عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ ام المؤمنین حفصہ ؓ کہتی ہیں: اس شخص کا روزہ نہیں جو فجر سے پہلے روزہ کی پختہ نیت نہ کرلے۔
Hamzah bin ‘Abdullah bin ‘Umar narrated that his father said: “Hafsah the wife of the Prophet ﷺ said: ‘There is no fast for the one who does not intend (to fast) before dawn.” (Sahih)
صحيح موقوفصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 2336
ام المؤمنین حفصہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ اس شخص کا روزہ نہیں جو فجر سے پہلے روزہ کی پختہ نیت نہ کرلے۔ مالک بن انس نے اسے مرسلاً روایت کیا ہے ١ ؎۔
It was narrated that Hafsah said: “There is no fast for the one who does not intend to fast before dawn.” Malik bin Anas narrated it in Mursal form. (Sahih)
صحيح موقوفصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 2340
Notes · وضاحت
١ ؎: یعنی مالک نے اسے من قطعاً روایت کیا ہے، کیونکہ زہری نے عائشہ رضی الله عنہا کو نہیں پایا ہے۔
عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی الله عنہما کو کہتے سنا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اللہ عزوجل کو روزوں میں سب سے زیادہ محبوب اور پسندیدہ روزے داود (علیہ السلام) کے تھے۔ وہ ایک دن روزہ رکھتے تھے، اور ایک دن بغیر روزہ کے رہتے تھے، اور اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے محبوب نماز بھی داود (علیہ السلام) کی نماز تھی، وہ آدھی رات سوتے تھے اور تہائی رات قیام کرتے تھے، اور رات کے چھٹویں حصہ میں پھر سوتے تھے ۔
‘Abdullah bin ‘Amr bin Al ‘Aas said: “The Messenger of Allah ﷺ said: ‘The most beloved fasting to Allah, the Mighty and Sublime, is the fast of Dawud علیہ السلام. He used to fast one day and not the next. And the most beloved prayer to Allah, the Mighty and Sublime, is the prayer of Dawud علیہ السلام. He used to sleep half the night, stand for one-third of it (in prayer), and sleep for one-sixth of it.” (Sahih).
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 2344
عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ حضر میں ہوں یا سفر میں ایام بیض میں بغیر روزہ کے نہیں رہتے تھے ١ ؎۔
It was narrated that Ibn ‘Abbas said: “The Messenger of Allah ﷺ would not break fast on the days of Al-Bid whether he was a resident or traveling.” (Hasan)
ضعيف الإسنادصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 2345
Notes · وضاحت
١ ؎: قمری مہینہ کی تیرھویں، چودھویں اور پندرھویں تاریخ کو ایام بیض (روشن راتوں والے دن) کہا جاتا ہے، کیونکہ ان راتوں میں چاند ڈوبنے کے وقت سے لے کر صبح تک پوری رات رہتا ہے۔
عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ روزے رکھتے تھے یہاں تک کہ ہم کہتے: آپ روزے رکھنا بند نہیں کریں گے، اور آپ بغیر روزے کے رہتے تھے یہاں تک کہ ہم کہتے کہ آپ روزے رکھنے کا ارادہ نہیں رکھتے۔ اور آپ جب سے مدینہ آئے رمضان کے علاوہ آپ نے کسی بھی مہینہ کے مسلسل روزے نہیں رکھے۔
It was narrated that Ibn ‘Abbas said: “The Messenger of Allah ﷺ would fast until we said he would not break his fast, and he would not fast until we said he does not want to fast. And he never fasted any month in full apart from Ramadan, from the time he came to Al-Madinah.” (Sahih)
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 2346
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ روزہ سے رہتے تھے یہاں تک کہ ہم کہتے: آپ بغیر روزہ کے رہیں گے ہی نہیں، اور بغیر روزہ کے رہتے تھے یہاں تک کہ ہم کہتے کہ آپ روزہ رکھیں گے ہی نہیں۔
It was narrated that Aishah (RA) said: “The Messenger of Allah ﷺ used to fast until we said: ‘He does not want to break his fast.’ And he used not to fast until we said: ‘He does not want to fast.” (Hasan)
صحيح الإسنادصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 2347
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ میں نہیں جانتی کہ نبی اکرم ﷺ نے کبھی پورا قرآن ایک رات میں پڑھا ہو، اور نہ ہی میں یہ جانتی ہوں کہ آپ نے کبھی پوری رات صبح تک قیام کیا ہو، اور نہ ہی میں یہ جانتی ہوں کہ رمضان کے علاوہ آپ نے کبھی کوئی پورا مہینہ روزہ رکھا ہو۔
It was narrated that Aishah (RA) said: “I do not know that the Messenger of Allah ﷺ recited the whole Qur’an in one night, or prayed Qiyam until morning, or ever fasted an entire month, except Ramadan.” (Sahih)
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 2348
عبداللہ بن شقیق کہتے ہیں کہ میں نے عائشہ ؓ سے نبی اکرم ﷺ کے روزوں کے بارے میں پوچھا، تو انہوں نے کہا: آپ روزہ رکھتے تھے یہاں تک کہ ہم کہتے کہ آپ (برابر) روزہ ہی رکھا کریں گے، اور آپ افطار کرتے (روزہ نہ رہتے) تو ہم کہتے کہ آپ برابر بغیر روزہ کے رہیں گے، رسول اللہ ﷺ نے مدینہ آنے کے بعد سوائے رمضان کے کبھی کوئی پورا مہینہ روزہ نہیں رکھا۔
It was narrated that Abdullah bin Shaqiq said: "I asked Aishah (RA) bout the fasting of the Messenger of Allah ﷺ She said: "The Messenger of Allah ﷺused to fast until we said: He is going to (continue to) fast, and he used not to fast until we said: He is not going to, and he did not fast for a whole month from the time he came to Al-Madinah, apart from Ramadan.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 2349
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کے نزدیک روزہ رکھنے کے لیے سب سے زیادہ پسندیدہ مہینہ شعبان کا تھا، بلکہ آپ اسے رمضان سے ملا دیتے تھے۔
Aishah (RA) said: “The month which the Messenger of Allah ﷺ most liked to fast was Sha’ban; indeed he used to join it to Ramadan.” (Sahih)
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 2350
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ روزے سے رہتے تھے یہاں تک کہ ہم کہتے کہ آپ بغیر روزے کے نہیں رہیں گے، اور بغیر روزہ کے رہتے یہاں تک کہ ہم کہتے کہ آپ روزہ رکھیں گے ہی نہیں، اور میں نے رسول اللہ ﷺ کو شعبان کے مہینے سے زیادہ کسی اور مہینے میں روزہ رکھتے نہیں دیکھا۔
It was narrated that Aishah (RA) said: “The Messenger of Allah ﷺ used to fast until we said: ‘He will not break his fast.’ And he used not to fast until we said: ‘He will not fast.’ And I never saw the Messenger of Allah ﷺ fast more in any month than in Sha’ban.” (Sahih)
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 2351
ام المؤمنین ام سلمہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ نبی اکرم ﷺ سال کے کسی بھی مہینہ میں پورا روزہ نہیں رکھتے تھے سوائے شعبان کے، آپ اسے رمضان سے ملا دیتے تھے۔
It was narrated from Umm Salamah (RA) that the Prophet ﷺ would not fast any month of the year in full except Sha’ban and he used to join it to Ramadan. (Sahih)
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 2353
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کسی بھی مہینے میں شعبان سے زیادہ روزہ نہیں رکھتے تھے، آپ شعبان کے پورے یا اکثر دن روزہ رہتے تھے۔
It was narrated that Aishah (RA) said: “The Messenger of Allah ﷺ did not fast any month more than Sha’ban; he used to fast (all of) it, or most of it.” (Sahih)
حسن صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 2354