Sunan Ibne-Majah 930

اقامت نماز اور اس کا طریقہ

930Sunan Ibne-Majah

نماز سے فارغ ہو کر کس جانب پھرے ؟

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ . ح وحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ خَلَّادٍ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، قَالَا: حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ، عَنْ عُمَارَةَ، عَنْ الْأَسْوَدِ، قَال، قَالَ عَبْدُ اللَّهِ: لَا يَجْعَلَنَّ أَحَدُكُمْ لِلشَّيْطَانِ فِي نَفْسِهِ جُزْءًا يَرَى أَنَّ حَقًّا لِلَّهِ عَلَيْهِ أَنْ لَا يَنْصَرِفَ إِلَّا عَنْ يَمِينِهِ، قَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَكْثَرُ انْصِرَافِهِ عَنْ يَسَارِهِ.

عبداللہ بن مسعود ؓ کہتے ہیں کہ تم میں سے کوئی اپنی ذات میں شیطان کے لیے حصہ مقرر نہ کرے، وہ یہ سمجھے کہ اس پر اللہ کا یہ حق ہے کہ نماز کے بعد وہ صرف اپنے دائیں جانب سے پھرے، میں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا کہ آپ اکثر بائیں جانب سے مڑتے تھے ١ ؎۔

It was narrated that Aswad said: " Abdullah (bin Masud) said: .None of you should apportion WIthin himself a part (of his prayer) thinking that it is a ifright of Allah upon him that he must only turn to his right to leave after finishing the prayer.I saw the Messenger of Allah ﷺ and most of the time he turned to hisleft. (Sahih)

Notes · وضاحت
١ ؎: رسول اللہ ﷺ کے حجرے آپ کے مصلّے سے بائیں جانب پڑتے تھے، آپ اکثر بائیں جانب مڑتے، اور اٹھ کر اپنے حجروں میں تشریف لے جاتے۔
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/الأذان ١٥٩ (٨٥٢)، صحیح مسلم/المسافرین ٧ (٧٠٧)، سنن ابی داود/الصلاة ٢٠٥ (١٠٤٢)، سنن النسائی/السہو ١٠٠ (١٣٦١)، (تحفة الأشراف: ٩١٧٧)، وقد أخرجہ: مسند احمد (١/٣٨٣، ٤٢٩، ٤٦٤)، سنن الدارمی/الصلاة ٨٩ (١٣٩٠) (صحیح )