37. Surah As-Saaffaat

الصافاتThose drawn up in Ranks · 182 ayahsتفسیر مطالعہ قرآن

Ayah 37:161

فَاِنَّكُمْ وَ مَا تَعْبُدُوْنَۙ Open ayah 37:161 in the Quran reader

پس تم اور تمہارے یہ معبود

فَاِنَّكُمْ [پس بیشک تم لوگ ] وَمَا [اور وہ جس کی ] تَعْبُدُوْنَ [تم بندگی کرتے ہو ] ۔
Ayah 37:162

مَاۤ اَنْتُمْ عَلَیْهِ بِفٰتِنِیْنَۙ Open ayah 37:162 in the Quran reader

اللہ سے کسی کو پھیر نہیں سکتے

مَآ اَنْتُمْ [تم لوگ ] عَلَيْهِ [اس (باطل عقیدے) پر ] بِفٰتِـنِيْنَ [پھسلانے والے نہیں ہو ] ۔
Ayah 37:163

اِلَّا مَنْ هُوَ صَالِ الْجَحِیْمِ Open ayah 37:163 in the Quran reader

مگر صرف اُس کو جو دوزخ کی بھڑکتی ہوئی آگ میں جھلسنے والا ہو

اِلَّا مَنْ [مگر اس کو جو ہے (کہ)] هُوَ [وہ ] صَالِ الْجَحِيْمِ [بھڑکتی آگ کو سیکنے والا ہے ] ۔
Ayah 37:164

وَ مَا مِنَّاۤ اِلَّا لَهٗ مَقَامٌ مَّعْلُوْمٌۙ Open ayah 37:164 in the Quran reader

اور ہمارا حال تو یہ ہے کہ ہم میں سے ہر ایک کا ایک مقام مقرر ہے

وَمَا مِنَّآ [اور (فرشتے کہتے ہیں) ہم میں سے نہیں ہے (کوئی)] اِلَّا لَهٗ [مگر اس کے لئے ] مَقَامٌ مَّعْلُوْمٌ: ایک معلوم مقام ہے ] ۔
Ayah 37:165

وَّ اِنَّا لَنَحْنُ الصَّآفُّوْنَۚ Open ayah 37:165 in the Quran reader

اور ہم صف بستہ خدمت گار ہیں

وَّاِنَّا [اور یہ کہ ] لَنَحْنُ [یقینا ہم لوگ ] الصَّاۗفُّوْنَ [صف باندھنے والے ہیں ] ۔
Ayah 37:166

وَ اِنَّا لَنَحْنُ الْمُسَبِّحُوْنَ Open ayah 37:166 in the Quran reader

اور تسبیح کرنے والے ہیں"

وَاِنَّا [اور یہ کہ ] لَنَحْنُ [یقینا ہم لوگ ] الْمُسَبِّحُوْنَ [تسبیح کرنے والے ہیں ] ۔
Ayah 37:167

وَ اِنْ كَانُوْا لَیَقُوْلُوْنَۙ Open ayah 37:167 in the Quran reader

یہ لوگ پہلے تو کہا کرتے تھے

وَاِنْ [اور بیشک ] كَانُوْا لَيَقُوْلُوْنَ [یہ (کافر) لوگو یقینا کہا کرتے تھے ] ۔
Ayah 37:168

لَوْ اَنَّ عِنْدَنَا ذِكْرًا مِّنَ الْاَوَّلِیْنَۙ Open ayah 37:168 in the Quran reader

کہ کاش ہمارے پاس وہ "ذکر" ہوتا جو پچھلی قوموں کو ملا تھا

لَوْ اَنَّ [اگر یہ کہ ] عِنْدَنَا [ہمارے پاس ] ذِكْرًا [کوئی نصیحت ہوتی ] مِّنَ الْاَوَّلِيْنَ [اگلے لوگوں سے ] ۔
Ayah 37:169

لَكُنَّا عِبَادَ اللّٰهِ الْمُخْلَصِیْنَ Open ayah 37:169 in the Quran reader

تو ہم اللہ کے چیدہ بندے ہوتے

لَكُنَّا [تو ہم یقینا ہوتے ] عِبَادَ اللّٰهِ الْمُخْلَصِيْنَ [ملاوٹ سے پاک کئے ہوئے اللہ کے بندے ] ۔
Ayah 37:170

فَكَفَرُوْا بِهٖ فَسَوْفَ یَعْلَمُوْنَ Open ayah 37:170 in the Quran reader

مگر (جب وہ آ گیا) تو انہوں نے اس کا انکار کر دیا اب عنقریب اِنہیں (اِس روش کا نتیجہ) معلوم ہو جائے گا

فَكَفَرُوْا بِهٖ [پھر (بھی) انھوں نے انکار کیا اس (قرآن) کا ] فَسَوْفَ يَعْلَمُوْنَ : تو عنقریب یہ لوگ جان لیں گے ]
Ayah 37:171

وَ لَقَدْ سَبَقَتْ كَلِمَتُنَا لِعِبَادِنَا الْمُرْسَلِیْنَۚۖ Open ayah 37:171 in the Quran reader

اپنے بھیجے ہوئے بندوں سے ہم پہلے ہی وعدہ کر چکے ہیں

وَلَقَدْ سَبَقَتْ [اور بیشک پہلے طے ہوچکا ] كَلِمَتُنَا [ہمارا فرمان ] لِعِبَادِنَا الْمُرْسَلِيْنَ [ہمارے بھیجے ہوئے بندوں کے لئے ] ۔
Ayah 37:172

اِنَّهُمْ لَهُمُ الْمَنْصُوْرُوْنَ۪ Open ayah 37:172 in the Quran reader

کہ یقیناً ان کی مدد کی جائے گی

اِنَّهُمْ [یہ کہ ] لَهُمُ [یقینا وہ لوگ ] الْمَنْصُوْرُوْنَ [نصرت دئیے ہوئے ہیں ] ۔
Ayah 37:173

وَ اِنَّ جُنْدَنَا لَهُمُ الْغٰلِبُوْنَ Open ayah 37:173 in the Quran reader

اور ہمارا لشکر ہی غالب ہو کر رہے گا

وَاِنَّ جُنْدَنَا [اور بیشک ہمارا لشکر ] لَهُمُ [یقینا وہ ] الْغٰلِبُوْنَ [غالب ہونے والے ہیں ] ۔
Ayah 37:174

فَتَوَلَّ عَنْهُمْ حَتّٰى حِیْنٍۙ Open ayah 37:174 in the Quran reader

پس اے نبیؐ، ذرا کچھ مدّت تک انہیں اِن کے حال پر چھوڑ دو

فَتَوَلَّ عَنْهُمْ [تو آپ ﷺ رخ پھیر لیں ان سے ] حَتّٰى حِيْنٍ [ایک وقت تک ] ۔
Ayah 37:175

وَّ اَبْصِرْهُمْ فَسَوْفَ یُبْصِرُوْنَ Open ayah 37:175 in the Quran reader

اور دیکھتے رہو، عنقریب یہ خود بھی دیکھ لیں گے

وَّاَبْصِرْهُمْ [اور آپ ﷺ دیکھتے رہیں ان کو ] فَسَوْفَ يُبْصِرُوْنَ [تو عنقریب وہ دیکھ لیں گے ] ۔
Ayah 37:176

اَفَبِعَذَابِنَا یَسْتَعْجِلُوْنَ Open ayah 37:176 in the Quran reader

کیا یہ ہمارے عذاب کے لیے جلدی مچا رہے ہیں؟

اَفَبِعَذَابِنَا [تو کیا ہمارے عذاب کی ] يَسْتَعْــجِلُوْنَ [یہ لوگ جلدی مچاتے ہیں ] ۔
Ayah 37:177

فَاِذَا نَزَلَ بِسَاحَتِهِمْ فَسَآءَ صَبَاحُ الْمُنْذَرِیْنَ Open ayah 37:177 in the Quran reader

جب وہ اِن کے صحن میں آ اترے گا تو وہ دن اُن لوگوں کے لیے بہت برا ہو گا جنہیں متنبہ کیا جا چکا ہے

فَاِذَا [پھر جب ] نَزَلَ [وہ نازل ہوگا ] بِسَاحَتِهِمْ [ان کے آنگن پر ] فَسَاۗءَ [تو بری ہوگی ] صَبَاحُ الْمُنْذَرِيْنَ [خبردار کئے جانے والوں کی صبح ] ۔ س و ح فعل استعمال نہیں ہوتا۔ ساحۃ آبادی میں کھلی جگہ۔ پلاٹ۔ پارک۔ میدان۔ آنگن۔ زیر مطالعہ آیت۔ 177 ۔
Ayah 37:178

وَ تَوَلَّ عَنْهُمْ حَتّٰى حِیْنٍۙ Open ayah 37:178 in the Quran reader

بس ذرا اِنہیں کچھ مدت کے لیے چھوڑ دو

وَتَوَلَّ عَنْهُمْ [اور آپ ﷺ رخ پھیر لیں ان سے ] حَتّٰى حِيْنٍ [ایک وقت تک ] ۔
Ayah 37:179

وَّ اَبْصِرْ فَسَوْفَ یُبْصِرُوْنَ Open ayah 37:179 in the Quran reader

اور دیکھتے رہو، عنقریب یہ خود دیکھ لیں گے

وَّاَبْصِرْ [اور آپ ﷺ دیکھتے رہیں ] فَسَوْفَ يُبْصِرُوْنَ [تو عنقریب وہ دیکھ لیں گے ] ۔
Ayah 37:180

سُبْحٰنَ رَبِّكَ رَبِّ الْعِزَّةِ عَمَّا یَصِفُوْنَۚ Open ayah 37:180 in the Quran reader

پاک ہے تیرا رب، عزت کا مالک، اُن تمام باتوں سے جو یہ لوگ بنا رہے ہیں

سُبْحٰنَ رَبِّكَ [آپ ﷺ کے رب کی پاکیزگی ہے ] رَبِّ الْعِزَّةِ [جو ساری عزت کا مالک ہے ] عَمَّا [اس سے جو ] يَصِفُوْنَ [یہ لوگ بتاتے ہیں ] ۔
Ayah 37:181

وَ سَلٰمٌ عَلَى الْمُرْسَلِیْنَۚ Open ayah 37:181 in the Quran reader

اور سلام ہے مرسلین پر

وَسَلٰمٌ [اور سلام ہے ] عَلَي الْمُرْسَلِيْنَ [بھیجے ہوؤں (رسولوں) پر ] ۔
Ayah 37:182

وَ الْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ۠ Open ayah 37:182 in the Quran reader

اور ساری تعریف اللہ ربّ العالمین ہی کے لیے ہے

وَالْحَـمْدُ [اور تمام شکروسپاس ] لِلّٰهِ [اللہ کے لئے ہے ] رَبِّ الْعٰلَمِيْنَ [جو تمام جہانوں کا پرورش کرنے والا ہے ] ۔