Sunan An Nasai 1188

نماز شروع کرنے سے متعلق احادیث

1188Sunan An Nasai

نماز کی حالت میں سلام کا جواب اشارہ سے دینا کیسا ہے

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَنْصُورٍ الْمَكِّيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ زَيْدِ ابْنِ أَسْلَمَ، قَالَ: قَالَ ابْنُ عُمَرَ: دَخَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَسْجِدَ قُبَاءَ لِيُصَلِّيَ فِيهِ، فَدَخَلَ عَلَيْهِ رِجَالٌ يُسَلِّمُونَ عَلَيْهِ، فَسَأَلْتُ صُهَيْبًا وَكَانَ مَعَهُ: كَيْفَ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصْنَعُ إِذَا سُلِّمَ عَلَيْهِ ؟ قَالَ: كَانَ يُشِيرُ بِيَدِهِ.

عبداللہ بن عمر ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ مسجد قباء میں نماز پڑھنے کے لیے داخل ہوئے، تو لوگ ان کے پاس سلام کرنے کے لیے آئے، میں نے صہیب ﷺ سے پوچھا (وہ آپ کے ساتھ تھے) کہ نبی اکرم ﷺ سے جب سلام کیا جاتا تھا تو آپ کیسے جواب دیتے تھے؟ تو انہوں نے کہا: آپ اپنے ہاتھ سے اشارہ کرتے تھے۔

It was narrated that Zaid bin Aslam said: "Ibn Umar said: The Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) entered the Masjid of Quba to pray there, then some men came in and greeted him with Salam. I asked Suhaib, who was with him: What did the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) do when he was greeted? He said: He used to gesture with his hand".

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 1187
Takhrij · تخریج
سنن ابن ماجہ/الإقامة ٥٩ (١٠١٧)، (تحفة الأشراف: ٤٩٦٧) (صحیح )