37. Surah As-Saaffaat
الصافاتThose drawn up in Ranks · 182 ayahsتفسیرِ حقانی
وَ لَقَدْ نَادٰىنَا نُوْحٌ فَلَنِعْمَ الْمُجِیْبُوْنَ٘ۖ Open ayah 37:75 in the Quran reader
اور البتہ نوح نے ہم کو (مدد کے لئے) پکارا تو (ہم نے ان کی مدد کی) ہم عمدہ فریاد رس ہیں
وَ نَجَّیْنٰهُ وَ اَهْلَهٗ مِنَ الْكَرْبِ الْعَظِیْمِ٘ۖ Open ayah 37:76 in the Quran reader
کہ ہم نے ان کو اور ان کے کنبے کو بڑی بےچینی سے بچالیا
وَ جَعَلْنَا ذُرِّیَّتَهٗ هُمُ الْبٰقِیْنَ٘ۖ Open ayah 37:77 in the Quran reader
اور اس کی نسل کو باقی رہنے والا بنایا
وَ تَرَكْنَا عَلَیْهِ فِی الْاٰخِرِیْنَ٘ۖ Open ayah 37:78 in the Quran reader
اور آنے والی نسلوں کو نوح پر
سَلٰمٌ عَلٰى نُوْحٍ فِی الْعٰلَمِیْنَ Open ayah 37:79 in the Quran reader
دُنیا بھر میں سلام بھیجنے والا کردیا،
اِنَّا كَذٰلِكَ نَجْزِی الْمُحْسِنِیْنَ Open ayah 37:80 in the Quran reader
ہم نیکوں کو یوں بدلا دیا کرتے ہیں۔
اِنَّهٗ مِنْ عِبَادِنَا الْمُؤْمِنِیْنَ Open ayah 37:81 in the Quran reader
بیشک نوح ہمارے ایماندار بندوں میں سے ہے۔
ثُمَّ اَغْرَقْنَا الْاٰخَرِیْنَ Open ayah 37:82 in the Quran reader
پھر ہم نے اوروں کو غرق کردیا
وَ اِنَّ مِنْ شِیْعَتِهٖ لَاِبْرٰهِیْمَۘ Open ayah 37:83 in the Quran reader
اور البتہ نوح کے طریق پر چلنے والوں میں سے ابراہیم بھی تھے،
اِذْ جَآءَ رَبَّهٗ بِقَلْبٍ سَلِیْمٍ Open ayah 37:84 in the Quran reader
جبکہ وہ پاک دل سے اپنے رب کی طرف رجوع ہوئے۔
اِذْ قَالَ لِاَبِیْهِ وَ قَوْمِهٖ مَا ذَا تَعْبُدُوْنَۚ Open ayah 37:85 in the Quran reader
جب کہ اس نے اپنے باپ اور اپنی قوم سے کہا کہ کیا ہے جس کو تم پوجتے ہو۔
اَئِفْكًا اٰلِهَةً دُوْنَ اللّٰهِ تُرِیْدُوْنَؕ Open ayah 37:86 in the Quran reader
کیا خدا کو چھوڑ کر جھوٹ موٹ کے معبودوں کو چاہ رہے ہو۔
فَمَا ظَنُّكُمْ بِرَبِّ الْعٰلَمِیْنَ Open ayah 37:87 in the Quran reader
تم نے دنیا بھر کے پروردگار کو کیا سمجھ رکھا ہے،
فَنَظَرَ نَظْرَةً فِی النُّجُوْمِۙ Open ayah 37:88 in the Quran reader
پھر اس نے ستاروں میں ایک نگاہ کرکے کہہ دیا
فَقَالَ اِنِّیْ سَقِیْمٌ Open ayah 37:89 in the Quran reader
کہ میں بیمار ہوں۔
فَتَوَلَّوْا عَنْهُ مُدْبِرِیْنَ Open ayah 37:90 in the Quran reader
پھر وہ لوگ ان کو چھوڑ کر چل دیے،
فَرَاغَ اِلٰۤى اٰلِهَتِهِمْ فَقَالَ اَلَا تَاْكُلُوْنَۚ Open ayah 37:91 in the Quran reader
پھر ابراہیم ان کے بت خانہ میں جابیٹھے (اور بتوں سے) کہنے لگے تم (اس چڑھاوے کو) کھاتے کیوں نہیں ہو،
مَا لَكُمْ لَا تَنْطِقُوْنَ Open ayah 37:92 in the Quran reader
تمہیں کیا ہوا جو بولتے بھی نہیں۔
فَرَاغَ عَلَیْهِمْ ضَرْبًۢا بِالْیَمِیْنِ Open ayah 37:93 in the Quran reader
پھر تو ابراہیم بڑے زور سے ان کے توڑنے پر پل پڑے،
فَاَقْبَلُوْۤا اِلَیْهِ یَزِفُّوْنَ Open ayah 37:94 in the Quran reader
پھر جب بت پرست ابراہیم کے پاس دوڑتے ہوئے آئے۔
قَالَ اَتَعْبُدُوْنَ مَا تَنْحِتُوْنَۙ Open ayah 37:95 in the Quran reader
ابراہیم نے کہا کیا تم اپنے ہاتھ کے تراشے ہوئے بتوں کو پوجتے ہو،
وَ اللّٰهُ خَلَقَكُمْ وَ مَا تَعْمَلُوْنَ Open ayah 37:96 in the Quran reader
حالانکہ اللہ نے تم کو اور تمہارے بنائے ہوئے بتوں کو بنایا ہے۔
قَالُوا ابْنُوْا لَهٗ بُنْیَانًا فَاَلْقُوْهُ فِی الْجَحِیْمِ Open ayah 37:97 in the Quran reader
(بت پرست خجل ہوکر) کہنے لگے ابراہیم کے لیے ایک بھٹی چنو پھر اس کو دہکتی ہوئی آگ میں ڈال دو ۔
فَاَرَادُوْا بِهٖ كَیْدًا فَجَعَلْنٰهُمُ الْاَسْفَلِیْنَ Open ayah 37:98 in the Quran reader
پھر انہوں نے ان سے داؤ کرنا چاہا۔ (مگر) ہم نے انہی کو زیر کردیا
وَ قَالَ اِنِّیْ ذَاهِبٌ اِلٰى رَبِّیْ سَیَهْدِیْنِ Open ayah 37:99 in the Quran reader
اور ابراہیم نے (جبکہ ان کے باپ نے گھر سے نکال دیا تھا) یہ کہا کہ میں خدا کی طرف جاتا ہوں وہ مجھے عنقریب رستہ بتا دے گا۔
رَبِّ هَبْ لِیْ مِنَ الصّٰلِحِیْنَ Open ayah 37:100 in the Quran reader
(اور یہ دعا کی) اے رب ! مجھ کو نیک (فرزند) عطاء کر
فَبَشَّرْنٰهُ بِغُلٰمٍ حَلِیْمٍ Open ayah 37:101 in the Quran reader
پھر ہم نے اس کو بردبار لڑکے کی خوش خبری دی۔
فَلَمَّا بَلَغَ مَعَهُ السَّعْیَ قَالَ یٰبُنَیَّ اِنِّیْۤ اَرٰى فِی الْمَنَامِ اَنِّیْۤ اَذْبَحُكَ فَانْظُرْ مَا ذَا تَرٰى١ؕ قَالَ یٰۤاَبَتِ افْعَلْ مَا تُؤْمَرُ١٘ سَتَجِدُنِیْۤ اِنْ شَآءَ اللّٰهُ مِنَ الصّٰبِرِیْنَ Open ayah 37:102 in the Quran reader
پھر جب وہ لڑکا ابراہیم کے ساتھ چلنے پھرنے لگا تو ابراہیم نے کہا بیٹا خواب میں دیکھا کہ میں تجھ کو ذبح کرتا ہوں، پھر تو کہہ تیری کیا رائے ہے۔ اس نے کہا ابا جان جو کچھ حکم ہوا ہے اس کو بجا لایئے۔ آپ مجھ کو انشاء اللہ صابر ہی پائیں گے،
فَلَمَّاۤ اَسْلَمَا وَ تَلَّهٗ لِلْجَبِیْنِۚ Open ayah 37:103 in the Quran reader
پھر جب دونوں تیار ہوگئے اور اس کو ابراہیم نے منہ کے بل گرایا
وَ نَادَیْنٰهُ اَنْ یّٰۤاِبْرٰهِیْمُۙ Open ayah 37:104 in the Quran reader
تو ہم نے اس کو آواز دی کہ اے ابراہیم !
قَدْ صَدَّقْتَ الرُّءْیَا١ۚ اِنَّا كَذٰلِكَ نَجْزِی الْمُحْسِنِیْنَ Open ayah 37:105 in the Quran reader
تونے خواب کو سچ کر دکھایا۔ ہم نیک بختوں کو اسی طرح سے بدلہ دیا کرتے ہیں،
اِنَّ هٰذَا لَهُوَ الْبَلٰٓؤُا الْمُبِیْنُ Open ayah 37:106 in the Quran reader
البتہ یہ صریح آزمائش ہے
وَ فَدَیْنٰهُ بِذِبْحٍ عَظِیْمٍ Open ayah 37:107 in the Quran reader
اور ہم نے بڑی قربانی کو اس کا ذریعہ بنادیا
وَ تَرَكْنَا عَلَیْهِ فِی الْاٰخِرِیْنَۖ Open ayah 37:108 in the Quran reader
اور ہم نے آنے والی نسلوں میں ان کا ذکر خیر باقی رکھا
سَلٰمٌ عَلٰۤى اِبْرٰهِیْمَ Open ayah 37:109 in the Quran reader
(کہ سب خدا پرست کہتے ہیں) ابراہیم پر سلام ہو۔
كَذٰلِكَ نَجْزِی الْمُحْسِنِیْنَ Open ayah 37:110 in the Quran reader
ہم نیک بندوں کو ایسا ہی نیک بدلہ دیا کرتے ہیں،
اِنَّهٗ مِنْ عِبَادِنَا الْمُؤْمِنِیْنَ Open ayah 37:111 in the Quran reader
کیونکہ وہ ہمارے ایماندار بندوں میں سے ہے
وَ بَشَّرْنٰهُ بِاِسْحٰقَ نَبِیًّا مِّنَ الصّٰلِحِیْنَ Open ayah 37:112 in the Quran reader
اور ہم نے اس کو (دوسرے فرزند) اسحاق کی بھی خوشخبری دی کہ وہ نبی (اور) نیک لوگوں میں سے ہوگا
وَ بٰرَكْنَا عَلَیْهِ وَ عَلٰۤى اِسْحٰقَ١ؕ وَ مِنْ ذُرِّیَّتِهِمَا مُحْسِنٌ وَّ ظَالِمٌ لِّنَفْسِهٖ مُبِیْنٌ۠ Open ayah 37:113 in the Quran reader
اور ہم نے ابراہیم اور اسحاق پر برکتیں نازل کیں اور ان دونوں کی اولاد میں سے کچھ نیک بھی ہیں اور کچھ ابراہیم پر صریح ظلم بھی کررہے ہیں۔