عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: پانچ جانور ایسے ہیں جنہیں حرم میں اور حالت احرام میں مارنے میں کوئی گناہ نہیں ہے: چوہیا، چیل، کوا، بچھو اور کاٹ کھانے والا کتا ۔
It was narrated from Salim that his father said: “The Prophet ﷺ said: ‘There are five kinds of animals for which there is no sin on the one who kills them, whether he is in Ihram or not: Mice, kites, crows, scorpions and vicious dogs.”(Sahih)
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 2835
ابن ابی عمار کہتے ہیں کہ میں نے جابر بن عبداللہ ؓ سے بجو کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے مجھے اس کے کھانے کا حکم دیا، میں نے ان سے پوچھا: کیا وہ شکار ہے؟ کہا: ہاں، میں نے کہا: کیا آپ نے اسے رسول اللہ ﷺ سے سنا ہے؟ کہا: ہاں (میں نے سنا ہے) ۔
It was narrated that Ibn Abi ‘Ammar said: “I asked Jabir bin ‘Abdullah about hyenas, and he told me to eat them. I said: ‘Is it not game? He said: ‘Yes.’ I said: ‘Did you hear that from the Messenger of Allah ﷺ ?‘ He said: ‘Yes.” (Sahih)
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 2836
عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے میمونہ ؓ سے نکاح کیا اور آپ محرم تھے ١ ؎۔
It was narrated that Ibn ‘Abbas said: “The Prophet ﷺ married Maimunah when he was in Ihram.” (Sahih)
شاذصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 2837
Notes · وضاحت
١ ؎: سعید بن مسیب کہتے ہیں کہ اس سلسلہ میں ابن عباس کو وہم ہوا ہے کیونکہ ام المؤمنین میمونہ رضی الله عنہا کا خود بیان ہے کہ رسول اللہ نے مجھ سے شادی کی تو ہم دونوں حلال تھے، نیز ان دونوں کا نکاح کرانے والے ابورافع رضی الله عنہ کا بیان بھی ابن عباس رضی الله عنہما کے برعکس ہے، دراصل ابن عباس رضی الله عنہما نے مکہ نہ جا کر صرف ہدی کا جانور بھیج دینے کو بھی احرام سمجھا، حالانکہ یہ احرام نہیں ہوتا، اور یہ نکاح اسی حالت میں ہوا تھا کہ آپ ﷺ نے اشعار کر کے ہدی بھیج دی اور حج سے رہ گئے، اور بقول عائشہ رضی الله عنہا آپ نے اپنے اوپر احرام کی کوئی بات لاگو نہیں کی، (دیکھئیے سنن ابوداؤد حدیث رقم ١٨٤٢ ) ایک قول یہ بھی ہے کہ آپ نے حالت احرام میں نکاح سے ممانعت حجۃ الوداع میں کی تھی، اور میمونہ رضی الله عنہا سے نکاح اس حرمت سے پہلے کیا تھا۔ واللہ اعلم
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/ انکاح ٣٠ (٥١١٥)، صحیح مسلم/انکاح ٥ (١٤١٠)، وقد أخرجہ: سنن ابی داود/الحج ٣٩ (١٨٤٤)، سنن الترمذی/ الحج ٢٤ (٨٤٤)، سنن ابن ماجہ/النکاح ٤٥ (١٩٦٥)، (تحفة الأشراف: ٥٣٧٦)، مسند احمد ١/٢٢١، ٢٢٨، ٢٤٥، ٢٦٦، ٢٧٠، ٢٨٣، ٢٨٥، ٢٨٦، ٣٢٤، ٣٣٠، ٣٣٣، ٣٣٦، ٣٣٧، ٣٤٦، ٣٥١، ٣٥٤، ٣٦٠، ٣٦١ سنن الدارمی/المناسک ٢١ (١٨٦٣)، ویأتی عند المؤلف فیما یأتی برقم: ٣٢٧٤ (صحیح) (ابن عباس کا وہم ہے کہ میمونہ سے شادی حالت احرام میں ہوئی، صحیح اور ثابت یہی ہے کہ احرام سے باہر یہ شادی ہوئی، اسی لیے علماء نے ابن عباس سے ثابت ان احادیث کو شاذ کہا ہے )
عثمان بن عفان رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: محرم نہ اپنا نکاح کرے، نہ شادی کا پیغام بھیجے اور نہ ہی کسی دوسرے کا نکاح کرائے ۔
‘Uthman bin ‘Affan (RA) said: “The Messenger of Allah ﷺ said: ‘The Muhrim should not get married, or propose marriage, or arrange a marriage for someone else.” (Sahih)
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 2842
عثمان رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے منع فرمایا: محرم اپنا نکاح کرے یا کسی دوسرے کا نکاح کرائے، یا کسی کو شادی کا پیغام بھیجے ۔
It was narrated from Aban bin ‘Uthman, from his father, that the Prophet ﷺ forbade the Muhrim to get married, arrange a marriage for anyone else, or propose marriage. (Sahih)
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 2843
نبیہ بن وہب کہتے ہیں کہ عمر بن عبیداللہ بن معمر نے ابان بن عثمان کے پاس کسی کو یہ سوال کرنے کے لیے بھیجا کہ کیا محرم نکاح کرسکتا ہے؟ تو ابان نے کہا کہ عثمان بن عفان ؓ نے بیان کیا ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: محرم نہ نکاح کرے، اور نہ نکاح کا پیغام بھیجے ۔
‘Uthman bin ‘Affan (RA) narrated that the Prophet ﷺ said: “The Muhrim should not get married or propose marriage.” (Sahih)
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 2844
عطاء کہتے ہیں کہ میں نے ابن عباس رضی الله عنہما کو کہتے سنا کہ نبی اکرم ﷺ نے پچھنا لگوایا اور آپ احرام باندھے ہوئے تھے، اس کے بعد انہوں نے یہ کہا کہ طاؤس نے ابن عباس ؓ سے روایت کی ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے پچھنا لگوایا، اور آپ محرم تھے۔
It was narrated that Ibn ‘Abbas said: “The Prophet ﷺ was treated by means of cupping when he was in Ihram.” (Sahih)
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 2847
انس رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے پاؤں کے اوپری حصہ پر اس تکلیف کی وجہ سے جو آپ کو تھی پچھنا لگوایا اور آپ محرم تھے۔
It was narrated from Anas that the Messenger of Allah ﷺ was treated by means of cupping when he was in Ihram on the top of the foot for a contusion that he had suffered. (Da’if)
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 2849
عبداللہ بن بحینہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے مکہ کے راستہ میں لحی جمل میں اپنے سر کے بیچ میں پچھنا لگوایا، اور آپ محرم تھے۔
‘Abdullah bin Buhayanah narrated that the Messenger of Allah ﷺ was treated by means of cupping in the middle of his head, when he was in Ihram, in Lahi Jamal, on the road to Makkah.(Sahih)
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 2850
Notes · وضاحت
١ ؎: لحی جمل مکہ اور مدینہ کے درمیان ایک جگہ کا نام ہے۔
کعب بن عجرہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ وہ احرام باندھے ہوئے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ تھے، تو ان کے سر کے جوئیں انہیں تکلیف دینے لگیں۔ تو رسول اللہ ﷺ نے انہیں سر منڈا لینے کا حکم دیا اور فرمایا: (اس کے کفارہ کے طور پر) تین دن کے روزے رکھو، یا چھ مسکینوں کوفی مسکین دو دو مد کے حساب سے کھانا کھلاؤ، یا ایک بکری ذبح کرو، ان تینوں میں سے جو بھی کرلو گے تمہاری طرف سے کافی ہوجائے گا ۔
It was narrated from Kab bin Ujra: That he was with the Messenger of Allah in Ihram and he suffered an infestation of head lice. The Messenger of Allah commanded him to shave his head and told him: "Fast for three days, or fed six poor persons two Mudds earch, or sacrifice a sheep. Whichever one of these you do will be sufficient for you.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 2851
کعب بن عجرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ میں نے عمرہ کا احرام باندھا تو میرے سر میں جوئیں بہت ہوگئیں، نبی اکرم ﷺ کو اس کی خبر پہنچی تو آپ میرے پاس تشریف لائے، اس وقت میں اپنے ساتھیوں کے لیے کھانا پکا رہا تھا، تو آپ نے اپنی انگلی سے میرا سر چھوا اور فرمایا: جاؤ، سر منڈا لو اور چھ مسکینوں پر صدقہ کر دو ۔
It was narrated that Ka’b bin ‘Ujrah said: “I entered Ihram, then I had a severe infestation of head lice. News of that reached the Prophet ﷺ and he came to me when I was cooking something in a pot for my companions. He touched my head with his finger and said: ‘Go and shave it, and give charity to six poor persons.” (Sahih)
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 2852
عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ ایک شخص نبی اکرم ﷺ کے ساتھ تھا، اس کی اونٹنی نے گرا کر اس کی گردن توڑ دی، اور وہ محرم تھا تو وہ مرگیا، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اسے پانی اور بیری کے پتے سے غسل دو اور اسے اس کے (احرام کے) دونوں کپڑوں ہی میں کفنا دو، نہ اسے خوشبو لگاؤ، اور نہ اس کا سر ڈھانپو کیونکہ وہ قیامت کے دن لبیک پکارتا ہوا اٹھایا جائے گا ۔
It was narrated from Ibn ‘Abbas that a man was with the Messenger of Allah ﷺ, and his she-camel broke his neck when he was in Ihram, and he died. The Messenger of Allah ﷺ said: “Wash him with water and lote leaves, and shroud him in his two garments, and do not put any perfume on him or cover his head, for he will be raised on the Day of Resurrection reciting the Talbiyah.” (Sahih)
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 2853
عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ ایک محرم اپنی اونٹنی سے گرگیا، تو اس کی گردن ٹوٹ گئی، ذکر کیا گیا کہ وہ مرگیا تو نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: اسے پانی اور بیر کی پتی سے غسل دو، اور دو کپڑوں ہی میں اسے کفنا دو ، اس کے بعد یہ بھی فرمایا: اس کا سر کفن سے باہر رہے ، فرمایا: اور اسے کوئی خوشبو نہ لگانا کیونکہ وہ قیامت کے دن تلبیہ پکارتا ہوا اٹھایا جائے گا ۔ شعبہ (جو اس حدیث کے راوی ہیں) کہتے ہیں: میں نے ان سے (یعنی اپنے استاد ابوبشر سے) دس سال بعد پوچھا تو انہوں نے یہ حدیث اسی طرح بیان کی جیسے پہلے کی تھی البتہ انہوں نے (اس بار اتنا مزید) کہا کہ اس کا منہ اور سر نہ ڈھانپو ۔
It was narrated from Ibn ‘Abbas that a man in Ihram was thrown by his she-camel and his neck was broken. It was said that he had died, so the Prophet ﷺ said: “Wash him with water and lotus leaves, and shroud him in two cloths.” Then he said: “Do not put any perfume on him for he will be raised on the Day of Resurrection reciting the Talbiyah.” Shu’bah said: “Ten years later, I asked him (the narrator Abu Bishr) about that. And he narrated the Hadith as he had the first time, except that he said: ‘And do not cover his face and head.” (Sahih)
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 2854