37. Surah As-Saaffaat
الصافاتThose drawn up in Ranks · 182 ayahsتفسیرِ حقانی
اِلَّا عِبَادَ اللّٰهِ الْمُخْلَصِیْنَ Open ayah 37:40 in the Quran reader
لیکن اللہ کے خاص بندے
اُولٰٓئِكَ لَهُمْ رِزْقٌ مَّعْلُوْمٌۙ Open ayah 37:41 in the Quran reader
کہ ان کے لیے خوان مقرر ہیں۔
فَوَاكِهُ١ۚ وَ هُمْ مُّكْرَمُوْنَۙ Open ayah 37:42 in the Quran reader
میووں کے اور وہ نعمت کے باغوں میں
فِیْ جَنّٰتِ النَّعِیْمِۙ Open ayah 37:43 in the Quran reader
ان کے سامنے تختوں پر
عَلٰى سُرُرٍ مُّتَقٰبِلِیْنَ Open ayah 37:44 in the Quran reader
عزت و احترام سے بیٹھے ہوں گے،
یُطَافُ عَلَیْهِمْ بِكَاْسٍ مِّنْ مَّعِیْنٍۭۙ Open ayah 37:45 in the Quran reader
ان میں صاف شراب کا دور چل رہا ہوگا
بَیْضَآءَ لَذَّةٍ لِّلشّٰرِبِیْنَۚۖ Open ayah 37:46 in the Quran reader
جو سفید پینے والوں کے لیے مزہ دے گی
لَا فِیْهَا غَوْلٌ وَّ لَا هُمْ عَنْهَا یُنْزَفُوْنَ Open ayah 37:47 in the Quran reader
نہ اس میں بہکنا ہوگا اور نہ ان کو اس سے نشہ ہوگا
وَ عِنْدَهُمْ قٰصِرٰتُ الطَّرْفِ عِیْنٌۙ Open ayah 37:48 in the Quran reader
اور ان کے پاس نیچی نگاہ رکھنے والی بڑی آنکھوں والی عورتیں ہوں گی۔
كَاَنَّهُنَّ بَیْضٌ مَّكْنُوْنٌ Open ayah 37:49 in the Quran reader
گویا کہ وہ ڈبے میں چھپے ہوئے موتی ہیں۔
فَاَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلٰى بَعْضٍ یَّتَسَآءَلُوْنَ Open ayah 37:50 in the Quran reader
پھر ان میں سے ایک دوسرے کی طرف ملتفت ہو کر باتیں پیش کرے گا،
قَالَ قَآئِلٌ مِّنْهُمْ اِنِّیْ كَانَ لِیْ قَرِیْنٌۙ Open ayah 37:51 in the Quran reader
ان میں سے ایک کہنے والا کہے گا کہ دنیا میں میرا ایک ساتھی تھا،
یَّقُوْلُ اَئِنَّكَ لَمِنَ الْمُصَدِّقِیْنَ Open ayah 37:52 in the Quran reader
وہ کہا کرتا تھا کہ کیا تو بھی ان میں سے ہے جو رسول کو سچ جانتا ہے
ءَاِذَا مِتْنَا وَ كُنَّا تُرَابًا وَّ عِظَامًا ءَاِنَّا لَمَدِیْنُوْنَ Open ayah 37:53 in the Quran reader
کہ کیا جب ہم مرجاویں گے اور مٹی اور ہڈی ہوجاویں گے، کیا ہم کو جزا ملے گی۔
قَالَ هَلْ اَنْتُمْ مُّطَّلِعُوْنَ Open ayah 37:54 in the Quran reader
وہ کہے گا کہ کیا تم بھی دیکھنا چاہتے ہو، پھر وہ جھانک کر دیکھے گا
فَاطَّلَعَ فَرَاٰهُ فِیْ سَوَآءِ الْجَحِیْمِ Open ayah 37:55 in the Quran reader
تو اس کو دوزخ کے بیچوں بیچ پڑا دیکھے گا،
قَالَ تَاللّٰهِ اِنْ كِدْتَّ لَتُرْدِیْنِۙ Open ayah 37:56 in the Quran reader
وہ کہے گا بخدا کہ تو نے تو مجھے ہلاک ہی کیا ہوتا
وَ لَوْ لَا نِعْمَةُ رَبِّیْ لَكُنْتُ مِنَ الْمُحْضَرِیْنَ Open ayah 37:57 in the Quran reader
اور اگر میرے رب کی عنایت نہ ہوتی تو میں بھی (گرفتار عذاب ہوکر) حاضر کیا جاتا،
اَفَمَا نَحْنُ بِمَیِّتِیْنَۙ Open ayah 37:58 in the Quran reader
پھر کیا ہم جنتی ایسے ہیں کہ جو ایک بار مرنا تھا
اِلَّا مَوْتَتَنَا الْاُوْلٰى وَ مَا نَحْنُ بِمُعَذَّبِیْنَ Open ayah 37:59 in the Quran reader
سو مرچکے۔ اب نہ ہم کو موت ہے اور نہ ہم کو کوئی تکلیف ہوتی ہے۔
اِنَّ هٰذَا لَهُوَ الْفَوْزُ الْعَظِیْمُ Open ayah 37:60 in the Quran reader
بیشک یہ بڑی کامیابی کی بات ہے،
لِمِثْلِ هٰذَا فَلْیَعْمَلِ الْعٰمِلُوْنَ Open ayah 37:61 in the Quran reader
ایسی ہی کامیابی کے لیے عمل کرنے والوں کو عمل کرنا چاہیے۔
اَذٰلِكَ خَیْرٌ نُّزُلًا اَمْ شَجَرَةُ الزَّقُّوْمِ Open ayah 37:62 in the Quran reader
کیا یہ مہمانی بہتر ہے یاتھور (سینڈھ) کا درخت۔
اِنَّا جَعَلْنٰهَا فِتْنَةً لِّلظّٰلِمِیْنَ Open ayah 37:63 in the Quran reader
ہم نے اس تھور (سینڈھ) کو ظالموں کے لیے فتنہ بنادیا ہے،
اِنَّهَا شَجَرَةٌ تَخْرُجُ فِیْۤ اَصْلِ الْجَحِیْمِۙ Open ayah 37:64 in the Quran reader
وہ ایک درخت ہے کہ جو دوزخ کے قعر میں سے اگتا ہے،
طَلْعُهَا كَاَنَّهٗ رُءُوْسُ الشَّیٰطِیْنِ Open ayah 37:65 in the Quran reader
اس کا خوشہ ایسا ہے کہ جیسے شیطانوں کے سر،
فَاِنَّهُمْ لَاٰكِلُوْنَ مِنْهَا فَمَالِئُوْنَ مِنْهَا الْبُطُوْنَؕ Open ayah 37:66 in the Quran reader
پھر وہ اس میں سے کھائیں گے، پھر وہ اس سے پیٹ بھریں گے،
ثُمَّ اِنَّ لَهُمْ عَلَیْهَا لَشَوْبًا مِّنْ حَمِیْمٍۚ Open ayah 37:67 in the Quran reader
پھر اس پر ان کو کھولتا ہوا پانی (پیپ وغیرہ سے) ملا ملا کردیا جائے گا۔
ثُمَّ اِنَّ مَرْجِعَهُمْ لَاۡاِلَى الْجَحِیْمِ Open ayah 37:68 in the Quran reader
پھر وہ دوزخ کی طرف لوٹ کر آئیں گے،
اِنَّهُمْ اَلْفَوْا اٰبَآءَهُمْ ضَآلِّیْنَۙ Open ayah 37:69 in the Quran reader
کس لیے کہ انہوں نے اپنے باپ دادا کو گمراہ پایا تھا،
فَهُمْ عَلٰۤى اٰثٰرِهِمْ یُهْرَعُوْنَ Open ayah 37:70 in the Quran reader
پھر وہ ان کے پیچھے دوڑتے چلے گئے
وَ لَقَدْ ضَلَّ قَبْلَهُمْ اَكْثَرُ الْاَوَّلِیْنَۙ Open ayah 37:71 in the Quran reader
اور البتہ ان سے پہلے بہت سے اگلے لوگ گمراہ ہوچکے ہیں۔
وَ لَقَدْ اَرْسَلْنَا فِیْهِمْ مُّنْذِرِیْنَ Open ayah 37:72 in the Quran reader
اور البتہ ہم نے ان میں ڈرسنانے والے بھیجے تھے۔
فَانْظُرْ كَیْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُنْذَرِیْنَۙ Open ayah 37:73 in the Quran reader
پھر دیکھو جن کو ڈر سنایا گیا تھا، ان کا کیا انجام ہوا،
اِلَّا عِبَادَ اللّٰهِ الْمُخْلَصِیْنَ۠ Open ayah 37:74 in the Quran reader
مگر اللہ کے خالص بندے (محفوظ رہے)