Sunan An Nasai 2322

روزوں سے متعلقہ احادیث

2322Sunan An Nasai

جس وقت کوئی خاتون حیض سے پاک ہوجائے یا سفر سے رمضان میں کوئی مسافر واپس آجائے اور رمضان کا دن باقی ہو تو کیا کرنا چاہیے؟

أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يُونُسَ أَبُو حَصِينٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْثَرٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا حُصَيْنٌ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ صَيْفِيٍّ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ عَاشُورَاءَ: أَمِنْكُمْ أَحَدٌ أَكَلَ الْيَوْمَ ؟، فَقَالُوا: مِنَّا مَنْ صَامَ، وَمِنَّا مَنْ لَمْ يَصُمْ، قَالَ: فَأَتِمُّوا بَقِيَّةَ يَوْمِكُمْ، وَابْعَثُوا إِلَى أَهْلِ الْعَرُوضِ، فَلْيُتِمُّوا بَقِيَّةَ يَوْمِهِمْ.

محمد بن صیفی رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے عاشوراء کے دن فرمایا: کیا تم میں سے کسی نے آج کے دن کھایا ہے؟ لوگوں نے کہا: ہم میں کچھ لوگ ایسے ہیں جن ہوں نے روزہ رکھا ہے، اور کچھ لوگوں نے نہیں رکھا ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: اپنا باقی دن (بغیر کھائے پیئے) پورا کرو ١ ؎، اہل عروض ٢ ؎ کو خبر کرا دو کہ وہ بھی اپنا باقی دن (بغیر کھائے پئے) پورا کریں ۔

It was narrated that Muhammad bin Saifi said: "The Messenger of Allah said on the day of Ashura: Is there anyone among you who has eaten today? They said: Some of us are fasting and some of us are not. He said: Do not eat for the rest of the day, and send word to the people of Al-Al-Arud telling them not to eat for the rest of the day.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 2320
Notes · وضاحت
١ ؎: اپنا باقی دن بغیر کھائے پیئے پورا کرو، اسی جملہ سے ترجمۃ الباب پر استدلال ہے، اس میں روزہ رکھنے والوں اور روزہ نہ رکھنے والوں دونوں کو اتمام کا حکم ہے۔ ٢ ؎: عروض کا اطلاق مکہ، مدینہ اور اس کے اطراف پر ہوتا ہے۔
Takhrij · تخریج
سنن ابن ماجہ/الصوم ٤١ (١٧٣٥)، (تحفة الأشراف: ١١٢٢٥)، مسند احمد ٤/٣٨٨ (صحیح )