نماز کی حالت میں سلام کا جواب اشارہ سے دینا کیسا ہے
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، عَنْ بُكَيْرٍ، عَنْ نَابِلٍ صَاحِبِ الْعَبَاءِ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، عَنْ صُهَيْبٍصَاحِبِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: مَرَرْتُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يُصَلِّي فَسَلَّمْتُ عَلَيْهِ، فَرَدَّ عَلَيَّ إِشَارَةً، وَلَا أَعْلَمُ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: بِإِصْبَعِهِ.
صحابی رسول صہیب ؓ کہتے ہیں کہ میں رسول اللہ ﷺ کے پاس سے گزرا، اور آپ نماز پڑھ رہے تھے تو میں نے آپ کو سلام کیا، تو آپ نے مجھے اشارے سے جواب دیا، (ابن عمر ؓ کہتے ہیں) اور میں یہی جانتا ہوں کہ صہیب ؓ نے کہا کہ آپ ﷺ نے اپنی انگلی سے اشارہ کیا۔
It was narrated that Suhaib, the Companion of the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) said: "I passed by the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) when he was praying, and greeted him with Salam. He returned my greeting with a gesture, or maybe it was just with his finger".