا ہے جیسا کہ جنگ خندق کے موقع پر ہوا۔ (3) رسول اللہ ﷺ سفر میں فجر کی سنتوں اور عشاء کے وتر کا التزام فرماتے تھے ‘ مگر باقی اوقات میں صرف فرض پڑھتے تھے۔ البتہ نفل نماز جب موقع ملتا تھا پڑھ لیا کرتے تھے۔ اسی بنا پر حضرت عبداللہ بن عمر ؓ نے لوگوں کو سفر میں فجر کے سوا دوسرے اوقات کی سنتیں پڑھنے سے منع کیا ہے۔ لیکن اکثر علماء سنتیں پڑھنے اور نہ پڑھنے ‘ دونوں کو جائز قرار دیتے ہیں اور اسے بندے کے اختیار پر چھوڑ دیتے ہیں۔ فقہ حنفی کے مطابق مسافر جب راستہ طے کر رہا ہو تو سنتیں نہ پڑھنا افضل ہے اور جب کسی جگہ قیام کرلے تو پڑھنا افضل ہے۔ (4) امام ابوحنیفہ (رح) کے نزدیک 48 میل (77 کلومیٹر) یا اس سے زیادہ طویل سفر میں قصر کیا جائے گا۔ امام مالک (رح) کے نزدیک 45 میل (4 ئ 72 کلومیٹر) ‘ حضرت انس ؓ کے نزدیک 15 میل (24 کلومیٹر) کے سفر میں قصر کرنا جائز ہے۔ (5) سفر میں کسی جگہ 15 دن یا اس سے زیادہ قیام کی نیت ہو تو پھر پوری نماز ادا کرنی ہوگی۔ یہ امام ابوحنیفہ (رح) کی رائے ہے۔ امام احمد (رح) چار دن ‘ جبکہ امام مالک اور امام شافعی رحمہما اللہ چار دن سے زیادہ کے ارادئہ قیام پر قصر کو جائز نہیں سمجھتے۔ نبی ﷺ سے اس باب میں کوئی صریح حکم مروی نہیں ہے۔
Ayah 4:105

اِنَّاۤ اَنْزَلْنَاۤ اِلَیْكَ الْكِتٰبَ بِالْحَقِّ لِتَحْكُمَ بَیْنَ النَّاسِ بِمَاۤ اَرٰىكَ اللّٰهُ١ؕ وَ لَا تَكُنْ لِّلْخَآئِنِیْنَ خَصِیْمًاۙ Open ayah 4:105 in the Quran reader

اے نبیؐ! ہم نے یہ کتاب حق کے ساتھ تمہاری طرف نازل کی ہے تاکہ جو راہ راست اللہ نے تمہیں دکھائی ہے اس کے مطابق لوگوں کے درمیان فیصلہ کرو تم بد دیانت لوگوں کی طرف سے جھگڑنے والے نہ بنو

[ اِنَّــآ اَنْزَلْـنَــآ : یقینا ہم نے اتارا ] [ اِلَـیْکَ : آپ ﷺ کی طرف ] [ الْـکِتٰبَ : اس کتاب کو ] [ بِالْحَقِّ : حق کے ساتھ ] [ لِتَحْکُمَ : تاکہ آپ ﷺ فیصلہ کریں ] [ بَیْنَ النَّاسِ : لوگوں کے درمیان ] [ بِمَآ : اس سے جو ] [ اَرٰٹکَ : سمجھایا آپ ﷺ کو ] [ اللّٰہُ : اللہ نے ] [ وَلاَ تَـکُنْ : اور آپ ﷺ مت ہوں ] [ لِّلْخَآئِنِیْنَ : خیانت کرنے والوں کے لیے ] [ خَصِیْمًا : جھگڑا کرنے والے ]
Ayah 4:106

وَّ اسْتَغْفِرِ اللّٰهَ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ كَانَ غَفُوْرًا رَّحِیْمًاۚ Open ayah 4:106 in the Quran reader

اور اللہ سے در گزر کی درخواست کرو، وہ بڑا درگزر فرمانے والا اور رحیم ہے

[ وَّاسْتَغْفِرِ : اور آپ ﷺ مغفرت چاہیں ] [ اللّٰہَ : اللہ سے ] [ اِنَّ اللّٰہَ : یقینا اللہ ] [ کَانَ : ہے ] [ غَفُوْرًا : بےانتہا بخشنے والا ] [ رَّحِیْمًا : ہر حال میں رحم کرنے والا ]
Ayah 4:107

وَ لَا تُجَادِلْ عَنِ الَّذِیْنَ یَخْتَانُوْنَ اَنْفُسَهُمْ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ لَا یُحِبُّ مَنْ كَانَ خَوَّانًا اَثِیْمًاۚۙ Open ayah 4:107 in the Quran reader

جو لو گ اپنے نفس سے خیانت کرتے ہیں تم اُن کی حمایت نہ کرو اللہ کو ایسا شخص پسند نہیں ہے جو خیانت کار اور معصیت پیشہ ہو

[ وَلاَ تُجَادِلْ : اور تم مناظرہ مت کرو ] [ عَنِ الَّذِیْنَ : ان کی طرف سے جنہوں نے ] [ یَخْتَانُوْنَ : خیانت کی ] [ اَنْفُسَہُمْ : اپنے آپ سے ] [ اِنَّ اللّٰہَ : یقینا اللہ ] [ لاَ یُحِبُّ : پسند نہیں کرتا ] [ مَنْ : اس کو جو ] [ کَانَ : ہو ] [ خَوَّانًا : بار بار خیانت کرنے والا ] [ اَثِیْمًا : ہمیشہ گناہ کرنے والا ]
Ayah 4:108

یَّسْتَخْفُوْنَ مِنَ النَّاسِ وَ لَا یَسْتَخْفُوْنَ مِنَ اللّٰهِ وَ هُوَ مَعَهُمْ اِذْ یُبَیِّتُوْنَ مَا لَا یَرْضٰى مِنَ الْقَوْلِ١ؕ وَ كَانَ اللّٰهُ بِمَا یَعْمَلُوْنَ مُحِیْطًا Open ayah 4:108 in the Quran reader

یہ لو گ انسانوں سے اپنی حرکات چھپا سکتے ہیں مگر خدا سے نہیں چھپا سکتے وہ تواُس وقت بھی اُن کے ساتھ ہوتا ہے جب یہ راتوں کو چھپ کر اُس کی مرضی کے خلاف مشورے کرتے ہیں اِن کے سارے اعمال پر اللہ محیط ہے

[ یَّسْتَخْفُوْنَ : وہ پوشیدگی چاہتے ہیں ] [ مِنَ النَّاسِ : لوگوں سے ] [ وَلاَ یَسْتَخْفُوْنَ : اور پوشیدگی نہیں چاہتے ] [ مِنَ اللّٰہِ : اللہ سے ] [ وَہُوَ : اور وہ ] [ مَعَہُم : ان کے ساتھ ہوتا ہے ] [ اِِذْ : جب ] [ یُـبَـیِّتُوْنَ : وہ رات کو مشورہ کرتے ہیں ] [ مَا : اس کا ] [ لاَ یَرْضٰی : وہ (یعنی اللہ) راضی نہیں ہوتا ] [ مِنَ الْقَوْلِ : جس بات سے ] [ وَکَانَ اللّٰہُ : اور اللہ ہے ] [ بِمَا : اس کو جو ] [ یَعْمَلُوْنَ : وہ کرتے ہیں ] [ مُحِیْطًا : گھیرنے والا ]
Ayah 4:109

هٰۤاَنْتُمْ هٰۤؤُلَآءِ جٰدَلْتُمْ عَنْهُمْ فِی الْحَیٰوةِ الدُّنْیَا١۫ فَمَنْ یُّجَادِلُ اللّٰهَ عَنْهُمْ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ اَمْ مَّنْ یَّكُوْنُ عَلَیْهِمْ وَكِیْلًا Open ayah 4:109 in the Quran reader

ہاں! تم لوگوں نے اِن مجرموں کی طرف سے دنیا کی زندگی میں تو جھگڑا کر لیا، مگر قیامت کے روز ان کی طرف سے کون جھگڑا کرے گا؟آخر وہاں کون اِن کا وکیل ہوگا؟

[ ہٰٓــاَنْتُمْ : ارے تم لوگ تو ] [ ہٰٓــؤُلَآئِ : وہ ہو (کہ) ] [ جٰدَلْـتُـمْ : مناظرہ کرتے ہو ] [ عَنْہُمْ : ان کی طرف سے ] [ فِی الْْحَیٰوۃِ الدُّنْیَا : اس دنیوی زندگی میں ] [ فَمَنْ : تو کون ] [ یُّجَادِلُ : مناظرہ کرے گا ] [ اللّٰہَ : اللہ سے ] [ عَنْہُمْ : ان کی طرف سے ] [ یَوْمَ الْقِیٰمَۃِ : قیامت کے دن ] [ اَمْ : یا ] [ مَّنْ : کون ] [ یَّــکُوْنُ : ہوگا ] [ عَلَیْہِمْ : ان کا ] [ وَکِیْلاً : کارساز ] نوٹ : یہ آیات اور اس کے آگے کی چند آیات ایک خاص واقعہ سے متعلق ہیں جس میں مدینہ میں آباد ایک مسلمان قبیلے کے ایک فرد نے چوری کی اور اس کا الزام ایک یہودی کے سر ڈال دیا۔ مقدمہ رسول اللہ ﷺ کے سامنے پیش ہوا تو قبیلے کے لوگوں نے باہم مشورہ کر کے اپنے آدمی کی حمایت میں اور یہودی کی مخالفت میں اپنے دلائل اور شہادتیں پیش کیں جس کو اللہ تعالیٰ نے خیانت اور جدال کہا اور ان آیات کے ذریعے رسول اللہ ﷺ پر حقیقت واضح کردی۔ لیکن عام قرآنی اسلوب کے مطابق جو ہدایات اس سلسلہ میں دی گئیں وہ مخصوص اس واقعہ کے ساتھ نہیں بلکہ تمام موجودہ اور آئندہ آنے والے مسلمانوں کے لیے عام اور بہت اصولی اور فروعی مسائل پر مشتمل ہیں۔ (معارف القرآن)
Ayah 4:110

وَ مَنْ یَّعْمَلْ سُوْٓءًا اَوْ یَظْلِمْ نَفْسَهٗ ثُمَّ یَسْتَغْفِرِ اللّٰهَ یَجِدِ اللّٰهَ غَفُوْرًا رَّحِیْمًا Open ayah 4:110 in the Quran reader

اگر کوئی شخص برا فعل کر گزرے یا اپنے نفس پر ظلم کر جائے اور اس کے بعد اللہ سے درگزر کی درخواست کرے تو اللہ کو درگزر کرنے والا اور رحیم پائے گا

[ وَمَنْ : اور جو ] [ یَّعْمَلْ : کرتا ہے ] [ سُوْٓئً : کوئی برائی ] [ اَوْ : یا ] [ یَظْلِمْ : ظلم کرتا ہے ] [ نَفْسَہٗ : اپنے آپ پر ] [ ثُمَّ : پھر ] [ یَسْتَغْفِرِ : مغفرت مانگتا ہے ] [ اللّٰہَ : اللہ سے ] [ یَجِدِ : تو وہ پاتا ہے ] [ اللّٰہَ : اللہ کو ] [ غَفُوْرًا : بےانتہا بخشنے والا ] [ رَّحِیْمًا : ہر حال میں رحم کرنے والا ] ترکیب : ” مَنْ “ شرطیہ ہے۔ ” یَعْمَلْ “ اور ” یَظْلِمْ “ اور ” یَسْتَغْفِرْ “ یہ تینوں افعال شرط ہونے کی وجہ سے مجزوم ہیں ‘ جبکہ ” یَجِدْ “ جواب شرط ہے۔ ” یَکْسِبْ “ بھی شرط ہونے کی وجہ سے مجزوم ہے اور ” یَکْسِبُـہٗ “ جواب شرط ہے ‘ لیکن درمیان میں ” اِنَّمَا “ آجانے کی وجہ سے یہ مجزوم نہیں ہوا۔ اسی طرح ” یَرْمِ “ شرط ہونے کی وجہ سے مجزوم ہے اور ” فَقَدِ احْتَمَلَ “ جواب شرط ہے لیکن فعل ماضی ہے اس لیے محلاً مجزوم ہے۔
Ayah 4:111

وَ مَنْ یَّكْسِبْ اِثْمًا فَاِنَّمَا یَكْسِبُهٗ عَلٰى نَفْسِهٖ١ؕ وَ كَانَ اللّٰهُ عَلِیْمًا حَكِیْمًا Open ayah 4:111 in the Quran reader

مگر جو برائی کما لے تو اس کی یہ کمائی اُسی کے لیے وبال ہوگی، اللہ کو سب باتوں کی خبر ہے اور وہ حکیم و دانا ہے

[ وَمَنْ : اور جو ] [ یَّــکْسِبْ : کماتا ہے ] [ اِثْمًا : کوئی گناہ ] [ فَاِنَّمَا : تو کچھ نہیں سوائے اس کے کہ ] [ یَکْسِبُــہٗ : وہ کماتا ہے اس کو ] [ عَلٰی نَفْسِہٖ : اپنی ہی جان پر ] [ وَکَانَ : اور ہے ] [ اللّٰہُ : اللہ ] [ عَلِیْمًا : جاننے والا ] [ حَکِیْمًا : حکمت والا ]
Ayah 4:112

وَ مَنْ یَّكْسِبْ خَطِیْٓئَةً اَوْ اِثْمًا ثُمَّ یَرْمِ بِهٖ بَرِیْٓئًا فَقَدِ احْتَمَلَ بُهْتَانًا وَّ اِثْمًا مُّبِیْنًا۠ Open ayah 4:112 in the Quran reader

پھر جس نے کوئی خطا یا گناہ کر کے اس کا الزام کسی بے گناہ پر تھوپ دیا اُس نے تو بڑے بہتان اور صریح گناہ کا بار سمیٹ لیا

[ وَمَنْ : اور جو ] [ یَّــکْسِبْ : کماتا ہے ] [ خَطِـیْٓــئَـۃً : کوئی خطا ] [ اَوْ : یا ] [ اِثْـمًا : کوئی گناہ ] [ ثُمَّ : پھر ] [ یَرْمِ : وہ الزام ڈالتا ہے ] [ بِہٖ : اس کا ] [ بَرِیْٓــئًا : کسی بےگناہ پر ] [ فَقَدِ احْتَمَلَ : تو اس نے اٹھایا ہے ] [ بُہْتَانًا : ایک بہتان ] [ وَّاِثْمًا مُّبِیْنًا : اور ایک کھلا گناہ ] ر م ی رَمَی یَرْمِی (ض) رَمْیًا : (1) کوئی چیز پھینکنا۔ (2) کسی پر الزام لگانا ‘ تہمت لگانا۔ { وَمَا رَمَیْتَ اِذْ رَمَیْتَ وَلٰـکِنَّ اللّٰہَ رَمٰیج } (الانفال :17) ” اور آپ ﷺ نے نہیں پھینکا ‘ جب آپ ﷺ نے پھینکا اور لیکن (یعنی بلکہ) اللہ نے پھینکا۔ “ { وَالَّذِیْنَ یَرْمُوْنَ الْمُحْصَنٰتِ } (النور :4) ” اور وہ لوگ جو تہمت لگاتے ہیں پاک دامن عورتوں پر ۔ “
Ayah 4:113

وَ لَوْ لَا فَضْلُ اللّٰهِ عَلَیْكَ وَ رَحْمَتُهٗ لَهَمَّتْ طَّآئِفَةٌ مِّنْهُمْ اَنْ یُّضِلُّوْكَ١ؕ وَ مَا یُضِلُّوْنَ اِلَّاۤ اَنْفُسَهُمْ وَ مَا یَضُرُّوْنَكَ مِنْ شَیْءٍ١ؕ وَ اَنْزَلَ اللّٰهُ عَلَیْكَ الْكِتٰبَ وَ الْحِكْمَةَ وَ عَلَّمَكَ مَا لَمْ تَكُنْ تَعْلَمُ١ؕ وَ كَانَ فَضْلُ اللّٰهِ عَلَیْكَ عَظِیْمًا Open ayah 4:113 in the Quran reader

اے نبیؐ! اگر اللہ کا فضل تم پر نہ ہوتا اور اس کی رحمت تمہارے شامل حال نہ ہوتی تو ان میں سے ایک گروہ نے تو تمہیں غلط فہمی میں مبتلا کرنے کا فیصلہ کر ہی لیا تھا، حالاں کہ در حقیقت وہ خود اپنے سوا کسی کو غلط فہمی میں مبتلا نہیں کر رہے تھے اور تمہارا کوئی نقصان نہ کرسکتے تھے اللہ نے تم پر کتاب اور حکمت نازل کی ہے اور تم کو وہ کچھ بتایا ہے جو تمہیں معلوم نہ تھا اور اس کا فضل تم پر بہت ہے

[ وَلَوْلاَ : اور اگر نہ ہوتا ] [ فَضْلُ اللّٰہِ : اللہ کا فضل ] [ عَلَیْکَ : آپ ﷺ پر ] [ وَرَحْمَتُـہٗ : اور اس کی رحمت ] [ لَہَمَّتْ : تو ارادہ کیا تھا ] [ طَّـآئِفَۃٌ : ایک گروہ نے ] [ مِّنْہُمْ : ان میں سے ] [ اَنْ : کہ ] [ یُّضِلُّوْکَ : وہ بہکادیں آپ ﷺ کو ] [ وَمَا یُضِلُّوْنَ : اور وہ نہیں بہکاتے ہیں ] [ اِلَّآ : مگر ] [ اَنْفُسَہُمْ : اپنے آپ کو ] [ وَمَا یَضُرُّوْنَکَ : اور وہ نہیں نقصان کرتے آپ ؐ کا ] [ مِنْ شَیْئٍ : کچھ بھی ] [ وَاَنْزَلَ : اور اتارا ] [ اللّٰہُ : اللہ نے ] [ عَلَـیْکَ : آپ ﷺ پر ] [ الْکِتٰبَ : اس کتاب کو ] [ وَالْحِکْمَۃَ : اور حکمت کو ] [ وَعَلَّمَکَ : اور سکھایا آپ ﷺ کو ] [ مَا : وہ ‘ جو ] [ لَمْ تَـکُنْ : آپ ﷺ نہیں تھے ] [ تَعْلَمُ : (کہ) آپ ﷺ جانتے ] [ وَکَانَ : اور ہے ] [ فَضْلُ اللّٰہِ : اللہ کا فضل ] [ عَلَیْکَ : آپ ﷺ پر ] [ عَظِیْمًا : بہت زیادہ ]
Ayah 4:114

لَا خَیْرَ فِیْ كَثِیْرٍ مِّنْ نَّجْوٰىهُمْ اِلَّا مَنْ اَمَرَ بِصَدَقَةٍ اَوْ مَعْرُوْفٍ اَوْ اِصْلَاحٍۭ بَیْنَ النَّاسِ١ؕ وَ مَنْ یَّفْعَلْ ذٰلِكَ ابْتِغَآءَ مَرْضَاتِ اللّٰهِ فَسَوْفَ نُؤْتِیْهِ اَجْرًا عَظِیْمًا Open ayah 4:114 in the Quran reader

لوگوں کی خفیہ سرگوشیوں میں اکثر و بیشتر کوئی بھلائی نہیں ہوتی ہاں اگر کوئی پوشیدہ طور پر صدقہ و خیرات کی تلقین کرے یا کسی نیک کام کے لیے یا لوگوں کے معاملات میں اصلاح کرنے کے لیے کسی سے کچھ کہے تو یہ البتہ بھلی بات ہے، اور جو کوئی اللہ کی رضا جوئی کے لیے ایسا کرے گا اُسے ہم بڑا اجر عطا کریں گے

[ لاَ خَیْرَ : کسی قسم کی کوئی بھلائی نہیں ہے ] [ فِیْ کَثِیْرٍ : اکثر میں ] [ مِّنْ نَّجْوٰٹہُمْ : ان کی سرگوشی میں سے ] [ اِلاَّ : سوائے اس کے کہ ] [ مَنْ : جو ] [ اَمَرَ : ترغیب دے ] [ بِصَدَقَۃٍ : کسی خیرات کی ] [ اَوْ مَعْرُوْفٍ : یا کسی بھلائی کی ] [ اَوْ اِصْلاَحٍ : یا کسی اصلاح کی ] [ بَیْنَ النَّاسِ : لوگوں کے درمیان ] [ وَمَنْ : اور ] [ یَّفْعَلْ : کرے گا ] [ ذٰلِکَ : یہ ] [ ابْتِغَــآئَ مَرْضَاتِ اللّٰہِ : اللہ کی رضا چاہنے میں ] [ فَسَوْفَ : تو عنقریب ] [ نُــؤْتِیْـہِ : ہم دیں گے اس کو ] [ اَجْرًا عَظِیْمًا : ایک شاندار بدلہ ] ترکیب :” وَمَنْ “ شرطیہ ہے اور ” یَفْعَلْ “ شرط ہے ‘ جبکہ ” نُؤْتِیْہِ “ اس کا جوابِ شرط ہے ‘ لیکن ” سَوْفَ “ آجانے سے یہ مجزوم نہیں ہوا۔ اسی طرح ” وَمَنْ “ شرطیہ کی شرط ” یُشَاقِقْ “ آئی ہے۔ اگر مجزوم ہونے کی وجہ سے مضاعف کا لام کلمہ ساکن ہو تو اسے ادغام کر کے اور ادغام کے بغیر ‘ دونوں طرح استعمال کرنا جائز ہوتا ہے۔ ” یُشَاقِقْ “ یہاں ادغام کے بغیر آیا ہے۔ اور ” یَتَّبِعْ “ بھی شرط ہے جبکہ ” نُوَلِّہٖ “ اور ” نُصْلِہٖ “ جوابِ شرط ہے۔
Ayah 4:115

وَ مَنْ یُّشَاقِقِ الرَّسُوْلَ مِنْۢ بَعْدِ مَا تَبَیَّنَ لَهُ الْهُدٰى وَ یَتَّبِعْ غَیْرَ سَبِیْلِ الْمُؤْمِنِیْنَ نُوَلِّهٖ مَا تَوَلّٰى وَ نُصْلِهٖ جَهَنَّمَ١ؕ وَ سَآءَتْ مَصِیْرًا۠ Open ayah 4:115 in the Quran reader

مگر جو شخص رسول کی مخالفت پر کمر بستہ ہو اور اہل ایمان کی روش کے سوا کسی اور روش پر چلے، درآں حالیکہ اس پر راہ راست واضح ہو چکی ہو، تو اُس کو ہم اُسی طرف چلائیں گے جدھر وہ خود پھر گیا اور اسے جہنم میں جھونکیں گے جو بد ترین جائے قرار ہے

[ وَمَنْ : اور جو ] [ یُّشَاقِقِ : مخالفت کرے گا ] [ الرَّسُوْلَ : ان رسول ﷺ کی ] [ مِنْم بَعْدِ مَا : اس کے بعد کہ جو ] [ تَــبَـیَّنَ : واضح ہوئی ] [ لَــہُ : اس کے لیے ] [ الْہُدٰی : ہدایت ] [ وَیَـتَّـبِعْ : اور پیروی کرے گا ] [ غَیْرَ سَبِیْلِ الْمُؤْمِنِیْنَ : مؤمنوں کے راستے کے علاوہ کی ] [ نُوَلِّـہٖ : تو ہم پھیر دیں گے اس کو ] [ مَا : ادھر ‘ جدھر ] [ تَوَلّٰی : وہ پھرا ] [ وَنُصْلِہٖ : اور ہم ڈالیں گے اس کو ] [ جَہَنَّمَ : جہنم میں ] [ وَسَآئَ تْ : اور کتنابرا ہے وہ ] [ مَصِیْرًا : لوٹنا ]
Ayah 4:116

اِنَّ اللّٰهَ لَا یَغْفِرُ اَنْ یُّشْرَكَ بِهٖ وَ یَغْفِرُ مَا دُوْنَ ذٰلِكَ لِمَنْ یَّشَآءُ١ؕ وَ مَنْ یُّشْرِكْ بِاللّٰهِ فَقَدْ ضَلَّ ضَلٰلًۢا بَعِیْدًا Open ayah 4:116 in the Quran reader

اللہ کے ہاں بس شرک ہی کی بخشش نہیں ہے، اس کے سوا اور سب کچھ معاف ہوسکتا ہے جسے وہ معاف کرنا چاہے جس نے اللہ کے ساتھ کسی کو شریک ٹھیرایا وہ تو گمراہی میں بہت دور نکل گیا

[ اِنَّ اللّٰہَ : یقینا اللہ ] [ لاَ یَغْفِرُ : نہیں بخشے گا ] [ اَنْ : (اس کو) کہ ] [ یُّشْرَکَ : شریک کیا جائے (کچھ بھی) ] [ بِہٖ : اس کے ساتھ ] [ وَیَغْفِرُ : اور وہ بخش دے گا ] [ مَا : اس کو جو ] [ دُوْنَ ذٰلِکَ : اس کے علاوہ ہے ] [ لِمَنْ : جس کے لیے ] [ یَّشَآئُ : وہ چاہے گا ] [ وَمَنْ : اور جو ] [ یُّشْرِکْ : شریک کرتا ہے ] [ بِاللّٰہِ : اللہ کے ساتھ ] [ فَقَدْ ضَلَّ : تو وہ گمراہ ہوا ہے ] [ ضَللٰاً م بَعِیْدًا : دور کا گمراہ ہونا ]
Ayah 4:117

اِنْ یَّدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِهٖۤ اِلَّاۤ اِنٰثًا١ۚ وَ اِنْ یَّدْعُوْنَ اِلَّا شَیْطٰنًا مَّرِیْدًاۙ Open ayah 4:117 in the Quran reader

وہ اللہ کو چھوڑ کر دیویوں کو معبود بناتے ہیں وہ اُس باغی شیطان کو معبود بناتے ہیں

[ اِنْ یَّدْعُوْنَ : وہ لوگ نہیں پکارتے ] [ مِنْ دُوْنِہٖٓ : اس کے علاوہ ] [ اِلَّآ : مگر ] [ اِنٰـثًا : عورتوں کو ] [ وَاِنْ یَّدْعُوْنَ : اور وہ نہیں پکارتے ] [ اِلاَّ : مگر ] [ شَیْطٰنًا مَّرِیْدًا : سرکش شیطان کو ] م ر د مَرِدَ یَمْرَدُ (س) مَرَدًا : (1) درخت کی ٹہنی کا پتوں کے بغیر ہونا۔ (2) چکنا ہونا۔ مَرَدَ یَمْرُدُ (ن) مُرُوْدًا : (1) ہمسروں سے آگے نکلنا۔ (2) نافرمان و سرکش ہونا۔ { وَمِنْ اَھْلِ الْمَدِیْنَۃِ قف مَرَدُوْا عَلَی النِّفَاقِقف }(التوبۃ :101) ” اور مدینے والوں میں سے کچھ لوگ آگے بڑھے نفاق پر۔ “ مَارِدٌ (اسم الفاعل) : سرکشی کرنے والا ۔ { وَحِفْظًا مِّنْ کُلِّ شَیْطٰنٍ مَّارِدٍ ۔ } (الصفت) ” اور حفاظت کرتے ہوئے ہر ایک سرکشی کرنے والے شیطان سے۔ “ مَرِیْدٌ (فَعِیْلٌ کے وزن پر صفت) : ہمیشہ اور ہر حال میں سرکش۔ آیت زیر مطالعہ۔ مَرَّدَ (تفعیل) تَمْرِیْدًا : کسی چیز کو ہموار اور چکنا کرنا۔ مُمَرَّدٌ (اسم المفعول) : چکنا کیا ہوا۔ { قَالَ اِنَّہٗ صَرْحٌ مُّمَرَّدٌ} (النمل :44) ” اس نے کہا کہ یہ ایک چکنا کیا ہوا محل ہے۔ “ ترکیب :” اِنْ یَّدْعُوْنَ “ کا ” اِنْ “ نافیہ ہے۔ اس کی پہچان یہ ہے کہ آگے ” اِلاَّ “ آ رہا ہے۔ اگر یہ ” اِنْ “ شرطیہ ہوتا تو مضارع کو مجزوم کرتا اور ” اِنْ یَّدْعُوْا “ آتا۔ ” وَقَالَ “ کا وَ حالیہ ہے اور ” قَالَ “ کا فاعل اس میں ” ھُوَ “ کی ضمیر ہے جو ” شَیْطَانًا مَّرِیْدًا “ کے لیے ہے۔ ” فَلْیُبَتِّکُنَّ “ اور ” فَلْیُغَیِّرُنَّ “ ‘ دونوں جمع کے صیغے ہیں۔ ان کا فاعل ” ھُمْ “ کی ضمیر ہے جو ” مِنْ عِبَادِکَ “ کے لیے ہے ۔
Ayah 4:118

لَّعَنَهُ اللّٰهُ١ۘ وَ قَالَ لَاَتَّخِذَنَّ مِنْ عِبَادِكَ نَصِیْبًا مَّفْرُوْضًاۙ Open ayah 4:118 in the Quran reader

جس کو اللہ نے لعنت زدہ کیا ہے (وہ اُس شیطان کی اطاعت کر رہے ہیں) جس نے اللہ سے کہا تھا کہ "میں تیرے بندوں سے ایک مقرر حصہ لے کر رہوں گا

[ لَّـعَنَہُ : لعنت کرے اس پر ] [ اللّٰہُ : اللہ ] [ وَ : اور ] [ قَالَ : اس نے کہا ] [ لَاَتَّخِذَنَّ : میں لازماً ہتھیا لوں گا ] [ مِنْ عِبَادِکَ : تیرے بندوں میں سے ] [ نَصِیْبًا مَّفْرُوْضًا : ایک مقرر حصہ ]
Ayah 4:119

وَّ لَاُضِلَّنَّهُمْ وَ لَاُمَنِّیَنَّهُمْ وَ لَاٰمُرَنَّهُمْ فَلَیُبَتِّكُنَّ اٰذَانَ الْاَنْعَامِ وَ لَاٰمُرَنَّهُمْ فَلَیُغَیِّرُنَّ خَلْقَ اللّٰهِ١ؕ وَ مَنْ یَّتَّخِذِ الشَّیْطٰنَ وَلِیًّا مِّنْ دُوْنِ اللّٰهِ فَقَدْ خَسِرَ خُسْرَانًا مُّبِیْنًاؕ Open ayah 4:119 in the Quran reader

میں انہیں بہکاؤں گا، میں انہیں آرزوؤں میں الجھاؤں گا، میں انہیں حکم دوں گا اور وہ میرے حکم سے جانوروں کے کان پھاڑیں گے اور میں انہیں حکم دوں گا اور وہ میرے حکم سے خدائی ساخت میں رد و بدل کریں گے" اس شیطان کوجس نے اللہ کے بجائے اپنا ولی و سرپرست بنا لیا وہ صریح نقصان میں پڑ گیا

[ وَّلَاُضِلَّـنَّـہُمْ : اور میں لازماً بہکائوں گا ان کو ] [ وَلَاُمَنِّیَنَّـہُمْ : اور میں لازماً تمنائوں میں مبتلا کروں گا ان کو ] [ وَلَاٰمُرَنَّـھُمْ : اور میں لازماً ترغیب دوں گا ان کو ] [ فَلَیُـبَـتِّکُنَّ : پھر وہ لوگ لازماً چیریں گے ] [ اٰذَانَ الْاَنْعَامِ : چوپائوں کے کان ] [ وَلَاٰمُرَنَّـھُمْ : اور میں لازماً ترغیب دوں گا ان کو ] [ فَلَیُغَـیِّرُنَّ : پھر وہ لازماً بدلیں گے ] [ خَلْقَ اللّٰہِ : اللہ کی خلقت کو ] [ وَمَنْ : اور جو ] [ یَّتَّخِذِ : بناتا ہے ] [ الشَّیْطٰنَ : شیطان کو ] [ وَلِـیًّا : کارساز ] [ مِّنْ دُوْنِ اللّٰہِ : اللہ کے علاوہ ] [ فَقَدْ خَسِرَ : تو اس نے گھاٹا اٹھایا ہے ] [ خُسْرَانًا مُّبِیْنًا : کھلم کھلا ایک بہت بڑا گھاٹا ] ب ت ک بَتَکَ یَبْتُکُ ۔ یَبْتِکُ (ن۔ ض) بَتْکًا : کسی چیز کو کاٹنا ‘ چیرنا۔ بَتَّکَ (تفعیل) تَبْتِیْکًا : تسلسل سے کاٹنا ‘ چیرنا۔ آیت زیر مطالعہ۔ غ ی ر غَارَ یَغِیْرُ (ض) غَیْرًا : کسی چیز سے مختلف ہونا ‘ علاوہ ہونا۔ غَیْرٌ : مختلف چیز ‘ علاوہ چیز۔ { وَیَقْتُلُوْنَ النَّبِیِّٖنَ بِغَیْرِ الْحَقِّط } (البقرۃ :61) ” اور وہ لوگ قتل کرتے تھے انبیاء کو حق کے علاوہ سے۔ “ اَغَارَ (افعال) اِغَارَۃً : کسی چیز کو مختلف کرنا ‘ تاخت و تاراج کرنا ‘ غارت گری کرنا۔ مُغِیْرٌ (اسم الفاعل) : تاراج کرنے والا ۔ { فَالْمُغِیْرٰتِ صُبْحًا ۔ } (العٰدیٰت) ” پھر تاراج کرنے والے صبح کو۔ “ غَیَّرَ (تفعیل) تَغْیِیْرًا : کسی کی صورت یا صفات بدل دینا۔ آیت زیر مطالعہ۔ مُغَـیِّرٌ (اسم الفاعل بدلنے والا) : { ذٰلِکَ بِاَنَّ اللّٰہَ لَمْ یَکُ مُغَیِّرًا نِّعْمَۃً اَنْعَمَھَا عَلٰی قَوْمٍ حَتّٰی یُغَیِّرُوْا مَا بِاَنْفُسِھِمْلا } (الانفال :53) ” یہ اس لیے کہ اللہ نہیں ہے بدلنے والا اس نعمت کو ‘ اس نے انعام کیا جسے کسی قوم پر یہاں تک کہ وہ لوگ بدلیں اس کو جو ان کے جی میں ہے۔ “ تَغَیَّرَ (تفعّل) تَغَیُّرًا : بدل جانا۔ { وَاَنْھٰرٌ مِّنْ لَّبَنٍ لَّمْ یَتَغَیَّرْ طَعْمُہٗج } (محمد :15) ” اور نہریں ہیں دودھ میں سے ‘ نہیں بدلتا اس کا مزہ۔ “
Ayah 4:120

یَعِدُهُمْ وَ یُمَنِّیْهِمْ١ؕ وَ مَا یَعِدُهُمُ الشَّیْطٰنُ اِلَّا غُرُوْرًا Open ayah 4:120 in the Quran reader

وہ اِن لوگوں سے وعدہ کرتا ہے اور انہیں امیدیں دلاتا ہے، مگر شیطان کے سارے وعدے بجز فریب کے اور کچھ نہیں ہیں

[ یَـعِدُہُمْ : وہ وعدہ کرتا ہے ان سے ] [ وَیُمَنِّیْہِمْ : اور وہ تمنائوں میں مبتلا کرتا ہے ان کو ] [ وَمَا یَعِدُہُمُ : اور وعدہ نہیں کرتا ان سے ] [ الشَّیْطٰنُ : شیطان ] [ اِلاَّ : مگر ] [ غُرُوْرًا : دھوکوں کا ]
Ayah 4:121

اُولٰٓئِكَ مَاْوٰىهُمْ جَهَنَّمُ١٘ وَ لَا یَجِدُوْنَ عَنْهَا مَحِیْصًا Open ayah 4:121 in the Quran reader

اِن لوگوں کا ٹھکانا جہنم ہے جس سے خلاصی کی کوئی صورت یہ نہ پائیں گے

[ اُولٰٓئِکَ : یہ لوگ ہیں ] [ مَاْوٰٹہُمْ : جن کا ٹھکانہ ] [ جَہَنَّمُ : جہنم ہے ] [ وَلاَ یَجِدُوْنَ : اور وہ نہیں پائیں گے ] [ عَنْہَا : اس سے ] [ مَحِیْصًا : کوئی بچنے کی جگہ ] ح ی ص حَاصَ یَحِیْصُ (ض) حَیْصًا : کسی چیز سے بچنا ‘ ہٹنا۔ مَحِیْصٌ (اسم الظرف) : بچنے کی جگہ۔ آیت زیر مطالعہ۔ نوٹ : آیت میں جس ردوبدل کو شیطانی فعل قرار دیا گیا ہے وہ یہ ہے کہ انسان کسی چیز سے وہ کام لے جس کے لیے اللہ نے اسے پیدا نہیں کیا ہے ‘ اور کسی چیز سے وہ کام نہ لے جس کے لیے اللہ نے اسے پیدا کیا ہے۔ بالفاظِ دیگر وہ تمام افعال جو انسان اپنی اور اشیاء کی فطرت کے خلاف کرتا ہے ‘ اور وہ تمام صورتیں جو وہ منشائے فطرت سے گریز کے لیے اختیار کرتا ہے ‘ اس آیت کی رو سے شیطان کی گمراہ کن تحریکات کا نتیجہ ہیں۔ مثلاً رہبانیت ‘ مردوں اور عورتوں کو بانجھ بنانا ‘ عورتوں کو ان خدمات سے منحرف کرنا جو فطرت نے ان کے سپرد کی ہیں اور انہیں تمدن کے ان شعبوں میں گھسیٹ لانا جن کے لیے مرد پیدا کیا گیا ہے۔ یہ اور اس طرح کے بیشمار افعال جو شیطان کے شاگرد دنیا میں کر رہے ہیں ‘ دراصل یہ معنی رکھتے ہیں کہ یہ لوگ خالق کائنات کے ٹھہرائے ہوئے قوانین کو غلط سمجھتے ہیں اور ان میں اصلاح فرمانا چاہتے ہیں ۔ (تفہیم القرآن)
Ayah 4:122

وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ سَنُدْخِلُهُمْ جَنّٰتٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ خٰلِدِیْنَ فِیْهَاۤ اَبَدًا١ؕ وَعْدَ اللّٰهِ حَقًّا١ؕ وَ مَنْ اَصْدَقُ مِنَ اللّٰهِ قِیْلًا Open ayah 4:122 in the Quran reader

رہے وہ لوگ جو ایمان لے آئیں اور نیک عمل کریں، توا نہیں ہم ایسے باغوں میں داخل کریں گے جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی اور وہ وہاں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے یہ اللہ کا سچا وعدہ ہے اور اللہ سے بڑھ کر کون اپنی بات میں سچا ہوگا

[ وَالَّذِیْنَ : اور وہ لوگ جو ] [ اٰمَنُوْا : ایمان لائے ] [ وَعَمِلُوا : اور عمل کیے ] [ الصّٰلِحٰتِ : نیکی کے ] [ سَنُدْخِلُہُمْ : ہم عنقریب داخل کریں گے ان کو ] [ جَنّٰتٍ : ایسے باغات میں ] [ تَجْرِیْ : بہتی ہیں ] [ مِنْ تَحْتِہَا : جن کے نیچے سے ] [ الْاَنْہٰرُ : نہریں ] [ خٰلِدِیْنَ : ایک حالت میں رہتے ہوئے ] [ فِیْہَـآ : اس میں ] [ اَبَدًا : ہمیشہ ] [ وَعْدَ اللّٰہِ : (ہو چکا) اللہ کا وعدہ ] [ حَقًّا : حق ہوتے ہوئے ] [ وَمَنْ : اور کون ] [ اَصْدَقُ : زیادہ سچا ہے ] [ مِنَ اللّٰہِ : اللہ سے ] [ قِیْلاً : بلحاظ بات کے ] ترکیب :” وَعْدَ اللّٰہِ “ کی نصب بتارہی ہے کہ یہ کسی فعل محذوف کا مفعول ہے۔ وہ فعل ” قَدْ وَقَعَ “ بھی ہوسکتا ہے۔ ” حَقًّا “ حال ہے اور ” قِیْلًا “ تمیز ہے۔ ” بِاَمَانِیِّکُمْ “ اگر ” لَـیْسَ “ کی خبر ہوتی پھر ” لَـیْسَ “ کے بجائے ” لَـیْسَتْ “ آتا۔ اس سے معلوم ہوا کہ یہ خبر نہیں ہے اور ” لَـیْسَ “ کا اسم اور خبر دونوں محذوف ہیں جو کہ ” اَمْرُ الْقِیٰمَۃِ وَاجِبًا “ ہوسکتا ہے۔ اس طرح ” بِاَمَانِیِّکُمْ “ متعلق خبر ہے اور اس پر ” بِ “ مطابقت کا ہے۔ ” وَلَا اَمَانِیِّ “ کی جر بتارہی ہے کہ یہ ” بِ “ پر عطف ہے۔ ” یُجْزَ “ دراصل مضارع مجہول ” یُجْزٰی “ ہے ‘ جوابِ شرط ہونے کی وجہ سے مجزوم ہوا تو ” ی “ گرگئی۔ ” وَلَا یَجِدْ “ کا مفعول ” وَلِـیًّا “ اور ” نَصِیْرًا “ ہیں۔ ” مِنْ ذَکَرٍ “ کا ” مِنْ “ بیانیہ ہے۔” حَنِیْفًا “ حال ہے۔ اس کو ” اِبْرٰھِیْمَ “ کا حال بھی مانا جاسکتا ہے اور ” اِتَّـبَعَ “ کی ضمیر فاعلی کا بھی۔ ہماری ترجیح ہے کہ اس کو ضمیر فاعلی کا حال مانا جائے ۔
Ayah 4:123

لَیْسَ بِاَمَانِیِّكُمْ وَ لَاۤ اَمَانِیِّ اَهْلِ الْكِتٰبِ١ؕ مَنْ یَّعْمَلْ سُوْٓءًا یُّجْزَ بِهٖ١ۙ وَ لَا یَجِدْ لَهٗ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ وَلِیًّا وَّ لَا نَصِیْرًا Open ayah 4:123 in the Quran reader

انجام کار نہ تمہاری آرزوؤں پر موقوف ہے نہ اہل کتاب کی آرزوؤں پر جو بھی برائی کرے گا اس کا پھل پائے گا اور اللہ کے مقابلہ میں اپنے لیے کوئی حامی و مدد گار نہ پاسکے گا

[ لَــیْسَ : (قیامت کا معاملہ) نہیں ہے ] [ بِاَمَانِیِّـکُمْ : تمہاری آرزئوں کے مطابق ] [ وَلَآ اَمَانِیِّ اَہْلِ الْکِتٰبِ : اور نہ اہل کتاب کی آرزئوں کے مطابق ] [ مَنْ : جو ] [ یَّعْمَلْ : عمل کرے گا ] [ سُوْٓئً ا : کسی برائی کا ] [ ؐیُّجْزَ : تو اس کو بدلہ دیا جائے گا ] [ بِہٖ : اس کا ] [ وَلاَ یَجِدْ : اور وہ نہیں پائے گا ] [ لَــہٗ : اپنے لیے ] [ مِنْ دُوْنِ اللّٰہِ : اللہ کے علاوہ ] [ وَلِــیًّا : کوئی کارساز ] [ وَّلاَ نَصِیْرًا : اور نہ کوئی مددگار ]
Ayah 4:124

وَ مَنْ یَّعْمَلْ مِنَ الصّٰلِحٰتِ مِنْ ذَكَرٍ اَوْ اُنْثٰى وَ هُوَ مُؤْمِنٌ فَاُولٰٓئِكَ یَدْخُلُوْنَ الْجَنَّةَ وَ لَا یُظْلَمُوْنَ نَقِیْرًا Open ayah 4:124 in the Quran reader

اور جو نیک عمل کرے گا، خواہ مرد ہو یا عورت، بشر طیکہ ہو وہ مومن، تو ایسے ہی لوگ جنت میں داخل ہوں گے اور اُن کی ذرہ برابر حق تلفی نہ ہونے پائے گی

[ وَمَنْ : اور جو ] [ یَّـعْمَلْ : کرے گا ] [ مِنَ الصّٰلِحٰتِ : نیکیوں میں سے ‘] [ مِنْ ذَکَرٍ : مذکر ہو ] [ اَوْ اُنْثٰی : یا مؤنث ‘] [ وَ : اس حال میں کہ ] [ ہُوَ : وہ ] [ مُؤْمِنٌ : مومن ہو ] [ فَاُولٰٓئِکَ : تو وہ لوگ ] [ یَدْخُلُوْنَ : داخل ہوں گے ] [ الْجَنَّۃَ : جنت میں ] [ وَلاَ یُظْلَمُوْنَ : اور ان پر ظلم نہیں کیا جائے گا ] [ نَقِیْرًا : اِک تل بھر بھی ]
Ayah 4:125

وَ مَنْ اَحْسَنُ دِیْنًا مِّمَّنْ اَسْلَمَ وَجْهَهٗ لِلّٰهِ وَ هُوَ مُحْسِنٌ وَّ اتَّبَعَ مِلَّةَ اِبْرٰهِیْمَ حَنِیْفًا١ؕ وَ اتَّخَذَ اللّٰهُ اِبْرٰهِیْمَ خَلِیْلًا Open ayah 4:125 in the Quran reader

اُس شخص سے بہتر اور کس کا طریق زندگی ہوسکتا ہے جس نے اللہ کے آگے سر تسلیم خم کر دیا اور اپنا رویہ نیک رکھا اور یکسو ہو کر ابراہیمؑ کے طریقے کی پیروی کی، اُس ابراہیمؑ کے طریقے کی جسے اللہ نے اپنا دوست بنا لیا تھا

[ وَمَنْ : اور کون ] [ اَحْسَنُ : زیادہ اچھا ہے ] [ دِیْنًا : بلحاظ دین کے ] [ مِّمَّنْ : اس سے جس نے ] [ اَسْلَمَ : فرمانبردار کیا ] [ وَجْہَہٗ : اپنے چہرے کو ] [ لِلّٰہِ : اللہ کا ] [ وَ : اس حال میں کہ ] [ ہُوَ : وہ ] [ مُحْسِنٌ : احسان کرنے والا ہے ] [ وَّاتَّـبَعَ : اور اس نے پیروی کی ] [ مِلَّۃَ اِبْرٰہِیْمَ : ابراہیم (علیہ السلام) کے طریقے کی ] [ حَنِیْفًا : یکسو ہو کر ] [ وَاتَّخَذَ : اور بنایا ] [ اللّٰہُ : اللہ نے ] [ اِبْرٰہِیْمَ : ابراہیم (علیہ السلام) کو ] [ خَلِیْلاً : دوست ]
Ayah 4:126

وَ لِلّٰهِ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الْاَرْضِ١ؕ وَ كَانَ اللّٰهُ بِكُلِّ شَیْءٍ مُّحِیْطًا۠ Open ayah 4:126 in the Quran reader

آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے اللہ کا ہے اور اللہ ہر چیز پر محیط ہے

[ وَلِلّٰہِ : اور اللہ ہی کے لیے ہے ] [ مَا : وہ ‘ جو ] [ فِی السَّمٰوٰتِ : آسمانوں میں ہے ] [ وَمَا : اور وہ ‘ جو ] [ فِی الْاَرْضِ : زمین میں ہے ] [ وَکَانَ : اور ہے ] [ اللّٰہُ : اللہ ] [ بِکُلِّ شَیْئٍ : ہر چیز کا ] [ مُّحِیْطًا : احاطہ کرنے والا ]
Ayah 4:127

وَ یَسْتَفْتُوْنَكَ فِی النِّسَآءِ١ؕ قُلِ اللّٰهُ یُفْتِیْكُمْ فِیْهِنَّ١ۙ وَ مَا یُتْلٰى عَلَیْكُمْ فِی الْكِتٰبِ فِیْ یَتٰمَى النِّسَآءِ الّٰتِیْ لَا تُؤْتُوْنَهُنَّ مَا كُتِبَ لَهُنَّ وَ تَرْغَبُوْنَ اَنْ تَنْكِحُوْهُنَّ وَ الْمُسْتَضْعَفِیْنَ مِنَ الْوِلْدَانِ١ۙ وَ اَنْ تَقُوْمُوْا لِلْیَتٰمٰى بِالْقِسْطِ١ؕ وَ مَا تَفْعَلُوْا مِنْ خَیْرٍ فَاِنَّ اللّٰهَ كَانَ بِهٖ عَلِیْمًا Open ayah 4:127 in the Quran reader

لو گ تم سے عورتوں کے معاملہ میں فتویٰ پوچھتے ہیں کہو اللہ تمہیں اُن کے معاملہ میں فتویٰ دیتا ہے، اور ساتھ ہی وہ احکام بھی یاد دلاتا ہے جو پہلے سے تم کو اس کتاب میں سنائے جا رہے ہیں یعنی وہ احکام جو اُن یتیم لڑکیوں کے متعلق ہیں جن کے حق تم ادا نہیں کرتے اور جن کے نکاح کرنے سے تم باز رہتے ہو (یا لالچ کی بنا پر تم خود ان سے نکاح کر لینا چاہتے ہو)، او ر وہ احکام جو اُن بچوں کے متعلق ہیں جو بیچارے کوئی زور نہیں رکھتے اللہ تمہیں ہدایت کرتا ہے کہ یتیموں کے ساتھ انصاف پر قائم رہو، اور جو بھلائی تم کرو گے وہ اللہ کے علم سے چھپی نہ رہ جائے گی

[ وَیَسْتَفْتُوْنَکَ : اور یہ پوچھتے ہیں آپ ﷺ سے ] [ فِی النِّسَآئِ : عورتوں کے بارے میں ] [ قُلِ : آپ ﷺ کہیے ] [ اللّٰہُ : اللہ ] [ یُـفْتِیْـکُمْ : بتاتا ہے تم کو ] [ فِیْہِنَّ : ان عورتوں کے بارے میں ] [ وَمَا : اور جو ] [ یُـتْلٰی عَلَـیْـکُمْ : پڑھ کر سنایا گیا تم کو ] [ فِی الْْـکِتٰبِ : اس کتاب میں ] [ فِیْ یَتٰمَی النِّسَآئِ الّٰتِیْ : ایسی عورتوں کے یتیموں کے بارے میں ] [ لاَ تُـؤْتُوْنَہُنَّ : تم نہیں دیتے جن کو ] [ مَا : وہ ‘ جو ] [ کُتِبَ : فرض کیا گیا ] [ لَـہُنَّ : ان کے لیے ] [ وَ : اور (یعنی پھر بھی) ] [ َتَرْغَبُوْنَ : رغبت رکھتے ہو ] [ اَنْ : کہ ] [ تَنْکِحُوْہُنَّ : تم نکاح کرو ان سے ] [ وَالْمُسْتَضْعَفِیْنَ مِنَ الْوِلْدَانِ : اور لڑکوں میں سے کمزوروں کے بارے میں ] [ وَاَنْ : اور یہ کہ ] [ تَقُوْمُوْا : تم قائم رہو ] [ لِلْیَتٰمٰی : یتیموں کے لیے ] [ بِالْقِسْطِ : انصاف پر ] [ وَمَا : اور جو ] [ تَفْعَلُوْا : تم کرو گے ] [ مِنْ خَیْرٍ : کوئی بھی بھلائی ] [ فَاِنَّ اللّٰہَ : تو یقینا اللہ ] [ کَانَ : ہے ] [ بِہٖ : اس کو ] [ عَلِیْمًا : جاننے والا ] ترکیب :” وَالْمُسْتَضْعَفِیْنَ ‘ فِیْ یَتٰمَی النِّسَائِ “ کے ” فِیْ “ پر عطف ہونے کی وجہ سے حالت جر میں ہے۔ ” وَاَنْ “ بھی ” وَمَا یُتْلٰی عَلَیْکُمْ “ پر عطف ہے۔ ” وَمَا تَفْعَلُوْا “ کا ” مَا “ شرطیہ ہے اس لیے ” تَفْعَلُوْا “ مجزوم ہے۔ ” وَاِنِ امْرَاَۃٌ“ میں ” اِمْرَاَۃٌ“ مبتدأ ہے اور جملہ فعلیہ ” خَافَتْ “ اس کی خبر ہے۔ ” اُحْضِرَتْ “ کا نائب فاعل ” اَلْاَنْفُسُ “ ہے اور ” اَلشُّحَّ “ مفعول ثانی ہے۔ ” یُغْنِ “ جواب شرط ہونے کی وجہ سے مجزوم ہوا ہے تو اس کی ” ی “ گرگئی ہے۔
Ayah 4:128

وَ اِنِ امْرَاَةٌ خَافَتْ مِنْۢ بَعْلِهَا نُشُوْزًا اَوْ اِعْرَاضًا فَلَا جُنَاحَ عَلَیْهِمَاۤ اَنْ یُّصْلِحَا بَیْنَهُمَا صُلْحًا١ؕ وَ الصُّلْحُ خَیْرٌ١ؕ وَ اُحْضِرَتِ الْاَنْفُسُ الشُّحَّ١ؕ وَ اِنْ تُحْسِنُوْا وَ تَتَّقُوْا فَاِنَّ اللّٰهَ كَانَ بِمَا تَعْمَلُوْنَ خَبِیْرًا Open ayah 4:128 in the Quran reader

جب کسی عورت کو اپنے شوہر سے بدسلوکی یا بے رخی کا خطر ہ ہو تو کوئی مضائقہ نہیں اگر میاں اور بیوی (کچھ حقوق کی کمی بیشی پر) آپس میں صلح کر لیں صلح بہر حال بہتر ہے نفس تنگ دلی کے طرف جلدی مائل ہو جاتے ہیں، لیکن اگر تم لوگ احسان سے پیش آؤ اور خدا ترسی سے کام لو تو یقین رکھو کہ اللہ تمہارے اس طرز عمل سے بے خبر نہ ہوگا

[ وَاِنِ : اور اگر ] [ امْرَاَۃٌ : کوئی عورت ] [ خَافَتْ : خوف رکھتی ہے ] [ مِنْم بَعْلِہَا : اپنے شوہر سے ] [ نُشُوْزًا : بدمزاجی کا ] [ اَوْ : یا ] [ اِعْرَاضًا : بےتوجہی کا ] [ فَلاَ جُنَاحَ : تو کوئی گناہ نہیں ہے ] [ عَلَیْہِمَـآ : ان دونوں پر ] [ اَنْ : کہ ] [ یُّصْلِحَا : وہ دونوں سمجھوتہ کرلیں ] [ بَیْنَہُمَا : آپس میں ] [ صُلْحًا : صلح کا ] [ وَالصُّلْحُ : اور صلح ] [ خَیْـرٌ: بہتر ہے ] [ وَاُحْضِرَتِ : اور حاضر کی گئی (یعنی رچابسا دی گئی ) ] [ الْاَنْفُسُ : طبیعتوں میں ] [ الشُّحَّ : لالچ ] [ وَاِنْ : اور اگر ] [ تُحْسِنُوْا : تم احسان کرو ] [ وَتَـتَّـقُوْا : اور تقویٰ کرو ] [ فَاِنَّ اللّٰہَ : تو یقینا اللہ ] [ کَانَ : ہے ] [ بِمَا : اس سے جو ] [ تَعْمَلُوْنَ : تم کرتے ہو ] [ خَبِیْرًا : باخبر ] ش ح ح شَحَّ یَشُحُّ (ن) شُحًّا : لالچ کرنا ‘ بخل کرنا۔ شُحٌّ (اسم ذات) : لالچ ‘ بخل ‘ آیت زیر مطالعہ۔ شَحِیْحٌ ج اَشِحَّۃٌ (فَعِیْلٌ کے وزن پر صفت) : ہمیشہ لالچ کرنے والا ‘ لالچی ‘ بخیل ۔ { اَشِحَّۃً عَلَی الْخَیْرِط } (الاحزاب :19) ” رال ٹپکاتے ہوئے مال پر۔ “
Ayah 4:129

وَ لَنْ تَسْتَطِیْعُوْۤا اَنْ تَعْدِلُوْا بَیْنَ النِّسَآءِ وَ لَوْ حَرَصْتُمْ فَلَا تَمِیْلُوْا كُلَّ الْمَیْلِ فَتَذَرُوْهَا كَالْمُعَلَّقَةِ١ؕ وَ اِنْ تُصْلِحُوْا وَ تَتَّقُوْا فَاِنَّ اللّٰهَ كَانَ غَفُوْرًا رَّحِیْمًا Open ayah 4:129 in the Quran reader

بیویوں کے درمیان پورا پورا عدل کرنا تمہارے بس میں نہیں ہے تم چاہو بھی تو اس پر قادر نہیں ہوسکتے لہٰذا (قانون الٰہی کا منشا پورا کرنے کے لیے یہ کافی ہے کہ) ایک بیوی کی طرف اِس طرح نہ جھک جاؤ کہ دوسری کو ادھر لٹکتا چھوڑ دو اگر تم اپنا طرز عمل درست رکھو اور اللہ سے ڈرتے رہو تو اللہ چشم پوشی کرنے والا اور رحم فرمانے والا ہے

[ وَلَنْ تَسْتَطِیْعُوْٓا : اور تم ہرگز استطاعت نہیں رکھتے ] [ اَنْ : کہ ] [ تَعْدِلُوْا : عدل کرو ] [ بَیْنَ النِّسَآئِ : عورتوں ] [ بیویوں) کے مابین ] [ وَلَوْ : اور اگر (یعنی خواہ) ] [ حَرَصْتُمْ : تم خواہش کرو ] [ فَلاَ تَمِیْلُوْا : تو پھر تم ایک (ہی) کے مت ہو رہو ] [ کُلَّ الْمَیْلِ : بالکل ایک طرف کا ہونا ] [ فَتَذَرُوْہَا : کہ چھوڑدو اس کو (یعنی دوسری بیوی کو) ] [ کَالْمُعَلَّقَۃِ : لٹکائی ہوئی کی مانند ] [ وَاِنْ : اور اگر ] [ تُصْلِحُوْا : تم اصلاح کرو ] [ وَتَـتَّـقُوْا : اور تقویٰ کرو ] [ فَاِنَّ اللّٰہَ : تو یقینا اللہ ] [ کَانَ : ہے ] [ غَفُوْرًا : بےانتہا بخشنے والا ] [ رَّحِیْمًا : ہر حال میں رحم کرنے والا ] ع ل ق عَلِقَ یَعْلَقُ (س) عُلُوْقًا : کسی چیز کا کسی چیز میں پھنس کر اس میں الجھ جانا ‘ چمٹ جانا ‘ لٹک جانا۔ عَلَقٌ : چمٹی ہوئی یا لٹکی ہوئی چیز ‘ جمے ہوئے خون کا لوتھڑا۔ { فَاِنَّا خَلَقْنٰـکُمْ مِّنْ تُرَابٍ ثُمَّ مِنْ نُّطْفَۃٍ ثُمَّ مِنْ عَلَقَۃٍ } (الحج :5) ” تو ہم نے پیدا کیا تم کو ایک مٹی سے ‘ پھر پانی کی ایک بوند سے ‘ پھر خون کے ایک لوتھڑے سے۔ “ عَلَّقَ (تفعیل) تَعْلِیْقًا : چمٹانا ‘ لٹکانا۔ مُعَلَّـقٌ (اسم المفعول) : لٹکایا ہوا ‘ آیت زیر مطالعہ۔
Ayah 4:130

وَ اِنْ یَّتَفَرَّقَا یُغْنِ اللّٰهُ كُلًّا مِّنْ سَعَتِهٖ١ؕ وَ كَانَ اللّٰهُ وَاسِعًا حَكِیْمًا Open ayah 4:130 in the Quran reader

لیکن اگر زوجین ایک دوسرے سے الگ ہی ہو جائیں تو اللہ اپنی وسیع قدرت سے ہر ایک کو دوسرے کی محتاجی سے بے نیاز کر دے گا اللہ کا دامن بہت کشادہ ہے اور وہ دانا و بینا ہے

[ وَاِنْ : اور اگر ] [ یَّـتَفَرَّقَا : وہ دونوں الگ ہوجائیں ] [ یُغْنِ : تو بےنیاز کر دے گا ] [ اللّٰہُ : اللہ ] [ کُلاًّ : سب کو ] [ مِّنْ سَعَتِہٖ : اپنی وسعت سے ] [ وَکَانَ : اور ہے ] [ اللّٰہُ : اللہ ] [ وَاسِعًا : وسعت دینے والا ] [ حَکِیْمًا : حکمت والا ] نوٹ : بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ اس سورة کی آیت 3 میں عدل کی شرط کے ساتھ چار تک کی شادیاں کرنے کی اجازت دی گئی تھی ‘ لیکن اب آیت 129 میں عدل کو ناممکن قرار دے کر اس اجازت کو منسوخ کردیا گیا ہے۔ اس آیت میں اگر صرف اتنا ہی کہا ہوتا کہ تم عورتوں کے درمیان عدل نہیں کرسکتے ‘ تو پھر اس استدلال کو قبول کرنا ممکن تھا ‘ لیکن اس کے ساتھ ہی یہ ہدایت موجود ہے کہ ایسی صورت میں ایک ہی بیوی کے مت ہو رہو۔ اس سے ثابت ہوجاتا ہے کہ چار تک شادیاں کرنے کی اجازت منسوخ نہیں ہوئی ہے۔ صحیح بات یہ ہے کہ ابتدا میں جو ہدایات دی گئی تھیں ان کو سمجھنے اور ان پر عمل کرنے کے سلسلے میں کچھ الجھنیں اور سوالات پیدا ہوئے تھے۔ ان کی وضاحت ان آیات زیر مطالعہ میں کی گئی ہے۔ اس پس منظر میں آیت 129 کا صحیح مفہوم یہ ہے کہ طبعی میلان اور دلی لگائو کے پہلو سے تمام بیویوں کے درمیان برابری کرنا تمہارے اختیار میں نہیں ہے۔ اور اسلام کا یہ اصول ہے کہ جس چیز پر انسان کا اختیار نہ ہو تو اس پر اس سے مواخذہ نہیں ہوتا۔ اس لیے اس پہلو سے برابری نہ کرنے پر تم سے مواخذہ نہیں ہوگا۔ البتہ دلی لگائو میں فرق کے باوجود تمام بیویوں کے حقوق کی ادائیگی میں برابری کرنا تمہارے اختیار میں ہے۔ اس لیے اس میں کوتاہی پر تمہارا مواخذہ ہوگا۔
Ayah 4:131

وَ لِلّٰهِ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الْاَرْضِ١ؕ وَ لَقَدْ وَصَّیْنَا الَّذِیْنَ اُوْتُوا الْكِتٰبَ مِنْ قَبْلِكُمْ وَ اِیَّاكُمْ اَنِ اتَّقُوا اللّٰهَ١ؕ وَ اِنْ تَكْفُرُوْا فَاِنَّ لِلّٰهِ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الْاَرْضِ١ؕ وَ كَانَ اللّٰهُ غَنِیًّا حَمِیْدًا Open ayah 4:131 in the Quran reader

آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے سب اللہ ہی کا ہے تم سے پہلے جن کو ہم نے کتاب دی تھی انہیں بھی یہی ہدایت کی تھی اور اب تم کو بھی یہی ہدایت کرتے ہیں کہ خدا سے ڈرتے ہوئے کام کرو لیکن اگر تم نہیں مانتے تو نہ مانو، آسمان و زمین کی ساری چیزوں کا مالک اللہ ہی ہے اور وہ بے نیاز ہے، ہر تعریف کا مستحق

[ وَلِلّٰہِ : اور اللہ ہی کے لیے ہے ] [ مَا : وہ ‘ جو ] [ فِی السَّمٰوٰتِ : آسمانوں میں ہے ] [ وَمَا : اور وہ ‘ جو ] [ فِی الْاَرْضِ : زمین میں ہے ] [ وَلَقَدْ وَصَّیْنَا : اور بیشک ہم تاکید کرچکے ہیں ] [ الَّذِیْنَ : ان لوگوں کو جن کو ] [ اُوْتُوا الْـکِتٰبَ : دی گئی کتاب ] [ مِنْ قَـبْلِکُمْ : تم سے پہلے ] [ وَاِیَّاکُمْ : اور تم کو بھی ] [ اَنِ : کہ ] [ اتَّقُوا : تقویٰ کرو ] [ اللّٰہَ : اللہ کا ] [ وَاِنْ : اور اگر ] [ تَـکْفُرُوْا : تم انکار کرو گے ] [ فَاِنَّ : تو یقینا ] [ لِلّٰہِ : اللہ ہی کے لیے ہے ] [ مَا : وہ ‘ جو ] [ فِی السَّمٰوٰتِ : آسمانوں میں ہے ] [ وَمَا : اور وہ ‘ جو ] [ فِی الْاَرْضِ : زمین میں ہے ] [ وَکَانَ : اور ہے ] [ اللّٰہُ : اللہ ] [ غَنِیًّا : بےنیاز ] [ حَمِیْدًا : حمد کیا ہوا ] ترکیب :” وَصَّیْنَا “ کا مفعول اوّل ” اَلَّذِیْنَ اُوْتُوا الْکِتٰبَ “ ہے اور ” اِیَّاکُمْ “ اس کا مفعول ثانی ہے۔ ” یَاْتِ “ جواب شرط ہونے کی وجہ سے مجزوم ہے اور اس کی ’ ی ‘ گری ہوئی ہے۔ ” ثَوَابُ الدُّنْیَا وَالْاٰخِرَۃِ “ مبتدأ موخر نکرہ ہے ‘ اس کی خبر محذوف ہے اور ” فَعِنْدَ اللّٰہِ “ قائم مقام خبر مقدم ہے۔
Ayah 4:132

وَ لِلّٰهِ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الْاَرْضِ١ؕ وَ كَفٰى بِاللّٰهِ وَكِیْلًا Open ayah 4:132 in the Quran reader

ہاں اللہ ہی مالک ہے ان سب چیزوں کاجو آسمانوں میں ہیں اور جو زمین میں ہیں، اور کار سازی کے لیے بس و ہی کافی ہے

[ وَلِلّٰہِ : اور اللہ ہی کے لیے ہے ] [ مَا : وہ ‘ جو ] [ فِی السَّمٰوٰتِ : آسمانوں میں ہے ] [ وَمَا : اور وہ ‘ جو ] [ فِی الْاَرْضِ : زمین میں ہے ] [ وَکَفٰی : اور کافی ہے ] [ بِاللّٰہِ : اللہ ] [ وَکِیْلاً : بطور کام نکالنے والے کے ]
Ayah 4:133

اِنْ یَّشَاْ یُذْهِبْكُمْ اَیُّهَا النَّاسُ وَ یَاْتِ بِاٰخَرِیْنَ١ؕ وَ كَانَ اللّٰهُ عَلٰى ذٰلِكَ قَدِیْرًا Open ayah 4:133 in the Quran reader

اگر وہ چاہے تو تم لوگوں کو ہٹا کر تمہاری جگہ دوسروں کو لے آئے، اور وہ اِس کی پوری قدرت رکھتا ہے

[ اِنْ : اگر ] [ یَّشَاْ : وہ چاہے ] [ یُذْہِبْـکُمْ : تو وہ لے جائے گا تم کو ] [ اَیُّـہَا النَّاسُ : اے لوگو ] [ وَیَاْتِ : اور وہ لے آئے گا ] [ بِاٰخَرِیْنَ : دوسروں کو ] [ وَکَانَ : اور ہے ] [ اللّٰہُ : اللہ ] [ عَلٰی ذٰلِکَ : اس پر ] [ قَدِیْرًا : قدرت رکھنے والا ]
Ayah 4:134

مَنْ كَانَ یُرِیْدُ ثَوَابَ الدُّنْیَا فَعِنْدَ اللّٰهِ ثَوَابُ الدُّنْیَا وَ الْاٰخِرَةِ١ؕ وَ كَانَ اللّٰهُ سَمِیْعًۢا بَصِیْرًا۠ Open ayah 4:134 in the Quran reader

جو شخص محض ثواب دنیا کا طالب ہو اُسے معلوم ہونا چاہیے کہ اللہ کے پاس ثواب دنیا بھی ہے اور ثواب آخرت بھی، اور اللہ سمیع و بصیر ہے

[ مَنْ : جو ] [ کَانَ یُرِیْدُ : ارادہ کرے گا ] [ ثَوَابَ الدُّنْیَا : دنیا کے ثواب کا ] [ فَعِنْدَ اللّٰہِ : تو اللہ کے پاس (تو) ] [ ثَوَابُ الدُّنْیَا وَالْاٰخِرَۃِ : دنیا اور آخرت (دونوں) کا ثواب ہے ] [ وَکَانَ : اور ہے ] [ اللّٰہُ : اللہ ] [ سَمِیْعًا : سننے والا ] [ بَصِیْرًا : دیکھنے والا ]