Sunan An Nasai 2780

میقاتوں سے متعلق احادیث

2780Sunan An Nasai

(قربانی کا جانور کا) ہار بٹنے سے متعلق احادیث

أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الضَّعِيفُ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ الْأَسْوَدِ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: كُنْتُ أَفْتِلُ الْقَلَائِدَ لِهَدْيِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَيُقَلِّدُ هَدْيَهُ، ثُمَّ يَبْعَثُ بِهَا، ثُمَّ يُقِيمُ لَا يَجْتَنِبُ شَيْئًا مِمَّا يَجْتَنِبُهُ الْمُحْرِمُ.

ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ میں رسول اللہ ﷺ کے ہدی کے ہار (قلادے) بٹتی تھی، آپ اسے اپنے ہدی کے جانور کو پہناتے تھے پھر اسے روانہ فرماتے تھے۔ اور آپ خود مقیم رہتے، اور جن چیزوں سے محرم بچتا ہے ان چیزوں سے آپ نہیں بچتے تھے۔

It was narrated that Aishah (RA) said: “I used to twist the garlands of the Hadi of the Messenger of Allah ﷺ, then he would garland his Hadi, then send it, then stay (with his family) and not avoid anything that the Muhrim avoids.” (Sahih)

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 2778
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/الحج ١١٩ (١٧٠٢)، صحیح مسلم/الحج ١٤ (١٣٢١)، سنن ابن ماجہ/الحج ٩٤ (٣٠٩٥)، (تحفة الأشراف: ١٥٩٤٧)، مسند احمد (٦/٢٣٣) (صحیح )