Sunan At-Tirmidhi 1478

شکار کا بیان

1478Sunan At-Tirmidhi

ذی ناب (کچلی والا درندہ) اور ذی مخلب (پنجے سے شکار کرنے والا پرندہ) کی حرمت کے بارے میں۔

حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ، حَدَّثَنَا أَبُو النَّضْرِ هَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ، حَدَّثَنَا عِكْرِمَةُ بْنُ عَمَّارٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ: حَرَّمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَعْنِي: يَوْمَ خَيْبَرَ، الْحُمُرَ الْإِنْسِيَّةَ، وَلُحُومَ الْبِغَالِ، وَكُلَّ ذِي نَابٍ مِنَ السِّبَاعِ، وَذِي مِخْلَبٍ مِنَ الطَّيْرِ ، قَالَ: وَفِي الْبَاب، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، وَعِرْبَاضِ بْنِ سَارِيَةَ، وَابْنِ عَبَّاسٍ وقَالَ أَبُو عِيسَى: حَدِيثُ جَابِرٍ حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ.

جابر ؓ کہتے ہیں کہ فتح خیبر کے دن رسول اللہ ﷺ نے پالتو گدھے، خچر کے گوشت، ہر کچلی دانت والے درندے اور پنجہ والے پرندے کو حرام کردیا۔

Sayyidina Jabir (RA) reported that Allah’s Messenger forbade on the day of Khaybar domestic asses, flesh of mules, every carnivorous beast with a fang and every bird with a talon (that hunt with their claws). [Bukhari 4219, Muslim 1941]

صحيح، الإرواء (8 / 138)صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 1478
Imam Tirmidhi's comment · امام ترمذی
١ - جابر کی حدیث حسن غریب ہے، ٢ - اس باب میں ابوہریرہ، عرباض بن ساریہ اور ابن عباس ؓ سے بھی احادیث آئی ہیں۔
Takhrij · تخریج
تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف: ٣١٦٢) (صحیح )