ذی ناب (کچلی والا درندہ) اور ذی مخلب (پنجے سے شکار کرنے والا پرندہ) کی حرمت کے بارے میں۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ، عَنْ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ أَبِي إِدْرِيسَ الْخَوْلَانِيِّ، عَنْ أَبِي ثَعْلَبَةَ الْخُشَنِيِّ، قَالَ: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ كُلِّ ذِي نَابٍ مِنَ السِّبَاعِ ،
ابوثعلبہ خشنی ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ہر کچلی دانت والے درندے سے منع فرمایا ١ ؎۔ اس سند سے بھی اسی جیسی حدیث مروی ہے۔
Sayyidina Abu Tha’labah Khushari reported that Allah’s Messenger ﷺ forbade every animal with cannine teeth (with which it grabs its prey). [Ahmed 1775, Bukhari 5530, Muslim 1932]
صحيح، ابن ماجة (3232)صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 1477
Imam Tirmidhi's comment · امام ترمذی
یہ حدیث حسن صحیح ہے۔
Notes · وضاحت
١ ؎: اس حدیث سے معلوم ہوا کہ دانت (یعنی کچلیوں) سے شکار اور چیر پھاڑ کرنے والے جانور مثلاً شیر، چیتا، بھیڑیا، ہاتھی، اور بندر وغیرہ یہ سب حرام ہیں، اسی طرح ان کے کیے ہوئے شکار اگر مرگئے ہوں تو ان کا کھانا جائز نہیں۔
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/ /الصید ٢٩ (٥٥٣٠)، والطب ٥٧ (٥٧٨٠)، صحیح مسلم/الصید ٣ (١٩٣٢)، والأطعمة ٣٣ (١٩٣٢)، سنن ابی داود/ الأطعمة ٣٣ (٢٨٠٢)، سنن النسائی/الصید ٢٨ (٤٣٣٥)، و ٣٠ (٤٣٤٣)، سنن ابن ماجہ/الصید ١٣ (٣٢٣٢)، (تحفة الأشراف: ١١٨٧٤)، و مسند احمد (٤/١٩٣) (صحیح )