26. Surah Ash-Shu'araa
الشعراءThe Poets · 227 ayahsمظہر القرآن
طٰسٓمّٓ Open ayah 26:1 in the Quran reader
طسم ۔
تِلْكَ اٰیٰتُ الْكِتٰبِ الْمُبِیْنِ Open ayah 26:2 in the Quran reader
یہ آیتیں1 رشن کتاب (یعنی قرآن) کی ہیں۔
لَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَّفْسَكَ اَلَّا یَكُوْنُوْا مُؤْمِنِیْنَ Open ayah 26:3 in the Quran reader
( اے محبوب) تم شاید ان کے مسلمان نہ ہونے کے غم میں اپنی جان کو ہلاک کرنے والے ہو۔
اِنْ نَّشَاْ نُنَزِّلْ عَلَیْهِمْ مِّنَ السَّمَآءِ اٰیَةً فَظَلَّتْ اَعْنَاقُهُمْ لَهَا خٰضِعِیْنَ Open ayah 26:4 in the Quran reader
اگر ہم چاہیں تو آسمان سے ان پر کوئی نشانی اتاریں کہ ان کی گردنیں اس کے آگے جھک جائیں۔
وَ مَا یَاْتِیْهِمْ مِّنْ ذِكْرٍ مِّنَ الرَّحْمٰنِ مُحْدَثٍ اِلَّا كَانُوْا عَنْهُ مُعْرِضِیْنَ Open ayah 26:5 in the Quran reader
اور ان کے2 پاس نصیحت پروردگار کی طرف سے کوئی نئی نہیں آتی مگر یہ اس سے منہ پھیر لیتے ہیں۔
فَقَدْ كَذَّبُوْا فَسَیَاْتِیْهِمْ اَنْۢبٰٓؤُا مَا كَانُوْا بِهٖ یَسْتَهْزِءُوْنَ Open ayah 26:6 in the Quran reader
تو بیشک انہوں نے (حق کو) جھٹلایا۔ پس3 اب ان پر آیا چاہتی ہیں صدق وعدہ کی خبریں جس کے ساتھ ٹھٹھے (مذاق) کرتے تھے۔
اَوَ لَمْ یَرَوْا اِلَى الْاَرْضِ كَمْ اَنْۢبَتْنَا فِیْهَا مِنْ كُلِّ زَوْجٍ كَرِیْمٍ Open ayah 26:7 in the Quran reader
کیا انہوں نے زمین کی طرف نہیں دیکھا کہ اس میں کس قدر ہم نے ہر قسم کے عمدہ (میوؤں کے) جوڑے اگائے۔
اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةً١ؕ وَ مَا كَانَ اَكْثَرُهُمْ مُّؤْمِنِیْنَ Open ayah 26:8 in the Quran reader
بیشک اس میں (توحید کی) ضرور نشانی ہے اور ان میں اکثر لوگ ایمان لانے والے نہیں۔
وَ اِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِیْزُ الرَّحِیْمُ۠ Open ayah 26:9 in the Quran reader
اور بیشک تمہارا پروردگار ہی غالب، مہربان (جو کافروں سے انتقام لیتا اور مومنین پر رحمت فرماتا ہے)
وَ اِذْ نَادٰى رَبُّكَ مُوْسٰۤى اَنِ ائْتِ الْقَوْمَ الظّٰلِمِیْنَۙ Open ayah 26:10 in the Quran reader
اور1 یہ یاد کرو تمہارے پروردگار نے موسیٰ کو آواز دی کہ ظالم گروہ کے پاس جا۔
قَوْمَ فِرْعَوْنَ١ؕ اَلَا یَتَّقُوْنَ Open ayah 26:11 in the Quran reader
خود جو فرعون کی قوم ہے ، کیا وہ لوگ پرہیزگاری نہ کریں گے۔
قَالَ رَبِّ اِنِّیْۤ اَخَافُ اَنْ یُّكَذِّبُوْنِؕ Open ayah 26:12 in the Quran reader
موسیٰ نے عرض کی : اے میرے پروردگار ! میں ڈرتا ہوں کہ وہ مجھے جھٹلائیں گے
وَ یَضِیْقُ صَدْرِیْ وَ لَا یَنْطَلِقُ لِسَانِیْ فَاَرْسِلْ اِلٰى هٰرُوْنَ Open ayah 26:13 in the Quran reader
اور میرا سینہ (یعنی دل) تنگی کرتا ہے ان کے جھٹلانے سے اور میری زبان (اچھی طرح) نہیں چلتی ، پس تو ہارون کو بھی پیغمبر کر۔
وَ لَهُمْ عَلَیَّ ذَنْۢبٌ فَاَخَافُ اَنْ یَّقْتُلُوْنِۚ Open ayah 26:14 in the Quran reader
اور ان کا (یعنی قوم فرعون کا) مجھ پر ایک الزام ہے تو مجھے اندیشہ ہے کہ کہیں مجھے قتل کردیں۔
قَالَ كَلَّا١ۚ فَاذْهَبَا بِاٰیٰتِنَاۤ اِنَّا مَعَكُمْ مُّسْتَمِعُوْنَ Open ayah 26:15 in the Quran reader
فرمایا : ایسا ہرگز نہ ہوگا، پس تم دونوں میری نشانیاں لے کر جاؤ ہم تمہارے ساتھ سنتے ہیں۔
فَاْتِیَا فِرْعَوْنَ فَقُوْلَاۤ اِنَّا رَسُوْلُ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَۙ Open ayah 26:16 in the Quran reader
پس تم (دونوں) فرعون کے پاس جاؤ، پس کہو کہ : ہم رب العالمین کے رسول ہیں۔
اَنْ اَرْسِلْ مَعَنَا بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَؕ Open ayah 26:17 in the Quran reader
کہ تو ہمارے ہمراہ بنی اسرائیل کو بھیج دے ۔
قَالَ اَلَمْ نُرَبِّكَ فِیْنَا وَلِیْدًا وَّ لَبِثْتَ فِیْنَا مِنْ عُمُرِكَ سِنِیْنَۙ Open ayah 26:18 in the Quran reader
(اس کے پاس جاکر حکم سنایا) فرعون نے کہا : اے موسیٰ کیا ہم نے تمہیں بچپن میں اپنے ہاں پرورش نہیں کیا تھا اور تم نے ہمارے ہاں اپنی عمر کے کئی برس گزارے۔
وَ فَعَلْتَ فَعْلَتَكَ الَّتِیْ فَعَلْتَ وَ اَنْتَ مِنَ الْكٰفِرِیْنَ Open ayah 26:19 in the Quran reader
اور تم نے اپنا وہ کام کیا جو تم سے عمل میں آیا (یعنی قبطی کا قتل) اور تم ناشکروں میں سے ہو۔
قَالَ فَعَلْتُهَاۤ اِذًا وَّ اَنَا مِنَ الضَّآلِّیْنَؕ Open ayah 26:20 in the Quran reader
موسیٰ نے کہا : میں نے وہ کام کیا جب کہ مجھے راہ کی خبر نہ تھی۔
فَفَرَرْتُ مِنْكُمْ لَمَّا خِفْتُكُمْ فَوَهَبَ لِیْ رَبِّیْ حُكْمًا وَّ جَعَلَنِیْ مِنَ الْمُرْسَلِیْنَ Open ayah 26:21 in the Quran reader
پس جبکہ مجھے تم سے خوف ہوا تو تمہارے ہاں سے نکل گیا، پس میرے پروردگار نے مجھے علم عطا فرمایا اور مجھے پیغمبروں میں سے کیا۔
وَ تِلْكَ نِعْمَةٌ تَمُنُّهَا عَلَیَّ اَنْ عَبَّدْتَّ بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَؕ Open ayah 26:22 in the Quran reader
اور یہ کوئی نعمت ہے جس کا تو مجھ پر احسان جتاتا ہے کہ تو نے بنی اسرائیل کو غلام بنا رکھا ہے ۔
قَالَ فِرْعَوْنُ وَ مَا رَبُّ الْعٰلَمِیْنَؕ Open ayah 26:23 in the Quran reader
فرعون بولا : اور (یہ تو بتاؤ کہ ) رب العالمین کیا ہے ؟
قَالَ رَبُّ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ مَا بَیْنَهُمَا١ؕ اِنْ كُنْتُمْ مُّوْقِنِیْنَ Open ayah 26:24 in the Quran reader
موسیٰ نے کہا : وہ آسمانوں اور زمین اور جو کچھ ان کے درمیان میں ہے سب کا پروردگار ہے اگر تمہیں یقین ہو۔
قَالَ لِمَنْ حَوْلَهٗۤ اَلَا تَسْتَمِعُوْنَ Open ayah 26:25 in the Quran reader
فرعون ان درباریوں سے جو اس کے اردگرد تھے ، بوالا کیا تم موسیٰ کی باتیں غور سے سنتے نہیں۔
قَالَ رَبُّكُمْ وَ رَبُّ اٰبَآئِكُمُ الْاَوَّلِیْنَ Open ayah 26:26 in the Quran reader
موسیٰ نے کہا : کیا وہ تمہارا پروردگار ہے اور تمہارے اگلے باپ دادا کا پروردگار ہے ۔
قَالَ اِنَّ رَسُوْلَكُمُ الَّذِیْۤ اُرْسِلَ اِلَیْكُمْ لَمَجْنُوْنٌ Open ayah 26:27 in the Quran reader
فرعون نے (نہ سمجھا اور) کہنے لگا : تمہارے یہ رسول جو تمہاری طرف بھیجے گئے ہیں ضرور دیوانے ہیں۔
قَالَ رَبُّ الْمَشْرِقِ وَ الْمَغْرِبِ وَ مَا بَیْنَهُمَا١ؕ اِنْ كُنْتُمْ تَعْقِلُوْنَ Open ayah 26:28 in the Quran reader
موسیٰ نے کہا : مشرق اور مغرب اور جو کچھ ان کے درمیان ہے سب کا پروردگار ہے اگر تمہیں عقل ہو۔
قَالَ لَئِنِ اتَّخَذْتَ اِلٰهًا غَیْرِیْ لَاَجْعَلَنَّكَ مِنَ الْمَسْجُوْنِیْنَ Open ayah 26:29 in the Quran reader
(فرعون نے) کہا : اگر تم نے میرے سوا کسی اور کو خدا ٹھہرایا تو میں ضرور تمہیں قید کردوں گا۔
قَالَ اَوَ لَوْ جِئْتُكَ بِشَیْءٍ مُّبِیْنٍۚ Open ayah 26:30 in the Quran reader
(موسی نے) کہا : (کیا تو قید کرے گا) اگرچہ میں تیرے پاس کوئی روشن چیز لاؤں۔
قَالَ فَاْتِ بِهٖۤ اِنْ كُنْتَ مِنَ الصّٰدِقِیْنَ Open ayah 26:31 in the Quran reader
(فرعون نے)1 کہا : اگر تم سچے ہو تو اسے لاؤ۔
فَاَلْقٰى عَصَاهُ فَاِذَا هِیَ ثُعْبَانٌ مُّبِیْنٌۚۖ Open ayah 26:32 in the Quran reader
پس موسیٰ نے اپنا عصا ڈال دیا تو جبھی وہ صریح اژدھا ہوگیا۔
وَّ نَزَعَ یَدَهٗ فَاِذَا هِیَ بَیْضَآءُ لِلنّٰظِرِیْنَ۠ Open ayah 26:33 in the Quran reader
اور اپنا ہاتھ (گریبان میں دے کر) باہر نکالا تو وہ فورا دیکھنے والوں کو چمکتا ہوا دکھائی دینے لگا۔
قَالَ لِلْمَلَاِ حَوْلَهٗۤ اِنَّ هٰذَا لَسٰحِرٌ عَلِیْمٌۙ Open ayah 26:34 in the Quran reader
فرعون نے اپنے درباریوں سے جو اس کے پاس تھے (یہ) کہا کہ بیشک یہ شخص بڑا ماہر جادوگرو ہے ۔
یُّرِیْدُ اَنْ یُّخْرِجَكُمْ مِّنْ اَرْضِكُمْ بِسِحْرِهٖ١ۖۗ فَمَا ذَا تَاْمُرُوْنَ Open ayah 26:35 in the Quran reader
تم کو اپنے جادو کے زور سے تمہاری زمین سے نکال دینا چاہتا ہے پھر تم کیا مشورہ دیتے ہو۔