اگر رات میں روزہ کی نیت نہیں کی تو کیا دن میں نفلی روزہ رکھنا درست ہے؟
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ يَزِيدَ، قَالَ: حَدَّثَنَا سَلَمَةُ، أَنَّ ّرَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِرَجُلٍ: أَذِّنْ يَوْمَ عَاشُورَاءَ مَنْ كَانَ أَكَلَ فَلْيُتِمَّ بَقِيَّةَ يَوْمِهِ، وَمَنْ لَمْ يَكُنْ أَكَلَ فَلْيَصُمْ.
سلمہ بن الاکوع رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک شخص سے کہا: لوگوں میں عاشوراء کے دن اعلان کر دو: جس نے کھالیا ہے وہ باقی دن (بغیر کھائے پیئے) پورا کرے، اور جس نے نہ کھایا ہو وہ روزہ رکھے ۔
It was narrated that Yazid said: “Salamah told us that the Messenger of Allah ﷺ said to a man: ‘Announce the day of Ashura’. Whoever has eaten let him not eat for the rest of the day, and whoever has not eaten, let him fast.” (Sahih)