Sunan At-Tirmidhi 2784

آداب اور اجازت لینے کا بیان

2784Sunan At-Tirmidhi

مردوں کے مشابہ بننے والی عورتوں کے بارے میں

حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ، حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، وَهَمَّامٌ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: لَعَنَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمُتَشَبِّهَاتِ بِالرِّجَالِ مِنَ النِّسَاءِ، وَالْمُتَشَبِّهِينَ بِالنِّسَاءِ مِنَ الرِّجَالِ ، قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ.

عبداللہ بن عباس ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے لعنت فرمائی ہے ان عورتوں پر جو مردوں سے مشابہت اختیار کرتی ہیں اور ان مردوں پر جو عورتوں سے مشابہت اختیار کرتے ہیں ١ ؎۔

Sayyidina Ibn Abbas (RA) reported that the Prophet ﷺ cursed women who take up resemblanse to men and men who adopt resemblance of women. [Ahmed 3151,Bukhari 5885,Abu Dawud 4097, Ibn e Majah 1904] --------------------------------------------------------------------------------

صحيح، ابن ماجة (1904)صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 2784
Imam Tirmidhi's comment · امام ترمذی
یہ حدیث حسن صحیح ہے۔
Notes · وضاحت
١ ؎: یعنی جو مرد عورتوں کی طرح اور عورتیں مردوں کی طرح وضع قطع اور بات چیت کا لہجہ اور انداز اختیار کرتی ہیں، ان پر لعنت ہے۔
Takhrij · تخریج
انظر ماقبلہ (صحیح )