Sunan Ibne-Majah 929

اقامت نماز اور اس کا طریقہ

929Sunan Ibne-Majah

نماز سے فارغ ہو کر کس جانب پھرے ؟

حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ سِمَاكٍ، عَنْ قَبِيصَةَ بْنِ هُلْبٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: أَمَّنَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَكَانَ يَنْصَرِفُ عَنْ جَانِبَيْهِ جَمِيعًا.

ہلب ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ ہماری امامت فرماتے تو اپنے دائیں اور بائیں دونوں طرف سے مڑتے تھے ١ ؎۔

It was narrated from Qabisah bin Hulb that his father said: "The Prophet ﷺ led us (in prayer). and he used to depart from both sides. (i.e. from either side)." (Hasan)

Notes · وضاحت
١ ؎: مطلب یہ ہے کہ نماز سے فارغ ہو کر جدھر جی چاہے ادھر مقتدیوں کی طرف مڑ جائے، یہ ضروری نہیں کہ دائیں طرف ہی مڑے، اگرچہ دائیں طرف مڑنا بہتر ہے، لیکن واجب نہیں ہے کہ ہمیشہ ایسا ہی کرے۔
Takhrij · تخریج
سنن ابی داود/الصلاة ٢٠٤ (١٠٤١)، سنن الترمذی/الصلاة ١١٠ (٣٠١)، (تحفة الأشراف: ١١٧٣٣)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٥/٢٢٦، ٢٢٧) (حسن صحیح )