26. Surah Ash-Shu'araa
الشعراءThe Poets · 227 ayahsمظہر القرآن
وَ مَاۤ اَسْئَلُكُمْ عَلَیْهِ مِنْ اَجْرٍ١ۚ اِنْ اَجْرِیَ اِلَّا عَلٰى رَبِّ الْعٰلَمِیْنَؕ Open ayah 26:180 in the Quran reader
اور میں تم سے تبلیغ رسالت پر (دنیوی) کچھ صلہ1 نہیں مانگتا میرا صلہ تو رب العالمین کے ذمہ ہے۔
اَوْفُوا الْكَیْلَ وَ لَا تَكُوْنُوْا مِنَ الْمُخْسِرِیْنَۚ Open ayah 26:181 in the Quran reader
تم لوگ پورا ناپا کرو اور (صاحب حق کو) نقصان دینے والوں میں نہ ہو۔
وَزِنُوْا بِالْقِسْطَاسِ الْمُسْتَقِیْمِۚ Open ayah 26:182 in the Quran reader
اور (اسی طرح تولنے کی چزیوں میں) سیدھی ترازو سے تولا کرو۔
وَ لَا تَبْخَسُوا النَّاسَ اَشْیَآءَهُمْ وَ لَا تَعْثَوْا فِی الْاَرْضِ مُفْسِدِیْنَۚ Open ayah 26:183 in the Quran reader
اور لوگوں کو ان کی چیزیں کم کر کے نہ دو اور زمین میں فساد پھیلاتے نہ پھرو۔
وَ اتَّقُوا الَّذِیْ خَلَقَكُمْ وَ الْجِبِلَّةَ الْاَوَّلِیْنَؕ Open ayah 26:184 in the Quran reader
اور ڈرو اس خدا سے کہ جس نے تم کو اور اگلی مخلوق کو پیدا کیا ہے ۔
قَالُوْۤا اِنَّمَاۤ اَنْتَ مِنَ الْمُسَحَّرِیْنَۙ Open ayah 26:185 in the Quran reader
وہ لوگ کہنے لگے : تم پر تو کسی نے بڑا بھاری جادو کردیا ہے ۔
وَ مَاۤ اَنْتَ اِلَّا بَشَرٌ مِّثْلُنَا وَ اِنْ نَّظُنُّكَ لَمِنَ الْكٰذِبِیْنَۚ Open ayah 26:186 in the Quran reader
اور تم محض ہماری طرح (کے) ایک آدمی ہو اور بیشک ہم تم کو چھوٹے لوگوں میں سے گمان کرتے ہیں۔
فَاَسْقِطْ عَلَیْنَا كِسَفًا مِّنَ السَّمَآءِ اِنْ كُنْتَ مِنَ الصّٰدِقِیْنَؕ Open ayah 26:187 in the Quran reader
پس ہم پر آسمان سے کوئی ٹکڑا گرا دو اگر تم سچے ہو۔
قَالَ رَبِّیْۤ اَعْلَمُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ Open ayah 26:188 in the Quran reader
شعیب نے فرمایا : میرا پروردگار خوب جانتا ہے جو کچھ تم کرتے ہو۔
فَكَذَّبُوْهُ فَاَخَذَهُمْ عَذَابُ یَوْمِ الظُّلَّةِ١ؕ اِنَّهٗ كَانَ عَذَابَ یَوْمٍ عَظِیْمٍ Open ayah 26:189 in the Quran reader
پس ان لوگوں نے اسے جھٹلایا پھر ان کو سائبان والے دن (یعنی سایہ کے دن) کے عذاب نے آپکڑا، بیشک وہ بڑے دن کا عذاب تھا۔
اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةً١ؕ وَ مَا كَانَ اَكْثَرُهُمْ مُّؤْمِنِیْنَ Open ayah 26:190 in the Quran reader
بیشک اس قصہ میں (عبرت والوں کے لیے) ضرور نشانی ہے اور ان میں اکثر مسلمان نہیں ہیں۔
وَ اِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِیْزُ الرَّحِیْمُ۠ Open ayah 26:191 in the Quran reader
اور بیشک تمہارا پروردگار ہی غالب مہربان ہے
وَ اِنَّهٗ لَتَنْزِیْلُ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَؕ Open ayah 26:192 in the Quran reader
اور1 بیشک یہ قرآن رب العالمین کا اتارا ہوا ہے۔
نَزَلَ بِهِ الرُّوْحُ الْاَمِیْنُۙ Open ayah 26:193 in the Quran reader
اس کو امانت دار فرشتہ لے کر اترا (یعنی جبرئیل) ۔
عَلٰى قَلْبِكَ لِتَكُوْنَ مِنَ الْمُنْذِرِیْنَ Open ayah 26:194 in the Quran reader
تمہارے دل پر تاکہ (لوگوں کو) ڈر سناؤ۔
بِلِسَانٍ عَرَبِیٍّ مُّبِیْنٍؕ Open ayah 26:195 in the Quran reader
صاف عربی زبان میں
وَ اِنَّهٗ لَفِیْ زُبُرِ الْاَوَّلِیْنَ Open ayah 26:196 in the Quran reader
اور بیشک اس کا ذکر پہلی امتوں کی (آسمانی) کتابوں میں ہے۔
اَوَ لَمْ یَكُنْ لَّهُمْ اٰیَةً اَنْ یَّعْلَمَهٗ عُلَمٰٓؤُا بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَؕ Open ayah 26:197 in the Quran reader
کیا یہ ان کے لیے نشانی (کافی) نہیں ہے کہ نبی کو علماء بنی اسرائیل جانتے ہیں۔
وَ لَوْ نَزَّلْنٰهُ عَلٰى بَعْضِ الْاَعْجَمِیْنَۙ Open ayah 26:198 in the Quran reader
اور اگر ہم اس قرآن کو کسی عجمیوں (یعنی غیر عربی زبان) شخص پر اتارتے۔
فَقَرَاَهٗ عَلَیْهِمْ مَّا كَانُوْا بِهٖ مُؤْمِنِیْنَؕ Open ayah 26:199 in the Quran reader
پھر وہ اس کو ان کے سامنے پڑھتا تو جب بھی یہ اس پر ایمان نہ لاتے۔
كَذٰلِكَ سَلَكْنٰهُ فِیْ قُلُوْبِ الْمُجْرِمِیْنَؕ Open ayah 26:200 in the Quran reader
ہم نے یہ انکار1 اسی طرح سے مجرموں کے دلوں میں بٹھا دیا ہے۔
لَا یُؤْمِنُوْنَ بِهٖ حَتّٰى یَرَوُا الْعَذَابَ الْاَلِیْمَۙ Open ayah 26:201 in the Quran reader
یہ لوگ اس پر ایمان نہ لاویں گے جب تک کہ دردناک عذاب کو نہ دیکھیں۔
فَیَاْتِیَهُمْ بَغْتَةً وَّ هُمْ لَا یَشْعُرُوْنَۙ Open ayah 26:202 in the Quran reader
پس وہ اچانک ان پر آجائے گا اور ان کو خبر بھی نہ ہوگی۔
فَیَقُوْلُوْا هَلْ نَحْنُ مُنْظَرُوْنَؕ Open ayah 26:203 in the Quran reader
پس کہیں گے : کیا ہم کو (کچھ) مہلت ملے گی (جو ایمان لاویں) ۔
اَفَبِعَذَابِنَا یَسْتَعْجِلُوْنَ Open ayah 26:204 in the Quran reader
تو کیا2 وہ ہمارے عذاب کی جلدی کرتے ہیں۔
اَفَرَءَیْتَ اِنْ مَّتَّعْنٰهُمْ سِنِیْنَۙ Open ayah 26:205 in the Quran reader
(اے مخاطب) بھلا دیکھو تو اگر ہم ان کو چند سال تک عیش میں رہنے دیں۔
ثُمَّ جَآءَهُمْ مَّا كَانُوْا یُوْعَدُوْنَۙ Open ayah 26:206 in the Quran reader
تو پھر جس (عذاب ) کا ان کو وعدہ دیا جاتا ہے ۔
مَاۤ اَغْنٰى عَنْهُمْ مَّا كَانُوْا یُمَتَّعُوْنَؕ Open ayah 26:207 in the Quran reader
پھر وہ ان پر آجائے تو کیا کام آئے گا ان کے وہ جو برتتے تھے۔
وَ مَاۤ اَهْلَكْنَا مِنْ قَرْیَةٍ اِلَّا لَهَا مُنْذِرُوْنَ٥ۗۛۖ Open ayah 26:208 in the Quran reader
اور1 ہم نے کوئی بستی ہلاک نہ کی مگر اس کے لیے ڈرانے والے (پیغمبر پہلے بھیج دییے) تھے نصیحت کے لیے۔
ذِكْرٰى١ۛ۫ وَ مَا كُنَّا ظٰلِمِیْنَ Open ayah 26:209 in the Quran reader
(جب نہ مانا تو عذاب نازل ہوا) اور ہم ظلم کرنے والے نہیں تھے۔
وَ مَا تَنَزَّلَتْ بِهِ الشَّیٰطِیْنُ Open ayah 26:210 in the Quran reader
اور اس (قرآن) کو شیاطین لے کر نہیں اترے۔
وَ مَا یَنْۢبَغِیْ لَهُمْ وَ مَا یَسْتَطِیْعُوْنَؕ Open ayah 26:211 in the Quran reader
اور وہ اس لائق نہیں اور نہ وہ ایسا کرسکتے ہیں۔
اِنَّهُمْ عَنِ السَّمْعِ لَمَعْزُوْلُوْنَؕ Open ayah 26:212 in the Quran reader
بیشک وہ شیاطین سننے کی جگہ سے دور کردیئے گئے ہیں۔
فَلَا تَدْعُ مَعَ اللّٰهِ اِلٰهًا اٰخَرَ فَتَكُوْنَ مِنَ الْمُعَذَّبِیْنَۚ Open ayah 26:213 in the Quran reader
پس تو اللہ کے سوا دوسرے معبود کی عبادت نہ کرو، ورنہ تجھ پر عذاب ہوگا۔