Sunan An Nasai 1111

نماز شروع کرنے سے متعلق احادیثBeginning the Prayer
صحیح

سجدہ میں میانہ روی رکھنے سے متعلق

انس (رض) کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : سجدے میں اپنی ہیئت درمیانی رکھو ١ ؎ اور تم میں سے کوئی اپنے دونوں ہاتھوں کو کتے کی طرح نہ پھیلائے - یہ الفاظ اسحاق بن راہویہ کے ہیں۔

أَخْبَرَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، قال: أَنْبَأَنَا عَبْدَةُ، قال: حَدَّثَنَا سَعِيدٌ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسٍ. ح وأَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مَسْعُودٍ، عَنْ خَالِدٍ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، قال: سَمِعْتُ أَنَسًا عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: واعْتَدِلُوا فِي السُّجُودِ وَلَا يَبْسُطْ أَحَدُكُمْ ذِرَاعَيْهِ انْبِسَاطَ الْكَلْبِاللَّفْظُ لِإِسْحَاقَ.

It was narrated that Qatadah said: "I heard Anas (narrate) that the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) said: Be moderate in prostration and do not rest your forearms along the ground like a dog".

About this hadith: grade, notes, sources
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 1110
Notes · وضاحت
١ ؎: سجدہ میں اپنی ہیئت درمیانی رکھنے کا مطلب یہ ہے کہ دونوں ہتھیلیوں کو زمین پر رکھے، اور کہنیوں کو زمین سے اور پیٹ کو ران سے الگ رکھے۔
Takhrij · تخریج
حدیث سعید عن قتادة عن أنس قد تقدم، انظر حدیث رقم : ١٠٢٩، (تحفة الأشراف : ١١٩٧) ، وحدیث شعبة عن قتادة عن أنس أخرجہ : صحیح البخاری/الأذان ١٤١ (٨٢٢) ، صحیح مسلم/الصلاة ٤٥ (٤٩٣) ، سنن ابی داود/الصلاة ١٥٨ (٨٩٧) ، سنن الترمذی/الصلاة ٩٠ (٢٧٦) ، مسند احمد ٣/١١٥، ١٧٧، ١٧٩، ٢٠٢، ٢٧٤، ٢٩١، سنن الدارمی/الصلاة ٧٥ (١٣٦١) ، (تحفة الأشراف : ١٢٣٧) (صحیح )