جب نماز تیار ہو اور کھانا سامنے آجائے
حَدَّثَنَا أَزْهَرُ بْنُ مَرْوَانَ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ، حَدَّثَنَا أَيُّوبُ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِذَا وُضِعَ الْعَشَاءُ وَأُقِيمَتِ الصَّلَاةُ فَابْدَءُوا بِالْعَشَاءِ، قَالَ: فَتَعَشَّى ابْنُ عُمَرَ لَيْلَةً وَهُوَ يَسْمَعُ الْإِقَامَةَ.
عبداللہ بن عمر ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جب شام کا کھانا لگا دیا جائے اور نماز بھی تیار ہو تو پہلے کھانا کھالو ۔ نافع نے کہا کہ عبداللہ بن عمر ؓ نے ایک رات کا کھانا کھایا، اور وہ اقامت سن رہے تھے۔
It was narrated from Nati that Ibn "Urnar said: "The Messenger of Allah ﷺ said: If food is served and the Iqamah for prayer is given, then start with the food." He said: "Ibn Umar ate dinner one night while he could hear the Iqamah:" (Sahih)