37. Surah As-Saaffaat
الصافاتThose drawn up in Ranks · 182 ayahsتفسیرِ حقانی
فَاسْتَفْتِهِمْ اَلِرَبِّكَ الْبَنَاتُ وَ لَهُمُ الْبَنُوْنَۙ Open ayah 37:149 in the Quran reader
پس (اے نبی ! ) ان سے پوچھو کہ کیا آپ کے رب کے لیے بیٹیاں ہیں اور ان کے لیے بیٹے ؟
اَمْ خَلَقْنَا الْمَلٰٓئِكَةَ اِنَاثًا وَّ هُمْ شٰهِدُوْنَ Open ayah 37:150 in the Quran reader
کیا ہم نے فرشتوں کو عورتیں بنایا اور وہ دیکھ بھی تو رہے تھے۔
اَلَاۤ اِنَّهُمْ مِّنْ اِفْكِهِمْ لَیَقُوْلُوْنَۙ Open ayah 37:151 in the Quran reader
دیکھو یہ جھوٹ کہتے ہیں کہ اللہ نے اولاد جنی ہے
وَلَدَ اللّٰهُ١ۙ وَ اِنَّهُمْ لَكٰذِبُوْنَ Open ayah 37:152 in the Quran reader
اور بیشک وہ جھوٹے ہیں۔
اَصْطَفَى الْبَنَاتِ عَلَى الْبَنِیْنَؕ Open ayah 37:153 in the Quran reader
کیا اس نے بیٹیوں کو بیٹوں سے زیادہ پسند کیا ہے۔
مَا لَكُمْ١۫ كَیْفَ تَحْكُمُوْنَ Open ayah 37:154 in the Quran reader
تمہیں کیا ہوا تم کیسا حکم لگاتے ہو۔
اَفَلَا تَذَكَّرُوْنَۚ Open ayah 37:155 in the Quran reader
پھر تم کیوں نہیں سمجھتے۔
اَمْ لَكُمْ سُلْطٰنٌ مُّبِیْنٌۙ Open ayah 37:156 in the Quran reader
کیا تمہارے پاس کوئی کھلی ہوئی سند ہے۔
فَاْتُوْا بِكِتٰبِكُمْ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ Open ayah 37:157 in the Quran reader
اگر تم سچے ہو تو اپنی کتاب تو پیش کرو
وَ جَعَلُوْا بَیْنَهٗ وَ بَیْنَ الْجِنَّةِ نَسَبًا١ؕ وَ لَقَدْ عَلِمَتِ الْجِنَّةُ اِنَّهُمْ لَمُحْضَرُوْنَۙ Open ayah 37:158 in the Quran reader
اور انہوں نے اللہ میں اور جنوں میں رشتہ قائم کیا ہے۔ حالانکہ جن خود جان چکے ہیں کہ یہ پکڑ کر لائے جائیں گے (قیامت کے دن)
سُبْحٰنَ اللّٰهِ عَمَّا یَصِفُوْنَۙ Open ayah 37:159 in the Quran reader
اللہ پاک ہے ان باتوں سے جو وہ بناتے ہیں،
اِلَّا عِبَادَ اللّٰهِ الْمُخْلَصِیْنَ Open ayah 37:160 in the Quran reader
مگر اللہ کے خالص بندے (جو کہتے ہیں ٹھیک کہتے ہیں)
فَاِنَّكُمْ وَ مَا تَعْبُدُوْنَۙ Open ayah 37:161 in the Quran reader
پھر تم اور جن کو تم پوجتے ہو
مَاۤ اَنْتُمْ عَلَیْهِ بِفٰتِنِیْنَۙ Open ayah 37:162 in the Quran reader
خدا سے کسی کو گمراہ نہیں کرسکتے،
اِلَّا مَنْ هُوَ صَالِ الْجَحِیْمِ Open ayah 37:163 in the Quran reader
مگر اسی کو جو خود جہنم میں جانے والا ہے۔
وَ مَا مِنَّاۤ اِلَّا لَهٗ مَقَامٌ مَّعْلُوْمٌۙ Open ayah 37:164 in the Quran reader
(فرشتے کہتے ہیں) اور ہم میں سے ایسا کوئی بھی نہیں کہ جس کے لیے ایک درجہ معین نہ ہو
وَّ اِنَّا لَنَحْنُ الصَّآفُّوْنَۚ Open ayah 37:165 in the Quran reader
اور ہم ہی ہیں جو عبادت کے لیے صف بستہ کھڑے رہتے ہیں
وَ اِنَّا لَنَحْنُ الْمُسَبِّحُوْنَ Open ayah 37:166 in the Quran reader
اور ہم اس کی تسبیح کیا کرتے ہیں
وَ اِنْ كَانُوْا لَیَقُوْلُوْنَۙ Open ayah 37:167 in the Quran reader
اور البتہ عرب کے کافر کہا کرتے تھے
لَوْ اَنَّ عِنْدَنَا ذِكْرًا مِّنَ الْاَوَّلِیْنَۙ Open ayah 37:168 in the Quran reader
کہ اگر ہمارے پاس پہلے لوگوں کا کوئی تذکرہ ہوتا
لَكُنَّا عِبَادَ اللّٰهِ الْمُخْلَصِیْنَ Open ayah 37:169 in the Quran reader
تو ہم اللہ کے خالص بندے ہوجاتے۔
فَكَفَرُوْا بِهٖ فَسَوْفَ یَعْلَمُوْنَ Open ayah 37:170 in the Quran reader
پھر وہ اس سے منکر ہوگئے، پھر ابھی معلوم کرلیں گے
وَ لَقَدْ سَبَقَتْ كَلِمَتُنَا لِعِبَادِنَا الْمُرْسَلِیْنَۚۖ Open ayah 37:171 in the Quran reader
اور البتہ ہمارے بندوں کے لیے ہمارا حکم پہلے سے ہوچکا ہے
اِنَّهُمْ لَهُمُ الْمَنْصُوْرُوْنَ۪ Open ayah 37:172 in the Quran reader
کہ انہی کی مدد کی جاوے گی
وَ اِنَّ جُنْدَنَا لَهُمُ الْغٰلِبُوْنَ Open ayah 37:173 in the Quran reader
اور ہمارا لشکر ہی غالب رہے گا۔
فَتَوَلَّ عَنْهُمْ حَتّٰى حِیْنٍۙ Open ayah 37:174 in the Quran reader
پھر آپ ان سے ایک وقت تک منہ موڑے رہو
وَّ اَبْصِرْهُمْ فَسَوْفَ یُبْصِرُوْنَ Open ayah 37:175 in the Quran reader
اور ان کو دیکھتے رہو۔ سو وہ خود بھی دیکھ لیں گے۔
اَفَبِعَذَابِنَا یَسْتَعْجِلُوْنَ Open ayah 37:176 in the Quran reader
پھر کیا وہ ہمارے عذاب کے لیے جلدی کررہے ہیں،
فَاِذَا نَزَلَ بِسَاحَتِهِمْ فَسَآءَ صَبَاحُ الْمُنْذَرِیْنَ Open ayah 37:177 in the Quran reader
پھر جب وہ ان کے میدان میں اترے گا تو جن کو ڈر سنایا جاچکا ہے ان کی کیا ہی منحوس صبح ہوگی
وَ تَوَلَّ عَنْهُمْ حَتّٰى حِیْنٍۙ Open ayah 37:178 in the Quran reader
اور ان سے ایک وقت تک منہ موڑے رہئے
وَّ اَبْصِرْ فَسَوْفَ یُبْصِرُوْنَ Open ayah 37:179 in the Quran reader
اور دیکھتے رہئے سو وہ بھی دیکھ لیں گے (کیا نتیجہ ملتا ہے) ۔
سُبْحٰنَ رَبِّكَ رَبِّ الْعِزَّةِ عَمَّا یَصِفُوْنَۚ Open ayah 37:180 in the Quran reader
آپ کا رب جو رب العزت ہے جو کچھ وہ کہتے ہیں ان سے پاک ہے
وَ سَلٰمٌ عَلَى الْمُرْسَلِیْنَۚ Open ayah 37:181 in the Quran reader
اور رسولوں پر سلام
وَ الْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ۠ Open ayah 37:182 in the Quran reader
اور سب تعریف اللہ کے لیے ہے جو تمام جہان کا رب ہے۔