Sunan An Nasai

All 5,772 hadiths in order · Page 191 of 289

3796Sunan An Nasai

اللہ تعالیٰ کے سوا قسم کھانے کی ممانعت کا بیان

أَخْبَرَنِي زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي إِسْحَاق، قَالَ: حَدَّثَنِي رَجُلٌ مِنْ بَنِي غِفَارٍ فِي مَجْلِسِ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ سَالِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ يَعْنِي ابْنَ عُمَرَ وَهُوَ يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ اللَّهَ يَنْهَاكُمْ أَنْ تَحْلِفُوا بِآبَائِكُمْ.

عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ تمہیں اس بات سے روکتا ہے کہ تم اپنے باپ دادا کی قسم کھاؤ ١ ؎۔

Yahya bin Abi Ishaq said: "A man from Banu Ghifar told me, in the gathering of Salim bin Abdullah, Salim bin Abdullah said: I heard Abdullah -that is, Ibn Umar- say: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ و آلہ سلم) said: Allah forbids you to swear by your forefathers.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 3765
Notes · وضاحت
١ ؎: غیر اللہ کی قسم کھانے کی ممانعت کی حکمت یہ ہے کہ قسم سے اس چیز کی تعظیم مقصود ہوتی ہے جس کی قسم کھائی جاتی ہے حالانکہ حقیقی عظمت و تقدس صرف اللہ رب العالمین کی ذات کے ساتھ خاص ہے، یہی وجہ ہے کہ اللہ کے اسماء (نام) اور اس کی صفات (خوبیوں) کے علاوہ کی قسم کھانا جائز نہیں، اس سلسلہ میں ملائکہ، انبیاء، اولیاء وغیرہ سب برابر ہیں، ان میں سے کسی کی قسم نہیں کھائی جاسکتی ہے۔ رہ گئی بات حدیث میں وارد لفظ أفلح و أبیہ کی تو اس سلسلہ میں صحیح بات یہ ہے کہ اس طرح کا کلمہ عربوں کی زبان پر جاری ہوجاتا تھا، جس کا مقصود قسم نہیں ہوتا تھا، اور ممکن ہے کہ نبی اکرم ﷺ کی زبان سے یہ کلمہ اس ممانعت سے پہلے نکلا ہو۔
Takhrij · تخریج
تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: ٧٠٣٤)، مسند احمد (٢/٤٨) (صحیح )
3797Sunan An Nasai

باپوں کی قسم کھانے سے متعلق

أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ، وَقُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ وَاللَّفْظُ لَهُ، قَالَا: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَالِمٍ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عُمَرَ مَرَّةً وَهُوَ يَقُولُ: وَأَبِي، وَأَبِي. فَقَالَ: إِنَّ اللَّهَ يَنْهَاكُمْ أَنْ تَحْلِفُوا بِآبَائِكُمْ، فَوَاللَّهِ مَا حَلَفْتُ بِهَا بَعْدُ ذَاكِرًا، وَلَا آثِرًا.

عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے کہ ایک بار نبی اکرم ﷺ نے عمر ؓ کو کہتے سنا: میرے باپ کی قسم! میرے باپ کی قسم! تو آپ ﷺ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ تمہیں اس بات سے روکتا ہے کہ تم اپنے باپ دادا کی قسم کھاؤ۔ (عمر ؓ کہتے ہیں) اللہ کی قسم! اس کے بعد پھر میں نے کبھی ان کی قسم نہیں کھائی، نہ تو خود اپنی بات بیان کرتے ہوئے اور نہ ہی دوسرے کی بات نقل کرتے ہوئے۔

It was narrated from Salim, from his father, that on one occasion the Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) heard Umar saying: "By my father and by my mother." He said: "Allah forbids you to swear by your forefathers." Umar said: "By Allah, I never swore by them again, whether saying it for myself or reporting it of others.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 3766
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/الأیمان ٤ (٦٦٤٧ تعلیقًا)، صحیح مسلم/الأیمان ١ (١٦٤٦)، سنن الترمذی/الأیمان والنذور ٨ (١٥٣٣)، (تحفة الأشراف: ٦٨١٨)، موطا امام مالک/ مسند احمد (٢/٧، ٨) (صحیح )
3798Sunan An Nasai

باپوں کی قسم کھانے سے متعلق

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ، وَسَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ وَاللَّفْظُ لَهُ، قَالَا: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْسَالِمٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عُمَرَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: إِنَّ اللَّهَ يَنْهَاكُمْ أَنْ تَحْلِفُوا بِآبَائِكُمْ، قَالَ عُمَرُ: فَوَاللَّهِ مَا حَلَفْتُ بِهَا بَعْدُ ذَاكِرًا وَلَا آثِرًا.

عمر ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ تمہیں اس بات سے روکتا ہے کہ تم اپنے باپ دادا کی قسم کھاؤ۔ عمر ؓ کہتے ہیں: اللہ کی قسم! اس کے بعد پھر کبھی میں نے خود اپنی بات بیان کرتے ہوئے یا دوسرے کی بات نقل کرتے ہوئے ان کی قسم نہیں کھائی۔

It was narrated from Umar (RA) that the Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) said: "Allah forbids you to swear by your forefathers." Umar (RA) said: "By Allah, I never swore by them again, whether saying it for myself or reporting of others.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 3767
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/الأیمان ٤ (٦٦٤٧)، صحیح مسلم/الأیمان ١ (١٦٤٦)، سنن ابی داود/الأیمان ٥ (٢٣٥٠)، سنن ابن ماجہ/الکفارات ٢ (٢٠٩٤)، (تحفة الأشراف: ١٠٥١٨)، مسند احمد (١/١٨، ٣٦) (صحیح )
3799Sunan An Nasai

باپوں کی قسم کھانے سے متعلق

أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ بْنِ سَعِيدٍ، قَالَ: أَنْبَأَنَا مُحَمَّدٌ وَهُوَ ابْنُ حَرْبٍ، عَنْ الزُّبَيْدِيِّ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَالِمٍ، عَنْأَبِيهِ أَنَّهُ أَخْبَرَهُ، عَنْ عُمَرَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: إِنَّ اللَّهَ يَنْهَاكُمْ أَنْ تَحْلِفُوا بِآبَائِكُمْ، قَالَ عُمَرُ: فَوَاللَّهِ مَا حَلَفْتُ بِهَا بَعْدُ ذَاكِرًا، وَلَا آثِرًا.

عمر ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ تمہیں اس بات سے روکتا ہے کہ تم اپنے باپ دادا کی قسم کھاؤ۔ عمر ؓ نے کہا: اللہ کی قسم! میں نے اس کے بعد ان کی قسم نہیں کھائی، نہ تو خود کچھ بیان کرتے ہوئے اور نہ ہی کسی دوسرے کی بات نقل کرتے ہوئے۔

It was narrated from Salim, from his father, that he told him from Umar (RA): "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ و آلہ سلم) said: Allah forbids you to swear by your forefathers." Umar said: "By Allah, I never swore by them again, whether saying it for myself or reporting it of others.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 3768
Takhrij · تخریج
انظر ما قبلہ (صحیح )
3800Sunan An Nasai

ماں کی قسم کھانے سے متعلق

أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَلِيٍّ، قَالَ: حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبِي، قَالَ: حَدَّثَنَا عَوْفٌ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَا تَحْلِفُوا بِآبَائِكُمْ وَلَا بِأُمَّهَاتِكُمْ وَلَا بِالْأَنْدَادِ، وَلَا تَحْلِفُوا إِلَّا بِاللَّهِ، وَلَا تَحْلِفُوا إِلَّا وَأَنْتُمْ صَادِقُونَ.

ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: تم اپنے ماں باپ، دادا، دادی اور شریکوں ١ ؎ کی قسم نہ کھاؤ، اور نہ اللہ کے سوا کسی اور کی قسم کھاؤ اور تم قسم نہ کھاؤ سوائے اس کے کہ تم سچے ہو ۔

It was narrated that Abu Hurairah said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ و آلہ سلم) said: Do not swear by your fathers, nor by your mothers nor by the idols. Swear only by Allah, and do not swear unless you are sincere.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 3769
Notes · وضاحت
١ ؎: یعنی بتوں اور معبودان باطلہ کی قسم نہ کھاؤ۔
Takhrij · تخریج
سنن ابی داود/الأیمان ٥ (٣٢٤٨)، (تحفة الأشراف: ١٤٤٨٣) (صحیح )
3801Sunan An Nasai

اسلام کے علاوہ اور کسی ملت کی قسم کھانے سے متعلق

أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ، عَنْ خَالِدٍ. ح وَأَنْبَأَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بَزِيعٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَزِيدُ، قَالَ: حَدَّثَنَا خَالِدٌ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، عَنْ ثَابِتِ بْنِ الضَّحَّاكِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ حَلَفَ بِمِلَّةٍ سِوَى الْإِسْلَامِ كَاذِبًا فَهُوَ كَمَا قَالَ، قَالَ قُتَيْبَةُ فِي حَدِيثِهِ: مُتَعَمِّدًا، وَقَالَ يَزِيدُ: كَاذِبًا فَهُوَ كَمَا قَالَ. (حديث مرفوع) (حديث موقوف)وَمَنْ قَتَلَ نَفْسَهُ بِشَيْءٍ عَذَّبَهُ اللَّهُ بِهِ فِي نَارِ جَهَنَّمَ.

ثابت بن ضحاک ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اسلام کے سوا کسی اور ملت و مذہب کی جو کوئی جھوٹی قسم کھائے تو وہ ویسا ہی ہوگا جیسا اس نے کہا ، قتیبہ نے اپنی حدیث میں متعمدا کہا ہے (یعنی دوسری ملت کی جان بوجھ کر قسم کھائے) اور یزید نے کاذبا کہا ہے (جو دوسری ملت کی جھوٹی قسم کھائے گا) تو وہ ویسا ہی ہوگا جیسا اس نے کہا ١ ؎ اور جو کوئی اپنے آپ کو کسی چیز سے قتل کرلے گا تو اللہ تعالیٰ اسے جہنم کی آگ میں اسی چیز سے عذاب دے گا۔

It was narrated that Thabit bin Ad-Dahhak said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ و آلہ سلم) said: Whoever swears by a religion other than Islam, telling a lie, will be as he said." In his narration, Qutaibah said: "Intentionally." Yazid said: "Telling a lie will be as he said, and whoever kills himself with something. Allah will punish him with it in the Fire of Hell.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 3770
Notes · وضاحت
١ ؎: یعنی کسی نے قسم کھائی کہ اگر یہ کام مجھ سے نہ ہوا تو میں یہودی یا نصرانی یا مذہب اسلام سے بیزار و متنفر ہوں اور وہ اپنی اس قسم میں پورا نہیں اترا بلکہ جھوٹا ثابت ہوا تو وہ اپنے کہے کے مطابق ہوگا، لیکن علماء کا کہنا ہے کہ یہ وعید اور دھمکی کے طور پر ہے، اگر دلی طور پر وہ اپنے ایمان سے مطمئن ہے تو اسے اپنے اس قول سے کچھ بھی نقصان پہنچنے والا نہیں ہے۔
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/الجنائز ٨٣ (١٣٦٣)، الأدب ٤٤ (٦٠٤٧)، ٧٣ (٦١٠٥)، الأیمان ٧ (٦٦٥٢)، صحیح مسلم/الإیمان ٤٧ (١١٠)، سنن ابی داود/الأیمان ٩ (٣٢٥٧)، سنن الترمذی/الأیمان ١٥ (١٥٤٣)، سنن ابن ماجہ/الکفارات ٣(٢٠٩٨)، مسند احمد (٤/٣٣، ٣٤)، (تحفة الأشراف: ٢٠٦٢)، سنن الدارمی/الدیات ١٠ (٢٤٠٦)، و یأتي عند المؤلف برقم: ٣٨٤٤ (صحیح )
3802Sunan An Nasai

اسلام کے علاوہ اور کسی ملت کی قسم کھانے سے متعلق

أَخْبَرَنِي مَحْمُودُ بْنُ خَالِدٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو عَمْرٍو، عَنْ يَحْيَى أَنَّهُ حَدَّثَهُ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو قِلَابَةَ، قَالَ: حَدَّثَنِي ثَابِتُ بْنُ الضَّحَّاكِ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: مَنْ حَلَفَ بِمِلَّةٍ سِوَى الْإِسْلَامِ كَاذِبًا فَهُوَ كَمَا قَالَ: وَمَنْ قَتَلَ نَفْسَهُ بِشَيْءٍ عُذِّبَ بِهِ فِي الْآخِرَةِ.

ثابت بن ضحاک ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جس نے اسلام کے سوا کسی ملت و مذہب کی جھوٹی قسم کھائی تو وہ ویسا ہی ہے، جیسا اس نے کہا، اور جس نے خود کو کسی چیز سے مار ڈالا (خودکشی کرلی) تو اسے آخرت میں اسی چیز سے عذاب دیا جائے گا ۔

Thabit bin Ad-Dahhak narrated that the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ و آلہ سلم) said: "Whoever swears by a religion other than Islam, telling a lie, will be as he said, and whoever kills himself with something will be punished with it in the Hereafter.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 3771
Takhrij · تخریج
انظر ما قبلہ (صحیح )
3803Sunan An Nasai

اسلام سے بے زار ہونے کے واسطے قسم کھانا

أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ حُرَيْثٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى، عَنْ حُسَيْنِ بْنِ وَاقِدٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُرَيْدَةَ، عَنْأَبِيهِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ قَالَ إِنِّي بَرِيءٌ مِنَ الْإِسْلَامِ فَإِنْ كَانَ كَاذِبًا فَهُوَ كَمَا قَالَ، وَإِنْ كَانَ صَادِقًا لَمْ يَعُدْ إِلَى الْإِسْلَامِ سَالِمًا.

بریدہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جس نے کہا: (اگر میں نے یہ کیا ہوا تو) میں اسلام سے بری اور لاتعلق ہوں، تو اگر وہ جھوٹا ہے تو وہ ویسا ہی ہے جیسا اس نے کہا، اور اگر وہ سچا ہے تو بھی وہ اسلام کی طرف صحیح سالم نہیں لوٹے گا ١ ؎۔

It was narrated from Abdullah bin Buraidah that his father said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ و آلہ سلم) said: Whoever says: I have nothing to do with Islam, if he is lying then he is as he said, and if he is telling the truth, his Islam will not be sound.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 3772
Notes · وضاحت
١ ؎: یعنی یہ کہہ کر قسم کھانا کہ میں اسلام سے بری و بیزار ہوں اس کے گناہ گار ہونے کے لیے کافی ہے، اسے چاہیئے کہ توبہ و استغفار کرے۔
Takhrij · تخریج
سنن ابی داود/الأیمان ٩ (٣٢٥٨)، سنن ابن ماجہ/الکفارات ٣ (٢١٠٠)، (تحفة الأشراف: ١٩٥٩)، مسند احمد (٥/٣٥٥، ٣٥٦) (صحیح )
3804Sunan An Nasai

خانہ کعبہ کی قسم سے متعلق

أَخْبَرَنَا يُوسُفُ بْنُ عِيسَى، قَالَ: حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى، قَالَ: حَدَّثَنَا مِسْعَرٌ، عَنْ مَعْبَدِ بْنِ خَالِدٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ قُتَيْلَةَ امْرَأَةٍ مِنْ جُهَيْنَةَ، أَنَّ يَهُودِيًّا أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: إِنَّكُمْ تُنَدِّدُونَ، وَإِنَّكُمْ تُشْرِكُونَ، تَقُولُونَ: مَا شَاءَ اللَّهُ وَشِئْتَ، وَتَقُولُونَ: وَالْكَعْبَةِ. فَأَمَرَهُمُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِذَا أَرَادُوا أَنْ يَحْلِفُوا أَنْ يَقُولُوا: وَرَبِّ الْكَعْبَةِ، وَيَقُولُونَ: مَا شَاءَ اللَّهُ، ثُمَّ شِئْتَ.

قبیلہ جہینہ کی ایک عورت قتیلہ ؓ سے روایت ہے کہ ایک یہودی نے نبی اکرم ﷺ کے پاس آ کر کہا: تم لوگ (غیر اللہ کو اللہ کے ساتھ) شریک ٹھہراتے اور شرک کرتے ہو، تم کہتے ہو: جو اللہ چاہے اور آپ چاہیں، اور تم کہتے ہو: کعبے کی قسم! تو نبی اکرم ﷺ نے انہیں حکم دیا کہ جب وہ قسم کھانا چاہیں تو کہیں: کعبے کے رب کی قسم! اور کہیں: جو اللہ چاہے پھر آپ جو چاہیں ١ ؎۔

It was narrated from Abdullah bin Yasar, from Qutailah, a woman from Juhainah, that a Jew came to the Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) and said: "You are setting up rivals (to Allah) and associating others (with Him). You say: Whatever Allah wills and you will, and you say: By the Kabah." So the Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) commanded them, if they wanted to swear an oath, to say: "By the Lord of the Kabah;" and to say: "Whatever Allah wills, then what you will.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 3773
Notes · وضاحت
١ ؎: معلوم ہوا کہ اچھی بات کی رہنمائی کوئی بھی کرے تو اسے قبول کرنا چاہیئے، خصوصا جب اس کا تعلق توحید و شرک کے مسائل سے ہو تو اسے بدرجہ اولیٰ قبول کرنا چاہیئے۔
Takhrij · تخریج
تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: ١٨٠٤٦)، مسند احمد (٦/٣٧١، ٣٧٢)، والمؤلف في عمل الیوم واللیلة ٢٨٤ (٩٨٦) (صحیح )
3805Sunan An Nasai

جھوٹے معبودوں کی قسم کھانا

أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ سُلَيْمَانَ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَزِيدُ، قَالَ: أَنْبَأَنَا هِشَامٌ، عَنْ الْحَسَنِ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَمُرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: لَا تَحْلِفُوا بِآبَائِكُمْ، وَلَا بِالطَّوَاغِيتِ.

عبدالرحمٰن بن سمرہ ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: اپنے باپ دادا کی قسم نہ کھاؤ، اور نہ طاغوتوں (جھوٹے معبودوں) کی ۔

It was narrated from Abdur-Rahman bin Samurah that the Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) said: "Do not swear by your forefathers or by false gods (At-Tawaghit).

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 3774
Takhrij · تخریج
صحیح مسلم/الأیمان ٢ (١٦٤٨)، سنن ابن ماجہ/الکفارات ٢ (٢٠٩٥)، (تحفة الأشراف: ٩٦٩٧)، مسند احمد (٥/٦٢) (صحیح )
3806Sunan An Nasai

لات (بت) کی قسم سے متعلق

أَخْبَرَنَا كَثِيرُ بْنُ عُبَيْدٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَرْبٍ، عَنْ الزُّبَيْدِيِّ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْأَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ حَلَفَ مِنْكُمْ، فَقَالَ: بِاللَّاتِ، فَلْيَقُلْ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَمَنْ قَالَ لِصَاحِبِهِ: تَعَالَ أُقَامِرْكَ، فَلْيَتَصَدَّقْ.

ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: تم میں سے جو قسم کھائے اور کہے: لات (بت) کی قسم، تو اسے چاہیئے کہ وہ لا الٰہ الا اللہ پڑھے، اور جو اپنے ساتھی سے کہے: آؤ تمہارے ساتھ جوا کھیلیں گے) تو اسے چاہیئے کہ صدقہ کرے ۔

It was narrated that Abu Hurairah said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ و آلہ سلم) said: Whoever among you swears and says: By Al-Lat, let him say: La ilaha illallah (There is none worthy of worship except Allah). And whoever says to his companion: Come, let us gamble, then let him give in charity.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 3775
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/تفسیر سورة النجم ٢ (٤٨٦٠)، الأدب ٧٤ (٦١٠٧)، الاستئذان ٥٢ (٦٣٠١)، الأیمان ٥ (٦٦٥٠)، صحیح مسلم/الأیمان ٢ (١٦٤٧)، سنن ابی داود/الأیمان ٤(٣٢٤٧)، سنن الترمذی/الأیمان ١٧(١٥٤٥)، سنن ابن ماجہ/الکفارات ٢ (٢٠٩٦)، (تحفة الأشراف: ١٢٢٧٦)، مسند احمد (٢/٣٠٩)، والمؤلف في الیوم واللیلة ٢٨٥ (٩٩١ و ٩٩٢) (صحیح )
3807Sunan An Nasai

لات اور عزی کی قسم کھانا

أَخْبَرَنَا أَبُو دَاوُدَ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاق، عَنْ مُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: كُنَّا نَذْكُرُ بَعْضَ الْأَمْرِ، وَأَنَا حَدِيثُ عَهْدٍ بِالْجَاهِلِيَّةِ، فَحَلَفْتُ بِاللَّاتِ وَالْعُزَّى، فَقَالَ لِي أَصْحَابُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: بِئْسَ مَا قُلْتَ، ائْتِ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَخْبِرْهُ، فَإِنَّا لَا نَرَاكَ إِلَّا قَدْ كَفَرْتَ، فَأَتَيْتُهُ فَأَخْبَرْتُهُ، فَقَالَ لِي: قُلْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، وَتَعَوَّذْ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، وَاتْفُلْ عَنْ يَسَارِكَ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، وَلَا تَعُدْ لَهُ.

سعد ؓ کہتے ہیں کہ ہم ایک معاملے کا ذکر کر رہے تھے اور میں نیا نیا مسلمان ہوا تھا، میں نے لات و عزیٰ کی قسم کھالی، تو مجھ سے صحابہ کرام نے کہا کہ تم نے بری بات کہی، رسول اللہ ﷺ کے پاس جاؤ اور آپ کو اس کی خبر دو کیونکہ ہمارے خیال میں تو تم نے کفر کا ارتکاب کیا ہے، چناچہ میں نے نبی اکرم ﷺ کو اس کی اطلاع دی تو آپ ﷺ نے مجھ سے فرمایا: تین بار: لا إله إلا اللہ وحده لا شريك له کہو اور تین بار شیطان سے اللہ کی پناہ مانگو اور تین بار اپنے بائیں طرف تھوک دو اور پھر دوبارہ کبھی ایسا نہ کہنا ۔

It was narrated from Musab bin Sad that his father said: "We were talking about something, and I had only recently left Jahiliyyah behind, so I swore by Al-Lat and Al-Uzza. The Companions of the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ و آلہ سلم) said to me: What a bad thing you have said! Go to the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ و آلہ سلم) and tell him, for we think that you have committed Kufr. So I went to him and told him, and he said to me: Say: La ilaha illallah wahdahu la sharika lah (There is none worthy of worship except Allah alone, without partner) three times, and seek refuge with Allah from the Shaitan three times, and spit dryly to your left three times, and do not say that again.

ضعيفصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 3776
Takhrij · تخریج
سنن ابن ماجہ/الکفارات ٢ (٢٠٩٧)، (تحفة الأشراف: ٣٩٣٨)، مسند احمد (١/١٨٣، ١٨٦) والمؤلف في عمل الیوم واللیلة ٢٨٥ (ضعیف )
3808Sunan An Nasai

لات اور عزی کی قسم کھانا

أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ مُحَمَّدٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا مَخْلَدٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ أَبِي إِسْحَاق، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: حَدَّثَنِي مُصْعَبُ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: حَلَفْتُ بِاللَّاتِ وَالْعُزَّى، فقال لِي أَصْحَابِي: بِئْسَ مَا قُلْتَ، قُلْتَ هُجْرًا. فَأَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لَهُ، فَقَالَ: قُلْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ، وَانْفُثْ عَنْ يَسَارِكَ ثَلَاثًا، وَتَعَوَّذْ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ ثُمَّ لَا تَعُدْ.

سعد ؓ کہتے ہیں کہ میں نے لات و عزیٰ کی قسم کھالی تو میرے ساتھیوں نے مجھ سے کہا: تم نے بری بات کہی ہے، تم نے فحش بات کہی ہے، میں نے رسول اللہ ﷺ کے پاس آ کر آپ سے اس کا تذکرہ کیا، تو آپ نے فرمایا: کہو: لا إله إلا اللہ وحده لا شريك له له الملک وله الحمد وهو على كل شىء قدير اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں، وہ تنہا ہے اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کے لیے بادشاہت ہے اور اسی کے لیے تعریف ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے اور تین بار بائیں طرف تھوک لو اور شیطان سے اللہ کی پناہ طلب کرو اور پھر کبھی ایسا نہ کرنا ۔

Musab bin Sad narrated that his father said: "I swore by Al-Lat and Al-Uzza and my companions said to me: What a bad thing you have said! You have said something horrible. So I went to the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ و آلہ سلم) and told him about that. He said: Say: La ilaha illallah wahdahu la sharika lah, lahul-mulk wa lahul-hamd wa huwa ala kulli shayin qadir (There is none worthy of worship except Allah with no partner or associate; His is the Dominion, to Him be all praise, and He is able to do all things). Spit to your left three times, seek refuge with Allah from the Shaitan, and do not say that again.

ضعيفصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 3777
Takhrij · تخریج
انظر ما قبلہ (صحیح )
3809Sunan An Nasai

قسم پوری کرنے سے متعلق

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، وَمُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، عَنْ مُحَمَّدٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ الْأَشْعَثِ بْنِ سُلَيْمٍ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ سُوَيْدِ بْنِ مُقَرِّنٍ، عَنْ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ، قَالَ: أَمَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِسَبْعٍ: أَمَرَنَا بِاتِّبَاعِ الْجَنَائِزِ، وَعِيَادَةِ الْمَرِيضِ، وَتَشْمِيتِ الْعَاطِسِ، وَإِجَابَةِ الدَّاعِي، وَنَصْرِ الْمَظْلُومِ، وَإِبْرَارِ الْقَسَمِ، وَرَدِّ السَّلَامِ.

براء بن عازب ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ہمیں سات باتوں کا حکم دیا: آپ نے ہمیں جنازوں کے پیچھے جانے، بیمار کی عیادت کرنے، چھینکنے والے کا جواب دینے، دعوت دینے والے کی دعوت قبول کرنے، مظلوم کی مدد کرنے، قسم پوری کرنے اور سلام کا جواب دینے کا حکم دیا ۔

Al-Bara bin Azib said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ و آلہ سلم) commanded us to do seven things: He commanded us to attend funerals, visit the sick, to reply (say: Yarhamuk Allah [may Allah have mercy on you]) to one who sneezes, to accept invitations, to support the oppressed, to fulfill oaths (when adjured by another) and to return greetings of Salaam.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 3778
Takhrij · تخریج
انظر حدیث رقم: ١٩٤١ (صحیح )
3810Sunan An Nasai

کسی شخص نے کسی چیز کے کرنے یا نہ کرنے پر قسم کھانے کے بعد عمدہ اور بہتر پایا تو وہ شخص کیا کرے؟

أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ، عَنْ سُلَيْمَانَ، عَنْ أَبِي السَّلِيلِ، عَنْ زَهْدَمٍ، عَنْ أَبِي مُوسَى، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: مَا عَلَى الْأَرْضِ يَمِينٌ أَحْلِفُ عَلَيْهَا فَأَرَى غَيْرَهَا خَيْرًا مِنْهَا إِلَّا أَتَيْتُهُ.

ابوموسیٰ اشعری ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: زمین پر کوئی ایسی قسم نہیں جو میں کھاؤں پھر اس کے سوا کو اس سے بہتر سمجھوں مگر میں وہی کروں گا (جو بہتر ہوگا) ۔

It was narrated from Abu Musa that the Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) said: "There is nothing on Earth that I swear an oath upon, and I see that something else is better, but I do that which is better.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 3779
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/الخمس ١٥ (٣١٣٣)، المغازي ٧٤ (٤٣٨٥)، الصید ٢٦(٥٥١٧)، الأیمان ١ (٦٦٢٣)، ٤ (٦٦٤٩)، ١٨ (٦٦٨٠)، کفارات الأیمان ٩ (٦٧١٨)، ١٠(٦٧٢١)، والتوحید ٥٦ (٧٥٥٥)، صحیح مسلم/الأیمان ٣ (١٦٤٩)، سنن الترمذی/الأطعمة ٢٥ (١٨٢٦، ١٨٢٧)، (تحفة الأشراف: ٨٩٩٠)، مسند احمد (٤/٣٩٤، ٣٩٧، ٣٩٨، ٤٠٤٤٠١، ٤١٨)، سنن الدارمی/الأطعمة ٢٢ (٢١٠٠)، ویأتي عند المؤلف في الصید (برقم: ٤٣٥١) (صحیح )
3811Sunan An Nasai

قسم توڑنے سے قبل کفارہ دینا

أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ غَيْلَانَ بْنِ جَرِيرٍ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ، عَنْ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ، قَالَ: أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي رَهْطٍ مِنْ الْأَشْعَرِيِّينَ نَسْتَحْمِلُهُ، فَقَالَ: وَاللَّهِ لَا أَحْمِلُكُمْ وَمَا عِنْدِي مَا أَحْمِلُكُمْ، ثُمَّ لَبِثْنَا مَا شَاءَ اللَّهُ، فَأُتِيَ بِإِبِلٍ فَأَمَرَ لَنَا بِثَلَاثِ ذَوْدٍ فَلَمَّا انْطَلَقْنَا، قَالَ بَعْضُنَا لِبَعْضٍ: لَا يُبَارِكُ اللَّهُ لَنَا، أَتَيْنَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَسْتَحْمِلُهُ فَحَلَفَ أَنْ لَا يَحْمِلَنَا. قَالَ أَبُو مُوسَى: فَأَتَيْنَا النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَكَرْنَا ذَلِكَ لَهُ، فَقَالَ: مَا أَنَا حَمَلْتُكُمْ بَلِ اللَّهُ حَمَلَكُمْ، إِنِّي وَاللَّهِ لَا أَحْلِفُ عَلَى يَمِينٍ فَأَرَى غَيْرَهَا خَيْرًا مِنْهَا إِلَّا كَفَّرْتُ عَنْ يَمِينِي وَأَتَيْتُ الَّذِي هُوَ خَيْرٌ.

ابوموسیٰ اشعری ؓ کہتے ہیں کہ میں اشعریوں کی ایک جماعت کے ساتھ رسول اللہ ﷺ کے پاس آیا، ہم آپ سے سواریاں مانگ رہے تھے ١ ؎، آپ نے فرمایا: قسم اللہ کی! میں تمہیں سواریاں نہیں دے سکتا، میرے پاس کوئی سواری ہے بھی نہیں جو میں تمہیں دوں ، پھر ہم جب تک اللہ نے چاہا ٹھہرے رہے، اتنے میں کچھ اونٹ لائے گئے تو آپ ﷺ نے ہمارے لیے تین اونٹوں کا حکم دیا، تو جب ہم چلنے لگے تو ہم میں سے ایک نے دوسرے سے کہا: اللہ تعالیٰ ہمیں برکت نہیں دے گا۔ ہم رسول اللہ ﷺ کے پاس سواریاں طلب کرنے آئے تو آپ نے قسم کھائی کہ آپ ہمیں سواریاں نہیں دیں گے۔ ابوموسیٰ اشعری کہتے ہیں: تو ہم نبی اکرم ﷺ کے پاس آ کر آپ سے اس کا ذکر کیا تو آپ نے فرمایا: میں نے تمہیں سواریاں نہیں دی ہیں بلکہ اللہ تعالیٰ نے دی ہیں، قسم اللہ کی! میں کسی بات کی قسم کھاتا ہوں، پھر میں اس کے علاوہ کو بہتر سمجھتا ہوں تو میں اپنی قسم کا کفارہ دے دیتا ہوں اور جو بہتر ہوتا ہے کرتا ہوں ۔

It was narrated that Abu Musa Al-Ashari said: "I came to the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ و آلہ سلم) with a group of the Ashari people and asked him to give us animals to ride. He said: By Allah, I cannot give you anything to ride and I have nothing to give you to ride. We stayed as long as Allah willed, then some camels were brought to him. He ordered that we be given three fine-looking camels. When we left, we said to one another: We came to the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ و آلہ سلم) to ask him for animals to ride, and he swore by Allah that he would not give us anything to ride, then he gave us something." Abu Musa (RA) said: "We came to the Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) and told him about that. He said: I did not give you animals to ride, rather Allah gave you them to ride. By Allah, I do not swear an oath and then see something better than it, but I offer expiation for my oath and do that which is better.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 3780
Notes · وضاحت
١ ؎: سواریوں کا مطالبہ غزوہ تبوک میں شریک ہونے کے لیے کیا تھا۔
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/الأیمان ١ (٦٦٢٣)، کفارات الأیمان ٩ (٦٧١٨)، صحیح مسلم/الأیمان ٣ (١٦٤٩)، سنن ابی داود/الأیمان ١٧ (٣٢٧٦)، سنن ابن ماجہ/الکفارات ٧ (٢١٠٧)، (تحفة الأشراف: ٩١٢٢)، مسند احمد (٤/٣٩٨) (صحیح )
3812Sunan An Nasai

قسم توڑنے سے قبل کفارہ دینا

أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ الْأَخْنَسِ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ شُعَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْجَدِّهِ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: مَنْ حَلَفَ عَلَى يَمِينٍ فَرَأَى غَيْرَهَا خَيْرًا مِنْهَا فَلْيُكَفِّرْ عَنْ يَمِينِهِ، وَلْيَأْتِ الَّذِي هُوَ خَيْرٌ.

عبداللہ بن عمرو بن عاص ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جو کوئی قسم کھائے پھر اس کے سوا کو اس سے بہتر سمجھے تو اسے چاہیئے کہ وہ اپنی قسم کا کفارہ دے اور وہی کام انجام دے جو بہتر ہے ۔

Amr bin Shuaib narrated from his father, from his grandfather, that the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ و آلہ سلم) said: "Whoever swears an oath, then sees something better than it, let him do that which is better.

حسن صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 3781
Takhrij · تخریج
تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: ٨٧٥٧)، وقد أخرجہ: سنن ابن ماجہ/الکفارات ٨ (٢١١١)، مسند احمد (٢/١٨٥، ٢٠٤، ٢١١، ٢١٢) (حسن، صحیح )
3813Sunan An Nasai

قسم توڑنے سے قبل کفارہ دینا

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى، قَالَ: حَدَّثَنَا الْمُعْتَمِرُ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ الْحَسَنِ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَمُرَةَ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: إِذَا حَلَفَ أَحَدُكُمْ عَلَى يَمِينٍ فَرَأَى غَيْرَهَا خَيْرًا مِنْهَا، فَلْيُكَفِّرْ عَنْ يَمِينِهِ وَلْيَنْظُرِ الَّذِي هُوَ خَيْرٌ فَلْيَأْتِهِ.

عبدالرحمٰن بن سمرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: تم میں سے جب کوئی قسم کھائے پھر اس کے سوا کو اس سے بہتر سمجھے تو چاہیئے کہ اپنی قسم کا کفارہ ادا کرے اور دیکھے کہ کون سی بات بہتر ہے تو وہی کرے ۔

It was narrated from Abdur-Rahman bin Samurah that the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ و آلہ سلم) said: "If any one of you swears an oath, then he sees something better than it, let him offer expiation for his oath, and look at what is better and do it.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 3782
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/الأیمان ١ (٦٦٢٢ مطولا)، کفارات الأیمان ١٠(٦٧٢٢ مطولا)، الأحکام ٥ (٧١٤٦ مطولا)، ٦٠ (٧١٤٧)، صحیح مسلم/الأیمان ٣ (١٦٥٢)، سنن ابی داود/الأیمان ١٧ (٣٢٧٨)، سنن الترمذی/الأیمان ٥ (١٥٢٩)، (تحفة الأشراف: ٩٦٩٥)، مسند احمد ٥/٦١، ٦٢، ٦٣، سنن الدارمی/النذور والأیمان ٩، ویأتی عند المؤلف بأرقام: ٣٨١٤، ٨٣١٥، ٣٨٢٠- ٣٨٢٢، ٥٣٨٦ (صحیح )
3814Sunan An Nasai

قسم توڑنے سے قبل کفارہ دینا

أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ سُلَيْمَانَ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَفَّانُ، قَالَ: حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ، قَالَ: سَمِعْتُ الْحَسَنَ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَمُرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِذَا حَلَفْتَ عَلَى يَمِينٍ فَكَفِّرْ عَنْ يَمِينِكَ ثُمَّ ائْتِ الَّذِي هُوَ خَيْرٌ.

عبدالرحمٰن بن سمرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جب تم قسم کھاؤ تو اپنی قسم کا کفارہ ادا کرو پھر وہ کام کرو جو بہتر ہو ۔

Abdur-Rahman bin Samurah said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ و آلہ سلم) said: If you swear an oath, offer expiation for your oath, then do that which is better.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 3783
Takhrij · تخریج
انظر ما قبلہ (صحیح )
3815Sunan An Nasai

قسم توڑنے سے قبل کفارہ دینا

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى الْقُطَعِيُّ، عَنْ عَبْدِ الْأَعْلَى، وَذَكَرَ كَلِمَةً مَعْنَاهَا، حَدَّثَنَا سَعِيدٌ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ الْحَسَنِ، عَنْعَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَمُرَةَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: إِذَا حَلَفْتَ عَلَى يَمِينٍ فَرَأَيْتَ غَيْرَهَا خَيْرًا مِنْهَا فَكَفِّرْ عَنْ يَمِينِكَ وَأْتِ الَّذِي هُوَ خَيْرٌ.

عبدالرحمٰن بن سمرہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: جب تم کسی بات کی قسم کھاؤ پھر اس کے علاوہ کو اس سے بہتر دیکھو تو اپنی قسم کا کفارہ دے دو اور وہی کرو جو بہتر ہے ۔

It was narrated from Abdur-Rahman bin Samurah that the Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) said: "If you swear an oath, then you see something better than it, then offer expiation for your oath, and do that which is better.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 3784
Takhrij · تخریج
انظر حدیث رقم: ٣٨١٣ (صحیح )