2. Surah Al-Baqara
البقرةThe Cow · 286 ayahsاشرف الحواشی
بَلٰى مَنْ كَسَبَ سَیِّئَةً وَّ اَحَاطَتْ بِهٖ خَطِیْٓئَتُهٗ فَاُولٰٓئِكَ اَصْحٰبُ النَّارِ١ۚ هُمْ فِیْهَا خٰلِدُوْنَ Open ayah 2:81 in the Quran reader
بات یہ ہے کہ جن لوگوں نے گناہ کیا اور گناہ کے پھیر میں آگئے وہی دوزخی ہیں ہمیشہ اس میں رہیں گے4
وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ اُولٰٓئِكَ اَصْحٰبُ الْجَنَّةِ١ۚ هُمْ فِیْهَا خٰلِدُوْنَ۠ Open ayah 2:82 in the Quran reader
اور جو لوگ ایمان لائے اور اچھے کام کیے وہ جنتی ہیں ہیں ہمیشہ اس میں رہیں گے
وَ اِذْ اَخَذْنَا مِیْثَاقَ بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَ لَا تَعْبُدُوْنَ اِلَّا اللّٰهَ١۫ وَ بِالْوَالِدَیْنِ اِحْسَانًا وَّ ذِی الْقُرْبٰى وَ الْیَتٰمٰى وَ الْمَسٰكِیْنِ وَ قُوْلُوْا لِلنَّاسِ حُسْنًا وَّ اَقِیْمُوا الصَّلٰوةَ وَ اٰتُوا الزَّكٰوةَ١ؕ ثُمَّ تَوَلَّیْتُمْ اِلَّا قَلِیْلًا مِّنْكُمْ وَ اَنْتُمْ مُّعْرِضُوْنَ Open ayah 2:83 in the Quran reader
اور ( یاد کرو) جب ہم نے بنی اسرائیل ( تمہارے بزرگوں سے) کا قول لیا ( اور ہم نے کہا) اللہ کے سوا کسی کو نہ پو جو اور ماں باپ سے اچھا سلوک کرو اور ناطے رشتے والوں سے اور یتیموں سے اور محتاجوں سے اور لوگوں سے نرمی کے ساتھ کرو ور نماز درستی سے ادا کرو اور زکوٰۃ نکالو پھر تم اپنے قول سے پھرگئے مگر تھوڑے ( جو اپنے قول پر قائم رہے) اور تم منہ پھیر نے والے ہوں1
وَ اِذْ اَخَذْنَا مِیْثَاقَكُمْ لَا تَسْفِكُوْنَ دِمَآءَكُمْ وَ لَا تُخْرِجُوْنَ اَنْفُسَكُمْ مِّنْ دِیَارِكُمْ ثُمَّ اَقْرَرْتُمْ وَ اَنْتُمْ تَشْهَدُوْنَ Open ayah 2:84 in the Quran reader
اور ( یادر کر) جب ہم نے تم سے قول لیا اپنے خون نہ کرو اور اپنے لوگوں کو جلا وطن نہ کرو2 اور تم نے یہ قول منظور کیا
ثُمَّ اَنْتُمْ هٰۤؤُلَآءِ تَقْتُلُوْنَ اَنْفُسَكُمْ وَ تُخْرِجُوْنَ فَرِیْقًا مِّنْكُمْ مِّنْ دِیَارِهِمْ١٘ تَظٰهَرُوْنَ عَلَیْهِمْ بِالْاِثْمِ وَ الْعُدْوَانِ١ؕ وَ اِنْ یَّاْتُوْكُمْ اُسٰرٰى تُفٰدُوْهُمْ وَ هُوَ مُحَرَّمٌ عَلَیْكُمْ اِخْرَاجُهُمْ١ؕ اَفَتُؤْمِنُوْنَ بِبَعْضِ الْكِتٰبِ وَ تَكْفُرُوْنَ بِبَعْضٍ١ۚ فَمَا جَزَآءُ مَنْ یَّفْعَلُ ذٰلِكَ مِنْكُمْ اِلَّا خِزْیٌ فِی الْحَیٰوةِ الدُّنْیَا١ۚ وَ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ یُرَدُّوْنَ اِلٰۤى اَشَدِّ الْعَذَابِ١ؕ وَ مَا اللّٰهُ بِغَافِلٍ عَمَّا تَعْمَلُوْنَ Open ayah 2:85 in the Quran reader
اور تم خود اس کے گواہ ہو پھر تم وہی ہونا جو اپنو کو خون کرتے ہو اور ناحق زبر دستی بعضے لو لوگوں کی مدد لے کر اپنے لوگوں میں سے ایک تمہارے پاس آئیں تو تم چھڑائی ( فدیہ) بھر کر ان کو چھڑا لیتے ہو حالا ن کہ ان کا نکلالنا بھی تم پر حرام تھا کیا ( اللہ) کی کتاب میں سے کچھ مانتے ہو کچھ نہیں مانتے3 پھر جو لوگ تم میں ایسا کر کریں ان کا بدلہ اور کیا ہے یہی کہ دنیا میں رسوا ہوں اور قیامت کے دن سخت عذاب میں لوٹ پڑیں اور اللہ تمہارے کاموں سے بیخبر نہیں ہے
اُولٰٓئِكَ الَّذِیْنَ اشْتَرَوُا الْحَیٰوةَ الدُّنْیَا بِالْاٰخِرَةِ١٘ فَلَا یُخَفَّفُ عَنْهُمُ الْعَذَابُ وَ لَا هُمْ یُنْصَرُوْنَ۠ Open ayah 2:86 in the Quran reader
یہی ہیں وہ لوگ جنہوں نے آخرت کے بدلے دنیا کی زندگی مول لی نہ ان کا عذاب لہکا ہوگا اور نہ ان کو مدد ملے گی
وَ لَقَدْ اٰتَیْنَا مُوْسَى الْكِتٰبَ وَ قَفَّیْنَا مِنْۢ بَعْدِهٖ بِالرُّسُلِ١٘ وَ اٰتَیْنَا عِیْسَى ابْنَ مَرْیَمَ الْبَیِّنٰتِ وَ اَیَّدْنٰهُ بِرُوْحِ الْقُدُسِ١ؕ اَفَكُلَّمَا جَآءَكُمْ رَسُوْلٌۢ بِمَا لَا تَهْوٰۤى اَنْفُسُكُمُ اسْتَكْبَرْتُمْ١ۚ فَفَرِیْقًا كَذَّبْتُمْ١٘ وَ فَرِیْقًا تَقْتُلُوْنَ Open ayah 2:87 in the Quran reader
اور البتہ ہم نے موسیٰ ٰ کو کتاب دی ( توریت شریف) اور اس کے بعد پیغمبر کا ہم نے تار باندھ دیا اور عیسیٰ ٰ ( علیہ السلام) بن مریم ( علیہ السلام) کو کھلی نشانیاں دیں اور اس کو ہم نے روح القدس سے مدد دی1 کیا پھر ہر بار جب کوئی رسول ایسا حکم لے کر آیا جس کو تمہارا جی نہ چاہتا تھا تو تم نے اکڑ فوں کی ( یعنی تکبر کیا اور شیخی میں آگئے) پھر بعضوں کو چھٹلایا بعضوں کو قتل کیا2
وَ قَالُوْا قُلُوْبُنَا غُلْفٌ١ؕ بَلْ لَّعَنَهُمُ اللّٰهُ بِكُفْرِهِمْ فَقَلِیْلًا مَّا یُؤْمِنُوْنَ Open ayah 2:88 in the Quran reader
اور کہتے ہیں ہمارے دلوں پر چڑھا ہوا ہے3 ( نہی یہ بات نہیں ہے) بلکہ ان کے کفر ان کے لیے اللہ تعالیٰ نے ان پر لعنت کردی ہے تو بہت کم ان میں ایمان لاتے ہیں4
وَ لَمَّا جَآءَهُمْ كِتٰبٌ مِّنْ عِنْدِ اللّٰهِ مُصَدِّقٌ لِّمَا مَعَهُمْ١ۙ وَ كَانُوْا مِنْ قَبْلُ یَسْتَفْتِحُوْنَ عَلَى الَّذِیْنَ كَفَرُوْا١ۖۚ فَلَمَّا جَآءَهُمْ مَّا عَرَفُوْا كَفَرُوْا بِهٖ١٘ فَلَعْنَةُ اللّٰهِ عَلَى الْكٰفِرِیْنَ Open ayah 2:89 in the Quran reader
اور جب خدا کی طرف سے ایک کتاب ان کے پاس آئی ( یعنی قرآن شریف) جو سچا بتاتی ہے اس کتاب کو اجو ان کے پاس تھی ( یعنی توریت شریف کی تصدیق کرتی ہے) اور اس سے پہلے کافروں کے مقابلے میں اس کی مدد مانگا کرتے تھے جب وہ چیز آگئی جس کو پہچان چکے تھے تو لگے اس کا انکار کرنے خدا کی لعنت ( پھٹکار) کافروں پر5
بِئْسَمَا اشْتَرَوْا بِهٖۤ اَنْفُسَهُمْ اَنْ یَّكْفُرُوْا بِمَاۤ اَنْزَلَ اللّٰهُ بَغْیًا اَنْ یُّنَزِّلَ اللّٰهُ مِنْ فَضْلِهٖ عَلٰى مَنْ یَّشَآءُ مِنْ عِبَادِهٖ١ۚ فَبَآءُوْ بِغَضَبٍ عَلٰى غَضَبٍ١ؕ وَ لِلْكٰفِرِیْنَ عَذَابٌ مُّهِیْنٌ Open ayah 2:90 in the Quran reader
اللہ کی اتاری ہو یئ کتاب کا نکار کر کے برے بدلے پر انہوں نے اپنی جانوں کو بیچ ڈالا ( یعنی جان کے آرام و راحت کو بیچ کر اس کے بدلے عذاب مول لیا) کوہ بھی ضد) حسد) سے (ضد اس بات پر آئی) کہ اللہ تعالیٰ جس پر چاہتا ہے اپنے بندوں میں سے وحی اتار تا ہے اب انہوں نے غصے پر غصہ کمایا اور کافروں کو ذلت کا عذاب ہوگا6
وَ اِذَا قِیْلَ لَهُمْ اٰمِنُوْا بِمَاۤ اَنْزَلَ اللّٰهُ قَالُوْا نُؤْمِنُ بِمَاۤ اُنْزِلَ عَلَیْنَا وَ یَكْفُرُوْنَ بِمَا وَرَآءَهٗ١ۗ وَ هُوَ الْحَقُّ مُصَدِّقًا لِّمَا مَعَهُمْ١ؕ قُلْ فَلِمَ تَقْتُلُوْنَ اَنْۢبِیَآءَ اللّٰهِ مِنْ قَبْلُ اِنْ كُنْتُمْ مُّؤْمِنِیْنَ Open ayah 2:91 in the Quran reader
اور جب ان سے کہا جاتا ہے اللہ تعالیٰ نے کو اتارا قرآن) اس پر ایمان لاؤ تو کہتے ہیں ہم تو اسی پر ایمان لاتے ہیں ج وہم پر اترا ( یعنی توریت شریف پر) اور اس کے سوا ( یا اس کے بعد جو اترا اس کو) مانتے حالا ن کہ سچ ہے برحق ہے ان کی کتاب کو سچ بنانا ہے کہہ ( اے محمد) اگر تم توریت پر ایمان لاتے تھے پھر کیوں ( تمہارے بزرگوں نے) اللہ تعالیٰ کے پیغمبروں کو قتل کیا1
وَ لَقَدْ جَآءَكُمْ مُّوْسٰى بِالْبَیِّنٰتِ ثُمَّ اتَّخَذْتُمُ الْعِجْلَ مِنْۢ بَعْدِهٖ وَ اَنْتُمْ ظٰلِمُوْنَ Open ayah 2:92 in the Quran reader
اور البتہ موسیٰ ٰ ( علیہ السلام) تمہارے پاس کھلی نشانیاں لے کر آیا جیسے2 عصا اور ید بیضا وغیرہ) پھر تم اس کے پیچھے بچھڑا لے بیٹھے3 ( اور اس کو بوجنے لگے) یہ تمہاری بےانصافی تھی
وَ اِذْ اَخَذْنَا مِیْثَاقَكُمْ وَ رَفَعْنَا فَوْقَكُمُ الطُّوْرَ١ؕ خُذُوْا مَاۤ اٰتَیْنٰكُمْ بِقُوَّةٍ وَّ اسْمَعُوْا١ؕ قَالُوْا سَمِعْنَا وَ عَصَیْنَا١ۗ وَ اُشْرِبُوْا فِیْ قُلُوْبِهِمُ الْعِجْلَ بِكُفْرِهِمْ١ؕ قُلْ بِئْسَمَا یَاْمُرُكُمْ بِهٖۤ اِیْمَانُكُمْ اِنْ كُنْتُمْ مُّؤْمِنِیْنَ Open ayah 2:93 in the Quran reader
اور ( یاد کر جب ہم نے تم سے یعنی تمہاے بزرگوں سے اقرار لیا) توریت پر عمل کرنے کا) اور طو) پہاڑ تمہارے سرپرلٹکا یا ( اور ہم نے حکم دیا) وہ کتاب جو ہم نے تم کو دی مضبوط تھام لو اور اس جیں جو لکھا ہے وہ مان لو۔4 انہوں نے کہا ہم نے ( کان سے) سن لیا لیکن دل نہیں مانتا اور دل میں ان کے کفر کی وجہ سے بچھڑے کی الفت رچ گئی تھی اگر تم (بالفرض) ایمان رکھتے ہو یہ ایمان تم کو بری با کی طرف لے جاتا ہے5
قُلْ اِنْ كَانَتْ لَكُمُ الدَّارُ الْاٰخِرَةُ عِنْدَ اللّٰهِ خَالِصَةً مِّنْ دُوْنِ النَّاسِ فَتَمَنَّوُا الْمَوْتَ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ Open ayah 2:94 in the Quran reader
(محمد ﷺ ) کہہ دے اگر آخرت کا گھر خاص تمہارے ہی لیے ہے اور لوگوں کے لیے نہیں ( یعنی صرف یہودی کا ہی نہیں جانیں گے اور لوگ سب دوزخ میں رہیں گے یہود ایسا (سمجھتے تھے) تو پھر سچے ہو تو موت کی آرزو کیا نہیں کرتے6
وَ لَنْ یَّتَمَنَّوْهُ اَبَدًۢا بِمَا قَدَّمَتْ اَیْدِیْهِمْ١ؕ وَ اللّٰهُ عَلِیْمٌۢ بِالظّٰلِمِیْنَ Open ayah 2:95 in the Quran reader
مگر جو ( برے) کام وہ پہلے کرچکے ہیں ان کی وجہ سے موت کی آرزو کبھی نہیں کرنے گے اور اللہ تعالیٰ نے انصافوں کو خوب جانتا ہے7
وَ لَتَجِدَنَّهُمْ اَحْرَصَ النَّاسِ عَلٰى حَیٰوةٍ١ۛۚ وَ مِنَ الَّذِیْنَ اَشْرَكُوْا١ۛۚ یَوَدُّ اَحَدُهُمْ لَوْ یُعَمَّرُ اَلْفَ سَنَةٍ١ۚ وَ مَا هُوَ بِمُزَحْزِحِهٖ مِنَ الْعَذَابِ اَنْ یُّعَمَّرَ١ؕ وَ اللّٰهُ بَصِیْرٌۢ بِمَا یَعْمَلُوْنَ۠ Open ayah 2:96 in the Quran reader
اور (محمد) تو تو ان لوگوں کو سب سے زیادہ زندگی پر ریجھے ہوئے پائے گا یہاں تک کہ مشرکوں سے بھی عذاب زیادہ ان میں کا ایک ایک یہ چاہتا ہے کہ اس کی عمر ہزار برس کو ہو حالانکہ اتنی عمر پانا اس کو عذاب سے نہیں چھڑا سکتا اور اللہ تعالیٰ ان کے کام دیکھ رہا ہے
قُلْ مَنْ كَانَ عَدُوًّا لِّجِبْرِیْلَ فَاِنَّهٗ نَزَّلَهٗ عَلٰى قَلْبِكَ بِاِذْنِ اللّٰهِ مُصَدِّقًا لِّمَا بَیْنَ یَدَیْهِ وَ هُدًى وَّ بُشْرٰى لِلْمُؤْمِنِیْنَ Open ayah 2:97 in the Quran reader
(محمد) کہ دے جو کوئی جبریل ( فرشتے کا دشمن ہو ( تو یہ) اس کی بےوقوفی ہے دشمنی کی کوئی وجہ نہیں) اس نے تو خدا کے حکم سے قرآن کو تیرے دل اتارا ہے1 وہ اگلی کتابوں کو سچا بناتا ہے اور مسلمانو کو ٹھیک رستہ سوجھاتا ہے اور خوشخبری دیتا ہے طف 2
مَنْ كَانَ عَدُوًّا لِّلّٰهِ وَ مَلٰٓئِكَتِهٖ وَ رُسُلِهٖ وَ جِبْرِیْلَ وَ مِیْكٰىلَ فَاِنَّ اللّٰهَ عَدُوٌّ لِّلْكٰفِرِیْنَ Open ayah 2:98 in the Quran reader
جو شخص اللہ اور اس کے فرشتوں پیغمبروں اور جبر یل اور میکا ئیل کا دشمن ہو ( وہ گو یا اللہ کا دشمن ہے) تو اللہ بھی کافروں کا دشمن ہے طف 3
وَ لَقَدْ اَنْزَلْنَاۤ اِلَیْكَ اٰیٰتٍۭ بَیِّنٰتٍ١ۚ وَ مَا یَكْفُرُ بِهَاۤ اِلَّا الْفٰسِقُوْنَ Open ayah 2:99 in the Quran reader
اور ہم نے تجھ پر کھلی ( اور صاف) آیتیں اتاریں4 اور ان کو وہی نہیں مانتے ج و نافرمان تھے
اَوَ كُلَّمَا عٰهَدُوْا عَهْدًا نَّبَذَهٗ فَرِیْقٌ مِّنْهُمْ١ؕ بَلْ اَكْثَرُهُمْ لَا یُؤْمِنُوْنَ Open ayah 2:100 in the Quran reader
کیا یہ یہودی ایسے نہیں ہر بار جب کوئی قول وقرار کرتے ہیں تو ایک فرقہ ان میں اس قول و اقرار کو ردکر دیتا ہے بلکہ اکثر ان میں بےایمان ہیں5
وَ لَمَّا جَآءَهُمْ رَسُوْلٌ مِّنْ عِنْدِ اللّٰهِ مُصَدِّقٌ لِّمَا مَعَهُمْ نَبَذَ فَرِیْقٌ مِّنَ الَّذِیْنَ اُوْتُوا الْكِتٰبَ١ۙۗ كِتٰبَ اللّٰهِ وَرَآءَ ظُهُوْرِهِمْ كَاَنَّهُمْ لَا یَعْلَمُوْنَ٘ Open ayah 2:101 in the Quran reader
اور جب اللہ تعالیٰ کی طرف سے ان کے پاس ایک رسول آیا (یعنی محمد صلعم) اس کتاب کو سچ بتاتا ہو اجو ان کے پاس ہے ( یعنی توریت کو کیونکہ میں آنحضرت ﷺ کی بشارت دی گئی تھی) تو اہل کتاب کے ایک گروہ نے اللہ کی کتاب کو یعنی توریت کو) پیٹھ پیچھے ڈال دیا جیسے ان کو خبر ہی نہیں تھی6
وَ اتَّبَعُوْا مَا تَتْلُوا الشَّیٰطِیْنُ عَلٰى مُلْكِ سُلَیْمٰنَ١ۚ وَ مَا كَفَرَ سُلَیْمٰنُ وَ لٰكِنَّ الشَّیٰطِیْنَ كَفَرُوْا یُعَلِّمُوْنَ النَّاسَ السِّحْرَ١ۗ وَ مَاۤ اُنْزِلَ عَلَى الْمَلَكَیْنِ بِبَابِلَ هَارُوْتَ وَ مَارُوْتَ١ؕ وَ مَا یُعَلِّمٰنِ مِنْ اَحَدٍ حَتّٰى یَقُوْلَاۤ اِنَّمَا نَحْنُ فِتْنَةٌ فَلَا تَكْفُرْ١ؕ فَیَتَعَلَّمُوْنَ مِنْهُمَا مَا یُفَرِّقُوْنَ بِهٖ بَیْنَ الْمَرْءِ وَ زَوْجِهٖ١ؕ وَ مَا هُمْ بِضَآرِّیْنَ بِهٖ مِنْ اَحَدٍ اِلَّا بِاِذْنِ اللّٰهِ١ؕ وَ یَتَعَلَّمُوْنَ مَا یَضُرُّهُمْ وَ لَا یَنْفَعُهُمْ١ؕ وَ لَقَدْ عَلِمُوْا لَمَنِ اشْتَرٰىهُ مَا لَهٗ فِی الْاٰخِرَةِ مِنْ خَلَاقٍ١ؕ۫ وَ لَبِئْسَ مَا شَرَوْا بِهٖۤ اَنْفُسَهُمْ١ؕ لَوْ كَانُوْا یَعْلَمُوْنَ Open ayah 2:102 in the Quran reader
اور سلیمان ( علیہ السلام) کی بادشاہت میں شیطان جو پڑھا کر تھے اس کی پیر سی کرنے لگے حالا ن کہ سلیمان کافرنہ تھے البتہ یہ شیطان کافر تھے جو لوگوں کا جادو سکھلاتے تھے اور وہ باتیں جو شہر بابل میں دو رفرشتوں ہاروت وماروت پر اتاری گئی تھیں او وہ دونوں ( یعنی ہاروت وماروت) کسی کو (جادو) نہیں سکھلاتے جب تک یہ نہیں کہہ لیتے ( ہم خدا کی) آزمائش میں پس تو کافر نہ ہو7 اس پر بھی ( جو لوگ اپنا ایمان جانا پسند کرتے ہیں) وہ ان سے ایسی باتیں سیکھتے ہیں جن کی و جہ سے جو رد خصم میں جدائی کر ادیں حالانکہ حکم خدا کے یہ جادو ہے کسی کا کچھ بگاڑ نہیں سکتے اور ایسی باتیں سیکھتے ہیں جن میں فائدہ کچھ نہیں نقصان ہی نقصان ہے اور البتہ یہودیوں یہ معلوم ہے کہ جو کوئی ( ایمان دے کر) جادو خریدے وہ آخرت میں بےنصیب ہے بیشک اگر وہ سمجھتے ہوتے تو بر بدلہ ہے جس کے عوض انہوں نے اپنی جا نوں کو بیچ ڈا لا
وَ لَوْ اَنَّهُمْ اٰمَنُوْا وَ اتَّقَوْا لَمَثُوْبَةٌ مِّنْ عِنْدِ اللّٰهِ خَیْرٌ١ؕ لَوْ كَانُوْا یَعْلَمُوْنَ۠ Open ayah 2:103 in the Quran reader
اور اگر وہ (حضرت محمد) پر) ایمان لاتے اور پیز کرتے اور ان کو سمجھ ہوتی تو اللہ کے پاس جو ثواب ملتا وہ ان کے حق میں بہتر تھا
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تَقُوْلُوْا رَاعِنَا وَ قُوْلُوا انْظُرْنَا وَ اسْمَعُوْا١ؕ وَ لِلْكٰفِرِیْنَ عَذَابٌ اَلِیْمٌ Open ayah 2:104 in the Quran reader
ایمان والو تم راعنا یہ کہو انظرنا کہا کرو اور بات مانو اور کافر کو دکھ کی مار ہو یگ1
مَا یَوَدُّ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا مِنْ اَهْلِ الْكِتٰبِ وَ لَا الْمُشْرِكِیْنَ اَنْ یُّنَزَّلَ عَلَیْكُمْ مِّنْ خَیْرٍ مِّنْ رَّبِّكُمْ١ؕ وَ اللّٰهُ یَخْتَصُّ بِرَحْمَتِهٖ مَنْ یَّشَآءُ١ؕ وَ اللّٰهُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِیْمِ Open ayah 2:105 in the Quran reader
اہل کتاب (یہود اور نصاریٰ ) اور مشرکوں میں سے جو کافر ہیں ان کا دل نہیں جاہتا تمہارے مالک کے پاس سے تم پر کچھ بھلائ اترے ( یعنی وہ تمہارے دلی دشمن ہیں بھلائی سے مراد ہو قسم کی بھلائی ہے ہے یا وحی) اور اللہ تعالیٰ جس کو چاہتا ہے انپنی مہربانی کے لیے خاص کرلیتا ہے اور اللہ تعالیٰ کا فضل بڑا ہے
مَا نَنْسَخْ مِنْ اٰیَةٍ اَوْ نُنْسِهَا نَاْتِ بِخَیْرٍ مِّنْهَاۤ اَوْ مِثْلِهَا١ؕ اَلَمْ تَعْلَمْ اَنَّ اللّٰهَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ Open ayah 2:106 in the Quran reader
ہم جو آیت منسوخ کردیتے ہیں یا بھلادیتے ہیں تو اس سے بہتر یا ویسی ہی دوسری لے آتے ہیں2 کیا تجھ کو معلوم نہیں اللہ تعالیٰ سب کچھ کرسکتا ہے
اَلَمْ تَعْلَمْ اَنَّ اللّٰهَ لَهٗ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ وَ مَا لَكُمْ مِّنْ دُوْنِ اللّٰهِ مِنْ وَّلِیٍّ وَّ لَا نَصِیْرٍ Open ayah 2:107 in the Quran reader
کیا تو نہیں جانتا کہ آسمان اور زمین میں اللہ ہی کی باد شاہت ہے اور ( مسلمانوں) خدا کے سوانہ تمہا را کوئی حمایتی ہے نہ مدد گا
اَمْ تُرِیْدُوْنَ اَنْ تَسْئَلُوْا رَسُوْلَكُمْ كَمَا سُئِلَ مُوْسٰى مِنْ قَبْلُ١ؕ وَ مَنْ یَّتَبَدَّلِ الْكُفْرَ بِالْاِیْمَانِ فَقَدْ ضَلَّ سَوَآءَ السَّبِیْلِ Open ayah 2:108 in the Quran reader
کیا تم بھی اپنے رسول سے ایسی خواہشیں کرنا چاہتے ہو جیسے موسیٰ ٰ ( علیہ السلام) سے پہلے کی گئی تھیں اور جو ایمان کے بدلے کفر لے وہ سیدھی راہ سے بھٹک گیا1
وَدَّ كَثِیْرٌ مِّنْ اَهْلِ الْكِتٰبِ لَوْ یَرُدُّوْنَكُمْ مِّنْۢ بَعْدِ اِیْمَانِكُمْ كُفَّارًا١ۖۚ حَسَدًا مِّنْ عِنْدِ اَنْفُسِهِمْ مِّنْۢ بَعْدِ مَا تَبَیَّنَ لَهُمُ الْحَقُّ١ۚ فَاعْفُوْا وَ اصْفَحُوْا حَتّٰى یَاْتِیَ اللّٰهُ بِاَمْرِهٖ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ Open ayah 2:109 in the Quran reader
اہل کتاب میں سے لوگ دل میں حسد رکھ کر یہ چاہتے ہیں کہ مسلمان ہونے کے بعد پھر تم کو کافر بنادیں حالانکہ حق بات ان پر کھل چکی ہے تو اس وقت تک جانے دو اور درگزر کر جب تک کہ اللہ تعالیٰ دوسرا کوئی اپنا حکم بھیجے ( یعنی جہاد کا اور ان کے قتل اور لونڈیوں غلام بنانے کا جز یہ مقرر کرنے کا یا جلا وطن کرنے کا) بیشک اللہ سب کچھ کرسکتا ہے2
وَ اَقِیْمُوا الصَّلٰوةَ وَ اٰتُوا الزَّكٰوةَ١ؕ وَ مَا تُقَدِّمُوْا لِاَنْفُسِكُمْ مِّنْ خَیْرٍ تَجِدُوْهُ عِنْدَ اللّٰهِ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ بِمَا تَعْمَلُوْنَ بَصِیْرٌ Open ayah 2:110 in the Quran reader
اور نمازی درستی سے ادا کرو اور زکوٰۃ دیتے رہو اور جو نیک کام انپی بھلائی کلیے آگے بھیجو گے اس کا ثواب اللہ تعالیٰ کے پاس زیادہ پاؤ گے ( یعنی تمہارا عمل ضائع نہ کیا جائے گا) بیشک اللہ تمہارے کاموں کو دیکھ رہا ہے
وَ قَالُوْا لَنْ یَّدْخُلَ الْجَنَّةَ اِلَّا مَنْ كَانَ هُوْدًا اَوْ نَصٰرٰى١ؕ تِلْكَ اَمَانِیُّهُمْ١ؕ قُلْ هَاتُوْا بُرْهَانَكُمْ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ Open ayah 2:111 in the Quran reader
( یہود) کہتے ہیں کہ یہود کے سوا اور نصاریٰ کہتے ہیں نصاریٰ کے سوا کوئی جنت میں نہ کیا جائے گا یہ ان کی من مانی آرزوئیں ہیں ( اے پیغمبر کہہ سے اگر سچے ہو تو اپنی سند لاؤ3
بَلٰى١ۗ مَنْ اَسْلَمَ وَجْهَهٗ لِلّٰهِ وَ هُوَ مُحْسِنٌ فَلَهٗۤ اَجْرُهٗ عِنْدَ رَبِّهٖ١۪ وَ لَا خَوْفٌ عَلَیْهِمْ وَ لَا هُمْ یَحْزَنُوْنَ۠ Open ayah 2:112 in the Quran reader
بات یہ ہے کہ جس نے اپنا منہ خدا کے سامنے جھکا دیا اور نیک بھی ہے ( یعنی سنت محمد کا پیر وہ ہے اور شریعت کا پابند اس کو اپنے مالک کے پاس اپنا ثواب ملے گا اور آخرت میں ایسے لوگوں کی نہ ڈر ہوگا نہ غم4
وَ قَالَتِ الْیَهُوْدُ لَیْسَتِ النَّصٰرٰى عَلٰى شَیْءٍ١۪ وَّ قَالَتِ النَّصٰرٰى لَیْسَتِ الْیَهُوْدُ عَلٰى شَیْءٍ١ۙ وَّ هُمْ یَتْلُوْنَ الْكِتٰبَ١ؕ كَذٰلِكَ قَالَ الَّذِیْنَ لَا یَعْلَمُوْنَ مِثْلَ قَوْلِهِمْ١ۚ فَاللّٰهُ یَحْكُمُ بَیْنَهُمْ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ فِیْمَا كَانُوْا فِیْهِ یَخْتَلِفُوْنَ Open ayah 2:113 in the Quran reader
اور یہود کہتے ہیں نصاری ٰ کا دین کچھ نہیں اور نصاریٰ کہتے ہیں یہود کا دین کچھ منیں حالانکہ دونوں فرقے اللہ کی کتاب پڑھتے رہتے ہیں جاہل لوگ ایسی ہی باتیں کیا کرتے ہیں5 تو اللہ تعالیٰ انکا جھگڑا قیامت کے دن چکا دے گا1
وَ مَنْ اَظْلَمُ مِمَّنْ مَّنَعَ مَسٰجِدَ اللّٰهِ اَنْ یُّذْكَرَ فِیْهَا اسْمُهٗ وَ سَعٰى فِیْ خَرَابِهَا١ؕ اُولٰٓئِكَ مَا كَانَ لَهُمْ اَنْ یَّدْخُلُوْهَاۤ اِلَّا خَآئِفِیْنَ١ؕ۬ لَهُمْ فِی الدُّنْیَا خِزْیٌ وَّ لَهُمْ فِی الْاٰخِرَةِ عَذَابٌ عَظِیْمٌ Open ayah 2:114 in the Quran reader
اور اس سے بڑھ کر ظالم کون ہے جو خدا کی مسجدوں میں اس کا نام لینے سے روکے اور ان کو اجاڑنا چاہے یہ لوگ خود مسجدوں میں نہ آنے پائیں گے مگر ڈرتے ڈرتے وہ دنیا میں ذلیل ہوں گے2 اور آخرت میں بڑی مار کھائیں گے3
وَ لِلّٰهِ الْمَشْرِقُ وَ الْمَغْرِبُ١ۗ فَاَیْنَمَا تُوَلُّوْا فَثَمَّ وَجْهُ اللّٰهِ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ وَاسِعٌ عَلِیْمٌ Open ayah 2:115 in the Quran reader
اور پورب اور پچھم دونوں اللہ کے ہیں تو جدھر تم منہ کرو ادھر ہی قبلہ ہے بیشک اللہ گنجائش والا ہے ( یعنی اس کی رحمت بہت وسیع اور سب کو شامل ہے) باخبر4
وَ قَالُوا اتَّخَذَ اللّٰهُ وَلَدًا١ۙ سُبْحٰنَهٗ١ؕ بَلْ لَّهٗ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ كُلٌّ لَّهٗ قٰنِتُوْنَ Open ayah 2:116 in the Quran reader
اور کہتے ہیں معاذ اللہ) خدا اولاد رکھتا ہے وہ پاک ہے ( سب سے نرالا کوئی اس کے جوڑ کا نہیں تو اس کی اولاد کہا ہوسکتی ہے آسمان اور زمین میں جو کچھ ہے اسکی ملک ہے سب اس کے تابعدار ہیںف 5
بَدِیْعُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ وَ اِذَا قَضٰۤى اَمْرًا فَاِنَّمَا یَقُوْلُ لَهٗ كُنْ فَیَكُوْنُ Open ayah 2:117 in the Quran reader
نیا نکالنے والا (یعنی ایجاد کرنے ت والا) آسمان اور زمین کا اور جب کوئی کام کرنا چاہتا ہے تو فرماتا ہے وہ ہوجاتا ہے
وَ قَالَ الَّذِیْنَ لَا یَعْلَمُوْنَ لَوْ لَا یُكَلِّمُنَا اللّٰهُ اَوْ تَاْتِیْنَاۤ اٰیَةٌ١ؕ كَذٰلِكَ قَالَ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ مِّثْلَ قَوْلِهِمْ١ؕ تَشَابَهَتْ قُلُوْبُهُمْ١ؕ قَدْ بَیَّنَّا الْاٰیٰتِ لِقَوْمٍ یُّوْقِنُوْنَ Open ayah 2:118 in the Quran reader
اور جو لوگ (عرب کا کافروں میں سے یا یہود و نصاری ٰ میں سے) جاہل میں ہیں وہ کہتے ہیں اللہ ہم سے بات کیوں نہیں کرتا یا ہمارے پا کوئی نشانی کیوں نہیں آتی اگلے لوگوں نے بھی ایسی ہی باتیں کیں جیسے یہ کرتے ان کے اور ان کے دل مل گئے جن لوگوں کو یقین ہے ان کو تو ہم نشانیاں دکھا چکے ہیں6
اِنَّاۤ اَرْسَلْنٰكَ بِالْحَقِّ بَشِیْرًا وَّ نَذِیْرًا١ۙ وَّ لَا تُسْئَلُ عَنْ اَصْحٰبِ الْجَحِیْمِ Open ayah 2:119 in the Quran reader
ہم نے تجھ کو سچائی کے ساتھ ( مسلمانوں کو) خوشخبری دینے ولا ہے اور کافروں کو) ڈرنے والا بنا کر بیھجا ہے اور دوزخیوں کو پوچھ تجھ سے نہ ہوگی7
وَ لَنْ تَرْضٰى عَنْكَ الْیَهُوْدُ وَ لَا النَّصٰرٰى حَتّٰى تَتَّبِعَ مِلَّتَهُمْ١ؕ قُلْ اِنَّ هُدَى اللّٰهِ هُوَ الْهُدٰى١ؕ وَ لَئِنِ اتَّبَعْتَ اَهْوَآءَهُمْ بَعْدَ الَّذِیْ جَآءَكَ مِنَ الْعِلْمِ١ۙ مَا لَكَ مِنَ اللّٰهِ مِنْ وَّلِیٍّ وَّ لَا نَصِیْرٍؔ Open ayah 2:120 in the Quran reader
اور یہود اور نصاریٰ تو تجھ سے کبھی راضی نہ ہو گے جب تک ان کے طریق پر نہ چلے کہہ دے اللہ کی راہ وہی سچی راہ ہے اور اگر علم آنے کے بعد تو ان کی خواہشوں پر چلے تو اللہ سے تیرا حمایتی او بچانے والا کوئی نہیں ہے1