2. Surah Al-Baqara
البقرةThe Cow · 286 ayahsاشرف الحواشی
فَاِذَا قَضَیْتُمْ مَّنَاسِكَكُمْ فَاذْكُرُوا اللّٰهَ كَذِكْرِكُمْ اٰبَآءَكُمْ اَوْ اَشَدَّ ذِكْرًا١ؕ فَمِنَ النَّاسِ مَنْ یَّقُوْلُ رَبَّنَاۤ اٰتِنَا فِی الدُّنْیَا وَ مَا لَهٗ فِی الْاٰخِرَةِ مِنْ خَلَاقٍ Open ayah 2:200 in the Quran reader
پھر جب حج کے کام پورے کر چکو تو جس طرح ( جاہلیت کے زمانہ میں) اپنے باپ دادوں کو یاد کرتے تھے اتنا ہی بلکہ اس سے زیادہ اللہ کی یاد کرو11 تو بعض لوگ ایسے ہیں جو کہتے ہیں اے پروردگار ہمارے ہم کو جو دینا ہے ہی میں دے دے ان کا آخرت میں کوئی حصہ نہ رہا
وَ مِنْهُمْ مَّنْ یَّقُوْلُ رَبَّنَاۤ اٰتِنَا فِی الدُّنْیَا حَسَنَةً وَّ فِی الْاٰخِرَةِ حَسَنَةً وَّ قِنَا عَذَابَ النَّارِ Open ayah 2:201 in the Quran reader
اور بعضے ایسے ہیں جو کہتے ہیں اے پروردگار ہمارے ہم کو دنیا میں بھلائی دے اور آخرت میں بھی بھلائی دے اور ہم کو دوزخ کے عذاب سے بچا
اُولٰٓئِكَ لَهُمْ نَصِیْبٌ مِّمَّا كَسَبُوْا١ؕ وَ اللّٰهُ سَرِیْعُ الْحِسَابِ Open ayah 2:202 in the Quran reader
یہی لوگ ہیں جن ان کی کمائی میں سے کچھ حصہ ملے گا اور اللہ بہت جلد حساب لیتے والا ہے1
وَ اذْكُرُوا اللّٰهَ فِیْۤ اَیَّامٍ مَّعْدُوْدٰتٍ١ؕ فَمَنْ تَعَجَّلَ فِیْ یَوْمَیْنِ فَلَاۤ اِثْمَ عَلَیْهِ١ۚ وَ مَنْ تَاَخَّرَ فَلَاۤ اِثْمَ عَلَیْهِ١ۙ لِمَنِ اتَّقٰى١ؕ وَ اتَّقُوا اللّٰهَ وَ اعْلَمُوْۤا اَنَّكُمْ اِلَیْهِ تُحْشَرُوْنَ Open ayah 2:203 in the Quran reader
ور اگر گنتی کے چند دنوں میں اللہ کی یاد کرو2 پھر جو شخص جلدی کر کے دو ہی دن میں ( منا سے) چل دے تو اس پر کچھ گناہ نہیں اور جو تیرہ تاریخ تک ٹھہرا رہے اس پر کچھ بھی گناہ نہیں بشر طی کہ پرہیز گار ہو3 اور اللہ سے ڈرتے رہو اور یہ سمجھ لو اور کہ تم اس کے پاس قیامت کے دن اکٹھا ہو گے
وَ مِنَ النَّاسِ مَنْ یُّعْجِبُكَ قَوْلُهٗ فِی الْحَیٰوةِ الدُّنْیَا وَ یُشْهِدُ اللّٰهَ عَلٰى مَا فِیْ قَلْبِهٖ١ۙ وَ هُوَ اَلَدُّ الْخِصَامِ Open ayah 2:204 in the Quran reader
بعضا آدمی ایسا ہے جس کی باتیں تجھ کو دنیا کی زندگی میں بھلی لگتی ہیں اور وہ اپنے دل کی سچائی اللہ کو گواہ کرتا ہے حقیقت میں وہ سخت جھگڑ الو ہے
وَ اِذَا تَوَلّٰى سَعٰى فِی الْاَرْضِ لِیُفْسِدَ فِیْهَا وَ یُهْلِكَ الْحَرْثَ وَ النَّسْلَ١ؕ وَ اللّٰهُ لَا یُحِبُّ الْفَسَادَ Open ayah 2:205 in the Quran reader
جب جب لوٹ کرجاتا ہے ( یا اس کو حکومت ملتی ہے تو زمین میں دھند مچانے کی کوشش کرتا ہے ( یعینی فساد کرنے کی) او کھیتیاں اور جانیں بر باد کرتا ہے اور اللہ فساد کر پسند نہیں کرتا
وَ اِذَا قِیْلَ لَهُ اتَّقِ اللّٰهَ اَخَذَتْهُ الْعِزَّةُ بِالْاِثْمِ فَحَسْبُهٗ جَهَنَّمُ١ؕ وَ لَبِئْسَ الْمِهَادُ Open ayah 2:206 in the Quran reader
اور جب اس سے کہو خدا سے ڈر تو شیخی میں آکر اور گناہ گرے تو جہنم اس کے لیے بس ہے اور وہ بیشک برا مقام ہے4
وَ مِنَ النَّاسِ مَنْ یَّشْرِیْ نَفْسَهُ ابْتِغَآءَ مَرْضَاتِ اللّٰهِ١ؕ وَ اللّٰهُ رَءُوْفٌۢ بِالْعِبَادِ Open ayah 2:207 in the Quran reader
بعضا آدمی ایسا ہے جو اللہ کی راضی رکھنے کے لیے اپنی جان تک بیچ ڈالتا ہے اور اللہ اپنے بندوں پر مہربان ہے5
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا ادْخُلُوْا فِی السِّلْمِ كَآفَّةً١۪ وَّ لَا تَتَّبِعُوْا خُطُوٰتِ الشَّیْطٰنِ١ؕ اِنَّهٗ لَكُمْ عَدُوٌّ مُّبِیْنٌ Open ayah 2:208 in the Quran reader
مسلمانو پوری مسلمانی میں آجاؤ یا سب مسلمان مسلمان مل کر ایک ہوجاؤ6 اور شیطان کے راہوں پر مت چلو بیشک وہ تمہارا کھلا دشمن ہے
فَاِنْ زَلَلْتُمْ مِّنْۢ بَعْدِ مَا جَآءَتْكُمُ الْبَیِّنٰتُ فَاعْلَمُوْۤا اَنَّ اللّٰهَ عَزِیْزٌ حَكِیْمٌ Open ayah 2:209 in the Quran reader
اور اگر کھلی نشانیا آنے کے بعد بھی تم پھسل جاؤ ( اور شیطان کے پھندے میں پھنس جاؤ) تو سمجھ رکھو بع شک اللہ تعالیٰ زبر دست ہے حکمت والا
هَلْ یَنْظُرُوْنَ اِلَّاۤ اَنْ یَّاْتِیَهُمُ اللّٰهُ فِیْ ظُلَلٍ مِّنَ الْغَمَامِ وَ الْمَلٰٓئِكَةُ وَ قُضِیَ الْاَمْرُ١ؕ وَ اِلَى اللّٰهِ تُرْجَعُ الْاُمُوْرُ۠ Open ayah 2:210 in the Quran reader
کیا یہ لوگ اس انتظار میں ہیں کہ اللہ تعالیٰ بادلوں کے چھتر لگائے ہوئے فرشتو کو ساتھ لیے ہوئے ان کے پاس آجائے اور جو ہونا ہے وہ ہوجائے اور سب کام اللہ ہی کے سامنے پیش ہوں گے1
سَلْ بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَ كَمْ اٰتَیْنٰهُمْ مِّنْ اٰیَةٍۭ بَیِّنَةٍ١ؕ وَ مَنْ یُّبَدِّلْ نِعْمَةَ اللّٰهِ مِنْۢ بَعْدِ مَا جَآءَتْهُ فَاِنَّ اللّٰهَ شَدِیْدُ الْعِقَابِ Open ayah 2:211 in the Quran reader
( اے پیغمبر بنی اسرائیل سے پوچھو ہم نے ان کو کتنی کھلی نشانیاں دیں اور جو کوئی اللہ تعالیٰ کی نعمت پہنچ جا نے کے بعد بدل ڈالے تو اللہ کا عذاب سخت ہے2
زُیِّنَ لِلَّذِیْنَ كَفَرُوا الْحَیٰوةُ الدُّنْیَا وَ یَسْخَرُوْنَ مِنَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا١ۘ وَ الَّذِیْنَ اتَّقَوْا فَوْقَهُمْ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ١ؕ وَ اللّٰهُ یَرْزُقُ مَنْ یَّشَآءُ بِغَیْرِ حِسَابٍ Open ayah 2:212 in the Quran reader
کافروں کو دنیا زندگی بھلی معلوم ہوتی ہے اور مسلمانوں سے ٹھٹھا کرتے ہیں اور جو لوگ شرک سے بچے ہیں ( یعنی مسلمان) وہ قیامت کے دن ان کے اوپر ہوں گے اور اللہ جس کا چاہتا ہے بےحساب روزی دیتا ہے3
كَانَ النَّاسُ اُمَّةً وَّاحِدَةً١۫ فَبَعَثَ اللّٰهُ النَّبِیّٖنَ مُبَشِّرِیْنَ وَ مُنْذِرِیْنَ١۪ وَ اَنْزَلَ مَعَهُمُ الْكِتٰبَ بِالْحَقِّ لِیَحْكُمَ بَیْنَ النَّاسِ فِیْمَا اخْتَلَفُوْا فِیْهِ١ؕ وَ مَا اخْتَلَفَ فِیْهِ اِلَّا الَّذِیْنَ اُوْتُوْهُ مِنْۢ بَعْدِ مَا جَآءَتْهُمُ الْبَیِّنٰتُ بَغْیًۢا بَیْنَهُمْ١ۚ فَهَدَى اللّٰهُ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لِمَا اخْتَلَفُوْا فِیْهِ مِنَ الْحَقِّ بِاِذْنِهٖ١ؕ وَ اللّٰهُ یَهْدِیْ مَنْ یَّشَآءُ اِلٰى صِرَاطٍ مُّسْتَقِیْمٍ Open ayah 2:213 in the Quran reader
( پہلے لوگ ایک ہی طریق ( دین پر تھے پھر لگے اختلاف کرنے تعالیٰ نے پیغمبروں کو بھیجا مومنوں کو) خو شخبری سناتے ہوئے اور کافروں اور بدکاروں کو ڈراتے ہوئے اور ان کے ساتھ سچی کتاب اتاری اس لیے کہ جن باتوں میں وہ اختلاف کر رہیں ان کا فیصلہ کر دے4 اور صاٖف صاف حکم پہنچنے کے بعد آپس کی ضد سے لوگوں نے اختلاف کیا جن کو یہ کتاب مٹانے اور دور کرنے کے لے دی گئی تھی۔ پھر اللہ تعالیٰ نے اپنے حکم سے ایمان ولوں کو ان باتوں میں جن کو یہ کتاب ( اختلاف مٹانے اور دور کرنے کے لیے دی گئی تھی پھر اللہ تعالیٰ نے اپنے رحم سے ایمان والوں کو ان با توں میں جن میں وہ اختلاف کر رہے تھے سچی بات کی راہ بتلادی اور اللہ جس کو چاہتا ہے سچی راہ بتلاتا ہے1
اَمْ حَسِبْتُمْ اَنْ تَدْخُلُوا الْجَنَّةَ وَ لَمَّا یَاْتِكُمْ مَّثَلُ الَّذِیْنَ خَلَوْا مِنْ قَبْلِكُمْ١ؕ مَسَّتْهُمُ الْبَاْسَآءُ وَ الضَّرَّآءُ وَ زُلْزِلُوْا حَتّٰى یَقُوْلَ الرَّسُوْلُ وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا مَعَهٗ مَتٰى نَصْرُ اللّٰهِ١ؕ اَلَاۤ اِنَّ نَصْرَ اللّٰهِ قَرِیْبٌ Open ayah 2:214 in the Quran reader
( مسلمانوں کیا تم سمجھتے ہو ہو بےکھٹکے او بےتکلیف اٹھائے جنت میں چل دو گے اور ابھی تک تو تمہاری وہ حالت نہیں ہوئی جو اگلے لوگوں کی ہوئی تھی مصیبت اور تکلیف ان کو لگ گئی ( یعنی مفلسی اور بیماری نے گھیر لیا) اور اس درجہ تک جھڑجھڑائے گئے کہ ج خو پیغمبر اور ان کے ساتھ کے ایمان والے گھبرا کر بول اٹھے اللہ کی مدد کب آئے گی سن لو اللہ کی مدد نزدیک ہے2
یَسْئَلُوْنَكَ مَا ذَا یُنْفِقُوْنَ١ؕ۬ قُلْ مَاۤ اَنْفَقْتُمْ مِّنْ خَیْرٍ فَلِلْوَالِدَیْنِ وَ الْاَقْرَبِیْنَ وَ الْیَتٰمٰى وَ الْمَسٰكِیْنِ وَ ابْنِ السَّبِیْلِ١ؕ وَ مَا تَفْعَلُوْا مِنْ خَیْرٍ فَاِنَّ اللّٰهَ بِهٖ عَلِیْمٌ Open ayah 2:215 in the Quran reader
( اے پیمبر لوگ تجھ سے پو چھتے ہیں کیا خرچ کریں اور کن لوگوں پر خرچ کریں تو کہ دے جو کچھ خیر خیرات کے طور پر تم خرچ کرو تو ماں باپ اور ناتے والوں اور یتمیوں اور محتاجوں اور مسافروں پر اور جو بھلائی تم کرو اللہ اس کو جانتا ہے3
كُتِبَ عَلَیْكُمُ الْقِتَالُ وَ هُوَ كُرْهٌ لَّكُمْ١ۚ وَ عَسٰۤى اَنْ تَكْرَهُوْا شَیْئًا وَّ هُوَ خَیْرٌ لَّكُمْ١ۚ وَ عَسٰۤى اَنْ تُحِبُّوْا شَیْئًا وَّ هُوَ شَرٌّ لَّكُمْ١ؕ وَ اللّٰهُ یَعْلَمُ وَ اَنْتُمْ لَا تَعْلَمُوْنَ۠ Open ayah 2:216 in the Quran reader
( مسلمانو) تم پر کافروں سے لڑ نا (جہاد فرض کیا گیا اور وہ تم کو برا لگے اور ایسا ہوسکتا ہے کہ ایک چیز تم کو بری لیکن وہ تمہاری حق میں بہتر ہو اور ایک چیز تم کو بھلی لگے لیکن وہ تمہارے حق میں بری ہو اور اللہ جانتا ہے اور تم نہیں جانتے4
یَسْئَلُوْنَكَ عَنِ الشَّهْرِ الْحَرَامِ قِتَالٍ فِیْهِ١ؕ قُلْ قِتَالٌ فِیْهِ كَبِیْرٌ١ؕ وَ صَدٌّ عَنْ سَبِیْلِ اللّٰهِ وَ كُفْرٌۢ بِهٖ وَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ١ۗ وَ اِخْرَاجُ اَهْلِهٖ مِنْهُ اَكْبَرُ عِنْدَ اللّٰهِ١ۚ وَ الْفِتْنَةُ اَكْبَرُ مِنَ الْقَتْلِ١ؕ وَ لَا یَزَالُوْنَ یُقَاتِلُوْنَكُمْ حَتّٰى یَرُدُّوْكُمْ عَنْ دِیْنِكُمْ اِنِ اسْتَطَاعُوْا١ؕ وَ مَنْ یَّرْتَدِدْ مِنْكُمْ عَنْ دِیْنِهٖ فَیَمُتْ وَ هُوَ كَافِرٌ فَاُولٰٓئِكَ حَبِطَتْ اَعْمَالُهُمْ فِی الدُّنْیَا وَ الْاٰخِرَةِ١ۚ وَ اُولٰٓئِكَ اَصْحٰبُ النَّارِ١ۚ هُمْ فِیْهَا خٰلِدُوْنَ Open ayah 2:217 in the Quran reader
( سے پیمبر) تجھ سے ( مسلمان یا مشر ک) پو چھتے ہیں ماہ حرام میں لڑ نا کیسا ہے تو کہہ ماہ حرام میں لڑ نا بڑا گناہ ہے اور اللہ کی راہ سے روکنا اور خدا کو نہ ماننا ( یا حج اور عمرے کو) اور ادب والی مسجد سے روکنا وہاں کے لوگوں کو اس میں سے نکال دینا اس سے بھی بڑھ کر اللہ کے نزیک گنا ہے او دین کی خرابی کرنا قتل سے بھی زیادی ہے1 اور یہ کافرتو ہمیشہ تم سے لڑتے رہیں کے اس غرض سے کہ اگر ان کا بس چلے تو تم کو تمہارے دین سے پھر الیں ( یعنی پھر کافربنالیں) اور جو کوئی تم میں اپنے دین (اسلام) سے پھرجائے اور کافر بن جائے) اور کفر ہی میں مرے تو ایسے لوگوں کا کیا کرایا دنیا اور آخرت دونوں میں برباد2 اور وہ دوزخی ہیں ہمیشہ دوزخ میں رہیں گے
اِنَّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ الَّذِیْنَ هَاجَرُوْا وَ جٰهَدُوْا فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ١ۙ اُولٰٓئِكَ یَرْجُوْنَ رَحْمَتَ اللّٰهِ١ؕ وَ اللّٰهُ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ Open ayah 2:218 in the Quran reader
جو لوگ ایما لائے اور اللہ کے لیے اپنا ملک چھوڑا ہجرت کی اور خدا کی راہ میں لڑے انہی کو الہ کی رحمت کی امید ہے اور اللہ بخشنے والا مہربان ہے3
یَسْئَلُوْنَكَ عَنِ الْخَمْرِ وَ الْمَیْسِرِ١ؕ قُلْ فِیْهِمَاۤ اِثْمٌ كَبِیْرٌ وَّ مَنَافِعُ لِلنَّاسِ١٘ وَ اِثْمُهُمَاۤ اَكْبَرُ مِنْ نَّفْعِهِمَا١ؕ وَ یَسْئَلُوْنَكَ مَا ذَا یُنْفِقُوْنَ١ؕ۬ قُلِ الْعَفْوَ١ؕ كَذٰلِكَ یُبَیِّنُ اللّٰهُ لَكُمُ الْاٰیٰتِ لَعَلَّكُمْ تَتَفَكَّرُوْنَۙ Open ayah 2:219 in the Quran reader
( اے پیمبر) مسلمان تجھ سے پوچھتے ہیں شراب پینا اور جوا کھیلنا کیسا ہے تو کہ ان دونوں چیزوں میں بڑا نقصان ہے اور کچھ فائدے بھی ہیں لوگوں کو مگر ان کا نقصان فائدے سے بڑھ کر ہے4 اور تجھ سے پوچھتے ہیں الہ کی راہ میں کتنا خرچ کریں تو کہہ جو بچ رہے5 اللہ تعالیٰ اسی طرح اپنے حکم تم سے بیان کرتا ہے تاکہ تم دنیا اور آخرت میں غور کرو6
فِی الدُّنْیَا وَ الْاٰخِرَةِ١ؕ وَ یَسْئَلُوْنَكَ عَنِ الْیَتٰمٰى١ؕ قُلْ اِصْلَاحٌ لَّهُمْ خَیْرٌ١ؕ وَ اِنْ تُخَالِطُوْهُمْ فَاِخْوَانُكُمْ١ؕ وَ اللّٰهُ یَعْلَمُ الْمُفْسِدَ مِنَ الْمُصْلِحِ١ؕ وَ لَوْ شَآءَ اللّٰهُ لَاَعْنَتَكُمْ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ عَزِیْزٌ حَكِیْمٌ Open ayah 2:220 in the Quran reader
اور ( پیمبر) تجھ سے پوچھے ہیں یتیموں کے بارے میں تو کہہ ان کا سن وانا اچھا ہے اور اگر ان سے مل جل کر رہو (ایک ساتھ کھاؤ پیو رتو وہ تمہارے بھائی ہیں اور اللہ جانتا ہے کو سنوارنا چاہتا ہے کون بگاڑنا اور اللہ چاہتا تو تم کو مشکل میں پھانس دیتا اور بالکل الگ رہنے کا حکم دیتا بیشک اللہ تعالیٰ غالب ہے حکمت والا ہے1
وَ لَا تَنْكِحُوا الْمُشْرِكٰتِ حَتّٰى یُؤْمِنَّ١ؕ وَ لَاَمَةٌ مُّؤْمِنَةٌ خَیْرٌ مِّنْ مُّشْرِكَةٍ وَّ لَوْ اَعْجَبَتْكُمْ١ۚ وَ لَا تُنْكِحُوا الْمُشْرِكِیْنَ حَتّٰى یُؤْمِنُوْا١ؕ وَ لَعَبْدٌ مُّؤْمِنٌ خَیْرٌ مِّنْ مُّشْرِكٍ وَّ لَوْ اَعْجَبَكُمْ١ؕ اُولٰٓئِكَ یَدْعُوْنَ اِلَى النَّارِ١ۖۚ وَ اللّٰهُ یَدْعُوْۤا اِلَى الْجَنَّةِ وَ الْمَغْفِرَةِ بِاِذْنِهٖ١ۚ وَ یُبَیِّنُ اٰیٰتِهٖ لِلنَّاسِ لَعَلَّهُمْ یَتَذَكَّرُوْنَ۠ Open ayah 2:221 in the Quran reader
اور مشرک عورتوں سے نکاح کرنا جب تک وہ ایمان نہ لائیں اور شرک کرنے والی عورت گوتم کو بھلی گلے اس سے مسلمان باندی بہتر ہے اور مشرک مرد جب تک ایمان نہ لائیں مسلمان عورتوں سے ان کا نکاح نہ کرو او مشرک مرد گوتم کو بھلالگے اس سے مسلمان غلام بہتر ہے یہ مشرک مرد اور عورتیں دوزخ کی طرف بلاتے ہیں اور اللہ تعالیٰ اپنے حکم سے جس کی قسمت میں ہے اس کو بہشت اور بخشش کی طرف بلا تا ہے اور اپنے حکم لوگوں سے اس لیے بیان کرتا ہے کہ وہ یادر کھیں2
وَ یَسْئَلُوْنَكَ عَنِ الْمَحِیْضِ١ؕ قُلْ هُوَ اَذًى١ۙ فَاعْتَزِلُوا النِّسَآءَ فِی الْمَحِیْضِ١ۙ وَ لَا تَقْرَبُوْهُنَّ حَتّٰى یَطْهُرْنَ١ۚ فَاِذَا تَطَهَّرْنَ فَاْتُوْهُنَّ مِنْ حَیْثُ اَمَرَكُمُ اللّٰهُ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ یُحِبُّ التَّوَّابِیْنَ وَ یُحِبُّ الْمُتَطَهِّرِیْنَ Open ayah 2:222 in the Quran reader
( اے پیمبر ( علیہ السلام) لوگ تھ سے حیض کے بارے میں پوچھتے ہیں کہہ دے وہ گندگی ہے تو حیض کے دونوں میں عورتوں سے سے الگ ہر ( ان سے جماع نہ کرو3 اور جب تک پاک نہ ہو لیں ان کے پاس نہ جاؤ ( یعنی جماع نہ کرو)4 پھر جب ستھرائی کرلیں تو جدھر سے اللہ نے حکم دیا ہے ( یعنی فرج کی طرف سے5 ان کے پاس آؤ بیشک اللہ کو توبہ کرنے والوں سے محبت ہے اور ستھرائی کرنے والوں سے بھی محبت ہے
نِسَآؤُكُمْ حَرْثٌ لَّكُمْ١۪ فَاْتُوْا حَرْثَكُمْ اَنّٰى شِئْتُمْ١٘ وَ قَدِّمُوْا لِاَنْفُسِكُمْ١ؕ وَ اتَّقُوا اللّٰهَ وَ اعْلَمُوْۤا اَنَّكُمْ مُّلٰقُوْهُ١ؕ وَ بَشِّرِ الْمُؤْمِنِیْنَ Open ayah 2:223 in the Quran reader
عورتیں تمہاری کھیتی ہیں اپنی کھیتی جس طرح سے) جہاں سے چاہو آؤ6 اور اپنے لیے کچھ آگے بھیجو ( یعنی نیک عمل) اور للہ سے ڈرتے رہو اور سمجھ رکھو ایک دن تم کو اس سے ملنا ہے اور اے پیمبر) ایمان والوں کو خو شخبری سنا
وَ لَا تَجْعَلُوا اللّٰهَ عُرْضَةً لِّاَیْمَانِكُمْ اَنْ تَبَرُّوْا وَ تَتَّقُوْا وَ تُصْلِحُوْا بَیْنَ النَّاسِ١ؕ وَ اللّٰهُ سَمِیْعٌ عَلِیْمٌ Open ayah 2:224 in the Quran reader
( مسلمان قسمیں کھا کر اللہ کی نیکی اور پرہیز گاری اور لوگوں میں پلاپ کرنے کی روک نہ بناؤ تمہاری قسموں کو سنتا ہے تمہاری نیت مقصود کو جانتا ہے7
لَا یُؤَاخِذُكُمُ اللّٰهُ بِاللَّغْوِ فِیْۤ اَیْمَانِكُمْ وَ لٰكِنْ یُّؤَاخِذُكُمْ بِمَا كَسَبَتْ قُلُوْبُكُمْ١ؕ وَ اللّٰهُ غَفُوْرٌ حَلِیْمٌ Open ayah 2:225 in the Quran reader
اللہ تعالیٰ تم کو لغو قسموں پر نہیں پکڑے گا لیکن اس قسم پر پکڑے گا جو جان بوجھ کر دل سے کھا أؤ اور اللہ تعالیٰ بخشنے والا ہے تحمل کرنے والا ہے1
لِلَّذِیْنَ یُؤْلُوْنَ مِنْ نِّسَآئِهِمْ تَرَبُّصُ اَرْبَعَةِ اَشْهُرٍ١ۚ فَاِنْ فَآءُوْ فَاِنَّ اللّٰهَ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ Open ayah 2:226 in the Quran reader
جو لوگ اپنی عورتوں سے ایلاکریں ان کو چار مہینے کی مہلت ہے پھر اگر اس مدت میں اپنی قسم سے پھرجائیں اور اپنی عورتوں سے صحبت کریں تو اللہ بخشنے والا مہربان ہے
وَ اِنْ عَزَمُوا الطَّلَاقَ فَاِنَّ اللّٰهَ سَمِیْعٌ عَلِیْمٌ Open ayah 2:227 in the Quran reader
اور اگر طلاق کی ٹھان لیں تو اللہ سنتا اور جانتا ہے2
وَ الْمُطَلَّقٰتُ یَتَرَبَّصْنَ بِاَنْفُسِهِنَّ ثَلٰثَةَ قُرُوْٓءٍ١ؕ وَ لَا یَحِلُّ لَهُنَّ اَنْ یَّكْتُمْنَ مَا خَلَقَ اللّٰهُ فِیْۤ اَرْحَامِهِنَّ اِنْ كُنَّ یُؤْمِنَّ بِاللّٰهِ وَ الْیَوْمِ الْاٰخِرِ١ؕ وَ بُعُوْلَتُهُنَّ اَحَقُّ بِرَدِّهِنَّ فِیْ ذٰلِكَ اِنْ اَرَادُوْۤا اِصْلَاحًا١ؕ وَ لَهُنَّ مِثْلُ الَّذِیْ عَلَیْهِنَّ بِالْمَعْرُوْفِ١۪ وَ لِلرِّجَالِ عَلَیْهِنَّ دَرَجَةٌ١ؕ وَ اللّٰهُ عَزِیْزٌ حَكِیْمٌ۠ Open ayah 2:228 in the Quran reader
اور جب عور توں کو طلاق دی جائے وہ تین طہر یاتین حیض تک اپنے تنیں روک رکھیں3 اور اگر انو کو اللہ اور آخرت پر ایمان ہے تو جو کچھ اللہ نے ان کے پیٹوں میں پیدا کیا ہو اس کا چھپانا ان کو درست نہیں اور ان کے خاوند کو اس مدت کے اندر اپنی عو رتوں کے پھر الینے کا زیادہ حق ہے اگر وہ ملاپ کرنا چاہیں اور جیسے مردوں کو حق عورتوں پر ہے ویسے ہی رواج کے موافق عورتوں کا بھی حق مردوں پر ہے او مردوں کا مرتبہ عورتوں سے زیادہ ہے اور اللہ زبر دست حکمت والاف 5
اَلطَّلَاقُ مَرَّتٰنِ١۪ فَاِمْسَاكٌۢ بِمَعْرُوْفٍ اَوْ تَسْرِیْحٌۢ بِاِحْسَانٍ١ؕ وَ لَا یَحِلُّ لَكُمْ اَنْ تَاْخُذُوْا مِمَّاۤ اٰتَیْتُمُوْهُنَّ شَیْئًا اِلَّاۤ اَنْ یَّخَافَاۤ اَلَّا یُقِیْمَا حُدُوْدَ اللّٰهِ١ؕ فَاِنْ خِفْتُمْ اَلَّا یُقِیْمَا حُدُوْدَ اللّٰهِ١ۙ فَلَا جُنَاحَ عَلَیْهِمَا فِیْمَا افْتَدَتْ بِهٖ١ؕ تِلْكَ حُدُوْدُ اللّٰهِ فَلَا تَعْتَدُوْهَا١ۚ وَ مَنْ یَّتَعَدَّ حُدُوْدَ اللّٰهِ فَاُولٰٓئِكَ هُمُ الظّٰلِمُوْنَ Open ayah 2:229 in the Quran reader
اور جو تم اپنی بی بیوں کو دے چکے ہو اس کا پھیرنا تم کو درست نہیں یعنی جو حصہ مہر یا تم عورت کو دے چکے ہو مگر جب میاں بی بی دونوں کو ڈر ہو کہ اللہ کے حکموں پر نہی چل سکیں گے پھر اے حاکمو یا مسلمانوں اگر تم کو یہ ڈر ہو کہ میاں بی بی اللہ کے حکموں اور قاعدوں پر نہیں چل سکیں گے تو اگر عورت اپنا پیچھا چھوڑ انے کو کچھ دے تو ان دونوں پر کوئی گناہ نہ ہوگا6 یہ اللہ کی مقرر کی ہوئی حدیں ہیں ان سے آگے مت بڑھو یعنی ان کا خلاف نہ کرو) اور جو کوئی اللہ کی حدوں سے بڑھ جائے تو ایسے ہی لوگ گنہگار ہیں
فَاِنْ طَلَّقَهَا فَلَا تَحِلُّ لَهٗ مِنْۢ بَعْدُ حَتّٰى تَنْكِحَ زَوْجًا غَیْرَهٗ١ؕ فَاِنْ طَلَّقَهَا فَلَا جُنَاحَ عَلَیْهِمَاۤ اَنْ یَّتَرَاجَعَاۤ اِنْ ظَنَّاۤ اَنْ یُّقِیْمَا حُدُوْدَ اللّٰهِ١ؕ وَ تِلْكَ حُدُوْدُ اللّٰهِ یُبَیِّنُهَا لِقَوْمٍ یَّعْلَمُوْنَ Open ayah 2:230 in the Quran reader
اب اگر پھر تیسرے بار اس کو ظلاق دیدے تو وہ عورت اس پر حلال نہ ہوگی جب تک دوسرے خاوند سے نکاح نہ کرے1 اب اگر دوسرا خاوند اس کو طلاق دے دے تو پہلا میاں اور یہ بی بی پھر ملاپ کرسکتے ہیں ( یعنی نکاح پڑھا کر) اگر دونوں یہ سمجھیں کہ اللہ کے حکموں پر چل سکیں گے2 یہ اللہ کی مقرر کی ہوئی حدیں ہیں جن کو سمجھ والوں کے لے بیان کرتا ہے
وَ اِذَا طَلَّقْتُمُ النِّسَآءَ فَبَلَغْنَ اَجَلَهُنَّ فَاَمْسِكُوْهُنَّ بِمَعْرُوْفٍ اَوْ سَرِّحُوْهُنَّ بِمَعْرُوْفٍ١۪ وَّ لَا تُمْسِكُوْهُنَّ ضِرَارًا لِّتَعْتَدُوْا١ۚ وَ مَنْ یَّفْعَلْ ذٰلِكَ فَقَدْ ظَلَمَ نَفْسَهٗ١ؕ وَ لَا تَتَّخِذُوْۤا اٰیٰتِ اللّٰهِ هُزُوًا١٘ وَّ اذْكُرُوْا نِعْمَتَ اللّٰهِ عَلَیْكُمْ وَ مَاۤ اَنْزَلَ عَلَیْكُمْ مِّنَ الْكِتٰبِ وَ الْحِكْمَةِ یَعِظُكُمْ بِهٖ١ؕ وَ اتَّقُوا اللّٰهَ وَ اعْلَمُوْۤا اَنَّ اللّٰهَ بِكُلِّ شَیْءٍ عَلِیْمٌ۠ Open ayah 2:231 in the Quran reader
اور جب تم عورتوں کو طالق دو ( یعنی ایک یا دو اور عدت پو ری ہونے لگے ( یعنی قریب ختم کے ہو) تو دستور کے موافق ان کو رکھ لو ( یعنی ملاپ کرلو ( یا دستو کے موافق رخصت کردو اور تنگ کرنے کے لیے ظلم کی نیت سے ان کا لٹکائے نہ رکھو اور جو کوئی ایسا کرے اس نے اپنے اوپر آپ ظلم کیا اور اللہ کے حکموں سے ٹھٹھا نہ کرو3 اور اللہ نے جو تم پر احسان کیا اس کو یاد کرو اور جو تم پر کتاب اور سنت ( یعنی حدیث شریف تمہارے سمجھانے کے لیے اتاری (4 اور اللہ سے ڈرتے رہو اور یہ سمجھ لو کہ اللہ سب کچھ جانتا ہے
وَ اِذَا طَلَّقْتُمُ النِّسَآءَ فَبَلَغْنَ اَجَلَهُنَّ فَلَا تَعْضُلُوْهُنَّ اَنْ یَّنْكِحْنَ اَزْوَاجَهُنَّ اِذَا تَرَاضَوْا بَیْنَهُمْ بِالْمَعْرُوْفِ١ؕ ذٰلِكَ یُوْعَظُ بِهٖ مَنْ كَانَ مِنْكُمْ یُؤْمِنُ بِاللّٰهِ وَ الْیَوْمِ الْاٰخِرِ١ؕ ذٰلِكُمْ اَزْكٰى لَكُمْ وَ اَطْهَرُ١ؕ وَ اللّٰهُ یَعْلَمُ وَ اَنْتُمْ لَا تَعْلَمُوْنَ Open ayah 2:232 in the Quran reader
اور جب تم عورتوں کو طلاق دو پھر ان کی عدت پوری ہوجائے تو ان کو ( اگلے جاوندوں کے ساتھ نکاح کرلینے سے مت روکو اگر دستور کے موافق آپس میں رضامندی ہوجائے5 ان حکموں سے اسی کو نصیحت ہوگی ( وہی خاوند پاوے گا جو اللہ اور پچھلے دن پر یقین رکھتا ہے یہ حکم تمہارے لیے بہت پاکیزہ اور بہت ستھرے ہیں اور اللہ جانتا ہے تم نہیں جانتے
وَ الْوَالِدٰتُ یُرْضِعْنَ اَوْلَادَهُنَّ حَوْلَیْنِ كَامِلَیْنِ لِمَنْ اَرَادَ اَنْ یُّتِمَّ الرَّضَاعَةَ١ؕ وَ عَلَى الْمَوْلُوْدِ لَهٗ رِزْقُهُنَّ وَ كِسْوَتُهُنَّ بِالْمَعْرُوْفِ١ؕ لَا تُكَلَّفُ نَفْسٌ اِلَّا وُسْعَهَا١ۚ لَا تُضَآرَّ وَالِدَةٌۢ بِوَلَدِهَا وَ لَا مَوْلُوْدٌ لَّهٗ بِوَلَدِهٖ١ۗ وَ عَلَى الْوَارِثِ مِثْلُ ذٰلِكَ١ۚ فَاِنْ اَرَادَا فِصَالًا عَنْ تَرَاضٍ مِّنْهُمَا وَ تَشَاوُرٍ فَلَا جُنَاحَ عَلَیْهِمَا١ؕ وَ اِنْ اَرَدْتُّمْ اَنْ تَسْتَرْضِعُوْۤا اَوْلَادَكُمْ فَلَا جُنَاحَ عَلَیْكُمْ اِذَا سَلَّمْتُمْ مَّاۤ اٰتَیْتُمْ بِالْمَعْرُوْفِ١ؕ وَ اتَّقُوا اللّٰهَ وَ اعْلَمُوْۤا اَنَّ اللّٰهَ بِمَا تَعْمَلُوْنَ بَصِیْرٌ Open ayah 2:233 in the Quran reader
اور مائیں اپنے بچوں کو پورے دو برس تک دودھ پلادیں جو کوئی دودھ کی مدت پو ری کرنا چاہے1 اور بچے کے باپ کر ان کا کھانا کپڑا ہے دستور کے موافق2 کسی شخص کو اس کی گنجائش سے زیادہ تکلیف نہ دی جاوے گی نہ ماں کا اس کے بچے کی وجہ سے نقصان دیا جا وے گا نہ باپ کو اس کے بچہ کی وجہ سے3 اور اگر بچہ کا باپ نہ ہو تو باپ کے4 وارث پر ایسا ہی کھانا کپڑا ہے پھر اگر ماں باپ دونوں اپنی اصلاح اور رضا مندی سے ( دو برس سے پہلے (دودھ چھڑا نا چاہیں تو کچھ گناہ ان پر نہ ہوگا اگر تم اپنی اولاد کو ماں کے سوا دوسری جگہ دودھ پلوانا چاہو تب بھی کچھ گناہ نہیں تم پر بشر طی کہ جو دینا چاہا تھا5 وہ دستور کے مطابق دے دو اور اللہ سے ڈرتے ہو اور یہ سمجھ رکھو کہ اللہ جو تم کروگے اس کو دیکھ رہا ہے
وَ الَّذِیْنَ یُتَوَفَّوْنَ مِنْكُمْ وَ یَذَرُوْنَ اَزْوَاجًا یَّتَرَبَّصْنَ بِاَنْفُسِهِنَّ اَرْبَعَةَ اَشْهُرٍ وَّ عَشْرًا١ۚ فَاِذَا بَلَغْنَ اَجَلَهُنَّ فَلَا جُنَاحَ عَلَیْكُمْ فِیْمَا فَعَلْنَ فِیْۤ اَنْفُسِهِنَّ بِالْمَعْرُوْفِ١ؕ وَ اللّٰهُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ خَبِیْرٌ Open ayah 2:234 in the Quran reader
جو لوگ تم میں سے مرجائیں اور بیبیاں چھوڑ جائیں تو وہ یعنی بی بیاں چار مہینے دس دن تک اپنے تئیں روک رکھیں6 پھر جب اپنی عدت پوری کرلیں تو دستور کے موافق اپنے لیے کوئی کام کریں تو کچھ گناہ نہیں تم پر اے مسلمانو یا عورت کے وارثو اور اللہ تمہارے کاموں سے خبر دار ہے
وَ لَا جُنَاحَ عَلَیْكُمْ فِیْمَا عَرَّضْتُمْ بِهٖ مِنْ خِطْبَةِ النِّسَآءِ اَوْ اَكْنَنْتُمْ فِیْۤ اَنْفُسِكُمْ١ؕ عَلِمَ اللّٰهُ اَنَّكُمْ سَتَذْكُرُوْنَهُنَّ وَ لٰكِنْ لَّا تُوَاعِدُوْهُنَّ سِرًّا اِلَّاۤ اَنْ تَقُوْلُوْا قَوْلًا مَّعْرُوْفًا١ؕ۬ وَ لَا تَعْزِمُوْا عُقْدَةَ النِّكَاحِ حَتّٰى یَبْلُغَ الْكِتٰبُ اَجَلَهٗ١ؕ وَ اعْلَمُوْۤا اَنَّ اللّٰهَ یَعْلَمُ مَا فِیْۤ اَنْفُسِكُمْ فَاحْذَرُوْهُ١ۚ وَ اعْلَمُوْۤا اَنَّ اللّٰهَ غَفُوْرٌ حَلِیْمٌ۠ Open ayah 2:235 in the Quran reader
اور اگر سوگ یا طلاق بائن کی عدت میں) تم ایک دوسری بات کی آڑ میں پیامر کا اشارہ کرو یا اپنے دل میں چھپا رکھو تو کچھ گناہ نہیں1 اللہ کو معلوم ہے کہ تم کو ان عورتوں کا خیال پیدا ہوگا لیکن اندر ہی اند ان سے وعدہ مت لو البتہ رواج کی بات کہہ سکتے ہو2 اور نکاح کی گرہ با ند ھنے کا قصد مت کرو جب تک عدت نہ گزر نہ جا سے3 اور یہ سمجھ لو کہ اللہ تعالیٰ تمہارے دل کی بات جانتا ہے تو اس سے ڈرتے رہو اور جان لو کہ اللہ بخشنے والا بر دبار ہے4
لَا جُنَاحَ عَلَیْكُمْ اِنْ طَلَّقْتُمُ النِّسَآءَ مَا لَمْ تَمَسُّوْهُنَّ اَوْ تَفْرِضُوْا لَهُنَّ فَرِیْضَةً١ۖۚ وَّ مَتِّعُوْهُنَّ١ۚ عَلَى الْمُوْسِعِ قَدَرُهٗ وَ عَلَى الْمُقْتِرِ قَدَرُهٗ١ۚ مَتَاعًۢا بِالْمَعْرُوْفِ١ۚ حَقًّا عَلَى الْمُحْسِنِیْنَ Open ayah 2:236 in the Quran reader
اگر تم عور توں کو ہاتھ لگانے ( یعنی جماع کرنے اور مہر ٹھہر ناے کے آگے ہی طلاق دے دو رو کچھ گناہ تم پر نہ ہوگا انکو کچھ تحفہ دو امیر اپنے موافق غریب اپنے موافق جیسا کہ رواج ہو نیک لوگوں پر اس کا دینا ضرور ہے ط5
وَ اِنْ طَلَّقْتُمُوْهُنَّ مِنْ قَبْلِ اَنْ تَمَسُّوْهُنَّ وَ قَدْ فَرَضْتُمْ لَهُنَّ فَرِیْضَةً فَنِصْفُ مَا فَرَضْتُمْ اِلَّاۤ اَنْ یَّعْفُوْنَ اَوْ یَعْفُوَا الَّذِیْ بِیَدِهٖ عُقْدَةُ النِّكَاحِ١ؕ وَ اَنْ تَعْفُوْۤا اَقْرَبُ لِلتَّقْوٰى١ؕ وَ لَا تَنْسَوُا الْفَضْلَ بَیْنَكُمْ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ بِمَا تَعْمَلُوْنَ بَصِیْرٌ Open ayah 2:237 in the Quran reader
اور اگر جماع کرنے سے پہلے ان کو طلاق دو اور مہر ٹھہرا چکے تے تو جو ٹھہر تھا اس کا آدھا دینا ہوگا ( تحفہ لازم نہیں مگر جب عورتیں خود معاف کردیں یا وہ شخص معاف کردے جس کے اختیار میں ہے ج نکاح باندھنا6 اور معاف کردیان پرہیز گاری ہے بہت نزدیک ہے اور آپس میں ایکدوسرے پر احسان کرنے میں مت چوکو ( عورت آدھا مہر چھوڑ دے اور مرد پورا مہر دے دے بیشک اللہ تمہارے کاموں کو دیکھ رہا ہے
حٰفِظُوْا عَلَى الصَّلَوٰتِ وَ الصَّلٰوةِ الْوُسْطٰى١ۗ وَ قُوْمُوْا لِلّٰهِ قٰنِتِیْنَ Open ayah 2:238 in the Quran reader
تمام نمازوں کا بیچ والی نما کا خیال رکھو7 اور للہ کے سامنے چپکے ادب سے کھڑے رہو8
فَاِنْ خِفْتُمْ فَرِجَالًا اَوْ رُكْبَانًا١ۚ فَاِذَاۤ اَمِنْتُمْ فَاذْكُرُوا اللّٰهَ كَمَا عَلَّمَكُمْ مَّا لَمْ تَكُوْنُوْا تَعْلَمُوْنَ Open ayah 2:239 in the Quran reader
پھر اگر تم کو دشمن کایا اور کسی کا) ڈرہو تو پیدل یا سوار رہ کر جس طرح ہو سکے گو منہ قبلہ کی طرف نہ ہو پڑھ لو) اور جب ڈرنہ رہے تو جس طرح اللہ نے تم سکھایا ہے جس کو تم پہلے نہیں جانتے تھے اللہ کی یاد کرو1