37. Surah As-Saaffaat
الصافاتThose drawn up in Ranks · 182 ayahsآسان قرآن
فَنَبَذْنٰهُ بِالْعَرَآءِ وَ هُوَ سَقِیْمٌۚ Open ayah 37:145 in the Quran reader
پھر ہم نے انہیں ایسی حالت میں ایک کھلے میدان میں لاکر ڈال دیا کہ وہ بیمار تھے۔ (27)
وَ اَنْۢبَتْنَا عَلَیْهِ شَجَرَةً مِّنْ یَّقْطِیْنٍۚ Open ayah 37:146 in the Quran reader
اور ان کے اوپر ایک بیل دار درخت اگا دیا۔
وَ اَرْسَلْنٰهُ اِلٰى مِائَةِ اَلْفٍ اَوْ یَزِیْدُوْنَۚ Open ayah 37:147 in the Quran reader
اور ہم نے انہیں ایک لاکھ، بلکہ اس سے بھی زیادہ لوگوں کے پاس پیغمبر بنا کر بھیجا تھا۔
فَاٰمَنُوْا فَمَتَّعْنٰهُمْ اِلٰى حِیْنٍؕ Open ayah 37:148 in the Quran reader
پھر وہ ایمان لے آئے تھے (28) اس لیے ہم نے انہیں ایک زمانے تک زندگی سے فائدہ اٹھانے کا موقع دیا۔
فَاسْتَفْتِهِمْ اَلِرَبِّكَ الْبَنَاتُ وَ لَهُمُ الْبَنُوْنَۙ Open ayah 37:149 in the Quran reader
اب ان (مکہ کے مشرکوں) سے پوچھو کہ : کیا (اے پیغمبر) تمہارے رب کے حصے میں تو بیٹیاں آئی ہیں اور خود ان کے حصے میں بیٹے ؟ (29)
اَمْ خَلَقْنَا الْمَلٰٓئِكَةَ اِنَاثًا وَّ هُمْ شٰهِدُوْنَ Open ayah 37:150 in the Quran reader
یا پھر جب ہم نے فرشتوں کو عورت بنایا تھا تو کیا یہ دیکھ رہے تھے ؟
اَلَاۤ اِنَّهُمْ مِّنْ اِفْكِهِمْ لَیَقُوْلُوْنَۙ Open ayah 37:151 in the Quran reader
یاد رکھو ! یہ اپنی من گھڑت بات کی وجہ سے کہتے ہیں۔
وَلَدَ اللّٰهُ١ۙ وَ اِنَّهُمْ لَكٰذِبُوْنَ Open ayah 37:152 in the Quran reader
کہ اللہ کے کوئی اولاد ہے، اور یہ لوگ یقینی طور پر جھوٹے ہیں۔
اَصْطَفَى الْبَنَاتِ عَلَى الْبَنِیْنَؕ Open ayah 37:153 in the Quran reader
کیا اللہ نے بیٹوں کے بجائے بیٹیاں پسند کی ہیں ؟
مَا لَكُمْ١۫ كَیْفَ تَحْكُمُوْنَ Open ayah 37:154 in the Quran reader
تمہیں کیا ہوگیا ہے ؟ تم کیسا انصاف کرتے ہو ؟
اَفَلَا تَذَكَّرُوْنَۚ Open ayah 37:155 in the Quran reader
بھلا کیا تم اتنا بھی دھیان نہیں دیتے ؟
اَمْ لَكُمْ سُلْطٰنٌ مُّبِیْنٌۙ Open ayah 37:156 in the Quran reader
یا اگر تمہارے پاس کوئی واضح دلیل ہے۔
فَاْتُوْا بِكِتٰبِكُمْ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ Open ayah 37:157 in the Quran reader
تو لاؤ اپنی وہ کتاب اگر تم سچے ہو۔
وَ جَعَلُوْا بَیْنَهٗ وَ بَیْنَ الْجِنَّةِ نَسَبًا١ؕ وَ لَقَدْ عَلِمَتِ الْجِنَّةُ اِنَّهُمْ لَمُحْضَرُوْنَۙ Open ayah 37:158 in the Quran reader
اور انہوں نے اللہ اور جنات کے درمیان بھی نسبی رشتہ داری بنا رکھی ہے۔ (30) حالانکہ خود جنات کو یہ بات معلوم ہے کہ یہ لوگ مجرم بن کر پیش ہوں گے۔
سُبْحٰنَ اللّٰهِ عَمَّا یَصِفُوْنَۙ Open ayah 37:159 in the Quran reader
(کیونکہ) جو باتیں یہ بناتے ہیں، اللہ ان سب سے پاک ہے۔
اِلَّا عِبَادَ اللّٰهِ الْمُخْلَصِیْنَ Open ayah 37:160 in the Quran reader
البتہ اللہ کے برگزیدہ بندے (محفوظ رہیں گے)
فَاِنَّكُمْ وَ مَا تَعْبُدُوْنَۙ Open ayah 37:161 in the Quran reader
کیونکہ تم اور جن جن کی تم عبات کرتے ہو۔
مَاۤ اَنْتُمْ عَلَیْهِ بِفٰتِنِیْنَۙ Open ayah 37:162 in the Quran reader
وہ کسی کو اللہ کے بارے میں گمراہ نہیں کرسکتے۔
اِلَّا مَنْ هُوَ صَالِ الْجَحِیْمِ Open ayah 37:163 in the Quran reader
سوائے ایسے شخص کے جو دوزخ میں جلنے والا ہو۔
وَ مَا مِنَّاۤ اِلَّا لَهٗ مَقَامٌ مَّعْلُوْمٌۙ Open ayah 37:164 in the Quran reader
اور (فرشتے تو یہ کہتے ہیں کہ) ہم میں سے ہر ایک کا ایک معین مقام ہے۔
وَّ اِنَّا لَنَحْنُ الصَّآفُّوْنَۚ Open ayah 37:165 in the Quran reader
اور ہم تو (اللہ تعالیٰ کی اطاعت میں) صف باندھے رہتے ہیں۔
وَ اِنَّا لَنَحْنُ الْمُسَبِّحُوْنَ Open ayah 37:166 in the Quran reader
اور ہم تو اللہ کی پاکی بیان کرتے رہتے ہیں۔ (31)
وَ اِنْ كَانُوْا لَیَقُوْلُوْنَۙ Open ayah 37:167 in the Quran reader
اور یہ (کافر) لوگ پہلے تو یہ کہا کرتے تھے۔
لَوْ اَنَّ عِنْدَنَا ذِكْرًا مِّنَ الْاَوَّلِیْنَۙ Open ayah 37:168 in the Quran reader
کہ اگر ہمارے پاس پچھلے لوگوں کی طرح کوئی نصیحت کی کتاب ہوتی۔
لَكُنَّا عِبَادَ اللّٰهِ الْمُخْلَصِیْنَ Open ayah 37:169 in the Quran reader
تو ہم بھی ضرور اللہ کے برگزیدہ بندوں میں شامل ہوتے۔ (32)
فَكَفَرُوْا بِهٖ فَسَوْفَ یَعْلَمُوْنَ Open ayah 37:170 in the Quran reader
پھر بھی انہوں نے کفر کی روش اپنائی ہے۔ اس لیے انہیں سب پتہ چلا جائے گا۔
وَ لَقَدْ سَبَقَتْ كَلِمَتُنَا لِعِبَادِنَا الْمُرْسَلِیْنَۚۖ Open ayah 37:171 in the Quran reader
اور ہم پہلے ہی اپنے پیغمبر بندوں کے بارے میں یہ بات طے کرچکے ہیں۔
اِنَّهُمْ لَهُمُ الْمَنْصُوْرُوْنَ۪ Open ayah 37:172 in the Quran reader
کہ یقینی طور پر ان کی مدد کی جائے گی۔
وَ اِنَّ جُنْدَنَا لَهُمُ الْغٰلِبُوْنَ Open ayah 37:173 in the Quran reader
اور حقیقت یہ ہے کہ ہمارے لشکر کے لوگ ہی غالب رہتے ہیں۔
فَتَوَلَّ عَنْهُمْ حَتّٰى حِیْنٍۙ Open ayah 37:174 in the Quran reader
لہذا (اے پیغمبر) تم کچھ وقت تک ان لوگوں سے بےپرواہ ہوجاؤ۔
وَّ اَبْصِرْهُمْ فَسَوْفَ یُبْصِرُوْنَ Open ayah 37:175 in the Quran reader
اور انہیں دیکھتے رہو، عنقریب یہ خود بھی دیکھ لیں گے۔
اَفَبِعَذَابِنَا یَسْتَعْجِلُوْنَ Open ayah 37:176 in the Quran reader
بھلا کیا یہ ہمارے عذاب کے لیے جلدی مچا رہے ہیں ؟ (33)
فَاِذَا نَزَلَ بِسَاحَتِهِمْ فَسَآءَ صَبَاحُ الْمُنْذَرِیْنَ Open ayah 37:177 in the Quran reader
سو جب وہ ان کے صحن میں آ اترے گا تو جن لوگوں کو خبردار کیا جاچکا تھا، ان کی وہ صبح بہت بری صبح ہوگی۔
وَ تَوَلَّ عَنْهُمْ حَتّٰى حِیْنٍۙ Open ayah 37:178 in the Quran reader
اور تم کچھ وقت تک ان لوگوں سے بےپرواہ ہوجاؤ۔
وَّ اَبْصِرْ فَسَوْفَ یُبْصِرُوْنَ Open ayah 37:179 in the Quran reader
اور دیکھتے رہو عنقریب یہ خود بھی دیکھ لیں گے۔
سُبْحٰنَ رَبِّكَ رَبِّ الْعِزَّةِ عَمَّا یَصِفُوْنَۚ Open ayah 37:180 in the Quran reader
تمہارا پروردگار عزت کا مالک، ان سب باتوں سے پاک ہے جو یہ لوگ بناتے ہیں۔
وَ سَلٰمٌ عَلَى الْمُرْسَلِیْنَۚ Open ayah 37:181 in the Quran reader
اور سلام ہو پیغمبروں پر۔
وَ الْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ۠ Open ayah 37:182 in the Quran reader
اور تمام تر تعریف اللہ کی ہے جو سارے جہانوں کا پروردگار ہے۔