26. Surah Ash-Shu'araa

الشعراءThe Poets · 227 ayahsتفسیر انوار البیان

Ayahs 26:177–193

اِذْ قَالَ لَهُمْ شُعَیْبٌ اَلَا تَتَّقُوْنَۚ Open ayah 26:177 in the Quran reader

جبکہ ان سے شعیب نے کہا کیا تم نہیں ڈرتے،

اِنِّیْ لَكُمْ رَسُوْلٌ اَمِیْنٌۙ Open ayah 26:178 in the Quran reader

بیشک میں تمہارے لیے رسول امین ہوں

فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَ اَطِیْعُوْنِۚ Open ayah 26:179 in the Quran reader

سو تم اللہ سے ڈرو اور میری فرمانبر داری کرو،

وَ مَاۤ اَسْئَلُكُمْ عَلَیْهِ مِنْ اَجْرٍ١ۚ اِنْ اَجْرِیَ اِلَّا عَلٰى رَبِّ الْعٰلَمِیْنَؕ Open ayah 26:180 in the Quran reader

اور تم سے اس پر کسی اجرت کا سوال نہیں کرتا میرا ثواب تو بس رب العالمین ہی کے ذمہ ہے،

اَوْفُوا الْكَیْلَ وَ لَا تَكُوْنُوْا مِنَ الْمُخْسِرِیْنَۚ Open ayah 26:181 in the Quran reader

تم پورا ناپا کرو، اور نقصان میں ڈالنے والے مت بنو

وَزِنُوْا بِالْقِسْطَاسِ الْمُسْتَقِیْمِۚ Open ayah 26:182 in the Quran reader

اور ٹھیک طرح سے وزن کیا کرو،

وَ لَا تَبْخَسُوا النَّاسَ اَشْیَآءَهُمْ وَ لَا تَعْثَوْا فِی الْاَرْضِ مُفْسِدِیْنَۚ Open ayah 26:183 in the Quran reader

اور لوگوں کو ان کی چیزیں گھٹا کر مت دیا کرو، اور زمین میں فساد کرنے والے نہ بنو،

وَ اتَّقُوا الَّذِیْ خَلَقَكُمْ وَ الْجِبِلَّةَ الْاَوَّلِیْنَؕ Open ayah 26:184 in the Quran reader

اور اس ذات سے ڈرو جس نے تم کو اور تمام اگلی مخلوقات کو پیدا فرمایا،

قَالُوْۤا اِنَّمَاۤ اَنْتَ مِنَ الْمُسَحَّرِیْنَۙ Open ayah 26:185 in the Quran reader

ان لوگوں نے کہا کہ بات یہی ہے کہ تو ان لوگوں میں سے ہے جن پر جادو کردیا گیا ہو،

وَ مَاۤ اَنْتَ اِلَّا بَشَرٌ مِّثْلُنَا وَ اِنْ نَّظُنُّكَ لَمِنَ الْكٰذِبِیْنَۚ Open ayah 26:186 in the Quran reader

اور تو ہمارے ہی جیسا ایک آدمی ہے اور بیشک ہم تجھے جھوٹوں ہی میں سے خیال کرتے ہیں،

فَاَسْقِطْ عَلَیْنَا كِسَفًا مِّنَ السَّمَآءِ اِنْ كُنْتَ مِنَ الصّٰدِقِیْنَؕ Open ayah 26:187 in the Quran reader

سو اگر تو سچوں میں سے ہے تو ہم پر آسمان سے کوئی ٹکڑا گرا دے،

قَالَ رَبِّیْۤ اَعْلَمُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ Open ayah 26:188 in the Quran reader

شعیب نے کہا کہ تم جو کام کرتے ہو انہیں میرا رب خوب جانتا ہے

فَكَذَّبُوْهُ فَاَخَذَهُمْ عَذَابُ یَوْمِ الظُّلَّةِ١ؕ اِنَّهٗ كَانَ عَذَابَ یَوْمٍ عَظِیْمٍ Open ayah 26:189 in the Quran reader

سو ان لوگوں نے انہیں جھٹلایا لہٰذا ان لوگوں کو سائبان والے دن کے عذاب نے پکڑ لیا، بیشک وہ بڑے دن کا عذاب تھا

اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةً١ؕ وَ مَا كَانَ اَكْثَرُهُمْ مُّؤْمِنِیْنَ Open ayah 26:190 in the Quran reader

بلاشبہ اس میں بڑی عبرت ہے، اور ان میں سے اکثر ایمان لانے والے نہیں ہیں

وَ اِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِیْزُ الرَّحِیْمُ۠ Open ayah 26:191 in the Quran reader

اور بیشک آپ کا رب عزیز ہے رحیم ہے۔

وَ اِنَّهٗ لَتَنْزِیْلُ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَؕ Open ayah 26:192 in the Quran reader

اور بلاشبہ یہ رب العالمین کا اتارا ہوا ہے

نَزَلَ بِهِ الرُّوْحُ الْاَمِیْنُۙ Open ayah 26:193 in the Quran reader

اس کو آپ کے قلب پر امانت دار فرشتہ لے کر نازل ہوا،

قرآن عربی زبان میں ہے اسے روح امین لے کر نازل ہوئے ان آیات میں نزول قرآن مجید کا تذکرہ فرمایا، منکرین کی تکذیب اور عناد کو بیان فرمایا اور یہ بتایا کہ وہ لوگ عذاب آنے کے لیے جلدی مچاتے ہیں۔ اول تو یہ فرمایا کہ قرآن مجید رب العالمین جل مجدہ کا اتارا ہوا ہے جسے امانت دار فرشتہ لے کر نازل ہوا ہے یعنی حضرت جبرائیل (علیہ السلام) ، اس فرشتہ نے امانتداری کے طور پر پورا پورا اسی طرح آپ ﷺ تک پہنچایا ہے جس طرح ان کے سپرد کیا گیا تھا الروح الامین یعنی جبرئیل نے اس قرآن کو آپ کے قلب پر اتارا تاکہ آپ ڈرانے والوں میں سے ہوجائیں یعنی اس قرآن کے ذریعہ اولین مخاطبین کو اور ان کے آس پاس کے لوگوں کو اور بعد میں آنے والے لوگوں کو ڈرائیں یعنی اللہ کی توحید اور اس کی عبادت کی دعوت دیں جو نہ مانے اسے بتائیں کہ انکار کی وجہ سے عذاب میں مبتلا ہوگا کما فی سورة الانعام (وَ اُوْحِیَ اِلَیَّ ھٰذَا الْقُرْاٰنُ لِاُنْذِرَکُمْ بِہٖ وَ مَنْ بَلَغَ وقال تعالیٰ فی سورة الشوری وَکَذٰلِکَ اَوْحَیْنَا اِِلَیْکَ قُرْاٰنًا عَرَبِیًّا لِتُنْذِرَ اُمَّ الْقُرٰی وَمَنْ حَوْلَہَا وَتُنْذِرَ یَوْمَ الْجَمْعِ لاَ رَیْبَ فِیْہِ ) پھر فرمایا کہ قرآن مجید واضح عربی زبان میں نازل ہوا ہے اس کی فصاحت اور بلاغت سب کو مسلم ہے جب اہل عرب کو چیلنج کیا گیا کہ قرآن جیسی ایک سورت بنا کر لاؤ تو عاجز رہ گئے اور آج تک عاجز ہیں ہمارے ایک ثقہ دوست نے بتایا کہ امریکہ میں دو کمپیوٹر اس بات کے لیے لگا رکھے ہیں کہ قرآن کی آیاتا کے مقابلہ میں کچھ بنا کردیں اور اس سلسلہ میں ان کمپیوٹروں کو جب کوئی آیت دیتے ہیں کہ اس کے مقابل بنا کر دو تو وہ انکار کردیتے ہیں کہ اس کے مقابلہ میں کوئی چیز نہیں بن سکتی۔ مزید فرمایا کہ قرآن مجید پہلی امتوں کی آسمانی کتابوں میں بھی ہے یعنی توریت اور انجیل میں یہ بتایا ہے کہ ایک ایسی شان کا پیغمبر ہوگا اور اس پر ایسا کلام نازل ہوگا اہل کتاب نے گو اپنی کتابوں میں تحریف کردی ہے لیکن اس کے باوجود ان کی کتابوں میں یہ باتیں موجود ہیں بعض مفسرین نے اس کا یہ مطلب بتایا ہے کہ قرآن مجید کے مضامین سابقہ کتب سماویہ میں بھی ہیں جیسا کہ سورة الاعلی کے ختم پر فرمایا (اِِنَّ ھٰذَا لَفِی الصُّحُفِ الْاُوْلٰی صُحُفِ اِِبْرٰھِیْمَ وَمُوْسٰی) (بلاشبہ یہ پرانے صحیفوں میں ہے ابراہیم کے صحیفے اور موسیٰ کے صحیفے) حضرت معقل بن یسار ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ مجھے سورة بقرہ ذکر اول سے دی گئی ہے اور سورة طہ اور طواسین (جن کے شروع میں طس آتا ہے) اور حوامیم (جن سورتوں کے شروع میں میم ہے) یہ سورتیں مجھے الواح موسیٰ سے دی گئی ہیں۔ سورة فاتحہ سورة بقرہ کی آخری آیات اٰمَنَ الرَّسُوْلُ سے لے کر ختم سورت تک) عرش کے نیچے سے دی گئی ہیں اور مفصل ( سورة حجرات سے سورة الناس تک جو سورتیں ہیں) یہ مجھے زائد دی گئی ہیں (جو دیگر انبیاء کرام (علیہ السلام) کو نہیں دی گئیں) ذکر فی الجامع الصغیر و رمزلہ بالضعف۔ پھر فرمایا کہ علمائے بنی اسرائیل جو قرآن مجید کے نازل ہونے کے وقت موجود ہیں وہ لوگ یہ جانتے ہیں اور مانتے ہیں کہ خاتم الانبیاء ﷺ پر اللہ تعالیٰ کی طرف سے کتاب نازل ہوگئی، ان علماء میں سے بعض تو مسلمان ہوگئے اور جو مسلمان نہیں ہوئے انہوں نے بھی اس بات کو تسلیم کرلیا ہے، خود تو مسلمان نہ ہوئے لیکن اپنے عوام کو تنہائیوں میں بتادیا اور ان کے سامنے اقراری ہوگئے علماء بنی اسرائیل کا مان لینا کہ قرآن مجید واقعی اللہ کی کتاب ہے یہودیوں پر تو حجت ہے یہ مشرکین عرب پر بھی حجت ہے جو یہود کو اہل علم مانتے اور جانتے تھے، خصوصاً اہل مکہ جنہوں نے یہودیوں سے جا کر یہ پوچھا کہ تم اہل علم ہو اور اہل کتاب ہو کچھ ایسے سوال بتاؤ جن سے محمد رسول اللہ ﷺ کا امتحان کیا جائے اور ان کا جواب پا کر ان کے دعوائے نبوت کی تصدیق کی جاسکے جس پر یہودیوں نے کہا کہ روح کے بارے میں اور اصحاب کہف کے بارے میں اور ذوالقرنین کے بارے میں سوال کرو، قریش مکہ نے واپس آکر سوالات کیے لیکن جواب ملنے پر بھی ایمان نہ لائے پھر فرمایا کہ اس قرآن کو ہم نے ایسے شخص پر نازل کیا ہے جو عربی ہے اگر ہم بعضے عجمیوں پر یعنی کسی غیر عرب انسان پر نازل کردیتے اور وہ ان کو پڑھ کر سنا دیتا تب بھی یہ لوگ ایمان نہ لاتے حالانکہ اس میں معجزہ کا ظہور اور زیادہ ہوتا کیونکہ جس غیر عربی شخص پر قرآن نازل ہوتا اس کا عربی زبان پر قادر نہ ہونا اس بات کی واضح دلیل ہوتی کہ یہ اللہ تعالیٰ ہی کی طرف سے ہے لیکن جن ہٹ دھرموں کو ماننا نہیں ہوتا وہ کسی طرح بھی نہیں مانتے۔ اس کے بعد فرمایا (کَذٰلِکَ سَلَکْنَاہُ فِیْ قُلُوْبِ الْمُجْرِمِیْنَ ) (کہ ہم نے ایمان نہ لانے کو مجرمین کے دلوں میں ڈال دیا ہے) یہ لوگ انکار اور انکار پر اصرار کی وجہ سے قرآن پر ایمان نہ لائیں گے جب تک سخت عذاب کو نہ دیکھ لیں گے جو ان کے سامنے اچانک آکھڑا ہوگا اور ان کو پہلے سے خبر نہ ہوئی جب یہ صورت حال ہوگی تو یوں کہیں گے کہ کیا ہمیں کچھ مہلت مل سکتی ہے لیکن وہ وقت نہ مہلت کا ہوگا اور نہ اس وقت ایمان قبول کیا جائے گا (عذاب الیم سے وہ عذاب بھی مراد ہوسکتا ہے جو تکذیب کی سزا میں دنیا میں منکرین پر آتا رہا ہے، اور موت کے وقت کا عذاب اور برزخ کا عذاب اور قیامت کے دن کا عذاب بھی مراد ہوسکتا ہے ان عذابوں میں سے کسی بھی عذاب کے آجانے پر مہلت دیئے جانے کا اور ایمان قبول کرنے کا قانون نہیں ہے) ۔
Ayahs 26:194–204

عَلٰى قَلْبِكَ لِتَكُوْنَ مِنَ الْمُنْذِرِیْنَ Open ayah 26:194 in the Quran reader

تاکہ آپ واضح طور پر ڈرانے والوں میں سے ہوجائیں،

بِلِسَانٍ عَرَبِیٍّ مُّبِیْنٍؕ Open ayah 26:195 in the Quran reader

واضح عربی زبان میں ہے،

وَ اِنَّهٗ لَفِیْ زُبُرِ الْاَوَّلِیْنَ Open ayah 26:196 in the Quran reader

اور بلاشبہ اس کا ذکر پہلی امتوں کی کتابوں میں ہے،

اَوَ لَمْ یَكُنْ لَّهُمْ اٰیَةً اَنْ یَّعْلَمَهٗ عُلَمٰٓؤُا بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَؕ Open ayah 26:197 in the Quran reader

کیا ان لوگوں کے لیے یہ بات دلیل نہیں ہے کہ اسے علمائے بنی اسرائیل جانتے ہیں

وَ لَوْ نَزَّلْنٰهُ عَلٰى بَعْضِ الْاَعْجَمِیْنَۙ Open ayah 26:198 in the Quran reader

اور اگر ہم اس کو کسی عجمی پر نازل کرتے

فَقَرَاَهٗ عَلَیْهِمْ مَّا كَانُوْا بِهٖ مُؤْمِنِیْنَؕ Open ayah 26:199 in the Quran reader

پھر وہ ان کو ان کے سامنے پڑھ کر سنا دیتا تب بھی یہ لوگ ایمان لانے والے نہ تھے

كَذٰلِكَ سَلَكْنٰهُ فِیْ قُلُوْبِ الْمُجْرِمِیْنَؕ Open ayah 26:200 in the Quran reader

ہم نے اسی طرح اس ایمان نہ لانے کو مجرمین کے دلوں میں ڈال رکھا ہے

لَا یُؤْمِنُوْنَ بِهٖ حَتّٰى یَرَوُا الْعَذَابَ الْاَلِیْمَۙ Open ayah 26:201 in the Quran reader

یہ لوگ اس پر ایمان نہ لائیں گے جب تک کہ درد ناک عذاب نہ دیکھ لیں

فَیَاْتِیَهُمْ بَغْتَةً وَّ هُمْ لَا یَشْعُرُوْنَۙ Open ayah 26:202 in the Quran reader

سو وہ ان کے پاس اچانک آجائے گا اور انہیں خبر بھی نہ ہوگی

فَیَقُوْلُوْا هَلْ نَحْنُ مُنْظَرُوْنَؕ Open ayah 26:203 in the Quran reader

پھر کہیں گے کیا ہمیں مہلت مل سکتی ہے

اَفَبِعَذَابِنَا یَسْتَعْجِلُوْنَ Open ayah 26:204 in the Quran reader

کیا یہ لوگ ہمارے عذاب کو جلدی چاہتے ہیں

پھر فرمایا (اَفَبِعَذَابِنَا یَسْتَعْجِلُوْنَ ) (کیا وہ ہمارے عذاب کے آنے کے لیے جلدی مچا رہے ہیں) چونکہ انہیں عذاب آجانے کا یقین نہیں ہے اس لیے ایسی باتیں کرتے ہیں اور ان کا یہ سمجھنا کہ جو ڈھیل دی جا رہی ہے یہ اس بات کی دلیل ہے کہ عذاب نہ آئے گا ان کی سخت غلطی ہے دنیا کی ذرا سی چہل پہل دیکھ کر جو یوں سمجھ رہے ہیں کہ عذاب آنے والا نہیں اور اسی زندگی کو سب کچھ سمجھ رہے ہیں یہ بہت بڑی ناسمجھی ہے۔ جب عذاب آپہنچے گا جس سے چھٹکارا نہ ہو سکے گا اور سخت بھی ہوگا اس وقت یہ تھوڑی سی زندگی کا کیف اور مال و متاع کچھ بھی کام نہ دے گا۔ یہ انسانوں کی نہایت ہی حماقت کی بات ہے کہ فانی دنیا میں تھوڑے سے دن کی چہل پہل میں مشغول ہو کر موت کے بعد کی زندگی کو بھول جائیں اور وہاں کے بڑے اور دائمی عذاب کو اپنے سر لے لیں
Ayah 26:205

اَفَرَءَیْتَ اِنْ مَّتَّعْنٰهُمْ سِنِیْنَۙ Open ayah 26:205 in the Quran reader

اے مخاطب ذرا یہ بتا کہ اگر ہم انہیں چند سال عیش میں رہنے دیں

اس کو فرمایا (اَفَرَاَیْتَ اِِنْ مَّتَّعْنَاھُمْ سِنِیْنَ ثُمَّ جَاءَ ھُمْ مَا کَانُوْا یُوْعَدُوْنَ مَا اَغْنٰی عَنْہُمْ مَّا کَانُوْا یُمَتَّعُوْنَ ) (اے مخاطب تو بتا کہ اگر ہم ان کو چند سال تک عیش میں رہنے دیں پھر جس عذاب کا ان سے وعدہ کیا جا رہا ہے وہ ان کے سر آپڑے تو ان کا عیش کیا کام دے سکتا ہے، یعنی یہ جو عیش کی مہلت دی گئی ہے اس سے آنے والا عذاب تو کیا ٹلتا اس کی وجہ سے اس میں کوئی کمی تخفیف بھی نہ ہوگی) قال صاحب الروح ص 131 ج 10 قال سبحان ان ھذا العذاب الموعود وان تاخر ایاما قلائل فھم لاحق بھم لا محالۃ و ھنالک لا ینفعھم ما کانوا فیہ من الاغترار المثمر لعدم الایمان۔
Ayahs 26:206–208

ثُمَّ جَآءَهُمْ مَّا كَانُوْا یُوْعَدُوْنَۙ Open ayah 26:206 in the Quran reader

پھر جس کا ان سے وعدہ ہے وہ ان کے سر پر آپڑے

مَاۤ اَغْنٰى عَنْهُمْ مَّا كَانُوْا یُمَتَّعُوْنَؕ Open ayah 26:207 in the Quran reader

تو ان کا وہ عیش ان کو کیا فائدہ دے سکتا ہے،

وَ مَاۤ اَهْلَكْنَا مِنْ قَرْیَةٍ اِلَّا لَهَا مُنْذِرُوْنَ٥ۗۛۖ Open ayah 26:208 in the Quran reader

اور ہم نے جتنی بھی بستیاں ہلاک کی ہیں ان سب میں ڈرانے والے تھے،

اس کے بعد فرمایا (وَمَا اَھْلَکْنَا مِنْ قَرْیَۃٍ اِِلَّا لَہَا مُنْذِرُوْنَ ذِکْرٰی) (اور ہم نے جتنی بھی بستیاں ہلاک کی ہیں ان سب میں نصیحت کے طور پر ڈرانے والے تھے یعنی قرآن کے مخاطبین سے پہلے بھی امتیں گزری ہیں کسی امت کو تبلیغ اور انذار کے بغیر نہیں ہلاک کیا گیا ان کی طرف ڈرانے والے بھیجے گئے انہوں نے خیر خواہی اور نصیحت کے طور پر خوب اچھی طرح توحید کی دعوت دی حق کو واضح کیا منکرین کو ڈھیل دی گئی ان پر حجت پوری ہوگئی اور ڈھیل دینے سے بھی انہوں نے فائدہ نہ اٹھایا تو ان کو ہلاک کردیا گیا، جو لوگ قرآن مجید کے مخاطب ہیں ان لوگوں پر بھی پوری طرح حق واضح کردیا گیا ہے اور انہیں ڈھیل بھی دی جا رہی ہے لہٰذا عذاب کی طرف سے مطمئن ہو کر نہ بیٹھ جائیں (وَمَا کُنَّا ظَالِمِیْنَ ) (اور ہم ظلم کرنے والے نہیں ہیں) یعنی حقیقۃً تو اللہ تعالیٰ سے ظلم کا ظہور ہو ہی نہیں سکتا صورۃً بھی اللہ تعالیٰ سے ظلم کا صدور نہیں ہوسکتا قال صاحب الروح ای لیس شاننا ان یصدر عنا بمقتضی الحکمتہ ما ھو فی صورۃ الظلم لو صدر من غیرنا بان نھلک احدا قبل انداہ اوبان نعاقب من لم یظلم۔
Ayahs 26:209–210

ذِكْرٰى١ۛ۫ وَ مَا كُنَّا ظٰلِمِیْنَ Open ayah 26:209 in the Quran reader

نصیحت کے طور پر اور ہم ظلم کرنے والے نہیں ہیں

وَ مَا تَنَزَّلَتْ بِهِ الشَّیٰطِیْنُ Open ayah 26:210 in the Quran reader

اور اس قرآن کو شیاطین لے کر نہیں اترے

اس کے بعد پھر قرآن مجید کی حفاظت کا تذکرہ فرمایا (وَمَا تَنَزَّلَتْ بِہِ الشَّیَاطِیْنُ ) (کہ اس قرآن کو شیاطین لے کر نازل نہیں ہوئے) (وَمَا یَنْبَغِیْ لَہُمْ ) (اور یہ ان کے لیے درست بھی نہیں ہے) (وَمَا یَسْتَطِیْعُوْنَ ) (اور وہ اس پر قدرت بھی نہیں رکھتے) (اِِنَّہُمْ عَنِ السَّمْعِ لَمَعْزُوْلُوْنَ ) (بلاشبہ وہ اس کے سننے سے روک دیئے گئے ہیں) یعنی یہ لوگ وحی آسمانی کو سن بھی نہیں سکتے اس پر انہیں بالکل ہی قدرت نہیں ہے، صاحب روح المعانی لکھتے ہیں کہ اس میں مشرکین قریش کی اس بات کی تردید ہے جو انہوں نے کہا تھا کہ ایک جن محمد ﷺ کے تابع ہے وہ آپ کو قرآن سنا دیتا ہے اور آپ اسی کو نقل فرما دیتے ہیں۔ ان لوگوں کی تردید میں فرمایا کہ اس قرآن کو شیاطین لے کر نہیں آئے اور نہ ان لوگوں کو اس پر قدرت ہے کیونکہ قرآن تو سبب ہدایت ہے اور شیاطین کا کام گمراہ کرنے کا ہے وہ ہدایت کی چیز کو جس میں توحید ہی توحید ہے مشرکین کے پاس پہنچانے کا ذریعہ کیونکر بن سکتے ہیں، پھر مزید بات یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں اس کی قدرت بھی نہیں دی کہ وہ وحی آسمانی کو سن لیں۔ وہاں سے لانا اور آپ تک پہنچانا تو بعد کی بات ہے۔
Ayahs 26:211–213

وَ مَا یَنْۢبَغِیْ لَهُمْ وَ مَا یَسْتَطِیْعُوْنَؕ Open ayah 26:211 in the Quran reader

اور نہ وہ طاقت رکھتے ہیں،

اِنَّهُمْ عَنِ السَّمْعِ لَمَعْزُوْلُوْنَؕ Open ayah 26:212 in the Quran reader

بلاشبہ وہ سننے سے روک دیئے گئے ہیں

فَلَا تَدْعُ مَعَ اللّٰهِ اِلٰهًا اٰخَرَ فَتَكُوْنَ مِنَ الْمُعَذَّبِیْنَۚ Open ayah 26:213 in the Quran reader

سو آپ اللہ کے ساتھ کسی معبود کو نہ پکاریے ورنہ سزا پانے والوں میں سے ہوجائیں گے

رسول اللہ ﷺ کو مومنین کے ساتھ تواضع سے پیش آنے اور عزیز و رحیم پر تو کل کرنے کا حکم ان آیات میں اولاً یہ فرمایا کہ اللہ کے علاوہ کسی کو معبود نہ بنائیں ایسا کریں گے تو عذاب میں مبتلا ہوں گے بظاہر یہ خطاب رسول اللہ ﷺ کو ہے اور حقیقت میں پوری امت کو خطاب ہے کیونکہ آپ سے شرک اور کفر صادر ہونے کا احتمال ہی نہیں، لیکن آپ کو خطاب کرکے یہ بتادیا کہ جب غیر اللہ کی عبادت کرنے سے آپ کے لیے یہ حکم ہے تو دوسرے لوگ شرک کرنے سے کیونکر معذب نہ ہوں گے۔ ثانیاً آنحضرت ﷺ کو حکم دیا کہ آپ اپنے قریب ترین خاندان کے لوگوں کو ڈرائیے حضرت ابن عباس ؓ سے روایت ہے کہ جب آیت کریمہ (وَاَنذِرْ عَشِیرَتَکَ الْاَقْرَبِیْنَ ) نازل ہوئی تو رسول اللہ ﷺ صفا پہاڑ پر تشریف لے گئے اور وہاں چڑھ کر قریش کے مختلف خاندانوں کو آوازیں دے کر جمع فرمایا جب جمع ہوگئے تو ان سے دریافت فرمایا کہ اگر میں تمہیں یہ خبر دوں کہ میدان میں کچھ گھوڑ سواروں کی ایک جماعت ہے وہ تم پر حملہ کرنے والے ہیں تو کیا تم میری بات کی تصدیق کرو گے ؟ سب نے مل کر جواب میں کہا کہ ہاں ہم آپ کی تصدیق کریں گے ما جربنا علیک الا صدقا (ہم نے آپ کو ہمیشہ سچا ہی پایا ہے) آپ نے فرمایا تو سمجھ لو کہ میں تمہیں سخت عذاب میں مبتلا ہونے سے پہلے ڈرارہا ہوں (یعنی اگر تم نے میری دعوت توحید قبول نہ کی تو تم سب سخت عذاب میں مبتلا ہو گے یہ سن کر ابولہب نے کہا کہ تو ہمیشہ کے لیے ہلاک ہوگیا تو نے ہمیں اس بات کے لیے جمع کیا ہے) اس پر (تَبَّتْ یَدَا اَبِیْ لَھَبٍ وَّ تَبّ ) نازل ہوئی (ابولہب کے ہاتھ ٹوٹ جائیں اور وہ برباد ہوجائے) ۔ اور حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ آپ نے ان لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ اے قریش کی جماعت اپنی جانوں کو بچا لو (یعنی ایمان لا کر دوزخ کے عذاب سے محفوظ ہوجاؤ) میں اللہ کی طرف سے (آنے والے عذاب سے تمہارے چھٹکارے کے لیے کچھ نہیں کرسکتا آپ نے اپنے چچا عباس بن عبدالمطلب سے اپنی پھوپھی صفیہ سے بھی خصوصی طور پر نام لے کر یہی فرمایا اور اپنی بیٹی سے فرمایا اے محمد کی بیٹی فاطمہ میرے مال میں سے تو جو چاہے سوال کرلے میں تجھے اللہ کے عذاب سے نہیں بچا سکتا (رواہ البخاری و مسلم کمافی مشکوٰۃ المصابیح ص 460) مطلب یہ ہے کہ آخرت میں نجات کا تعلق رشتہ داری اور کسی کا بیٹا بیٹی ہونے نہیں ہے اس کا تعلق ایمان سے ہے جس نے ایمان قبول کیا اور اسی پر موت آئی وہاں اس کے لیے نجات ہے۔ رسول اللہ ﷺ سارے ہی انسانوں اور جنات کی طرف مبعوث ہوئے تھے آپ رحمتہ للعالمین تھے، سب ہی کو ایمان لانے کی دعوت دیتے تھے، پھر بھی خاص طور سے اپنے اہل خاندان کو خصوصیت کے ساتھ ایمان کی دعوت دینے کا حکم فرمایا، اس سے معلوم ہوا کہ مبلغ اور داعی اپنے کنبہ اور خاندان کے لوگوں سے غافل نہ ہوں، رسول ﷺ نے اپنے چچا اور پھوپھی کو نام لے کر خطاب فرمایا حتیٰ کہ اپنی بیٹی سیدہ فاطمہ ؓ سے بھی وہی بات فرمائی جو دوسروں سے فرمائی تھی حالانکہ وہ پہلے سے ہی مومن تھیں اور اب تک بالغ بھی نہ ہوئی تھیں۔ معلوم ہوا کہ اپنی اولاد کو دین پر ڈالنا بھی مبلغ اور داعی کی ذمہ داری ہے سورة التحریم میں فرمایا (یٰاَیُّھَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا قُوْا اَنْفُسَکُمْ وَ اَھْلِیْکُمْ نَارًا وَقُوْدُھَا النَّاسُ وَ الْحِجَارَۃُ ) (اے ایمان والو تم اپنے کو اور اپنے گھر والوں کو اس آگ سے بچاؤ جس کا ایندھن آدمی اور پتھر ہیں) بہت سے لوگوں کو دیکھا جاتا ہے کہ دوسروں کو تبلیغ کرنے میں بہت آگے آگے ہوتے ہیں لیکن اولاد اور اہل خانہ اور اہل خاندان سے غافل رہتے ہیں۔ ثالثاً آپ کو یہ حکم دیا کہ اہل ایمان جنہوں نے آپ کی پیروی کرلی آپ کے دین میں داخل ہوگئے اور آپ کی راہ پر چلنے لگے آپ ان کے ساتھ تواضع اور فروتنی اختیار کیجیے ان کے ساتھ مشفقانہ برتاؤ کیجیے (جس نے ایمان قبول کرلیا وہ رحمت ورافت اور شفقت کا زیادہ مستحق ہوگیا) رابعاً یوں فرمایا کہ جن لوگوں کو آپ دین حق کی دعوت دیتے ہیں وہ لوگ اگر آپ کی نافرمانی کریں تو آپ فرما دیجیے کہ میں تمہارے اعمال سے بیزار ہوں (نا فرمانوں کے ساتھ کسی مداہنت اور مسامحت کی گنجائش نہیں) خامساً یہ فرمایا کہ اللہ تعالیٰ پر بھروسہ کیجیے جو عزیز ہے اور رحیم ہے، جب آپ نماز کے لیے کھڑے ہوتے ہیں امامت کرتے وقت سجدہ کرنے والوں کے درمیان آپ کی نشست اور برخاست ہوتی ہے وہ آپ کو دیکھتا ہے وہ سب کی باتوں کو سنتا ہے اور تمام احوال کو جانتا ہے، اگر آپ کو مخالفین کی طرف سے تکلیف پہنچنے کا اندیشہ ہو تو آپ فکر مند نہ ہوں اس ذات پاک پر بھروسہ کریں جو عزیز ہے اور رحیم ہے اور سمیع ہے علیم ہے۔