Sunan An Nasai 1785

رات دن کے نوافل کے متعلق احادیث

1785Sunan An Nasai

کوئی روز تہجد پڑھتا ہو لیکن غلبہ نیند کی وجہ سے کبھی نہ پڑھ سکے

أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنْ رَجُلٍ عِنْدَهُ رِضًا أَخْبَرَهُ، أَنَّعَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَخْبَرَتْهُ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: مَا مِنَ امْرِئٍ تَكُونُ لَهُ صَلَاةٌ بِلَيْلٍ فَغَلَبَهُ عَلَيْهَا نَوْمٌ إِلَّا كَتَبَ اللَّهُ لَهُ أَجْرَ صَلَاتِهِ، وَكَانَ نَوْمُهُ صَدَقَةً عَلَيْهِ.

سعید بن جبیر ایک ایسے شخص سے روایت کرتے ہیں جو ان کے نزدیک پسندیدہ ہے اس نے انہیں خبر دی کہ ام المؤمنین عائشہ ؓ نے انہیں خبر دی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جو بھی آدمی رات کو تہجد پڑھا کرتا ہو، پھر کسی دن نیند کی وجہ سے وہ نہ پڑھ سکے تو اللہ تعالیٰ اس کے لیے اس کی نماز کا اجر لکھ دیتا ہے، اور اس کی نیند اس پر صدقہ ہوتی ہے ۔

It was narrated from Saeed bin Jubair, from a man who he thought was good, that : Aishah, may Allah (SWT) be pleased with her, told him that the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) said: "There is no man who habitually prays at night, then sleep overwhelms him, but Allah (SWT) will record for him the reward of his prayer, and his sleep is a charity given to him."

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 1784
Takhrij · تخریج
سنن ابی داود/الصلاة ٣١٠ (١٣١٤)، (تحفة الأشراف: ١٦٠٠٧)، موطا امام مالک/ صلاة اللیل ١ (١)، مسند احمد ٦/٦٣، ٧٢، ١٨٠ (صحیح) (مبہم راوی کا نام آگے آ رہا ہے )