اسلام کے علاوہ اور کسی ملت کی قسم کھانے سے متعلق
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ، عَنْ خَالِدٍ. ح وَأَنْبَأَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بَزِيعٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَزِيدُ، قَالَ: حَدَّثَنَا خَالِدٌ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، عَنْ ثَابِتِ بْنِ الضَّحَّاكِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ حَلَفَ بِمِلَّةٍ سِوَى الْإِسْلَامِ كَاذِبًا فَهُوَ كَمَا قَالَ، قَالَ قُتَيْبَةُ فِي حَدِيثِهِ: مُتَعَمِّدًا، وَقَالَ يَزِيدُ: كَاذِبًا فَهُوَ كَمَا قَالَ. (حديث مرفوع) (حديث موقوف)وَمَنْ قَتَلَ نَفْسَهُ بِشَيْءٍ عَذَّبَهُ اللَّهُ بِهِ فِي نَارِ جَهَنَّمَ.
ثابت بن ضحاک ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اسلام کے سوا کسی اور ملت و مذہب کی جو کوئی جھوٹی قسم کھائے تو وہ ویسا ہی ہوگا جیسا اس نے کہا ، قتیبہ نے اپنی حدیث میں متعمدا کہا ہے (یعنی دوسری ملت کی جان بوجھ کر قسم کھائے) اور یزید نے کاذبا کہا ہے (جو دوسری ملت کی جھوٹی قسم کھائے گا) تو وہ ویسا ہی ہوگا جیسا اس نے کہا ١ ؎ اور جو کوئی اپنے آپ کو کسی چیز سے قتل کرلے گا تو اللہ تعالیٰ اسے جہنم کی آگ میں اسی چیز سے عذاب دے گا۔
It was narrated that Thabit bin Ad-Dahhak said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ و آلہ سلم) said: Whoever swears by a religion other than Islam, telling a lie, will be as he said." In his narration, Qutaibah said: "Intentionally." Yazid said: "Telling a lie will be as he said, and whoever kills himself with something. Allah will punish him with it in the Fire of Hell.