26. Surah Ash-Shu'araa
الشعراءThe Poets · 227 ayahsمظہر القرآن
وَ اتْلُ عَلَیْهِمْ نَبَاَ اِبْرٰهِیْمَۘ Open ayah 26:69 in the Quran reader
اور1 (تم) ان لوگوں کو ابراہیم کا قصہ پڑھ کر سنا دو ۔
اِذْ قَالَ لِاَبِیْهِ وَ قَوْمِهٖ مَا تَعْبُدُوْنَ Open ayah 26:70 in the Quran reader
جبکہ اس نے اپنے باپ اور اپنی قوم سے فرمایا کہ تم کس کو پوجتے ہو۔
قَالُوْا نَعْبُدُ اَصْنَامًا فَنَظَلُّ لَهَا عٰكِفِیْنَ Open ayah 26:71 in the Quran reader
انہوں نے کہا : ہم بتوں کو پوجتے ہیں پھر ان کے سامنے آسن جمائے بیٹھے رہتے ہیں۔
قَالَ هَلْ یَسْمَعُوْنَكُمْ اِذْ تَدْعُوْنَۙ Open ayah 26:72 in the Quran reader
اور ابراہیم نے فرمایا : کیا وہ تمہاری آواز سنتے ہیں جب تم پکارتے ہو۔
اَوْ یَنْفَعُوْنَكُمْ اَوْ یَضُرُّوْنَ Open ayah 26:73 in the Quran reader
یا تم کو نفع یا نقصان پہنچاتے ہیں۔
قَالُوْا بَلْ وَجَدْنَاۤ اٰبَآءَنَا كَذٰلِكَ یَفْعَلُوْنَ Open ayah 26:74 in the Quran reader
ان لوگوں نے کہا : (کچھ نہیں) بلکہ ہم نے اپنے باپ دادا کو ایسا ہی کرتے پایا ہے ۔
قَالَ اَفَرَءَیْتُمْ مَّا كُنْتُمْ تَعْبُدُوْنَۙ Open ayah 26:75 in the Quran reader
فرمایا : کیا تم نے اس چیز کو (غور سے ) دیکھا بھی جس کو تم پوج رہے ہو۔
اَنْتُمْ وَ اٰبَآؤُكُمُ الْاَقْدَمُوْنَ٘ۖ Open ayah 26:76 in the Quran reader
اور تمہارے اگلے باپ دادا بھی۔
فَاِنَّهُمْ عَدُوٌّ لِّیْۤ اِلَّا رَبَّ الْعٰلَمِیْنَۙ Open ayah 26:77 in the Quran reader
بیشک وہ سب میرے دشمن ہیں مگر پروردگار عالم (میرا دوست ہے ) ۔
الَّذِیْ خَلَقَنِیْ فَهُوَ یَهْدِیْنِۙ Open ayah 26:78 in the Quran reader
وہ جس نے مجھے پیدا کیا پس وہی مجھے راہ دکھائے گا۔
وَ الَّذِیْ هُوَ یُطْعِمُنِیْ وَ یَسْقِیْنِۙ Open ayah 26:79 in the Quran reader
اور وہی مجھے کھلاتا ہے اور پلاتا ہے ۔
وَ اِذَا مَرِضْتُ فَهُوَ یَشْفِیْنِ۪ۙ Open ayah 26:80 in the Quran reader
اور جب میں بیمار ہوتا ہے تو مجھے وہی شفا دیتا ہے ۔
وَ الَّذِیْ یُمِیْتُنِیْ ثُمَّ یُحْیِیْنِۙ Open ayah 26:81 in the Quran reader
اور وہی مجھے وفات دے گا پھر وہی مجھے زندہ کرے گا۔
وَ الَّذِیْۤ اَطْمَعُ اَنْ یَّغْفِرَ لِیْ خَطِیْٓئَتِیْ یَوْمَ الدِّیْنِؕ Open ayah 26:82 in the Quran reader
اور وہ جس کی مجھے امید ہے کہ قیامت کے دن میری خطائیں بخشے گا۔
رَبِّ هَبْ لِیْ حُكْمًا وَّ اَلْحِقْنِیْ بِالصّٰلِحِیْنَۙ Open ayah 26:83 in the Quran reader
اے میرے پروردگار مجھ کو حکمت عطا فرما اور (مراتب قرب میں) مجھ کو (اعلی درجہ کے) نیک لوگوں کے ساتھ شامل فرما۔
وَ اجْعَلْ لِّیْ لِسَانَ صِدْقٍ فِی الْاٰخِرِیْنَۙ Open ayah 26:84 in the Quran reader
اور آئندہ آنے والی نسلوں میں میرا ذکر خیر باقی رکھ۔
وَ اجْعَلْنِیْ مِنْ وَّرَثَةِ جَنَّةِ النَّعِیْمِۙ Open ayah 26:85 in the Quran reader
اور مجھ کو جنت النعیم کے وارثوں میں سے کردے۔
وَ اغْفِرْ لِاَبِیْۤ اِنَّهٗ كَانَ مِنَ الضَّآلِّیْنَۙ Open ayah 26:86 in the Quran reader
اور میرے باپ کو (توبہ و ایمان کی توفیق فرما کر) بخش دے، بیشک وہ گمراہ لوگوں میں سے ہے ۔
وَ لَا تُخْزِنِیْ یَوْمَ یُبْعَثُوْنَۙ Open ayah 26:87 in the Quran reader
اور مجھے رسوا نہ کرنا جس دن1 سب اٹھائے جائیں گے ۔
یَوْمَ لَا یَنْفَعُ مَالٌ وَّ لَا بَنُوْنَۙ Open ayah 26:88 in the Quran reader
جس دن (نجات کے لیے) نہ مال کام آوے گا اور نہ بیٹے۔
اِلَّا مَنْ اَتَى اللّٰهَ بِقَلْبٍ سَلِیْمٍؕ Open ayah 26:89 in the Quran reader
مگر ہاں (اس کی نجات ہوگی ) جو اللہ کے حضور میں دل سلامت (یعنی بےعیب) حاضر ہوا۔
وَ اُزْلِفَتِ الْجَنَّةُ لِلْمُتَّقِیْنَۙ Open ayah 26:90 in the Quran reader
اور اس دن2 پرہیزگاروں کے لیے جنت قریب لائی جائے گی۔
وَ بُرِّزَتِ الْجَحِیْمُ لِلْغٰوِیْنَۙ Open ayah 26:91 in the Quran reader
اور گمراہوں کے لیے دوزخ سامنے ظاہر کی جائے گی ۔
وَ قِیْلَ لَهُمْ اَیْنَمَا كُنْتُمْ تَعْبُدُوْنَۙ Open ayah 26:92 in the Quran reader
اور ان سے کہا جائے گا کہ وہ کہاں ہیں جن کو تم اللہ کے سوا پوجتے تھے ۔
مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ١ؕ هَلْ یَنْصُرُوْنَكُمْ اَوْ یَنْتَصِرُوْنَؕ Open ayah 26:93 in the Quran reader
(اب) کیا وہ تمہاری مدد کریں گے یا بدلہ لیں گے یعنی اپنا بچاؤ کریں گے ہرگز نہیں۔
فَكُبْكِبُوْا فِیْهَا هُمْ وَ الْغَاوٗنَۙ Open ayah 26:94 in the Quran reader
پس وہ اور سب گمراہ (یعنی بت اور ان کے پجاری ) ۔
وَ جُنُوْدُ اِبْلِیْسَ اَجْمَعُوْنَؕ Open ayah 26:95 in the Quran reader
اور سب شیطانی لشکر جہنم میں اندھے منہ ڈال دیئے گئے۔
قَالُوْا وَ هُمْ فِیْهَا یَخْتَصِمُوْنَۙ Open ayah 26:96 in the Quran reader
اور وہ اس جگہ ایک دوسرے سے جھگڑتے ہوں گے۔
تَاللّٰهِ اِنْ كُنَّا لَفِیْ ضَلٰلٍ مُّبِیْنٍۙ Open ayah 26:97 in the Quran reader
کہ اللہ کی قسم ضرور ہم کھلی گمراہی میں تھے ۔
اِذْ نُسَوِّیْكُمْ بِرَبِّ الْعٰلَمِیْنَ Open ayah 26:98 in the Quran reader
جبکہ تم کو ہم رب العالمین کے برابر ٹھہراتے تھے ۔
وَ مَاۤ اَضَلَّنَاۤ اِلَّا الْمُجْرِمُوْنَ Open ayah 26:99 in the Quran reader
اور ہم کو نہ بہکایا مگر ان مجرموں نے۔
فَمَا لَنَا مِنْ شَافِعِیْنَۙ Open ayah 26:100 in the Quran reader
پس (اب) ہمارا کوئی سفارشی نہیں (کہ چھڑائے ) ۔
وَ لَا صَدِیْقٍ حَمِیْمٍ Open ayah 26:101 in the Quran reader
اور نہ کوئی غمخوار دوست (جو کام آئے) ۔
فَلَوْ اَنَّ لَنَا كَرَّةً فَنَكُوْنَ مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَ Open ayah 26:102 in the Quran reader
پس1 کسی طرح ہمیں (دنیا میں) پھرجانا ہوتا تاکہ ہم مسلمان ہوتے۔
اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةً١ؕ وَ مَا كَانَ اَكْثَرُهُمْ مُّؤْمِنِیْنَ Open ayah 26:103 in the Quran reader
بیشک اس قصہ میں (عبرت والوں کے لیے) ضرور نشانی ہے اور ان میں اکثر مسلمان نہیں ہیں
وَ اِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِیْزُ الرَّحِیْمُ۠ Open ayah 26:104 in the Quran reader
اور بیشک تمہارا پروردگار وہی غالب، مہربان ہے ۔